تازہ ترین

ہفتہ وار مرمت کیلئے سرینگر۔جموں شاہراہ کل بند رہے گی

سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ کل یعنی جمعہ کو ہفتہ وار مرمت کیلئے بند رہے گی۔ حکام کے مطابق ناشری اور جواہر ٹنل کے درمیان گاڑیوں کو کسی بھی طرف سے چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاہم حکام نے کہا کہ جموں سے پتنی ٹاپ، دوڈہ، بھدرواہ اور کشتواڑ کیلئے چلنے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیرشاہراہ کو گذشتہ کچھ عرصہ سے ہفتہ وار مرمت کیلئے جمعہ کے روز گاڑیوں کی آوا جاہی کیلئے بند رکھا جاتا ہے۔  

اونتی پورہ میں4سو کلو فکی ضبط، تین افراد گرفتار:پولیس

ترال //پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں جمعرات کوبیگ پورہ کراسنگ کے مقام پر ایک ٹرک سے قریب 400 سو کلو فکی برآمد کر کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ایک ناکہ ٹیم نے بیگ پورہ کراسنگ پر ایک ٹپر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور گاڑی کو بھگانے لگا جس دوران پولیس نے اس کا تعاقب کر کے گاڑی کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس نے بتایا کہ پٹر سے20تھیلوں میں 400گلو کرام وزن کی فکی ضبط کی گئی ۔  پولیس نے اس سلسلے میں گاڑی ڈرائیور سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت مشتاق اسماعیل، مصطفی لطیف ساکنان فیروز پور پنجاب اور عمر وانی ساکن پلوامہ کے طور پر کی ہے۔  

افغانستان: گاڑی کے انجن میں پانی بھرنے سے دھماکہ، ایک ہی کنبہ کے 10 افرادجاں بحق

کابل// افغانستان کے صوبے اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھر جانے سے اس میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق اورزگان کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ بدقسمت خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی دریائے ہلمند میں پھنس گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق دریا میں پانی کا دباو¿ اس قدر شدید تھا کہ پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہو گیا اور انجن زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔  

ہندوستان اور پاکستان کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدہ عملا نے پر متفق

نئی دہلی// ہندوستان اور پاکستان نے کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ اس سے متصل سبھی سیکٹروں میں گذشتہ رات سے جنگ بندی اور دیگر سمجھوتوں پر عمل کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کے دوران طے پایا۔ دونوں فوجی افسران نے خوشگوار ماحول میں لائن آف کنٹرول اور تمام سیکٹروں میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد پر مستقل امن قائم رکھنے اور ایک دوسرے کے خدشات کو سمجھنے کے لئے جنگ بندی اور دیگر معاہدوں پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔ دونوں فریقوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے مابین ہاٹ لائن کا انتظام پہلے کی طرح جاری رہے گا اور کسی بھی غلط فہمی کو فلیگ میٹنگ کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2003 سے ہندوستان اور پاکستان کے مابین کنٹرول لائن پر جنگ بندی نافذ ہے لیکن وقتا فوقتا

بائیڈن کے ہاتھوں ویزا پابندی سے متعلق ٹرمپ کا حکم منسوخ

واشنگٹن //امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے وبا کے دوران بعض ویزوں پر عائد پابندی کے حکم کو رد کردیا۔ امریکی صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ”یہ فیصلہ امریکہ کے مفاد میں نہیں تھا، اس کے برعکس ، یہ امریکی عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا فیصلہ تھا“۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے”اس سے امریکی شہریوں اور جائز مقامی رہائشیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملنے اور امریکی کاروبار کو نقصان پہنچا ہے “۔  

جموں کشمیر میں ماہ رواں کے آخر تک موسم خراب رہ سکتا ہے: محکمہ موسمیات

سری نگر// محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں ماہ رواں کے آخر تک برف و باراں کی پیش گوئی کرتے ہوئے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں اس دوران نصف فٹ تازہ برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ متعلقہ محکمے کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے کہا کہ وادی کشمیر میں 25 فروری کو ہلکے درجے کی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 فروری کو وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی سے ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔  

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار سے زیادہ نئے کیس

سرینگر// ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نشیب و فراز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ’کووڈ19‘کے 16 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دریں اثنا،ملک میں اب تک ایک کروڑ 26 لاکھ 71 ہزار 163 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 16738نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔  

قاضی گنڈ میں آگ کی واردات،قابو پانے کی کوشش میں دو افراد زخمی

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ چرٹ علاقے میں گذشتہ رات کے دوران آگ کی ایک واردات رونما ہوئی جس پر قابو پانے کی کوشش میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گذشتہ رات کے دوران نندا محمد اشرف نامی ایک شہری کے رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوگئی جس کو بجھانے کی کوشش میں دو مقامی افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کی شناخت خورشید احمد شاہ اور فیاض احمد بٹ ساکنان چرٹ کے طور ہوئی ہے۔ مقامی اسپتال سے دونوں کو ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔