تازہ ترین

کرایہ میں اضافے کی یقین دہانی کے بعد ٹرانسپورٹروں نے غیر معینہ ہڑتال کال واپس لی

جموں// آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفئر کمیٹی نے حکومت کی طرف سے کرایے میں اضافے کی یقین دہانی کے بعد جموں وکشمیر میں اپنی غیر میعنہ ہڑتال کال واپس لینے کا فیصلہ لیا ہے۔ یاد رہے کہ کمیٹی نے اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے بدھ سے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت کے کہنے پر ہڑتال ایک دن کے لئے موخر کی گئی تھی۔ کشمیر ویلفئر ٹرانسپورٹرس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری شیخ محمد یوسف نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے کرایے میں 19 فیصد اضافہ کرنے کی فیصلے کے بعد غیر معینہ ہڑتال کال کو واپس لیا گیا۔  

ضلع ریاسی کے رام لیلا میدان میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے رام لیلا میدان میں بدھ کی صبح ایک ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریاسی کے رام لیلا میدان میں پون ہنس چاپر، جو جموں سے کشتواڑ جاریا تھا، نے کسی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنے کا فیصلہ لیا۔ اس ہیلی کاپٹرمیں جموں و کشمیر دیہی ترقیاتی و پنچایتی راج کے سینئر عہدیدار سوار تھے۔  

سرینگر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ مار کارروائیاں

سرینگر//انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کو سرینگر ضلع میں کئی تجارتی مراکز پر چھاپے مارے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ چھاپے جن تجارتی مراکز پر ڈالے گئے ان میں ٹاٹا موٹرس شوروم بھی شامل ہیں ،جس کا مالک محمد سلیم بخشی ولد بشیر احمد بخشی ساکن سونہ وار ہے ۔ٹا ٹا موٹرس شو روم میں آج صبح سویرے چھاپہ مارا گیا۔ بعد ازاں انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ اہلکار وں نے نیومرو یو این او، واقع راجباغ پر چھاپہ مارا جس کے مالکان ہیری سنگھ اور شیمی سنگھ ولد دھرم ویر اوبیرائے سنگھ ساکن شیو پورہ ہیں۔ راجباغ میں انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی چھاپہ مار کارروائی آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔  

پونچھ بس اسٹینڈ میں آتشزدگی کا واقعہ، تین دکان خاکستر

سرینگر// پونچھ کے بس اسٹینڈمیں آگ کی ایک واردات میں تین دکان خاکستر ہوگئے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق موہن لال ولد باجا رام کی دکانوں سے، جو بس اسٹینڈ میں واقع ہیں، اچانک آگ نمودار ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ گیس کا رسنا تھا۔ آگ بجھانے والے عملہ نے آکر اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔  

وزیر اعظم مودی کے نام سے منسوب دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

احمد آباد// صدر رام ناتھ کووند نے بدھ کو دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا کے علاقے میں واقع جواب ’نریندر مودی اسٹیڈیم‘ کے نام سے جانا جائے گا ، کا رسمی افتتاح اورقریب میں ہی تیار ہونے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کا بھومی پوجن کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر مملکت برائے کھیل کرن رجیجو بھی موجود تھے۔ آج سے ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین موجودہ سیریز کا تیسرا ٹسٹ اسی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ 2016 میں جب اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے مسمار کیا گیا تھا ، تو اس کا نام سردار ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم رکھا گیا تھا۔ اب اس کا نام وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر رکھا گیا ہے ، جو ماضی میں گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی تھے۔ جنوری 2018 میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔  

جنوبی ضلع اننت ناگ معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق،آپریشن جاری:پولیس

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ میں بدھ کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین جومعرکہ آرائی شروع ہوئی تھی اُس کے دوران ابھی تک دو جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں اور معرکہ آرائی جاری ہے۔ پولیس نے تاہم جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت فوری طور نہیں کی ہے۔ پولیس کے مطابق اس سے قبل فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے شالہ گل نامی جنگلی علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔ فورسز کی ٹیم جونہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو چھپے جنگجوﺅں نے اُس پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فورسز نے بھی فائرنگ کی اور اس طرح وہاں معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جنگجوﺅں کیخلاف یہ آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔  

شمالی ضلع کپوارہ میں بھی مردہ کووں میں برڈ فلو کی تصدیق

سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ میں بھی مردہ کووں میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد حکام نے بدھ کو ضروری بچاﺅ اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ضلع کے کم سے کم تین مقامات سے حاصل نمونوں میں برڈ فلو کی تصدیق کے فوراً بعد ضلع مجسٹریٹ نے مذکورہ مقامات کے آس پاس علاقے کو ”متاثرہ“ جبکہ ان کے آس پاس دس کلو میٹر احاطے کو” الرٹ زون“ قرار دیدیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق برڈ فلو کی تصدیق ضلع کے پایر پورہ گلگام اور ضلع ٹریجری احاطے سے ہوئی ہے جس کے بعد حکام نے ضروری قانونی دفعات کے تحت ان علاقوں میں پابندیاں عاید کیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ ضلع محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ نمونے حاصل کرکے جانچ کا کام ہاتھ میں لیں اور متاثرہ علاقوں کی سینی ٹائزیشن کرائیں۔اس سلسلے میں کئی محکموں کو آپسی تعاون کیلئے کہا گیا ہے اور یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ مردہ جانوروں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگای

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 30لاکھ ، ہلاکتیں ایک لاکھ 56 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی ، جبکہ یہ تعداد تین دن پہلے تک 100 سے کم تھی ، حالانکہ راحت والی بات یہ ہے کہ اس دوران ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ 65 ہزار 598 افراد کواینٹی کورونا ویکسین دئیے جاچکے ہیں۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے13742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ30 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔  

جنوبی ضلع اننت ناگ میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی

  سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ میں بدھ کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے شالہ گل نامی جنگلی علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔ فورسز کی ٹیم جونہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو چھپے جنگجوﺅں نے اُس پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فورسز نے بھی فائرنگ کی اور اس طرح وہاں معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔  آخری اطلاعات ملنے تک جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔