غیر شعوری طور کنٹرول لائن پار کرنے والی خاتون کی واپسی

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعرات کے روز چکاندا باغ کراسنگ کو کھول کر غیر شعوری طور پر سرحد پار کرنے والی ایک خاتون کو اپنے گھر بھیج دیا گیا۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش کمار انگرال نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال گذشتہ کے 22 اور 23 ستمبر کے بیچ ضلع پونچھ کے چھیلہ ڈانگری گاو¿ں کی ایک خاتون سرحد پار کر گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی انتظامیہ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی انتظامیہ نے مذکورہ خاتون کوآج چکندا باغ کراسنگ پر پونچھ انتظامیہ کے حوالے کیا۔  

دلی میں سازش کے تحت ہنگامہ کرایا گیا: کسان تنظیمیں

سری گنگا نگر// کسان تنظیموں نے الزام لگایا ہے کہ تین نئے زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کے مطالبے پر چل رہی کسانوں کی تحریک کے تحت 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی نکالے جانے کے دوران دلی میں سازش کے تحت ہنگامہ کروایا گیا تاکہ کسان تحریک کو بدنام کرکے اس کے لیڈروں کو مورد الزام ٹھہرایا جاسکے۔ راجستھان میں سری گنگا نگر کے پنچایتی دھرم شالہ میں جمعرات کو منعقد پریس کانفرنس میں اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے سینئر لیڈر رویندر ترکھان، رچھپال پنو، جے کسان تحریک کے رمن رندھاوا، کسان آرمی کے ستیہ رتیوال، کسان سنگھرش سمیتی کے صدر امر سنگھ بشنوئی، ترجمان سبھاش سہگل، ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر وجے ریواڑ وغیرہ کسان لیڈروں نے کہا کہ مرکزی حکومت جب ہٹ دھرمی پر اڑے رہ کر زرعی قوانین واپس لینے کے لئے تیارنہ ہوئی تو کسانوں کی تاریخی اور بے مثال تحریک کو بدنام کرنے کی سازش رچی جانے لگی۔  

وائرس ہو یا سرحد، ملک ہر چیلنج سے نمٹنے کے اہل: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ملک تیزی سے دنیا کے نقشے پر اپنا نشان چھوڑ رہا ہے اور وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر قابل ہے چاہے وہ وائرس ہو یا سرحد پر کوئی چیلنج۔  مودی نے دہلی چھاو¿نی کے کری اپپا پریڈ گراو¿نڈ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی ریلی کے بعد کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے ساتھ مشرقی لداخ میں دس ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری فوجی تعطل کا بالواسطہ طور پر ذکر کیا اور کہا کہ ہندوستانی فوج نے چین کے ارادے کو ناکام کردیا- انہوں نے کہا ” ہندوستان نے پچھلے سال میں یہ ظاہر کیا ہے کہ وائرس یا سرحد کا چیلنج ،ہندوستان خود کو بچانے کے لئے ہر اقدام کرنے کے اہل ہے۔ چاہے وہ ویکسین کا حفاظتی جال ہو یا ہندوستان کے چیلینجرز کا جدید میزائل ، ہندوستان ہر محاذ پر قادر ہے“۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کو دنیا ک

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 21.70 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں 21.7 لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں ، اور 10.07 کروڑ سے زیادہ افراد موذی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 55 لاکھ 075 اور 21 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ مہلک ترین وبا سے سب سے زیادہ ریاستہائے متحدہ امریکہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4.29 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔  

جموں کشمیر کے کالجوں میں درس و تدریس کا کام یکم فروری سے

سرینگر// حکام نے جمعرات کو بتایا کہ جموں کشمیر میں کالیج سطح کے تعلیمی اداروں میں یکم فروری سے درس و تدریس کا کام شروع ہوگا۔ جموں صوبہ کے سرمائی زون میں کالجوں کی سرمائی تعطیلات31جنوری جبکہ وادی کشمیر اور گرمائی زون کے کالجوں کی مذکورہ تعطیلات14فروری کو ختم ہورہی ہیں۔ سیکریٹری ہایئر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ طلعت پرویز کے مطابق جموں میں کالج سطح کے طالب علموں کی کلاسز یکم فروری جبکہ وادی کشمیر کے کالج سطح کے طالبان علم کی کلاسز15فروری سے شروع ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ درس و تدریس کے عمل کے دوران کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ہر احتیاط ملحوظ رکھی جائے گی۔ یاد رہے کہ مذکورہ ادارے امتحانات اور دیگر انتظامی امور کیلئے پہلے سے ہی کام کررہے ہیں تاہم درس و تدریس کا کام کم و بیش ایک سال سے معطل ہے۔ حکومت نے پہلے ہی سکولوں کو بھی کھولنے اور درس و تد

کشمیر میں کڑاکے کی ٹھنڈ کے بیچ برف باری کی ایک اور پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں جاری ٹھٹھرتی سردیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 31 جنوری تک موسم خشک رہ سکتا ہے لیکن 2 اور 3 فروری کو ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں جاری سردیوں کی شدت میں یکم فروری سے کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔  

ملک میں کورونا کے11666نئے کیس ،متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی تعداد میں مستقل اضافے کی وجہ سے فعال کیسز کم ہوکر 1.75 لاکھ سے کم یعنی محض 1.62 فیصد رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا، ملک میں اب تک 23 لاکھ 55 ہزار 979 افراد کو کوڈ 19 کے حفاظتی ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 11،666 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔  

جموں کشمیر آئین ساز اسمبلی کے واحد حیات ممبر کرشن دیو سیٹھی کا انتقال

سرینگر//جموں کشمیر آئین ساز اسمبلی کے ابھی تک واحد زندہ رکن کرشن دیو سیٹھی جمعرات کی صبح جموں میں اپنی رہائش گاہ پرانتقال کرگئے۔ سیٹھی93برس کے تھے ۔ سیٹھی اُس کمیٹی کے واحد زندہ رکن تھے جس نے سابق ریاست جموں کشمیر کا آئین تیار کیا تھا۔ سیٹھی اسمبلی نے حلقہ انتخاب نوشیراکی بھی نمائندگی انجام دی ہے۔انہوں نے اپنے پیچھے ایک بیٹے اور بیٹی کو چھوڑا۔ ذرائع کے مطابق سیٹھی کی آخری رسومات آج دن کے ایک بجے جوگی گیٹ جموں میں انجام دی جائیں گی۔  

تازہ ترین