ملک میں 37975 نئے کورونا وائرس کیس،480اموات

نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37975 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 91.77 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 480 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر134218 ہوگئی ہے۔  ملک میں 4819 فعال کیس کم ہونے کے بعد اب یہ تعداد گھٹ کر438667 ہوگئی ہے۔  ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی ، کیرالہ ، مہاراشٹرا اور مغربی بنگال میں کورونا وائرس (کوویڈ۔19) سے سب سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ دہلی میں7216 افراد، کیرالہ میں5425، مہاراشٹر میں3729 اور مغربی بنگال میں3687 صحتیاب ہوئے ہیں۔  

نیتن یاہو اپنے سعودی عرب کے دورے سے متعلق افواہوں پر خاموش

تل ابیب //اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاھو نے اپنے سعودی عرب کے دورے اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات سے متعلق افواہوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس سے قبل پیر کے روز اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ نیتن یاہو نے سعودی عرب کے شہر نیوم کا خفیہ دورہ کیا اور ولی عہد شہزادہ اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے ملاقات کی۔ ایسی خبریں ہیں کہ اس ملاقات کے دوران موساد انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ بھی موجود تھے۔ دوسری جانب ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ال سعود نے ایسی کسی بھی ملاقات کی تردید کی ہے۔ لیکوڈ پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں ، نیتن یاہو نے کہا ”میں نے کئی برس سے ایسی چیزوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے میں اس پر دوبارہ ردعمل ظاہر نہیں کروں گا۔ میں نے اسرائیل کو مضبوط اور امن بحال کرنے کی طرف ہر

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں آگ کی بھیانک واردات، تین رہائشی مکان خاکستر

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے پلان علاقے میں گذشتہ رات دیر گئے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ وارڈ نمبر3میں واقع ایک مکان سے رونما ہوئی جس نے آناً فاناً دو ملحقہ مکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیکر اُنہیں بھی خاکستر میں تبدیل کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ مکان تین بھائیوں کے تھے جن میں سے دو کی اقتصادی حالت بہت ہی خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ اتنی بھیانک تھی کہ مکین مشکل سے اپنی جانیں بچا سکے اور اُن کا سارا مال و اسباب جل کر خاک ہوگیا۔ شاہدین کا مزید کہا تھا کہ جس مکان سے آگ نمودار ہوئی اُس میں ایک غیر مقامی فیملی کرایہ پر رہائش پذیر تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ آگ بجھانے کیلئے صرف ایک گاڑی جائے مقام پر پہنچی ۔بعد ازاں این ایچ پی سی کی ایک گاڑی بھی آگ بجھانے کیلئے پہنچی لیکن تب تک آگ نے اپنا کام کردیا تھ

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 5.9 کروڑ کے پار

واشنگٹن// دنیا بھر میں کورونا متاثرین کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور منگل کوجاری اعدادو شمار میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر 5.9 کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔ جان ہاپکنز کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا سے 1,394,694 مریضوں کی موت ہوچکی ہے وہیں 37,691,380 لاکھ مریض اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا متاثرہ معاملوں میں امریکہ سب سے اوپرہے وہیں ہندوستان دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ فرانس اور روس تقریباً چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ امریکہ میں اب تک کووڈ 19 کے 1.2 کروڑ سے زیادہ معاملے سامنے ا?ئے ہیں وہیں یہاں اس وبا سےمرنے والوں کی تعداد بڑھکر 2,57,500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا عباس انصاری کی اہلیہ کا انتقال

سرینگر//اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا عباس انصاری کی اہلیہ منگل کی صبح انتقال کرگئی۔ گھریلو ذرائع کے مطابق انصاری کی اہلیہ نے آج صبح آٹھ بجے سکمز صورہ میں مختصر علالت کے بعد آخری سانس لی۔ مرحومہ انگریزی روزنامہ کشمیر آبزرور کے ایڈیٹر سجاد حیدر کی والدہ نسبتی تھی۔

برفباری کے بیچ تودے گر آنے کے بعدسرینگر۔جموں شاہراہ بند

سری نگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ برفباری کے بعد تودے گر آنے کے نتیجے میں سرینگر۔جموں شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق موسم کی شدید خرابی کے بیچ رام بن ضلع میں شاہراہ پر تودے گر آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے ہی برف و باراں کا ایک اور سلسلہ شروع ہوا ہے۔ برف و باراں کے اس تازہ سلسلے سے جہاں ایک طرف شبانہ درجہ حرارت میں بہتری تو واقع ہوئی وہیں دوسری طرف سری نگر – جمو ں، سرینگر۔ لیہہ شاہراہیں اور تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر معطل ہوگئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں بالخصوص شہرہ آفاق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بھاری برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔  

مسئلہ ٹالنے سے نہیں حل تلاش کرنے سے ختم ہوتا ہے: مودی

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ مسئلہ ٹالنے سے نہیں بلکہ حل تلاش کرنے سے سے ختم ہوتا ہے اور ان کی حکومت نے ملک میں برسوں سے زیر التوا پروجیکٹوں کو اسی اصول پر چلتے ہوئے پورا کیا ہے۔  مودی نے دارالحکومت کے لٹین زون میں وشمبھر دت روڈ پر ارکان پارلیمنٹ کےلئے نئی کثیر منزلہ رہائش گاہوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا”دہائیوں سے چلے آرہے مسئلوں کو ٹالنے سے نہیں ،ان کا حل تلاش کرنے سے وہ ختم ہوتے ہیں۔صرف ارکان پارلیمنٹ کی رہائش گاہ ہی نہیں بلکہ یہاں دہلی میں ایسے متعداد پروجیکٹ تھے،جو کئی کئی برسوں سے ادھورے تھے۔“ اس احاطے میں آٹھ پرانے بنگلوں کو توڑ کر ارکان پارلیمنٹ کے لئے 76 نئی کثیر منزلہ رہائش گاہیں بنائی گئی ہیں۔اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کئی دیگرشخصیات بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پختہ عزم کے ساتھ کئی پروجیکٹوں کی تعمیر

تخریبی عناصر کو الگ تھلگ کرنے کی ضرورت،دفعہ370کی واپسی ناممکن: نقوی

سری نگر// مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو تخریبی عناصر کو الگ تھلگ کر کے ترقی کی راہ پر چل کر ایک خوشحال زندگی گزر بسر کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 کو پارلیمان نے ختم کیا ہے اور اس کی واپسی اب ناممکن ہے۔ مختار عباس نقوی نے یہ باتیں یو این آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہا”آج کا جموں و کشمیر ایک خوشحال ماحول میں آگے بڑھ رہا ہے۔ کچھ لوگ ہیں جو پھر سے تباہ کن ماحول پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ان کو الگ تھلگ کیا جانا چاہیے۔ لوگوں کو ترقی کی راہ پر چلتے ہوئے ایک خوشحال زندگی گزر بسر کرنی چاہیے“۔ نقوی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مستقبل قریب میں ترقی اور لوگوں کو با اختیار بنانے کے میدان میں انقلابی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

سونہ مرگ میں بجلی اور پانی کی عدم دستیابی،بی ایس این ایل ٹاور بھی بند

کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث وہاں تعینات سرکاری ملازمین اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  کشمیر عظمیٰ کو دکانداروں اور ایمرجنسی محکموں کے ملازمین نے فون کرکے بتایا کہ اگرچہ ابھی تک سرینگر ۔لداخ شاہراہ کو سرکاری طور پر آمدورفت کے لئے بحال رکھا گیا ہے اور سونہ مرگ میں کئی ایمرجنسی محکموں کو تعینات رکھا گیا ہے لیکن وہاں بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو روز سے سونہ مرگ میں بی ایس این ایل ٹاور بھی بند پڑا ہے ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سونہ مرگ میں بجلی اور پینے کے پانی نیز بی ایس این ایل ٹاور کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا تاکہ ایمرجنسی محکموں کے ملازمین اور دکانداروں کو مزید مشکلات کا سامنا ن

ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 91.39 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں ایک بار پھر کورونا کیس بڑھ رہے ہیں اور پچھلے کچھ دنوں سے روزانہ 45 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں ، حالانکہ اس بیماری کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں بھی اوسطاً اضافہ ہوا ہے۔ زیر علاج مریضوں کی شرح پانچ فیصد سے کم ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران44059 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 91.39 لاکھ ہوگئی ہے۔  

بھاری برفباری کے بعدتاریخی مغل روڑ گاڑیوں کی آوا جاہی کیلئے بند

سرینگر//اطلاعات کے مطابق پیر کو برفباری کے پیش نظر تاریخی مغل روڑ کو گاڑیوں کی آوا جاہی کیلئے بند کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ مغل جنوبی ضلع شوپیان کی طرف سے روڑ علاقے میں آج صبح سے باری برفباری ہورہی ہے جس کے نتیجے میں اس شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیر کی گلی علاقے میں کم و بیش ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک وہاںموسم مسلسل خراب تھا۔ مغل روڑ جنوبی ضلع شوپیان کو پونچھ ضلع سے ملاتا ہے۔  

شمالی کشمیر کے مژھل سیکٹر میں ایل او سی پر مختصر معرکہ آرائی:بی ایس ایف

سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ گذشتہ شب شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اُس وقت ایک مختصر معرکہ آرائی ہوئی جب فوج اور بارڈر سیکورٹی فورسز نے مشکوک نقل حرکت دیکھی۔ حکام کے مطابق مشکوک نقل و حرکت دیکھتے ہی مشترکہ فورسز نے گولیاں چلائیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) آر متھو کرشنن نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ گذشتہ شب مژھل سیکٹر میں مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد فورسز نے گولی چلائی جس کے رد عمل میں بھی گولیاں چلیں۔ انہوں نے کہا کہ تاہم بھاری برفباری کے باعث تلاشی آپریشن ہاتھ میں نہیں لیا گیا۔  

تازہ برفباری کے باعث سرینگر۔لداخ شاہراہ اور بانڈی پورہ۔گریز روڑ بند

سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ تازہ برفباری کے بعد سرینگر ۔لداخ شاہراہ اوربانڈی پورہ۔گریز روڑ کو ایک بار پھر سے گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کیا گیا ہے۔ گریز وادی میں گذشتہ شام دیر گئے برفباری شروع ہوگئی جس سے چاروں طرف برف کی سفید چادر بچھ گئی۔ایس ڈی ایم گریز کے مطابق بانڈی پورہ۔گریز روڑ کو برفباری کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ وادی گریز میں میں کم و بیش پانچ انچ برف جمع ہوئی ہے۔بارہ ہزار فٹ بلندی پر واقع رازدان ٹاپ پر 12انچ برف جمع ہوئی ہے۔ ادھرمحکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق سونہ مرگ، گنڈ، گگن گیر، زوجیلا، منی مرگ، گومری،مٹاین،دراس، میں اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر 434کلو میٹر سرینگر ۔لداخ شاہراہ کو احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔  تازہ برفباری کی وجہ سے کلن گ

فاروق کا خط الیکشن کمشنر کے نام، انتخابی اُمیدواروں کیلئے سیکورٹی طلب

سرینگر//پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کے صدر فاروق عبد اللہ نے ہفتہ کو الیکشن کمشنر جموں کشمیر کے کے شرما کو ایک خط لکھ کر ڈی ڈی سی انتخابات کے اُمیدواروں کو حفاظت فراہم کرنے پر زور دیا۔ اپنے خط میں فاروق نے لکھاکہ کسی بھی حکومت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ جمہوری اداروں کی اُن بنیادوں کو تبدیل کرے جن کی پرورش ہزاروں سیاسی کارکنان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں الیکشن لڑنے والے اُمیدواروں کیلئے سیکورٹی کا مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے بلکہ وادی کے اندر خاص کر تین دہائیوں سے بہت ہی دردناک واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا”وادی میں جمہوریت کا سفر خون سے لبریزہے،اس میں ہزاروں سیاسی کارکنان کا لہو شامل ہے جنہوں نے جمہوریت کیلئے اپنی جانیں دیں“۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سیکورٹی کو بہانہ بناکر جمہوری اصولوں کو تبدیل کرنا ان قربانیوں کی توہین کے مترادف ہے۔

طاقت کے بل پر جموں وکشمیر کے لوگوں سے انتقام لیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت طاقت کے بل پر جموں کشمیر کے لوگوں سے انتقام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا ” ہمارے آئین اور جھنڈے ، جو ہمیں ملک کے آئین نے دیے ہیں، کو چھینا گیا اور اب آہستہ آہستہ ہم سے دوسری چیزیں چھینی جا رہی ہیں“۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کہیں ڈاکو آکر لوٹ مچاتے ہیں اسی طرح جموں وکشمیر کو بھی دو دو ہاتھوں لوٹا جا رہا ہے۔  

دنیا میں کورونا سے 5.75 کروڑ لوگ متاثر، 13.71 لاکھ کی موت

واشنگٹن/ریوڈی جنیرو/نئی دہلی//دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہوتے ہوئے 5.75 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس وبا سے اب تک 13.71 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ پوری دنیا میں درج کئے گئے کورونا کے مجموعی معاملوں میں تقریبا 48 فیصد معاملے امریکہ، ہندوستان اور برازیل کے ہیں۔ اس وبا سے متاثر لوگوں اور اموات کی تعداد کے معاملے میں پہلے، دوسرے اور تیسرے مقام پر بالترتیب امریکہ۔ ہندوستان اور برازیل ہے۔ اس انفیکشن سے تیزی سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد کے معاملوں میں ہندوستان، برازیل اور امریکہ بالتریب پہلے، دوسرے اور تیسرے مقام پر ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 190 ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک 57,514,482 لوگ متاثر ہ

کابل میں پے در پے راکٹ حملے، پانچ افراد ہلاک، 21 زخمی

کابل// افغانستان کی دارالحکومت کابل میں ہفتہ کو راکٹ سے کئے گئے پے در پے حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع ون ٹی وی نیوز براڈکاسٹر نے افغان وزارت صحت کے حوالے سے دی ہے۔ پہلے یہ رپورٹ آئی تھی کہ سینٹرل کابل کے مختلف علاقوں میں چودہ راکٹ حملوں میں تین شہری اور گیارہ دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں۔  

کورونا پر قابو پانے کیلئے پینٹاگون میں وزارت دفاع کی نئی پابندیاں

واشنگٹن//امریکی وزارت دفاع نے پینٹاگون میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے نئی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نئی پابندیاں جمعرات سے نافذ العمل ہوگئیں جن کے مطابق پینٹاگون میں ملازمین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 80 فیصد سے گھٹا کر 60 فیصد کردی گئی ہے۔  حالانکہ کورونا کا اثر ہونے کے بعد سے ہی یہاں ملازمین کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ نہیں رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کی پینٹاگون کی عمارت پنٹاگون میں داخل ہوتے وقت ملازمین کا درجہ حرارت دو مرتبہ ناپا جائے گا۔ یہاں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور وہ ضرورت کے مطابق بیماری کی چھٹی بھی لے سکتے ہیں۔  

ملک میں کورونا کے 46232 تازہ کیس ،متاثرین کی تعداد 90.50 لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے سرگرم معاملوں میں پھر سے کمی آئی ہے اور سرگرم معاملوں کی شرح کم ہوکر 4.85 فیصد پر آگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملوں میں 4047 کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد کم ہوکر 4,39,747 رہ گئی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سرگرم معاملوں میں مسلسل کم آرہی تھی لیکن جمعہ کو اس تعداد میں 491 کا اضافہ ہوا تھا۔ اس دوران ملک میں کورونا کے معاملے 90.50 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں لیکن اطمینان کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد آگئی ہے۔ وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 46232 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثروں کی تعداد بڑھ کر 90.50 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 49,715 مریض صحتیاب ہوئے ہیں

ڈی ڈی سی انتخابات:پروفائل اپڈیٹنگ کیلئے سابق جنگجوﺅں کی تھانوں میں طلبی:پولیس

سرینگر//پولیس نے کہا ہے کہ رہا شدہ جنگجوﺅں اور بالائے زمین کارکنوں کو ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران متعلقہ پولیس تھانوں میں طلب کیا گیا ہے تاکہ اُن کے پرفائل کو اپڈیٹ کیا جاسکے۔ پولیس کا یہ بیان پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی سے وابستہ روف بٹ کو شیر گڑھی پولیس تھانے میں طلب کرکے اُسے ڈی ڈی سی انتخابات ختم ہونے تک روز صبح سے شام تک تھانے میں ہی رہنے کو کہا گیا ہے۔  پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”ہر الیکشن کے دوران وہ رہا شدہ جنگجوﺅں/بالائے زمین کارکنوں کو پولیس تھانوں میں بلاکر اُن کا پروفائل اپڈیٹ کرتے آئے ہیں۔بٹ کو بھی تھانے میں بلایا گیا کیونکہ وہ حزب المجاہدین سے وابستہ تھا“۔  

تازہ ترین