تازہ ترین

کشتواڑ میں گرینیڈ دھماکہ، کوئی نقصان نہیں

سرینگر//نامعلوم افراد نے جمعہ کو کشتواڑ ضلع میں ایک گرینیڈ دھماکہ کیا تاہم اس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔یہ واقعہ ضلع کے دیدپیٹھ علاقے میں پیش آیاجہاں گرینیڈ کے ذریعے پولیس پارٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایس ایس پی کشتواڑ ہرمیت سنگھ مہتانے گرینیڈ دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات فوری طور پر شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن جاری ہے۔  

سوپور میں55سالہ شہری رشتہ داروں کے ساتھ جھگڑے کے دوران ہلاک

سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں جمعہ کو ایک55سالہ شہری اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جھگڑے کے دوران ہاتھا پائی کرتے ہوئے زخمی ہوگیا جس کے بعد وہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق محمد خلیل نامی مذکورہ شہری اور اس کے رشتہ داروں کے درمیان کسی بات کو لیکر جھگڑا شروع ہوا جس کے دوران وہ زخمی ہوگیا۔زخمی خلیل کو سب ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کیس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

جموں میں اے ٹی ایم گارڈ کے قتل کے الزام میں بانڈی پورہ کے 2افراد گرفتار

سرینگر//جموں میں پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ انہوں نے اے ٹی ایم گارڈ کے قتل کیس میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور وہ دونوں وادی کشمیر کے بانڈی پورہ کے رہنے والے ہیں۔اے ٹی ایم گارڈ کو گذشتہ رات جموں کے نانک نگر علاقے میں اے ٹی ایم چیمبر میں مردہ پایا گیا تھا۔مہلوک راجو شرما ولد گلو رام کا تعلق نیو پلاٹ جموں سے تھا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایس ایس پی جموں شریدھر پٹیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ قتل کے اس کیس میں بانڈی پورہ کے کیف لون اور وقاص لون نامی دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو اے ٹی ایم لوٹنے کی غرض سے گئے تھے لیکن گارڈ نے مزاحمت کی جس کے بعد دونوں نے اُسے قتل کیا۔  پولیس کے مطابق کیف اور وقاص جموں کے نانک نگر علاقے میں کرایہ کے کمرے میں رہتے تھے۔دونوں کو حراست میں لیکر کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ اس سے قبل آج صبح مہلوک گارڈ کے رشتہ داروں نے ا

جموں میں مہلوک اے ٹی ایم گارڈ کے اہلخانہ کا احتجاج

جموں// ضلع جموں کے نانک نگر میں گذشتہ شب مبینہ طور پر قتل کئے گئے ایک اے ٹی ایم محافظ کے رشتہ داروں اور ہمسایوں نے جمعہ کے روز احتجاج درج کیا۔ احتجاجی سرکارسے قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کو مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ نانک نگر کے سیکٹر 13 میں گذشتہ شب قریب دس بجے ایک اے ٹی ایم محافظ کو گارڈ کمرے میں مردہ پایا گیاتھا۔  

شمالی کشمیر کے ٹنگڈار سیکٹر میں کراس ایل او سی گولہ باری

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکار حملے” بھر پور “جواب دے رہے ہیں۔  

دنیا میں ابھی تک 9.74 کروڑ افراد کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن/ ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا کے مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کے وباء رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، جہاں اب تک 9.74 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ 20 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم ، اس وائرس سے نجات پانے والوں کے لئے کئی ممالک میں کورونا ویکسینیشن عمل شروع کیا گیا ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، نو کروڑ 74 لاکھ 76 ہزار 740 افراد اور 20 لاکھ 88 ہزار 799 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2.46 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ 4.10 لاکھ سے زائد مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا انفیکشن سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 83 ہزار 708 اور

ممکنہ تازہ برف باری سے قبل وادی میں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ

سری نگر// وادی کشمیر میں تازہ برفباری سے قبل رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو ا ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بتایا کہ سرینگر میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی6.1ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں آج رات سے ہفتے کی شام تک تازہ برف باری ہوسکتی ہے تاہم اتوار سے موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔ متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ تازہ برف باری سے وادی میں زمینی و فضائی ٹریفک ایک بار پھر متاثر ہوسکتا ہے۔ اس دوران سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ کے راج کا اگرچہ آخری مرحلہ چل رہا ہے لیکن زمستانی ہواو¿ں کا زور برابر جاری ہے جس نے اہلیان لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا۔  

ملک میں 14545 نئے کورونا کیس، سرگرم معاملات 1.90 لاکھ سے کم

نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں کے مقابلے میں اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور ان کی تعداد کم ہوکر 188688 رہ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 14545 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 25 ہزار ہوگئی ہے۔ یومیہ معاملوں کی تعداد گذشتہ 11 دن سے 15-16 ہزار کے قریب ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18002 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 83 ہزار 708 اور فعال معاملات 3620 کم ہوکر 188688 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 163 مریضوں کے فوت ہونے کے باعث مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 32 ہوگئی۔ ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 96.78 فیصد ہوگئی ہے اور فعال م

بائیڈن نے روس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا کام خفیہ محکمے کو سونپا

واشنگٹن//امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے خفیہ محکمے کو روس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا کام سونپا ہے۔ وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جین ساک نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا ”چونکہ ہم امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے روس کے ساتھ کام کرتے ہیں، اس لئے ہم اس کے لاپرواہ اور غیر مناسب کاموں کا پتہ لگانے کا بھی کام کرتے ہیں۔ صدر نے 2020 کے انتخابات میں روسی مداخلت اور اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کے خلاف کیمیکل اسلحہ کا استعمال جیسے کام خفیہ محکمہ کو سونپے ہیں“۔