تازہ ترین

ملک میں نئے کورونا کیسوں میں کمی، زیرعلاج مریضوں کی تعدادگھٹ کر 7.15 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ199) کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مستقل کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 7.15 لاکھ ہوگئی ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوکر 77 لاکھ کو عبور کر گئی ہے ملک میں صحت مند کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران55839 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 77 لاکھ سے تجاوز کر کے7706946 ہوگئی۔ اسی عرصے میں 79415 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے اور اب تک ملک میں6874518 مریضوں نے کورونا سے صحت مند ہوئے ہیں۔ زیر علاج مریض24278 سے کم ہو کر715812 ہوچکے ہیں کیونکہ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسوں سے زیادہ ہے۔ اس عرصے کے دوران ، 702 کورونا سے متاثرہ فوت ہوگئے اور اب تک116616 افراد

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں13سالہ لڑکے کی لاش پر اسرار حالت میں بر آمد

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے پلان علاقے میں جمعرات کو ایک13سالہ لڑکے کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔لڑکے کی پر اسرار حالت میں موت اسکے ننیہال میںہوئی جہاں وہ اپنی ماں کے ساتھ تھا۔ مذکورہ لڑکے کی شناخت فرحان ولد الطاف احمد میر ساکن پلان بانڈی پوہ کے طور ہوئی ہے۔ مذکور ہ لڑکے کو بیہوش پایا گیا جس کے بعد اُسے ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔    

پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک ہیروئن سے ملتی جلتی3.2کلو گرام شے بر آمد

سرینگر//پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ اُنہوں نے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک بسولی گاوں میں ہیروئن سے ملتی جلتی3.2کلو گرام شے بر آمد کی۔ ایس ایس پی پونچھ رمیشن اگروال کے مطابق اُنہیں بسولی میں منشیات کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر گذشتہ شب کے دوران آپریشن شروع کیا گیا۔آپریشن کے دوران منشیات کے تین پیکٹ بر آمد کئے گئے جن کے اندر ہیروئن سے ملتی جلتی شے کے3.2کلوگرام شے پائی گئی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر247کے تحت معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

جموں کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران 1500 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک

جموں// جموں و کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران زائد از 15 سو پولیس اہلکار، جن میں متعدد افسران بھی شامل ہیں، ملی ٹنسی و متعلقہ واقعات کے دوران جاں بحق ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا: ”جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 31 برسوں کے دوران مختلف جنگجو مخالف آپریشنز و دیگر کارروائیوں میں 1568 پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے“۔ ان میں ایک ڈی آئی جی، ایک ایس پی، 22 ڈی ایس پیز، 26 انسپکٹر، 37 سب انسپکٹر، 65 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 148 ہیڈ کانسٹیبل، 193 سیلکشن گریڈ کانسٹیبل، 537 کانسٹیبل،508 ایس پی او، 1 این او اور24 فالوور شامل ہیں۔  

لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

لیہہ// لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں قائم 26 انتخابی حلقوں میں جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے جہاں سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں وہیں تمام پولنگ بوتھوں میں اچھی تعداد میں ملازموں کو تعینات کیا گیا ہے۔  

دنیا میں کوروناپھیلاو تیزی سے جاری ، 4.11 کروڑ سے زائد افراد متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھر میں کورونا وائرس ( کووڈ-19) وبا کے تیزی سے پھیلنے کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 4.11 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 11.30 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 4.11 کروڑ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 11.30 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس عالمی وبا سے شدید دوچار امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2.22 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور83.35 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بانڈی پورہ ضلع میں سرپنچ کے قتل کا معمہ حل،بیوی ملوث:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے چند روز قبل شمالی ضلع بانڈی پورہ کے زورمنز گاوں میں پیش آئے قتل کے واقعہ کو حل کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گاوں کے سرپنچ کی ہلاکت میں اُس کی بیوی ملوث پائی گئی ہے۔ یہ واقعہ12اکتوبر کو پیش آیا جب پولیس نے 35سالہ جاوید احمد ڈار ولد عبد الاحد دار ساکن زورمنز بر آمد کی لاش لٹکتی حالت میں بر آمد کی ۔اُس وقت بتایا گیا کہ ڈار نے خود کشی کی ہے۔ پولیس نے تاہم کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی اور اس کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی سربراہی ڈی ایس پی ہیڈ کورٹر اور نگرانی ایس ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک کو سونپی گئی۔ پولیس بیان کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے مسلسل تحقیقات کے دوران اس بات کا پتہ لگایا کہ ڈار نے خود کشی نہیں کی تھی بلکہ اُس کو قتل کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں کئی افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی جن میں مقتول کی بیوی بھی شامل تھی

جارجیا میں 40 سے زیادہ یرغمال افراد صحیح سلامت رہا

تبلیسی// جارجیا کے جگدیدی شہر میں سلامتی دستوں نے بندی بنائے گئے 40 سے زیادہ یرغمالیوں کو صحیح سلامت رہا کرایا ہے جبکہ سکیورٹی مہم ابھی بھی جاری ہے۔وزارت داخلہ نے جمعرات کو اس کی اطلاع دی۔ بدھ کو ایک بندوق بردار نے جگدیدی میں بینک آف جارجیا کے دفتر میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ ملزم نے حالانکہ بعد میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی تھی۔ وزارت نے بیان جاری کرکے کہا،”وزارت بتانا چاہتی ہے کہ سکیورتی دستوں نے جائے وقوع پر سرگرمیاں ابھی ختم نہیں کی ہیں اور بچاو¿ مہم جاری ہے۔ایجنسی ایک بار پھر لوگوں کو آگاہ کرتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے جھانسے میں نہ آئیں جو جاری مہم میں رخنہ پیدا کرسکتا ہے۔“ بیان میں کہا،”اس وقت 43 یرغمالیوں کو بینک کی عمارت سے باہر نکالا جا چکا ہے اورپولیس نے انہیں محفوظ مقامات پر بھیج دیا ہے۔جائے وقوع پر جانچ جاری ہے۔  

امریکہ میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد 2.22 لاکھ سے زیادہ

واشنگٹن // عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے شدید طورپر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے 2.22 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں اس وبا نے ایک شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 8 لاکھ سے زیادہ افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 2،22،063 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 83 لاکھ سے تجاوز کرکے 83،33،591 ہوگئی ہے۔ چلا گیا ہے۔ امریکہ کے نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کے صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی ، کورونا انفیکشن کی وجہ سے 33،371 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 16،245 افراد وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلیفورنیا میں ، کووڈ 19 کے بعد سے 17،170 افراد ہلاک ہوچکے ہی

لداخ میں بھٹکنے کے دوران گرفتار چینی فوجی اہلکار بیجنگ کے حوالے

نئی دہلی//ہندوستانی فوج نے حال ہی میں مشرقی لداخ کے ڈیم چوک سیکٹر میں پکڑے گئے ایک چینی فوجی کو بدھ کو اس کے افسروں کو سونپ دیا۔ مشرقی لداخ میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر تناو¿ اور تعطل کے درمیان چین کی پیپلس لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے فوجیوں کو چشل مولدو پوائنٹ پر پڑوسی ملک کے حوالے کردیا گیا۔ چینی فوجی کی شناخت کارپورل وانگ یا لانگ کے طورپر ہوئی ہے۔ وہ بھٹک کر ہندوستانی سرحد پر آگیا تھا اور ہندوستانی فوج نے پیر کو اسے حراست میں لے لیا تھا۔  ہندوستانی فوج نے چین کے اہلکار کو آکسیجن ،کھانا اور گرم کپڑے اور طبی امداد مہیا کی۔ چین کے افسروں نے ہندوستانی فوج سے اپنے لاپتہ فوجی کو لوٹانے کی اپیل کی تھی۔  

فرائض انجام دیتے ہوئے اس سال اب 40فورسز اہلکارہلاک: دلباغ سنگھ

سرینگر//جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ اس سال اب تک 40فورسز اہلکاروں کی جانیں ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے چلی گئی ہیں جن میں 13پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ زیون میں ایک تقریب کے دوران دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی یہ ہلاکتیں جنگجوﺅں کے ہاتھوں ہوئی ہیں۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس سربراہ نے کہا”پولیس مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن قائم کرنے کی وعدہ بندہے۔ہم نے امن دشمن عناصر کو امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے باز رکھنے کی راہ میں بڑی قربانیاں دی ہیں“۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے پیش نظر ہی آج وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ اور دوسرے وزراءجموں کشمیر پولیس کے رول کی سراہنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ30برس کے دوران 6000پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں گنوائی

پاکستان کے شہرکراچی میں دھماکہ ،تین لوگوں کی موت،15 زخمی

کراچی// پاکستان کے شہر کراچی میں بدھ کو گلشن اقبال کے مسکن چورنگی میں دو منزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا جس میں کم از کم تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 15 زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیاں بھی چکنا چور ہوگئیں ۔ حکام کے مطابق سبھی زخمیوں اور ہلاک شدگان کو پٹیل اسپتال لے جایا گیا ہے۔ دھماکے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔ مبینا ٹاو¿ن پولیس تھانہ انچارج نے کہا کہ یہ ایک سلینڈر دھماکہ معلوم ہوتا ہے۔ تھانہ انچارج نے کہا کہ بم کو ناکارہ کرنے والا دستہ دھماکے کی وجہ کا پتہ لگانے کےلئے جائے وقوع پر پہنچ رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ایل اے اے ایس نے اس خطے کو بند کردیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے ساتھ ساتھ کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ملک میں نئے 54044کورونا کیس، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 15ہزار سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی سے اب اس کی تعداد 7.40 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 76.51 لاکھ ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید54044 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7651107 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران61775 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد6795103 ہوچکی ہے۔ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز8844 سے کم ہوکر740190 رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا کے 717 مریضوں کی موت سے ملک میں اب تک115914 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس س

زوجیلا میں ٹرک حادثے کا شکار، کنڈیکٹر جاں بحق، ڈرائیور زخمی

کنگن//سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر زوجیلا علاقے میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ٹرک کا کنڈکٹر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید طور زخمی ہوگیا۔  کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق کرگل سے سرینگر کی طرف آرہی ایک ٹرک باجری نالہ زوجیلا کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر دو سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ٹرک کا کنڈکٹر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید طور پر ذخمی ہوگیا۔ زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹرسونہ مرگ لایا گیا جہاں سے اس کو مزید علاج و معالجے کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔  

کرکٹ ایسو سی ایشن گھپلہ کیس ؛ ای ڈی میں فاروق عبد اللہ کی پھر طلبی

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ بدھ کو ایک بار پھر کرکٹ ایسو سی ایشن سکینڈل کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کے سامنے پیش ہوئے۔ یہ ایک ہفتے میں دوسرا موقع ہے جب اُنہیں ای ڈی نے پوچھ تاچھ کیلئے اپنے سرینگر کے دفتر میں طلب کیا۔اس سے قبل19اکتوبر کو ای ڈی حکام نے فاروق کی چھ گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی تھی۔کروڑوں کے اس گھپلہ کیس کے سلسلے میںفاروق کی پوچھ تاچھ پہلی بار گذشتہ برس ماہ جولائی میں ہوئی تھی۔  ای ڈی مذکورہ کیس کی تحقیقات سی بی آئی، ایف آئی آر کے تحت کررہی ہے جس میں جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کے سابق سربراہ فاروق کے علاوہ ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری محمد سلیم خان اور سابق خزانچی احسن احمد مرزا سمیت کئی افراد کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔  

جنوبی ضلع اننت ناگ کے گاوں میں پر اسرار حالت میں لاش بر آمد

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں بدھ کی صبح ایک لاش پُر اسرارحالت میں بر آمد ہوئی ۔یہ لاش رانی پورہ گاوں میں ملی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق رانی پورہ میں مقامی لوگوں نے ایک لاش پائی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس کی ایک ٹیم جائے مقام پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ لاش کی شناخت محمد یاسین کیانی ولد برکت اللہ ساکن رکھ براہ کے طور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 11.23 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرین کی تعداد چار کروڑ سے تجازو کرکے40660963 اورجان لیوا وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 11.23 لاکھ سے بڑھ کر 1123180 ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 2.20 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 82.10 سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 46790نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 75.97 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔  

پلوامہ معرکہ آرائی میں2جنگجو جاں بحق،آپریشن جاری

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے ہکری پورہ گاوں میں منگل کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے دو جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے تاہم کہا کہ اُن کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔ یہ معرکہ آرائی کاکا پورہ علاقے کے ہکری پورہ گاوں میں اُس وقت شروع ہوگئی جب فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا۔ یہ آپریشن پولیس ،فوج، اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے شروع کیا اوراس کے دوران جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں ۔ جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا جس کے دوران ابھی تک دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ جنگجوﺅں کیخلاف شروع کیا گیا آپریشن ابھی جاری ہے۔  

جنوبی ضلع پلوامہ میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں منگل کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین اُس وقت معرکہ آرائی شروع ہوگئی جب فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔ یہ معرکہ آرائی کاکا پورہ علاقے میں ہکری پورہ گاوں میں شروع ہوگئی ہے جہاں فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس ،فوج، اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک پارٹی پر جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔   

اسرائیل اورعرب امارات کے درمیان ویزا میں چھوٹ کا معاہدہ

تل ابیب// اسرائیل اور متحدہ عرب امارات منگل ویزا میں چھوٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جو اسرائیل کا کسی عرب ملک کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا۔ اس معاہدے پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دستخط کیے جائیں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے دو سینئر وزراءکے علاوہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن بھی شرکت کریں گے - امارتی وفد اسرائیل کا دورہ کرنے والا نخلیجی ممالک کا پہلا اعلی سطحی وفد ہوگا۔ یہ اطلاع ٹائمز آف اسرائیل نے دی ہے۔ اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان ویزا کی چھوٹ کے اس معاہدے کا مطلب یہ ہوگا کہ دونوں ممالک کے شہریوں کو پہلے ویزا کے لئے درخواست دینے کی پریشانی سے گزرے بغیر ایک دوسرے کے ممالک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ بہر حال یہ معاہدہ دونوں ممالک کے توثیق کے بعد ہی عمل میں آجائے گا۔ اس کے لئے اسرائیلی پارلیمان میں ووٹنگ ک

تازہ ترین