تازہ ترین

ترال میں دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کی پاداش میں5نوجوان گرفتار

ترال//ضلع پلوامہ کے ترال میں پولیس نے دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں کئی علاقوںسے تعلق رکھنے والے5نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ اور پرنٹر بھی ضبط کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ13 جنوری کو جنگجوﺅں کے دھمکی آمیز پوسٹر سیر اور بٹہ گنڈ میں دیکھے گئے تھے جس کے بعد پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ پولیس کی جانب سے موصولہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جس کے دوران مختلف گاﺅں سے تعلق رکھنے والے 5افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔گرفتار نوجوانوں سے ایک لیپ ٹاپ اور ایک پرنٹرضبط کیا گیاہے ۔  

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں لوڈ کیریئر دریائے جہلم میں جاگرا،دو افراد زخمی

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں ہفتہ کو ایک لوڈ کیریئر دریائے جہلم میں جاگرا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ٹاٹا موبائیل کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب یہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت شوکت احمد گورو ولد عبد الرحیم گورو اور غلام نبی گورو ولد غلام رسول گورو ساکنان شادی پورہ بانڈی پورہ کے طور ہوئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو مقامی ہیلتھ مرکز سے سکمز صورہ منتقل کیاگیا ہے۔  

ملک میں کورونا وائرس ایکٹیو کیسوں کی شرح کم ہو کر دو فیصد

نئی دہلی// ملک میں کورونا وبا کے خلاف ٹیکہ کاری مہم ہفتے کے روز شروع ہو گئی ہے ، جبکہ کووڈ -19 کو شکست دے رہے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹو کسیز کی شرح محض دو فیصد رہ گئی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد 200 سے کم رہی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 3006 مراکز میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے۔ مرکزی برائے وزارت صحت کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15158نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی دوران16977 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 79 ہزار 715 ہو گئی اورشفایابی کی شرح بڑھ کر 96.56 فیصد ہوگئی۔ ا

سری نگر- جموں شاہراہ پر ٹریفک معطلی کا چھٹا دن

سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں شاہراہ ہفتے کو مسلسل چھٹے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔ تاہم ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع رام بن میں کیلا موڑ کے مقام پر بیلی برج کی تعمیر کا کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے اور آج سہ پہر کو اس پر آزمائشی طور پر گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر اتوار کے روز ٹریفک بحال ہونے کی توقع ہے۔ ادھر وادی کے اندر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں کیونکہ ناجائز منافع خوروں نے شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر رکھا ہے۔ اگر چہ حکام دعویٰ کررہے ہیں کہ اشیائے ضروریہ کا وافر اسٹاک موجود ہے لیکن زمینی حقائق بتارہے ہیں کہ گوشت، انڈے،سبزیاں بازاروں سے غائب ہیں اور اگر کہیں کہیں پر یہ چیزیںنظر آرہی ہیں تو صارفین سے مُنہ مانگی قیمتیں وصولی جارہی ہیں۔ (مشمولات

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا سلسلہ بدستور جاری،جملہ آبی ذخائر منجمد

سری نگر// وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے اور سری نگر میں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت ایک بار پھر منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر میں 13 اور 14 جنوری کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس نے سردیوں کے 25 سالہ پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا تھا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 21 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے وادی بھر میں جملہ آبی ذخائر منجمد ہیں ۔  

وزیراعظم مودی کے ہاتھوں کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کووڈ 19 کے خلاف ہفتہ کو ملک گیر سطح پر کورونا ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح کیا۔  مودی نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا ،”آج کے دن کا پورے ملک کو بے صبری سے انتظار رہا ہے۔ کتنے مہینے سے ملک کے ہر گھر میں بچے،بوڑھوں اور جوانوں کی زبان پر یہی سوال تھا کہ کورونا کی ویکسین کب آئے گی“۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ویکسین غیر ملکی ویکسینوں کے مقابلے میںکہیں زیادہ سستی ہیں اور ان کا استعمال اتنا ہی آسان ہے۔  واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے پہلے معاملے کی تصدیق کے ایک سال بعد بھارت میں آج کورونا ویکسین فرنٹ لائن میں کام کر رہے لوگوں کو دی جائے گی۔ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔  

جموں کشمیر میں کورونا وائرس مخالف ٹیکہ کاری کا آغاز

سرینگر//جموں کشمیر میں بھی ہفتہ کو پورے ملک کے ساتھ کورونا وائرس مخالف ٹیکہ کاری کا آغاز ہوگیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق جموں کشمیر میں آج پہلے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم میںچار ہزار ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دئے جائیں گے۔ ٹیکہ کاری مہم کے سلسلے میںشیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز، صورہ میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں مشیر آر آر بھٹناگر اور ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد چودھری بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران مہم کا آغاز ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر اور ایک صفائی کرنے والے اہلکار کو ٹیکہ لگا کر کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق جموں میں کورونا مخالف مہم کا افتتاح لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا۔ جموں کشمیر میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری کیلئے40مراکز قائم کئے گئے ہیں اور ہر مرکز پر آج ایک سو ہیلتھ ورکروں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔  

دنیا میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی // عالمی وباکورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں کورونا ٹیکہ کاری کے عمل کے دوران اس وبا کے قہر سے دنیا میں 20 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک نو کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار 040 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 20 لاکھ تین ہزار 625 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا سے سب سے زائد متاثرامریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.34 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 3.90 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔