تازہ ترین

کوروناوائرس؛ 7موت کی آغوش میں، کل تعداد 188

سرینگر//جموں کشمیرمیں13جولائی سوموارکو کورونا وائرس کی بیماری سے ایک سی آر پی ایف سب انسپکٹر سمیت مزید 7افراد فوت ہوگئے ۔اسطرح مہلوکین کی تعداد بڑھکر 188ہوگئی۔ ان میں 17جموں جبکہ 171 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ 3کمسن بچوں، 4نظر بندوں،پولیس فوج و دیگر فورسز کے 43اہلکاروں سمیت 314افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ ان 314 متاثرین میں سے 101سرینگر، 6بارہمولہ، 21 کولگام، 16شوپیان،14اننت ناگ، 30کپوارہ، 6 پلوامہ ، 11بڈگام،20بانڈی پورہ ،25جموں،ایک ادھمپور، 16کٹھوعہ، 9رام بن، 24سانبہ، 4پونچھ، 6 ڈوڈہ اور 4کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ۔7اموات جموں و کشمیر میں پیر کو ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت 7افراد فوت ہوئے۔ اموات کا سلسلہ شیر کشمیر انسٹیچیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں سوپور سے تعلق رکھنے والے ایک 46سالہ شخص کی موت سے شروع ہوا ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’فوت

ایل جی نے 10 بجلی پروجیکٹوں کا ای افتتاح ،7 کا سنگِ بنیاد رکھا

سرینگر//کشمیر میں بجلی شعبے کی بڑے پیمانے پر ترقی کیلئے لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے  19.51 کروڑ روپے کی مالیت کے دس بجلی پروجیکٹوں کا ای افتتاح کیا ۔ یہ پروجیکٹ سرینگر ، شوپیاں ، اننت ناگ ، بڈگام اور کلگام میں قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے سرینگر ، پلوامہ ، اننت ناگ اور بارہمولہ اضلاع کیلئے 30.35 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جا رہے 7 بجلی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا ۔ اس کے علاوہ دو مزید پروجیکٹوں جس میں 33/11 کے وی رسیونگ سٹیشن یاری پورہ کلگام کی صلاحیت کو 2X6.3 ایم وی اے سے بڑھا کر 2X10 ایم وی اے تک توسیع دینے اور ترال پلوامہ کے بٹہ گنڈ گُل باغ میں 6.3 ایم وی اے رسیونگ سٹیشن کی تعمیر کے دو پروجیکٹ بھی شامل ہیں جن پر بالترتیب 2.40 کروڑ روپے اور 3.13 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور جن کا لفٹینٹ گورنر نے اُن اضلاع کے حالیہ دورے کے دوران افتتاح کیا تھا ۔اس طرح عوام کے نام نئے

امرناتھ یاترا پرپابندی کی درخواست

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے اس سال کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر سالانہ امرناتھ یاترا پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا۔جسٹس ڈی وائی چندرچور، جسٹس اندو ملہوترا اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے امرناتھ بارفانی لنگر آرگنائزیشن اور دیگر فریقوں کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاترا کے انعقاد اور اس کے دوران کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں فیصلہ کرنا حکومت کا کام ہے ۔ جسٹس چندرچوڑ نے کہا ،’’ہم ضلع انتظامیہ کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتے ہیں‘‘۔ عدالت عظمی نے کہا کہ جموں وکشمیر اب ایک مرکزکے زیر انتظام خطہ بن گیا ہے ، جہاں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت کے رہنما اصول لاگو ہیں، اس لیے اس معاملے میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ امرناتھ برفانی لنگر آرگنائزیشن نے ایڈوکیٹ امیت پال کے توسط سے ایک درخواست د

سی بی ایس سی کے12ویں جماعت کے نتائج

 سرینگر// ’سی بی ایس ای‘ کے 12ویں جماعت کے امتحانی نتائج میں ڈی پی ایس سرینگر کے طلاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے صدفیصد کامیابی حاصل کی ہے اسکول کے دس ٹاپرس کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طرف سے90فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائے گی ۔سی بی ایس سی کے دیگر اسکولوں نے بھی ان امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے ۔ڈی پی ایس کے 268 طلاب اس متحان میں شامل ہوئے اور سبھی طلاب کامیاب ہوئے ۔عصمہ شکیل نے98.2 فی صد ،مدیحہ نے 97.6فی صد اور ماریہ فاطمہ سمنانی نے 97.2 فی صدر نمبرات حاصل کئے ۔سکول کے 82 فی صد سے زائد طلاب نے 80 فی صد جبکہ 30 فی صد طلاب نے  91 فی صد نمبرات حاصل کئے ہیں ۔سکول انتظامیہ نے امتحان میں کامیاب ہوئے طلاب کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ایک دوسری کامیابی میں عصمہ شکیل نے قطر کی جارج ٹاون یونیورسٹی سے سو فیصد سکالرشپ حاصل کی ۔عصمہ شکیل نے کہا کہ سکول میں درس و تدرس

کولگام میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار کورونا سے از جان

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار پیر کو سرینگر کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔ یہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے فورسز اہلکار کی ہونے والی دوسری موت ہے۔ صدر اسپتال سرینگرکے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ55سالہ فورسز اہلکار آج صبح جاں بحق ہوگیا اور اُس کا کورونا ٹیسٹ بعد دوپہر مثبت ظاہر ہوا۔ اس سے قبل ایک40سالہ سی آر پی ایف اہلکار جو اننت ناگ ضلع میں تعینات تھا،8جون کے روزسکمز صورہ میں جاں بحق ہوا تھا۔  

سرینگر کا 65سالہ شہری کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لئے جانے کے دوران جاں بحق

سرینگر//راولپورہ سرینگر کا ایک65سالہ شہری اسپتال میں اُس وقت انتقال کر گیا جب اُس سے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لیا جارہا تھا۔ سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری کو کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لئے جانے کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شہری کی میت کو اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے اور اُس کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔  

پلوامہ کی55سالہ خاتون کورونا سے ازجان،اموات کی تعداد183

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کی رہنے والی ایک55سالہ خاتون پیر کو کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی جس سے جموں کشمیر میںمہلک مرض میں مبتلاءلوگوں کی اموات کی تعداد183تک بڑھ گئی۔ سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون5جولائی سے زیر علاج تھی اور وہ نمونیا وغیرہ امراض میں بھی مبتلاءتھی۔ اس سے قبل آج صبح شمالی کشمیر سوپور کا ایک46سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ وادی کشمیر کے اندر ہونے والی کورونا ہلاکتوں کی تعداد166تک جا پہنچی ہے جبکہ صوبہ جموں میں اب تک 17اموات ہوئی ہیں۔ وادی میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سرینگر ہے جہاں 45اموات ہوئی ہیں۔  

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاون، بازار و سڑکیں سنسان

سرینگر// کورونا کے متاثرین او متوفین میں روز افزوں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر وادی کشمیر کے مختلف علاقوں بالخصوص سری نگر کے بیشتر علاقوں میں پیر کے روز دوبارہ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا جس کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر ایک بار پھر ویرانی چھا گئی۔ سرینگر میں انتظامیہ نے لوگوں کے گھروں میں ہی بیٹھنے کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں کو سیل کردیا ہے اور سیکورٹی فورسز کی بھی سڑکوں اور اہم چوراہوں پر تعیناتی کو مزید بڑھادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے وادی کشمیر میں کورونا کے متاثرین میں کافی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔  

سوپور کا46سالہ شہری کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد182

سرینگر//شمالی کشمیر سوپور کا ایک46سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے پیر کے روز جاں بحق ہوگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک مرض سے ہونے والی اموات کی تعداد182ہوگئی ۔ مذکورہ شہری نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق نمونیا وغیرہ میں مبتلاءتھا اور وہ سکمز صورہ میں انتقال کرگیا۔ ضلع کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے مذکورہ شہری کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج صبح پونے چھ بجے چل بسا۔ سوپور کے مذکورہ شہری کے از جان ہونے سے وادی کشمیر کے اندر ہونے والی کورونا ہلاکتوں کی تعداد165تک جا پہنچی ہے جبکہ صوبہ جموں میں اب تک 17اموات ہوئی ہیں۔ وادی میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سرینگر ہے جہاں 45اموات ہوئی ہیں۔  

اننت ناگ میں فورسزآپریشن کے دوران تصادم، جنگجو جاں بحق : پولیس

سرینگر//پولیس نے پیر کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران جنوبی ضلع اننت ناگ میں ایک جنگجو کو جاں بحق کردیا ۔ پولیس نے کہا کہ ضلع کے سری گفوارہ علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ اس سے قبل جب فورسز نے سری گفوارہ میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدوہاںتلاشی آپریشن شروع کیا تو جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔اس موقعہ پر وہاں معرکہ چھڑ گیا جس کے دوران پولیس کے مطابق ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جبکہ آپریشن جاری ہے۔  

ریبن سوپور میں مسلح تصادم | 3جنگجو جان بحق

سرینگر//شمالی قصبہ سوپور کے ریبن علاقے میں اتوار کو جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان خونین تصادم آرائی میں3جنگجو جان بحق ہوئے،جبکہ گولہ باری کی وجہ سے2 رہائشی مکان زمین بوس ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد 22آر آر،ایس او جی اور 177 اور 179,92  بٹالین سی آر پی ایف نے ربن سوپورکا سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب محاصرے کیا۔پولیس حکام کے مطابق تلاشیوں کے دوران رات کی تاریکی میں قریب4بجے فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مقابلہ آرائی شروع ہوئی،جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی اور اس دوران لشکر طیبہ سے وابستہ3جنگجو جان بحق ہوئے۔مقامی لوگوں کے مطابق نذیر احمد ڈار اور ریاض احمد ڈار نامی شہریوں جن کے رہائشی مکانات میں جنگجوئوں نے پناہ لی تھی، وہ بھی مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا کہ سوپور تصادم میں تین عدم شناخت

۔11دنوں کی نوزائد بچی سمیت 10فوت، تعداد 181 | 8سالہ بچی،2حاملہ خواتین اور پولیس فوج و دیگر فورسز کے25اہلکاروں سمیت 357مثبت

 سرینگر // 12جولائی اتوارکو، جموں و کشمیر میں 11دنوں کی نوزائید بچی سمیت 10افراد فوت ہوگئے۔مہلوکین کی تعداد بڑھکر181ہوگئی جن میں سے 17جموں جبکہ164کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔اس دوران 2حاملہ خواتین، پولیس فوج ودیگر فورسز کے 22اہلکاروں سمیت مزید 357افراد کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 10513تک پہنچ گئی۔ ان میں سے 2243جموں جبکہ 8270 افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اتوار کو مثبت آنے والے 357افراد میں سے 97 سرینگر، 31بارہمولہ، 13 کولگام ،13 شوپیان، 7اننت ناگ، 25 کپوارہ، 11 پلوامہ، 29بڈگام، 29بانڈی پورہ، 40 گاندربل، 15جموں،  ایک ادھمپور، 8 کٹھوعہ، 7رام بن، 6راجوری، 20 سانبہ، 4ڈوڈہ اور ایک کشتواڑ سے تعلق رکھتا ہے۔  نوزائد بچی سمیت 10فوت جموں و کشمیر میں اتوار کو فوت ہونے والے10متاثرین میں 11دنوں کی ایک نوزائد بچی بھی شامل ہے۔ اتوار کو فوت ہونے والے10فراد میں سے

سرینگرکے 88ریڈ زونوں میں سر نو لاک ڈائون کا نفاذ | بیشتر علاقوں کی سڑکیں بند،شہرمیں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی،خاردار تاریںنصب

سرینگر//مہلک بیماری کرونا وائرس کیسوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہونے کے بعد ، ضلع انتظامیہ سرینگر نے پیر سے ضلع میں سر نو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد انتظامیہ نے دوپہر کے وقت ہی لالچو ک سمیت بیشتر علاقوں کی سڑکوں کی ناکہ بندی کی اور جگہ جگہ خار دار تاریں نصب کرکے مسافر بردار ٹریفک کی نقل و حمل کو بندکردیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد چودھری نے کہا کہ ضلع میں بیماری کے مزید پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے جامع منصوبہ مرتب کیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی پر سخت جرما نہ اور قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا گیا۔ سر نو لاک ڈائون  کرونا وائرس کے معاملات میں ضافے کے سلسلے میں سنیچر رات گئے میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ پیر سے ضلع کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا جائے گا ۔نئے لاک ڈاون کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال

اشرف صحرائی گرفتار،پی ایس اے کا اطلاق

سرینگر// حکام نے تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی پر پی ایس اے عائد کرکے اُن کی گرفتاری عمل میں لائی۔جموں وکشمیر پولیس نے 76 سالہ بزرگ محمد اشرف صحرائی کو سری نگر کے باغات برزلہ میں واقع اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ افراد کنبہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تھانہ صدر سے پولیس کی ایک پارٹی اتوار صبح 6بجے اُن کے گھر پہنچی جس دوران انہوں نے محمد اشرف صحرائی کوگرفتار کر کے اپنے ساتھ لیا۔انہوں نے کہا ہے کہ موصوف علیحدگی پسند رہنما پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا ہے۔ محمد اشرف صحرائی 19 مارچ 2018 کو تحریک حریت کے چیئرمین مقرر ہوئے تھے، اور وہ اس عہدے پر بدستور فائز ہیں۔ صحرائی گزشتہ سال اگست سے خانہ نظر بند تھے،تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ چیئر مین تحریک حریت کی گرفتاری کیوں عمل میں لائی گئی ہے ۔  

کپوارہ میں سہ روزہ لاک ڈاؤن کا پہلا دن | سخت پابندیو ں کے بیچ لوگو ں کی نقل و حمل محدود

کپوارہ//کووِڈ- 19کے پھیلائو کوروکنے کیلئے کپوارہ ضلع میں سہ روزہ لاک ڈائون کے پہلے دن اتوار کوسخت پابندیا ں عائد کی گئیںجن کے نتیجے میں پورے ضلع میں لوگوں کی نقل وحمل متاثررہی اورسڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا۔ضلع میں کووِڈ- 19کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ضلع مجسٹریٹ نے گزشتہ روزایک حکم جاری کیا جس میں پورے ضلع میں سہ روزہ لاک ڈائون نافذ کرنے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کیاگیا۔اتوار کی صبح کو ضلع کے لنگیٹ ،کرالہ گنڈ ،ہندوارہ ،کولنگام ،چوگل ،لولاب ،کپوارہ ،ترہگام ،کرالہ پورہ اور ویلگام علاقوں کی سڑکو ں پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا جبکہ سڑکو ں پر خار دار تار  بچھا دی گئی اور لوگو ں کی نقل وحمل کو محدودکر دیا گیا ۔ضلع میں لاک ڈائون کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج اور کارو باری سر گرمیا ں ٹھپ ہو کر رہ گئیں ۔  

اننت ناگ میں دوبارہ لاک ڈائون | پہلگام کوسیلانیوں سے خالی کرایا گیا

اننت ناگ//اننت ناگ ضلع میں حکام نے اتوار کو سخت ترین بندشیں اور امتناعی احکامات دوبارہ نافذ کر دیئے جبکہ سیاحتی مقام پہلگام کو سیلانیوں سے خالی کرایا گیا ۔ وادی میں جان لیوا کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ نے ضلع میں دوبارہ لاک ڈائون نافذ کیااور اس سلسلے میں باضابطہ احکامات جاری کئے گئے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے کہا کہ ضلع میں قریباََ143علاقے ریڈ زون کے دائرے میں آتے ہیں جسے مہلک بیماری مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے ،لہذا ضلع میں اگلے احکامات تک مکمل لاک ڈائون نافذالعمل ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس دوران اتوار کو ضلع ہیدکواٹر سمیت دیگر تحاصیل میں بندشیں عائد رہیں جس کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ۔ اِدھر پہلگام میں انتظامیہ نے اتوار کو لاوڈ اسپیکروں کے ذریعے سیلانیوں کو واپس اپنے گھرلوٹ جانے کاحکم دیاجس کے سبب

انتظامیہ میں تبادلے | اویس احمد ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ تعینات

سرینگر // جموں وکشمیرحکومت نے اتوار کو سیول انتظامیہ میں کئی ایک افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں  ۔ایل جی انتظامیہ نے مختلف محکموں کے کام کو مزید فعال بنانے کی خاطر کئی اہم تبادلے عمل میں لائے ہیں ۔اس دوران ڈاکٹر اویس احمد کو ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ تعینات کیا گیاجبکہ ڈاکٹر بشیر احمد لون کو وائس چیئرمین سرینگر ڈیولیمنٹ اتھارٹی مقررکیاگیا ۔جنرل ایڈمسٹریشن محکمہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو افسر میٹروپولیٹن ریگروریٹری اتھارٹی وکاس کنڈل( آئی اے ایس ) کو تبدیل کر کے جے کے پی سی سی کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا  ۔ان کے پاس سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین کے علاوہ جموں اور سرینگر کے ماس ریپڈ ٹرانزٹ کارپوریشن کے ایم ڈیز اور سی ای اوز کا اضافی چارچ تھا ۔ جبکہ سکریٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مونیٹرنگ ڈپارٹمنٹ ایم راجو

کپوارہ کے نالہ ماور کاوجود خطرے میں اسٹون کریشروں اورمیگڈم پلانٹ کی موجودگی اور غیرقانونی طورریت باجری نکالنے کاشاخسانہ

کپوارہ //کپوارہ میںنالہ ماورسے غیرقانونی طور ریت اور باجر ی نکالنے کی وجہ سے اس نالے کی ہیت بگڑ چکی ہے اور جگہ جگہ اس میں گڑھے بن جانے کی وجہ سے اس کا وجودخطرے میں پڑگیا ہے،جبکہ ماحولیات کے علاوہ پی ایچ ای کی کئی اسکیمیں بھی متاثر ہورہی ہیں اورلوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ لنگیٹ ہندوارہ میں نالہ ماورکے قریب کئی اسٹون کریشراورمیگڈم پلانٹ غیرقانونی طور چلائے جارہے ہیںاوردوران شب کئی جے سی بی مشینیں نالے میں کام پرلگائی جارہی ہیںتاکہ ریت اور باجری نکال کر ا سکوفروخت کیا جائے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ نالہ سے ریت اور باجری نکالنے کی وجہ سے متعددمقامات پرپانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہزاروں کنال زرعی اراضی بنجرہونے کا خدشہ ہے ۔مقامی لوگوں نے اس کیلئے محکمہ اری گیشن ،محکمہ جیالوجی اورمحکمہ فشریز کے علاوہ زراعت محکمہ پر الزام ل

لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹ بکھیرنے والا اداکار | شادی لعل کول مداحوں کو غم زدہ کرکے فوت

سرینگر //اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے والے معروف اداکارشادی لعل کول اتوار کی صبح جموں میں انتقال کر گئے ۔ان کی عمر 65برس تھی ۔ شادی لعل کول کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گذشتہ چند ہفتوں سے کافی علیل تھے ۔صبح صادق ہی شادی لعل کے انتقال کی خبر جب پھیلی تو کشمیر میں ان کے مداحوں میں سخت مایوسی پیداہوئی ۔چوٹہ بازار کنہ کدل سرینگر میں پیدا ہونے والے اس اداکار نے اداکاری کا آغاز 1973میں کالی داس تھیٹر سے کیا اور 1974سے ٹیلی ویژن پر جاری کردہ سیریلوں میں اپنی اداکاری شروع کی ۔انہوں نے ایک سو سے زیادہ ڈراموں میں کام کیا  ۔ان کے مشہور پروگرام ’شب رنگ‘ ،’ آدم ذاد‘ ، ’بووناپوز‘ ،’ انتقام ‘،’ غلام بیگم بادشاہ‘ ،’رستم گوتار‘،’رینہ کاک‘ وغیر شامل ہیں ۔ شادی لعل کول کو مادری زبان کشمیر

متاثرین کی تعداد 10,000سے متجاوز | 24گھنٹوں میں مزید11ہلاکتیں، 5ماہ کے کمسن بچے ، 10سی آر پی ایف اور 20فوجی اہلکاروں سمیت 268مثبت

سرینگر //11جولائی سنیچر کو11اموات اور نئے 268معاملات  سامنے آنے کے بعد جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 10,000کا ہندسہ متجاوز کرگئی۔ مہلوکین کی تعداد 171تک پہنچ گئی جن میں سے 17جموں جبکہ 153 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ سنیچر کوایک 5ماہ کے کمسن بچے، 10سی آر پی ایف اور20فوجی اہلکاروں سمیت 268 افراد کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 10,156ہوگئی ۔ تازہ 268متاثرین میں 67سرینگر، 37 بارہمولہ، 23 کولگام، ایک شوپیان،6اننت ناگ، 37کپوارہ،5پلوامہ، 4بڈگام، ایک گاندربل،21جموں،3ادھمپور، 20کٹھوعہ، 29راجوری،6سانبہ، 3پونچھ، 4ریاسی اور ایک کشتواڑ سے تعلق رکھتا ہے۔  مزید 11اموات مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں11جولائی کو وائرس سے 11افراد فوت ہوگئے ۔ ان میں سے9کشمیر جبکہ 2 جموں میں فوت ہوگئے۔ کشمیر میں فوت ہونے والے8متاثرین میں 4صورہ سرینگر،2صدر اسپتال سرینگر اور3 سی ڈ