تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا کی دوسری لہر | ایک کروڑ ٹیکہ کاری کا ہدف پار | 71لاکھ 96ہزار421کو پہلا اور 28لاکھ 85ہزار335کو دونوں ڈوز دیئے گئے

سرینگر //جموں و کشمیر میں اتوار کو مزید 87ہزار 260 افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ دیئے گئے، اسطرح ابتک مجموعی طور جموں و کشمیر میں ایک کروڑ 74 ہزار 221افراد کو کورونا مخالف ویکسین لئے ہیں۔ کورونا مخالف ویکسین لینے والے 10074221 افراد میں71لاکھ 96ہزار 421افراد کو پہلا ڈوز جگہ 28لاکھ 85ہزار 335افراد کو دوسرا ڈوز دیا گیا ہے۔ اتوار کو ویکسین لینے والوں میں اننت ناگ میں 15ہزار 819 اور اسطرح یہاں مجموعی طور پر 7لاکھ 18 ہزار 965 افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے۔ کولگام ضلع میں3279کو ویکسین دیا گیا اور یہاں مجموعی طور پر ابتک 3لاکھ 89 ہزار 379 کو ویکسین دیا گیا ہے۔ شوپیان ضلع میں 880 2  افراد کو ٹیکہ دئے گئے اور اسطرح ابتک مجموعی طور پر 2لاکھ 32ہزار807افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے۔ پلوامہ میں 2793 افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا اور ضلع میں ابتک 4لاکھ 35 ہزار 508افراد کو

۔10ویں اور 12ویں کے امتحانات | نومبر میں ایک ساتھ کرانے کا امکان

سرینگر // وادی میں امتحانات کے انعقاد کیلئے بورڈ حکام نے اکتوبر کے آخری ہفتے تک تیاری مکمل کرنے کی عبوری رپورٹ پیش کی ہے تاہم ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ امتحانات نومبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ حکام نے دسویں اور بارہویں کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے اور 12ویں جماعت کیلئے امتحانی فارم بھرنے کا سلسلہ ختم کیا گیا ہے۔البتہ دسویں جماعت کے لئے امتحانی فارم بھرنے کا سلسلہ ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔11ویں جماعت کیلئے فارم بھرنا تو بہت دور کی بات ہے جس کے امتحانات بھی نومبر کے آخر میں شروع ہوسکتے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ بورڈ نے اکتوبر کے آخری ہفتے کیلئے تیاری کی تھی لیکنڈائریکٹر سکول ایجوکیشن تصدق حسین میر نے  بانڈی پورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات نومبر کے مہینے میں ہوں گے۔ناظم تعلیمات نے کہا کہ تقریبا ً پورا نصاب مکمل کر لیا گیا

اوڑی میں در اندازی کی کوشش | شبانہ فائرنگ کا تبادلہ، فوجی اہلکار زخمی

اوڑی // اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔واقعہ کے بعد لائن آف کنٹرول کیساتھ لگنے والے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔پولیس ذرائع نے کہا کہ اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گوہالن نامی گائوں کے نزدیک انگوری پوسٹ کے علاقے میں دوران شب مشتبہ حرکات و سکنات دیکھی گئیں جس کے بعد یہاں تعینات 12 جاٹ ریجمنٹ کے اہلکاروں نے الرٹ جاری کر کے فائرنگ کی۔ذرائع نے بتایا کہ اس موقعہ پر طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔بعدمیں فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا اور اتوار دن بھر یہاں تلاشی کارروائی جاری رہی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ دراندازی کا واقعہ لگتا ہے اور چوکس فورسز نے انکی کوشش ناکام بنائی۔تاہم اس واقعہ کے بارے میں پولیس یا فوج کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گی

اینٹی کورپشن بیورو کی کارروائی | ایس ایچ او ، ہیڈکانسٹیبل گرفتار

سرینگر// انسداد رشوت ستانی ادارے ’’اینٹی کورپشن بیورو ‘‘نے اتوار کو سٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ ائو) اور پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کے ہیڈ کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔اینٹی کورپشن بیورو ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ آفیسر کے پاس پنجگام اونتی پورہ کا ایک کیس زیر تفتیش تھا جس کے متعلق پولیس تھانے میں دفعہ 354کے تحت کیس درج ہوا تھا۔اینٹی کورپشن بیورو کو شکایت ملی تھی کہ کیس کو رفع دفع کرنے کیلئے ان سے رشوت طلب کی جارہی ہے چنانچہ شکایت ملنے کے بعد مذکورہ آفیسر اور کانسٹیبل محمد افضل کو اپنے کمرے سے گرفتار کیا گیا۔تاہم اس واقعہ سے متعلق اینٹی کورپشن بیورو کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔  

کپوارہ میں شدت کی گرمی | پارہ 33.4ڈگری ریکارڈ

سرینگر //وادی میں گرمی کی شدت ابھی بھی برقرار ہے اور سرینگر میں اتوار کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری ریکارڈ کیاگیا جبکہ کپوارہ میں.4 33ڈگری درجہ حرارت رہا۔ کپوارہ ایک بار پھر وادی کا گرم ترین مقام ثابت ہوا۔ محکمہ موسمیات نے 20سے22 ستمبرتک وادی کے کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق سرینگر اور قاضی گنڈ میں پارہ 32.0 پارہ رہا۔ پہلگام میں 27.3ڈگری اورکپوارہ میں اس ماہ میں بھی لوگوں کو گرمی کی شدت سے کوئی نجات نہیں مل رہی ہے اور وہاں اتور کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.4ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ رواں سال کپوارہ میں 37ڈگری درجہ حرارت بھی ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ میں 29.3، گلمرگ میں 21.6،گاندربل اور اننت ناگ میں  درجہ حرارت 31ڈگری سے زیادہ درج کیا گیا ۔  

کشمیری پنڈتوں کو واپس لانے کیلئے پر عزم: سنہا

سرینگر//"عوام کی آواز" ریڈیو پروگرام میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وادی سے بے گھر طبقوں کی بحالی کی ضرورت کے بارے میں آن لائن سہولت کا خاکہ پیش کیا جس کے تحت متاثرہ خاندان اپنی غیر منقولہ جائیدادوں کے حوالے سے انصاف حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ، "کئی دہائیوں سے ہونے والی ناانصافیوں کو ختم کرنے کے لیے ، ہم ان تمام کشمیری پنڈت خاندانوں کو واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں جو مایوسی سے نکلنے پر مجبور ہوئے اور وادی میں شاندار بھائی چارے کی ثقافت کو بحال کریں گے۔" لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ ایک جامع پروگرام کے ذریعے بھولی اور مقامی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے موجودہ انتظامات پر بھی بات کی جس کے تحت جموں اور سرینگر دونوں میں اسٹیٹ آرکائیوز اور اسٹیٹ لائبریریوں میں شاردہ سکرپٹ کو پڑھنے اور تحقیق کرنے کے لیے علما کو من

۔ بی ایس سی نرسنگ،ٹیکنالوجی و پیرا میڈیکس | بوپی ای نے14ہزار امیدواروں کا امتحان لیا

سرینگر //جموں اور کشمیر میں اتوار کوبوپی(BOPEE) نے بی ایس سی نرسنگ، بی ایس سی ٹیکنالوجی اوربی ایس سی پیرا میڈیکس میں داخلہ کیلئے سال 2021 کے امتحانات منعقد کئے گئے۔ جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 14ہزار سے زائداُمید واروں نے حصہ لیا جن میں 3892جموں جبکہ 10122اُمید وار کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ کورونا وائرس قوائد و ضوابط مد نظر رکھتے ہوئے جموں میں 6سینٹر اور سرینگر میں 21سینٹر قائم کئے گئے تھے۔ جموں کے 3892میں سے 3260 جبکہ وادی کے 10122افراد میں سے 9456اُمید واروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔ اس طرح 90.74فیصد امیدوار امتحانات میں حاضر رہے۔ بوپی چیئرمین شفیق احمدرینہ نے خود امتحانات پر نظر رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کے دوران امتحانات کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانا ایک بڑا چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران سماجی دوری اور قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا گیا ۔  

تیندوے اور ریچھ کے حملے | مرکبان سمیت 3زخمی

ٹنگمرگ+اننت ناگ //شاجی مرگ ٹنگمرگ میں تندوے نے ایک مرکبان کو زخمی کردیا۔ اتوار کی شام 7بجے پرویز احمد ساکن لارے ڈورہ چندوسہ دیگر مرکبانوں کے ساتھ گلمرگ سے واپس شاجی مرگ آرہا تھا کہ اس دوران جھاڑیوں میں موجود تندوا نمودار ہوا جس نے مرکبان پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا ۔دیگر مرکبان کے شور مچانے پر تیندوا بھاگ گیا اور زخمی مرکبان کو فوری طور پرٹنگمرگ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں اس کا علاج معالجہ چل رہا ہے۔ دو روز قبل ہی تندوے نے بسکو سکول کے نزدیک شوکت احمد کھٹانہ نامی مزدور کو زخمی کیا تھا ۔ادھرکوکا گنڈ ویری ناگ میں اتوار کو حمیدہ بانو زوجہ محمد سید نامی خاتون اس وقت ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہوگئی جب وہ باغ میں کام کر رہی تھی ۔ادھر چونٹی پورہ میں ریچھ نے عبدالغنی پڈر ولد محمد رمضان نامی شہری پر حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کر دیا۔زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے پی ایچ سی ویری ناگ میں داخل کیا گیا

تازہ ترین