واگہامہ بجبہاڑہ میں خونریز معرکہ,2 جنگجو جاں بحق ایک فرار

اننت ناگ//اننت ناگ بجبہاڑہ کے واگہامہ گائوں میں خونریز معرکہ آرائی میں 2 جنگجو جاںبحق جبکہ ایک مطلوب جنگجو فرار ہو گیا۔ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ بجبہاڑہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے جنگجو تین روز قبل بجبہاڑہ میںسی آر پی ایف اہلکار اور ایک6سالہ لڑکے کو ہلاک کرنے ملوث تھے۔اس دوران ضلع میں دسوسرے روز بھی انٹر نیٹ سروس معطل رہی۔ مسلح تصادم   پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ واگہامہ بجبہاڑہ گائوں میں کم سے کم 3جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس،3آر آر اور سی آر پی ایف نے پیر اور منگل کی شب محاصرہ کیا اور منگل کی صبح آپریشن شروع کیا۔طرفین کے درمیان صبح چھ بجے جھڑپ کا آغاز ہواجس کے ساتھ ہی  دونوں طرف سے فایرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔کچھ دیربعدعلاقہ میں موجودجنگجوئوں نے محاصرہ توڑکرفرارہونے کی کوشش کے تحت سیکورٹی فورسزپراندھادھندفائرنگ شروع کردی

مفت راشن سکیم نومبر تک

گائوں کا پردھان ہویا ملک کا وزیرا عظم کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں   نیوز ڈیسک//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت غریبوں کو مفت راشن کی اسکیم کو 5 مہینے بڑھایا جارہا ہے۔ اب یہ اسکیم نومبر2020 تک ملک میں لاگو رہے گی۔ اس اسکیم کے تحت غریبوں کو پانچ کلو مفت گیہوں یا چاول اور ایک کل چنا دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کو نومبر تک لاگو کرنے میں 90 ہزار کروڑ کا اضافی خرچ آئے گا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جب سے یہ اسکیم شروع ہوئی ہے، تب سے نومبر تک اس میں ڈیڑھ لاکھ کروڑ تک کا خرچ آئے گا۔وزیرا عظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کورونا کے ساتھ ساتھ ایسے موسم میں داخل ہورہے ہیں ، جس میں تمام طرح کی بیماریاں ہوتی ہیں اور ایسے میں سبھی کو اپنا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ میری آپ سے اپیل ہے

منگل کو مزید 5اموات اور260متاثرین میں اضافہ، مہلوکین کی تعداد 101

سرینگر //جموں و کشمیر میں بدھ 30جون کو مزید5اموات کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد101تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 12جموں جبکہ89کشمیر میں تعلق رکھتے ہیں۔ ابتک جون مہینے میں 73افراد کورونا سے لقمہ اجل بن گئے ہیں، جبکہ وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد میں رواں ماہ کے دوران5051کا اضافہ ہوگیا ہے۔ بدھ 30جون کو2فوجی، 11پولیس اور 60سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت مزید 260افراد کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 7497تک پہنچ گئی ہے جن میں1611جموں جبکہ 5886کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 260متاثرین میں سے 46 سرینگر،44بارہمولہ،64کولگام،19شوپیان،17اننت ناگ،ایک کپوارہ،14پلوامہ،19بڈگام،3بانڈی پورہ، ایک گاندربل، 12جموں،7ادھمپور،5رام بن،5کٹھوعہ، ایک سانبہ اور 2راجوری سے تعلق رکھتے ہیں۔  مزید 5اموات  بدھ کو کورونا وائرس مریضوں کی اموات کا سلسلہ جموں سے شروع ہوا جہاں بسوہلی

جموں کشمیر میں 200چھوٹے بڑے پروجیکٹوں پر 3ماہ سے کام بند

سرینگر// کورونا لاک ڈائون کے نتیجے میں وادی میں قریب 50بڑے تعمیراتی پروجیکٹ بند پڑے ہیں جبکہ دیگر چھوٹے پروجیکٹوں کو ملا کر مجموعی تعداد 200کے قریب ہے۔سرسری اندازے کے مطابق ابھی ان پروجیکٹوں سے جڑے افراد کو 1400کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے اور قریب 5لاکھ لوگ براہ راست متاثر ہوچکے ہیں، جو پچھلے تین ماہ سے بے کار ہوگئے ہیں۔ ٹھیکیداروں کے مشترکہ اتحاد سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے کورونا لاک ڈائون سے اب تک نقصانات کا تخمینہ1400کروڑ روپے لگایا ہے۔ جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار نے کشمیر کو عظمیٰ کو بتایا کہ وادی میں تعمیرات عامہ،آبپاشی و فلڈ کنٹرول،محکمہ بجلی،محکمہ صحت،شہری ترقی و مکانات،تعلیم اور دیگر محکموں میں قریب32ہزار ٹھیکیدار کام کرتے ہیں،جو لاک ڈائون میں بیکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قریب3لاکھ مزدور و ہنر مند کاریگر بھی پروجیکٹوں اور تعمیراتی کاموں پر کام بند ہونے کے نتیجے

کولگام میں برادر کشی کا واقعہ

کولگام // کولگام کی ایک عدالت نے برادر کشی کے ایک معاملے میں ملوث  ایک فورسز اہلکار کو 9سال بعد عمر قید کی سزا سنائی ہے۔پرنسپل اینڈ ڈسڑکٹ سیشن جج کولگام محمد اشرف ملک نے 9 سال بعد  اپنے 3 ساتھیوں کو ہلاک کرنے اور ایک کو زخمی کرنے کے الزام میں سی آر پی اہلکار کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔24دسمبر 2011 کو کولگام قصبے میں 18 بٹالین سی آر پی  کیمپ میں برادرکشی کا واقعہ پیش آیا تھا۔فائرنگ کے اس واقعہ میں 3 اہلکاروں ایم سومن، پی شھبو اور جاوید احمد کی موت جبکہ ایس ڈی مورلی زخمی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکار ایس ڈی مورلی اور ملزم سنجے کمار رائے ساکن اعظم گڈھ یوپی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 3 جوانوں کی ہلاکت ہوئی۔ اس حوالے سے پولیس اسٹیشن کولگام میں کیس زیر نمبر271/2011 درج کیا گیا تھا۔پولیس نے اس واقعہ کے ضمن میں سی آر پی ایف

لالچوک گرینیڈ حملہ

 سرینگر// پولیس نے منگل کو سرینگر کے لالچوک کی پرتاپ پارک میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر دستی بم سے حملہ کرنے کی پاداش میں جیش محمد کی تنظیم کے تین جنگجوئوں کے خلاف ٹاڈا عدالت میں فرد جرم پیش کیا۔ پولیس کے مطابق ان تینوں کو سری نگر میں کئی دستی بم حملے کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال2 فروری کو کچھ نامعلوم  جنگجوئوں نے سی آر پی ایف اہلکاروں جو سومو اسٹینڈ ، پرتاپ پارک کے قریب تعینات تھے۔ پر انہیں مارنے کی نیت سے دستی بم پھینکا ۔ترجمان نے کہا’’اس دستی بم سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں7 شہریوںکے علاوہ اور 171 بٹالین سے وابستہ 2سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے۔‘‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ تھانہ کوٹھی باغ نے واقعے کا نوٹس لیا اور تعزیرات ہند کی دفعہ307  کے تحت  ایف آئی آر نمبر10/2020  درج کیا اور جدید تکنیکی آلات کی مدد

تشخیصی عمل تیزکرنے کیلئے افسروں پرصوبائی کمشنر کا زور

سرینگر // صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بدھ کو ہفتہ وارمیٹنگ کی صدارت کی۔ جون مہینے میں ہونے والے مسلسل تیسری میٹنگ کے دوران ڈویژنل کمشنر نے کورونا وائرس وبائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں وادی میں صحتیاب ہونے والے مریضوں اور وائرس سے ہونے والے اموات کی شرح پر بھی غور و خوص کرنے کے علاوہ تشخیصی عمل میں تیزی کے علاوہ موجودہ صورتحال پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔ ڈیویژنل کمشنر سرینگر کو بتایا گیا کہ شعبہ صحت میں کورونا وائرس کے تشخیصی عمل کو تیزکرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کا مقابلہ کیا جاسکے۔ میٹنگ کے دوران ڈویژنل کمشنر نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریڈ زون اور نان ریڈ زونوں میں نمونے حاصل کرنے پر سختی سے عمل کرے۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی خبریں موصول ہونے

تازہ ترین