حج کیلئے نہ جانے کی خواہش رکھنے والے رقم کی واپسی کیلئے درخواست دیں

سر ی نگر/ایگزیکٹیو آفیسر جموں وکشمیر حج کمیٹی نے حج۔2020 کے حج پر نہ جانے کی خواہش رکھنے والوں کو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ اور حج ہاوس بمنہ میں دستیاب تجویز کردہ پروفارما پر رقم واپس لینے کی خاطر درخواست دینے کے لئے کہا۔ ایگزیکٹیو آفیسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کمیٹی آف اِنڈیا نے سرکیولر نمبر 13 بتاریخ 5جون 2020 ءمنتخبہ عازمین حج کو جو اِمسال حج پر جانے کے خواہاں نہیں ہے کو صد فیصد رقم واپس لینے کے لئے تجویز کردہ پروفارما پر درخواست دینے کے لئے کہا ہے ۔ بیان کے مطابق کھاتے دار پاس بُک کی ایک فوٹو سٹیٹ کاپی یا منسوخ کی گئی چیک کی کاپی تجویز کردہ درخواست کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہے۔    

شوپیان تصادم آرائی میں ایک اور جنگجو جاں بحق ،تعداد5ہوگئی

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں اتوار کو سیکورٹی فورسز کی تلاشی کارروائی کے دوران ربن نامی گاﺅں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں5جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ اس معرکہ آرائی میں جاں بحق ہونے والے جنگجوﺅں کی تعداد پہلے4بتائی گئی ،بعد میں پولیس ذرائع نے ایک اور جنگجو کی ہلکاکت کی تصدیق کی۔  فوج نے بھی ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے اس معرکہ آرائی میں5جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔  پولیس ذرا ئع نے تاہم مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔ اس سے قبل زینہ پورہ ربن نامی علاقے میںجنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے وہاں محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔ فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے جونہی مشتبہ جگہ کا محاصرہ تنگ کرکے تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا

سرینگر میں کولکتہ کے رہنے والے درزی کا بعد از مرگ کورونا ٹیسٹ مثبت

سری نگر// کولکتہ سے تعلق رکھنے والے ایک 38 سالہ درزی کا بعد از مرگ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے جموں وکشمیر میں اس عالمی وبا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 41 ہوگئی ہے۔ سری نگر میں تاریخی لال چوک کے نزدیک واقع امیرا کدل علاقے میں مقیم کولکتہ سے تعلق رکھنے والے درزی کی برین ہیمرج کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے اور بعد از مرگ متوفی غیر مقامی درزی کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ کلکتہ کے رہنے والے ایک درزی کی سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں ہفتہ کو برین ہیمرج کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔

جنوبی ضلع شوپیان میں خونریز تصادم آرائی ،4جنگجو جاں بحق

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں اتوار کو سیکورٹی فورسز کی تلاشی کارروائی کے دوران ربن نامی گاﺅں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں4جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس ذرا ئع کا حوالہ دیتے ہوئے چار جنگجوﺅں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے تاہم لکھا ہے کہ جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت ابھی نہیں کی گئی ہے ۔ اس سے قبل زینہ پورہ ربن نامی علاقے میںجنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے وہاں محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔ فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے جونہی مشتبہ جگہ کا محاصرہ تنگ کرکے تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق فورسز کا آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔  

کورونا وائرس؛ مزید4 اموات، مہلوکین 40

 سرینگر //جموں و کشمیر میں مزید4 متاثرین کی موت کے بعد وائر س سے مرنے والوں کی تعداد40ہوگئی ہے جن میں سے 5جموں جبکہ کشمیر میں فوت ہونے والے مریضوں کی تعداد35ہوگئی ہے۔سنیچر کو 3کمسن بچوں،ایک سی آر پی ایف اور 3پولیس اہلکاروں سمیت مزید 143مشتبہ مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اس طرح جموں و کشمیر میں مریضوں کی تعداد 3467ہوگئی ہے۔جن میں سے 852جموں جبکہ2615کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔سنیچر کو مثبت قرار دئے گئے143 افراد سے جموں کے 43جبکہ کشمیر کے 100افراد شامل ہیں۔( سرکاری بلیٹن میں صرف 143افراد  کے اعداوشمار ظاہر کئے گئے ہیں، تاہم سرکاری تفصیلات میں سکمز اور سی ڈی لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کئے گئے نمونے کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔سکمز نے دیر رات گئے از خود جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ 50مزید کیس مثبت آئے ہیں، تاہم سی ڈی لیبارٹری کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں)۔سنیچر

لداخ تنازعہ پربھارت اور چین کے ما بین طویل میٹنگ

نئی دہلی// ہندوستان اور چین فوجی اور سفارتی سطحوں پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ مشرقی لداخ میں موجودہ صورتحال کا حل نکالا جاسکے۔ جمعہ کو ہندوستان اور چین کی وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری سطح کی بات چیت میں دونوں جانب سے صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے مثبت اشارے دیئے گئے۔ وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری (مشرقی ایشیا) نوین شریواستو اور چینی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل وو چیانگاؤ کے مابین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان پرامن، مستحکم اور متوازن تعلقات موجودہ عالمی حالات میں استحکام کے لئے اہم ہیں۔سنیچر کوکے سینئر فوجی افسران نے مشرقی لداخ سیکٹر کے قریب ایک مہینے سے چلے آرہے تعطل کو ختم کرنے کی کوششوں پراہم اور طویل میٹنگ کی جس میں حقیقی کنٹرول لائن پر اپریل کی جوں کی توں حالت برقرار رکھنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ

جموں وکشمیر ہائی کورٹ کیلئے 250کنال اضافی اراضی حاصل

جموں //لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کی قیادت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموں وکشمیر ہائی کورٹ کیلئے سرینگر میں 250کنال اضافی اراضی کو منظوری دی گئی ۔یہ اراضی رکھ گنڈ آکھشے بمنہ سرینگر میں ہے جس کے ذریعہ عدالتی ڈھانچے بشمول نئے ہائی کورٹ کمپلیکس کو توسیع ملے گی۔قبل ازیں دسمبر2019میں بھی ہائی کورٹ کو 250کنال اراضی فراہم کی گئی تھی۔نئی اراضی نہ صرف ہائی کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کیلئے درکارتھی بلکہ اس سے منسلکہ ڈھانچے جیسے میڈیشن سنٹر، آربی ٹریشن سنٹر،لیٹی گنٹ سہولت ،فوڈ کورٹ ،پولیس اور سیکورٹی ڈھانچہ ، سٹاف کے رہنے کی جگہ پارکنگ سہولت اور فائر اسٹیشن کی جگہ بھی حاصل ہوگی۔انتظامی کونسل نے جموں وکشمیر فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے قیام کو منظوری دی جو جموں وکشمیر سٹیٹ فاریسٹ کارپوریشن کی جگہ لے گا۔ فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا اندراج کمپنیز ایکٹ 2013کے تحت ایک کمپنی کے طور پر ہ

معاملہ جموں کشمیرمیں ٹِڈِیوں کے ممکنہ حملہ کا

سرینگر // جموں وکشمیر میں ٹڈی دل کے حملوں کا کوئی امکان نہیں ہے اور یہ تاثر غلط ہے کہ مستقبل میں اسکے کوئی امکانات ہیں۔ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں کے پروفیسر آر کے گپتا نے ٹڈیوں کے جھنڈ کے پنجاب اور جموں وکشمیر میں داخل ہونے کے امکانات ظاہر کئے ہیں لیکن انٹو مالوجی کے معروف سائنسدان ڈاکٹر مختار کا کہنا ہے کہ کشمیر میںٹڈیوں کے آنے کے امکانات بہت کم ہیں ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار نے کہا ’’ ٹڈیوں اور’ گراس ہوپرس‘ میں کوئی فرق نہیں ہے، البتہ ان کے رنگ الگ الگ ہوتے ہیں اور ’گراس ہوپرس‘ سے ٹڈی زیادہ طاقت ور ہوتی ہے اور یہ فصلوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہیں ۔ انہوں نے کہ 20 کنال ارضی میں اگر دس ہزار سے زیادہ ٹڈی جھنڈ  موجود ہوں ، تو یہ جھنڈ اتنی غذا کھاتا ہے جتنا 35 ہزار لوگ کھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا

آدی پورہ سوپور میں گولیاں مار کر ڈرائیور ہلاک

کپوارہ // بومئی سوپور میں ایک نوجوان کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان پیشے سے ڈرائیور تھا۔پولیس نے بتایا کہ رات کے قریب  ساڑھے 9بجے نامعلوم مشتبہ جنگجوئوں نے زینہ گیر سوپور علاقے میں دانش نجار ولد منظور احمد ساکن آدی پورہ بومئی کو  نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔اسے فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں مرہم پٹی کر کے سوپور ضلع اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی  تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان پیشے سے ڈرائیور تھا۔ واقعہ پیش آتے ہی پولیس و فورسز اہلکار یہاں پہنچ گئے اور تلاشی کارروائی شروع کی۔دریں اثناء کشن گنگا کے کنارے کیرن سیکٹر میں 6آر آر نے مشتبہ حرکات دیکھ کر بڑے پیمانے پر حد متارکہ پر آپریشن شروع کردیا ہے۔  

تازہ ترین