انتظامیہ کی طرف سے سرینگر میں 31مئی تک مکمل لاک ڈاﺅن کے احکامات

سرینگر//ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے ہفتے کے روز ہدایت دی کہ سرینگر میں 31مئی تک مکمل اور سخت لاک ڈاﺅن نافذ رہے گا۔اس ہدایت کا اعلان کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے یہ احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ گذشتہ ایک ہفتے سے مختلف علاقوں میں لاک ڈاﺅن کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیش نظر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پہلے کی گئی کوششیں ضائع نہ ہوں ۔ یہ فیصلہ ضلع انتظامیہ کی تفصیلی میٹنگ میں لیا گیا جو کورونا وائرس اور اس کے پھیلاﺅ سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے طلب کی گئی تھی۔  میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے کہا کہ لاک ڈاﺅن نافذ العمل بنانے کیلئے کارگر منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے لاک ڈاﺅن کے دوران اٹ

کشمیرمیں عید سے قبل بازار ویران ، لوگ پریشان

سرینگر// کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں وادی کشمیر کے بازاروں کی ویرانی وبا کے منفی اثرات کی عکاسی کررہی ہے وہیں لوگوں میں بھی روایتی جوش وخروش مفقود نظر آرہا ہے۔ اگرچہ لوگ اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے تگ و دو کرتے نظر آرہے ہیں لیکن روایتی چہل پہل اور گہماگہمی غائب ہے اور بیشتر دکانیں بند ہیں۔ ادھر لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کو درپیش اقتصادی بحران کے بیچ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور بازاروں میں ان کی عدم دستیابی بھی ایک مسئلہ بنا ہواہے۔ وادی میں یہ مسلسل دوسری عید ہے جب لوگوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور بازار سنسان ہیں۔ سال گذشتہ کے پانچ اگست کے بعد آنے والی عید الضحیٰ کے موقع پر بھی وادی کے بازاروں میں ویرانی ہی ویرانی تھی۔ تجارت پیشہ لوگوں، بالخصوص دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ سال گذشتہ کے ماہ اگست سے لگاتار بحران کا شکار ہیں اور اب حالات ایسے ب

کورونا میں مبتلا 55 سالہ خاتون جاں بحق،جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد21

سرینگر//شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ، سکمز میں سنیچر کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءایک55سالہ خاتون کا انتقال ہوگیا۔یہ جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے ہونے والی21ویں موت ہے۔  ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے اُورنہال نامی گاوں کی رہنے والی تھی۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ، سکمزپروفیسر فاروق جان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مذکورہ خاتون چھاتی میں انفکشن کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرائی گئی تھی۔بعد ازاں اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاجس کے بعد وہ آج انتقال کر گئی۔ ابھی تک کورونا وائرس سے جموں کشمیر میں21ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ان میں صوبہ جموں میں2جبکہ  وادی کشمیرمیں19ہلاکتیں شامل ہیں۔  

کولگام میں گرینیڈ بر آمد، فورسز نے ناکارہ بنایا

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے چولگام علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سنیچر کے روز ایک زندہ گرینیڈ بر آمد کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں نے گرینیڈ بر آمد کرکے بم ناکارہ بنانے والے سکارڈ کو طلب کیا جس نے موقع پر آکر گرینیڈ کو ناکارہ بنایا۔ سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ گل جنید خان نے کے این او کو بتایا کہ مذکورہ گرینیڈ آج صبح173ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے بر آمد کیا۔  

کورونا وائرس؛ ایک سالہ کمسن سمیت مزید 40متاثر

سرینگر // باپ بیٹے سمیت 3 نانوائیوں اور ایک قصاب کے علاوہ ایک سالہ کمسن بچے سمیت مزید 40افراد کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ اس طرح کورونا متاثرین کی تعداد 1489تک پہنچ گئی ہے جن 218 جموں جبکہ 1271کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جمعہ کو مثبت قرار دئے گئے40افراد میں سے 18 شوپیاں،4سانبہ،3بارہمولہ، 3 کپوارہ، 2اننت ناگ، 2سرینگر، 2 پلوامہ،2راجوری، ایک کولگام، ایک بانڈی پورہ، ایک بڈگام اور ایک کا تعلق پونچھ سے ہے۔ جے وی سی بمنہ میں قائم لیبارٹری سے 16، سکمز صورہ سے 10 اور 7کی رپورٹ سی ڈی اسپتال میں قائم لیبارٹری سے مثبت قرار دیئے گئے ہیں۔  جے وی سی بمنہ جے وی سی بمنہ میں قائم کی گئی نئی لیبارٹری میں جمعہ کو 378نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں 16مثبت جبکہ 362منفی قرار دئے گئے ۔ سکمز میڈیکل کالج بمنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض ایتو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’جے وی سی میں قائم کی گئی نئی لی

پاکستانی مسافر طیارہ کراچی کی بستی پر گر کر تباہ

اسلام آباد//پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ اے 320 ایئربس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میںآخری اطلاعات آنے تک 66 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ واقعہ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جاگرا جس میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ پی آئی اے کی پرواز 8303 لاہور سے 91 مسافروں اور عملے کے 8 افراد کو لے کر کراچی آرہی تھی۔طیارے میں نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی بھی موجود تھے، اس کے علاوہ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود بھی طیارے میں موجود تھے۔اس واقعے کے فوری بعد سامنے آنے والی فوٹیجز میں حادثے کے مقام سے دھواں اٹھتے دیکھا گی

۔ 10ہزار اسامیوں کا بھرتی عمل جون میں شروع کیا جائیگا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے تیز تر اور بے نقص بھرتی عمل کو یقینی بنانے کیلئے بھرتی قواعد و ضوابط کو آسان بنانے اور ہر سطح پر شفافیت بھرتنے پر زور دیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون میں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مختلف سطحوں، بالخصوص درجہ چہارم اور درجہ سوم خالی اسامیوں پر بھرتی عمل میں سرعت لانے کیلئے جاری انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ ایکسلریٹڈ ریکروٹمنٹ کمیٹی نے زائد از دس ہزار اسامیوں کی بھرتی کیلئے ابتدائی تجاویز میٹنگ میں پیش کی، یہ کام دس دنوں کے اندر مکمل کیا گیا ۔ بھرتی عمل کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ درجہ چہارم اسامیوں کیلئے بیواؤں ، ناداروں ، طلاق شدہ عورتوں اور اکیلے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی ماؤں اور اُن کنبوں کے اُمیدواروں، جن کے کنبے کا کوئی بھی فرد سرکاری ملازمت میں نہیں ہے، کو منصفانہ اور بہترنمائندگی فراہم کرنا ہے ۔ اس ضمن میں درخواستیں داخل کرتے وقت خود تصدیق شدہ تص

گھریلو پروازوں کا آغاز

سرینگر//کووِڈ- 19 کی عالمگیر وباء کے پیش نظر دوماہ سے بند فضائی ٹریفک کی سوموار سے بحالی کے ساتھ ہی سرینگر ائر پورٹ سے13پروازیں شروع ہوں گی۔ڈائریکٹر جنرل شہری ہوابازی کی طرف سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق سرینگر ائر پورٹ سے معمول کی32پروازوں میں سے13پروزایں اگلے ایک ماہ تک سرینگر ہوائی اڈے سے اُڑان بھریں گی۔ موسم گرماکا شیڈول25مئی سے 30 جون تک نافذالعمل ہوگا۔ہوابازی کے ریگولیٹر نے چار سے پانچ روز کا باری باری کاشیڈول مختلف ہوائی کمپنیوں کوالاٹ کیا ہے ۔شیڈول کے مطابق سرینگر ائر پورٹ پر روزپہلی پروازصبح 7بجکر25منٹ پر اُترے گی جبکہ آخری پروازدن کے2بجکر40منٹ پر سرینگرپہنچے گی۔کشمیرعظمیٰ کیساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیاسرینگرسنتوش ڈھوکے نے کہا کہ نئے فلائٹ شیڈول میں کووِڈ-19کی وجہ سے پروازوں کی تعداد میںساٹھ فیصد کمی ہوئی ہے ۔اس شیڈول میں پروازوں کی تعداد میں نمایاں

پلوامہ اور شوپیان میں 12دیہات کا وسیع پیمانے پر آپریشن

ترال +شوپیان // سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو  پلوامہ اور شوپیان میں قریب 12دیہات کا محاصرہ کیا جس کے دوران 2بھائیوں سمیت 6افراد کو گرفتار کیا گیا۔اس دوران کریم آباد پلوامہ میں پر تشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران ایک8سالہ کمسن طالب علم پیلٹ لگنے سے شدید مضروب ہوا۔ اسے صدر اسپتال سرینگر منتقل کردیا گیا۔ پلوامہ  پلوامہ ٹائون میں جمعرات کو جنگجوئوں کی جانب سے پولیس کی ناکہ پارٹی پر حملے ،جس میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر ایک زخمی ہواتھا، کے واقعہ کے بعد فورسز کی مشترکہ پارٹیوں نے جمعہ کی صبح وہی بگ،اشمندر،پرچھو ،سرنو اورمونگہامہ کومحاصرے میں لے کرگھر گھر تلاشی کارروائیاں شروع کیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس دوران اگر چہ فورسز کو تلاشی کارروائیوں کے دوران کوئی بھی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی،تاہم4نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ گرفتار شدگان کی شناخت نادش فاروق اورمبارک

مرکزی انتظامی ٹریبونل کا جموں وکشمیر میں قیام

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں ملازمت کے تنازعات حل کرنے کیلئے جموںوکشمیر میں ہی مرکزی انتظامی ٹریبونل کی مستقل بنچ کے قیام کے سلسلے میں دائر کی گئی عرضی پر مرکزی حکومت اور یوٹی انتظامیہ کا موقف طلب کرلیا ہے۔چیف جسٹس ایس اے بوبڈے ،جسٹس اے ایس بھوپنا او جسٹس ہر شی کیش رائے پر مشتمل بنچ نے 29اپریل کو جموںوکشمیر میں ملازمت کے معاملات چندی گڑھ میں قائم سینٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل کے ذ ریعے سننے سے متعلق جاری کئے گئے اعلامیہ کو کالعدم قرار دینے سے متعلق عرضی پر مرکزی وزارت داخلہ اور وزارت پرسنل و ٹرائننگ کے علاوہ جموںوکشمیر انتظامیہ کے نام نوٹس جاری کئے ہیں۔ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عرضی کی سماعت کے دوران بنچ نے تمام فریقین کو جواب داخل کرنے کیلئے 4ہفتوں کاوقت دیا۔عرضی گزار آشیش سنگھ کوتوال نے الزام لگایا ہے کہ کیسوں کو چندی گڑھ منتقل کرنے کا معاملہ انصاف تک رسائی کے بنی

تازہ ترین