پلوامہ ضلع میں استاد دھمکی آمیز پوسٹر چسپان کرنے کے الزام میں گرفتار:پولیس

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں پولیس نے منگل کے روز ایک پرائیویٹ سکول کے استاد کو مبینہ طور مقامی آبادی کو ڈرانے اوردھمکانے والے پوسٹر چسپان کرکے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ کاکا پورہ گندی پورہ کے باشندوں نے ایک شکات درج کرائی جس میں انہوں نے کہا کہ اُن کے علاقے میں لشکراسلام کے پوسٹر چسپان کئے گئے ہیں ۔ ان پوسٹروں پر کچھ لڑکیوں اور سیکورٹی فورسز کے مخبروںکے نام دھمکی آمیز پیغامات درج تھے ۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر69کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کے مطابق اس جرم میں ملوث مشتبہ شخص کی شناخت کی گئی۔ پولیس نے مذکورہ ملزم کی شناخت مزمل احمد ڈار ساکن گندی باغ کاکا پورہ کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُس کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو چند ل

سرینگر میں شادی کی تقریب میں پٹاخے سرکنے کی پاداش میں دولہے کے خلاف مقدمہ درج

سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر کے بتہ مالو علاقے میں شادی کی ایک تقریب کے دوران پٹاخے سر کنے کی پاداش میں دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔  پولیس کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے”پولیس تھانہ بتہ مالو نے شادی کی ایک تقریب کے دوران پٹاخوں کا استعمال کرنے کی پاداش میں دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے“۔ مذکورہ دولہے کی شناخت بلال احمد شاہ ولد غلام محی الدین شاہ ساکن ریکہ چوک بتہ مالو سرینگر طور ہوئی ہے جس کے افراد خانہ اور قریبی رشتہ داروں نے گذشتہ رات ریکہ چوک بتہ مالو میں پٹاکے سرکے۔ پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع سری نگر کی حدود میں پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔  

بھارت میں ایمنسٹی انٹر نیشنل کی سرگرمیاں معطل

سرینگر//انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارت میں اپنی سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اُس کے بھارتی چیپٹر کے اکاونٹس منجمد کئے گئے ہیں ۔ منگل کو ایمنسٹی انٹر نیشنل کے بھارتی چیپٹر نے کہا کہ اُن پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ ایک بیان میں ایمنسٹی کے بھارتی چیپٹر نے کہا کہ انہیں بھارت میں اپنے اسٹاف ممبران (عہدیداروں) کو چھوڑنے اور تمام قسم کی مہم اور تحقیقی کام معطل کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا” حکومت کی جانب سے ایمنسٹی انٹر نیشنل کے بھارتی بینک اکاونٹس منجمد کرنے (جس کا علم10ستمبر ہوا) کی وجہ سے اُن کا کام مکمل طور پر رک گیا ہے۔  تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی کو غیر ممالک سے غیر قانونی طور رقومات فراہم ہوتی ہیں جو قواعد و ضوابط کیخلاف ہے۔ ایمنسٹی کا الزام ہے کہ اُن پر ،انسانی حقوق کے اداروں اورکارکنان پر

سپریم کورٹ نے التجاءکواپنی ماں محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت دیدی

سرینگر//سپریم کورٹ نے منگل کے روز جموں کشمیر کی انتظامیہ سے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) صدر محبوبہ مفتی کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کیخلاف دائرترمیم شدہ درخواست کو لیکر جواب طلب کیا ۔ یہ ترمیم شدہ عرضی محبوبہ کی بیٹی التجاءمفتی نے دائر کی ہے۔ ایس کے کول اور ہرشی کیش رائے پر مشتمل بینچ نے عرضی پر شنوائی کے دوران کہا پی ڈی پی لیڈر کو حراست کے دوران پارٹی میٹنگوں میں شمولیت کے بارے میں حکام سے بات کرنی چاہئے۔ سپریم کورٹ نے تاہم التجاءاور اُن کے چاچا کو محبوبہ سے ملنے کی اجازت دیدی جو اپنی سرکاری رہائش گاہ کے اندر نظر بند ہے۔    

جنوبی ضلع اننت ناگ میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ مرہامہ علاقے میں منگل کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ اس واقعہ میں اگر چہ کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم فورسز نے فوری طور پر علاقے کو محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے مرہامہ میں فوج کی ایک پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے بعد جنگجو وہاں سے رفو چکر ہوگئے تاہم پولیس اور فوج کی مشترکہ پارٹی نے اُنہیں تھوڑی ہی دور ی پر محاصرے میں لے لیا ۔ اس موقع پر طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔  

زوجیلا میں پسیاں گرآنے کے بعد سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر ٹریفک معطل

کنگن//زوجیلا علاقے میں پسیاں گرآنے کے نتیجے میں سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر گذشتہ شام سے ٹریفک کی آمد رفت بند ہے۔  کشمیر عظمیٰ کو منگل کے روز ملی تفصیلات کے مطابق انڈیا گیٹ زوجیلا کے مقام پر گذشتہ شام 7بجے کے قریب پسیاں گرآنے کے نتیجے میں سرینگر ۔لداخ شاہراہ دونوں طرف کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں۔  ٹریفک پولیس کے ایک افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شاہراہ پر پسیاں ہٹانے کے لئے بارڈر روڈس آرگنائزیشن نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا ہے اور اس کیلئے مشینوں کے علاوہ مزدوروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔  

بابر قادری ہلاکت میں ملوثین کی شناخت جلد ہوگی

اونتی پورہ// جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ معروف وکیل بابر قادری کی ہلاکت میں ملوث افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔پولیس سربراہ نے یہ بھی کہا کہ امشی پورہ شوپیان فرضی انکوانٹر کی تحقیقات آخری مرحلے میں ہے۔ سانبورہ جھڑپ کے بارے میںانکا کہنا تھا اس میں اعجاز ریشی نامی اعلیٰ لشکر کمانڈر جاں بحق ہوا جس نے حزب کمانڈر برہان وانی سے پہلے ہتھیار اٹھائے تھے۔ بابر قادری  دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس بابر قادری کی ہلاکت کے معاملے کی تہہ تک جانا چاہتی ہے کہ اس کی منصوبہ بندی اور سازش کہاں پر اور کن لوگوں نے رچی ۔ پولیس سربراہ نے پولیس لائنز اونتی پورہ میںمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا’’جنگجوئوں کے ہاتھوں بابر قادری کی ہلاکت سے قبل ہم ان کی جانب سے بنائے گئے آڈیوز اور ویڈیوز کو دیکھ چکے ہیں، ہم نے ملوثین کی شناخت کر لی ہے، ہم اس معاملے کی جڑ تک جائیں گے، ہم یہ جانن

سانبورہ آپریشن 20گھنٹوں کے بعد ختم

پلوامہ+اننت ناگ //سانبورہ جھڑپ پیر کی صبح قریب 10بجے ختم ہوئی۔ دوران شب ہی دو جنگجو جاں بحق جبکہ دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک جنگجو صبح کے وقت مارا گیا کیونکہ پیر کی صبح سویرے فائرنگ کا تبادلہ دوبارہ شروع ہوا تھا۔مہلوک جنگجوئوں میں پلوامہ میں لشکر کا سب سے مطلوب کمانڈر بھی ہے۔ انکی شناختلشکر کمانڈر اعجاز احمد ریشی ساکن سانبورہ اور سجاد احمد صوفی ساکن پدگام پورہ شامل ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جس وقت فوج اور پولیس نے کمار محلہ کا آپریشن اتوار قریب 3بجے کیا تو محلے میں دونوں جنگجو ایک گلی سے جارہے تھے۔انہوں نے کھیت سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن وہاں فوج پہنچ چکی تھی ، بعد میں انہوں نے سڑک سے نکلنے کی کوشش کی لیکن وہاں سے گھیرا کیا گیا تھا۔لوگوں نے بتایا کہ جنگجوئوں نے سڑک کے نزدیک فورسز پر گرینیڈ پھینکا جس سے دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے اور وہ دھان کے کھیتوں

نیلہ ڈوروہ شوپیان میں فائرنگ

شوپیان // جنوبی کشمیر میں شوپیان کے نیلہ ڈورہ گائوں میں مشتبہ جنگجوئوں نے محکمہ دہی ترقی میں کام کررہے ایک عارضی ملازم نوجوان کو گولیاں مار دیں جو شدید طور پر زخمی ہوا اور صدر اسپتال پہنچانے کے دوران دم توڑ بیٹھا۔ یہ واقعہ نیلہ ڈورہ گائوں میں شام قریب 7بجے پیش آیا۔ سبزار احمد نائیکو ولد عبدالرشید کو گائوں میں ہی اپنے گھر کے باہر نامعلوم اسلحہ برداروں نے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوا۔ اسکے جسم میں تین گولیاں پیوست ہوئیں تھیں۔اسے فوری طور پر ضلع اسپتال شوپیان منتقل کردیا گیا جہاں سے اسکی نازک حالت دیکھ کر اسے صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پہنچتے ہی دم توڑ چکا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ محکمہ دہی ترقی میں عارضی ملازم  ہے۔ اسکی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ واقعہ پیش آنے کے ساتھ ہی یہاں پولیس و فورسز کی بھاری تعداد پہنچ گئی اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ ل

امراض قلب کا عالمی دن آج

سرینگر //دنیا بھرمیں امراض قلب کا عالمی دن آج 29 ستمبر کو منایا جا تاہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں سے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچائو کیلئے شعور پیداکرناہے۔ دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیںاور ایسی ہی صورتحال کشمیر وادی کی بھی ہے ۔کشمیر میں نوجوانوں سے لیکر بزرگ بھی اس کی وجہ سے یہاں فوت ہو رہے ہیں اور  100 میں سے 30فیصد لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں جن میں سے 5سے 6فیصد لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ محالجین کے مطابق یہ بیماری سگریٹ کا استعمال اور خون میں کیلسٹرول، بے روزگاری اور ذہنی دبائو کی وجہ سے بڑھ جاتی ہے ۔ معلوم رہے کہ وادی بھر میں دل کی بیماریوں سے بچنے کی تدابیر اور بہترین علاج کے بارے میں معلومات کا نہ ہونا بہت سے  مسائل پیدا کر رہا ہے۔ہر دن کسی نہ کسی جگہ سے یہ اطلاعات ملتی ہیں کہ حرکت قلب بند ہونے

کورونا کے 824نئے معاملے، جموں337کے ساتھ سر فہرست

سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس متاثرین کے 824کیس سامنے آئے اور اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد73014تک پہنچ گئی۔ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں284وادی کشمیر جبکہ جموں صوبے میں540کیس ظاہر ہوئے۔ ان میں 82مسافر بھی شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں105،بڈگام میں27،بارہمولہ میں26،پلوامہ میں33،اننت ناگ میں18،بانڈی پورہ میں9،کپوارہ میں44،گاندر بل میں13،کولگام میں1 اور شوپیان میں8کیس سامنے آئے۔ جموں ضلع میں آج سب سے زیادہ337،راجوری میں52،ا‘دھمپور میں38،کٹھوعہ میں37،ڈوڈہ میں11،سانبہ میں29،پونچھ میں10،رام بن میں1ریاسی میں14اور کشتواڑ میں11کورونا کیس سامنے آئے۔  

سامبورہ معرکہ میں جاں بحق لشکر کمانڈر فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھا: ڈی جی پی

سرینگر//جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ سامبورہ پانپور میں جو دو جنگجو گذشتہ روز فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگئے ، وہ کئی حملوں میں ملوث تھے۔ اس معرکہ آرائی میں لشکر سے وابستہ دو جنگجو جاں بحق ہوگئے جن میں اعجاز احمد ریشی بھی شامل تھا۔  نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق انہوں نے اعجاز کی ہلاکت کو ”بہت بڑی کامیابی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ لشکر کا سب سے زیادہ وقت تک زندہ رہنے والا کمانڈر تھا۔ دلباغ سنگھ کے مطابق اعجازپہلے ایک بالائے زمین کارکن تھا جس نے بعد میں جنگجوﺅں کی صف میں باضابطہ طور شمولیت اختیار کی۔انہوں نے کہا اعجاز حزب کمانڈر برہان وانی سے بھی پہلے جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہوا تھا۔ دلباغ سنگھ نے پولیس سٹیشن اونتی پورہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اعجاز کو ”خطر ناک جنگجو“ قرار دیتے ہوئے

بابر قادری قتل کیس میں اہم سراغ مل گئے:دلباغ سنگھ

سرینگر//جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ ایڈوکیٹ بابر قادری قتل معاملے میںپولیس کو اہم سراغ حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ کیس عنقریب حل کیا جائے گا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ایڈو کیٹ بابر قادری کی ہلاکت کے بارے میں نامہ نگاروں کو بتایا”ہم نے پہلے ہی پولیس کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے“۔ انہوں نے مزید کہا ”ہمیں بابر قادری قتل کیس کے سلسلے میں اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں اور اُمید ہے کہ اس کیس کو بہت جلد حل کیا جائے گا“۔ ایڈو کیٹ بابر قادری کو 24ستمبر کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے حول سرینگر میں نزدیک سے گولیاں مار کر جاں بحق کردیا۔ بعد ازاں پولیس نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیکر کیس کی تحقیقات شروع کی۔  

سرہامہ معرکہ آرائی کے مقام پر دھماکے میں زخمی نوجوان چل بسا

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے سرہامہ بجبہاڑہ میں معرکہ آرائی کے مقام پر دھماکے سے زخمی ایک نوجوان پیر کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ معرکہ آرائی گذشتہ جمعہ کو ہوئی تھی اور اس کے مقام پر بعد ازاں ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں چار افراد زخمی ہوئے تھے جن میں یاسین احمد راتھر نامی زخمی آج دم توڈ بیٹھا۔ یاسین سکمز صورہ میں زیر علاج تھا جہاں وہ گذشتہ رات تقریباً ساڑھے تین بجے جاں بحق ہوگیا۔ سرہامہ انکاونٹر میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے تھے۔  

سانبورہ پلوامہ میں خونین جھڑپ | 2جنگجو جاں بحق، 2فوجی زخمی

پلوامہ// جنوبی کشمیر کے سانبورہ پلوامہ گائوں میںخونریز تصادم آرائی کے دوران 2 جنگجو جاں بحق جبکہ 2 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ ضلع میں جھڑپ کیساتھ ہی انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی۔فورسز نے آپریشن پیر کی صبح تک ملتوی کردیا ۔مسلح تصادم آرائی کے دوران تشدد آمیز جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مسلح تصادم پولیس کا کہنا ہے کہ سانبورہ پلوامہ کے کمار محلہ میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد 50آر آر اور سی آر پی ایف کی مدد حاصل کی گئی جس کے بعد یہاں سہ پہر قریب 4بجے محاصرہ کیا گیا۔ جونہی محاصرہ کے دوران ممکنہ جگہ کے نزدیک جانے کی  فورسز نے کوشش کی تو جنگجوئوں نے فورسز پارٹی کو نشانہ بنانے کی غرض سے پہلے گرینیڈ پھینکا اور اسکے ساتھ ہی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں فوج کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے،جنہیں فوری طور پر بادامی باغ فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسکے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا اور فورسز

۔ 24گھنٹوں میں7اموات، مہلوکین 1132 | متاثرین کی تعداد میں1141کا اضافہ، مجموعی تعداد72,190

 سرینگر // جموں کشمیر میں کئی ماہ بعد پہلی بار 24گھنٹوں کے دوران صرف 7لوگ کرونا وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ جون سے اوسطاً ہر روز 19یا اس سے زایادہ افراد لقمہ اجل بنتے گئے لیکن پچھلے ایک ہفتے سے کورونا کے کیسوں میں تیزی بھی دیکھی گئی لیکن اب صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور تفاوت کم ہوتی جارہی ہے۔اب پہلی بارپچھلے ایک ہفتے سے روزانہ 20سے زائد افراد کی جان لینے والے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 15دنوں میں پہلی جموں و کشمیر میں 24گھنٹوں کے دوران  صرف 7افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد1132ہوگئی جن میں سے 309جموں جبکہ 823افراد کشمیر میں کورونا وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔اتوار کو 47سفر کرنے والوں سمیت مزید1141افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں۔ تازہ 1141متاثرین میں سے 452کشمیر جبکہ 689جموں صوبے میں متاثر ہوئے۔ کشمیر کے 452متاثرین م

لداخ میں ڈومیسائل قانون نافذ نہ کرنیکی یقین دہانی | چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات فراہم ہونگے

نئی دہلی/ لیہہ// مرکزی حکومت نے لداخ کی زبان، ڈیموگرافی، قومیت، زمین اور نوکریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کے بعد ضلع لیہہ کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور طلبہ تنظیموں پر مشتمل اپیکس باڈی نے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے اعلان شدہ انتخابات کے بائیکاٹ کی کال واپس لے لی ۔اپیکس باڈی نے جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے طرز پر ڈومیسائل قانون کو لداخ میں لاگو کرنے کی مخالفت کی ہے جس پر انہیں وزیر داخلہ امت شاہ نے یقین دلایا ہے کہ لداخ میں یہ (ڈومیسائل قانون) لاگو نہیں کیا جائے گا۔ لداخ کو چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات کی فراہمی کیلئے تشکیل شدہ اپیکس باڈی اور مرکزی حکومت نے اتوار کو ایک مشترکہ بیان میں کہا: 'مذہبی رہنما ٹی رنپوچے (سابق رکن راجیہ سبھا)، تھپستن چیوانگ (سابق رکن لوک سبھا) اور چیرنگ ڈورجے (سابق رکن لوک سبھا) پر مشتمل ایک وفد نے لیہہ لداخ کے لوگوں کی طرف سے 26 س

۔3 سال سے 102 ایمبولینس گاڑیاں غیرفعال رہیں:کیگ رپورٹ | طبی سامان کی خریداری اور اسے نصب کرنے میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

سرینگر//جے کے میڈیکل سپلائی کارپوریشن لمیٹیڈ کے ذریعہ تین سال سے زائد عرصہ سے 102 ایمبولینس خدمات کی عدم فراہمی اور دوائیوں اور سامان کی خریداری میں کوتاہی پر کمپٹرولر و آڈیٹر جنرل  کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی ہے۔ اس نے 2017-18 کے دوران عوامی شعبے کے مختلف کاموں کے بارے میں اپنی آڈٹ  رپورٹ میں کہا ہے کہ31 مارچ 2018 کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے جے کے ایم ایس سی کے ذریعہ دوائیوں اور آلات کی خریداری سے متعلق معاہدوں کو حتمی شکل دینے میں تاخیر کی گئی جس کے نتیجے میں دوائیوں، آلات، مشینری اور سامان کی عدم خریداری سے کمپنی کی تشکیل کا مقصد فوت ہوگیا۔گزشتہ دنوں پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ سات بولی دہندگان کو مسترد کرکے آٹھویں بولی دہندہ کو فائدہ دیاگیااور8.57 کروڑ روپے کا نقصان ہواجبکہ3.18کروڑ روپے وصول کرنے کے باوجودتین سال سے زیادہ کی مدت کے دوران 102 ا

لیفٹیننٹ گورنر راجناتھ سے ملاقی

نئی دلی//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ وادی میں امن و قانون کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر سنیچر کی صبح جموں سے دلی کے روانہ ہوئے جہاں انہوں نے راجناتھ سنگھ کے ساتھ سرحدی صورتحال ، جنگجوئوں کے خلاف آپریشنوں اور وادی میں خاص کر جنگجویانہ سرگرمیوں کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔  

بوہی باغ کولگام پولیس سٹیشن پر فائرنگ | ہندوارہ میں دستی بم ناکارہ،ویری ناگ میں جنگجو گرفتار

اننت ناگ+کپوارہ// بہی باغ کولگام پولیس سٹیشن پر مشتبہ جنگجوئوں نے فائرنگ کی۔ ادھرڈورو میں جنگجوئوں کی صف میں شامل ہونے والے نوجوان کو گرفتار کیا گیا جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ کے وڈر بالا ہندوارہ علاقہ میں بم کو ناکارہ بنا یا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ بوہی باغ کولگام پولیس تھانے پر شام 8بجے کے قریب فائرنگ کی گئی جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔واقعہ کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشیاں شروع کی گئیں۔اس دوران ویری ناگ علاقے میں پولیس نے حال ہی میں ہتھیار اٹھانے والیطالب احمد بٹ ولد محمد ایوب ساکن دہرونہ ڈورو کوگرفتار کیا۔ اس دورانمعلوم ہوا ہے کہ ہندوارہ کے وڈر بالا علاقہ میں سڑک کے کنارے ایک بم نصب کیا گیا تھا ۔مقامی لوگو ں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد انہو ں نے بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو وڈر بالا روانہ کیا جس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا کر ایک بہت بڑے خطرے کو ٹال دیا ۔

تازہ ترین