تازہ ترین

زیر حراست پی ڈی پی لیڈر نعیم اختر علیل،اسپتال منتقل

سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر نعیم اختر ،جو زیر حراست ہیں،جمعرات کو علیل ہوگئے جس کے بعد اُنہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق نعیم اختر گذشتہ 20روز سے ایم ایل اے ہوسٹل کے اندرزیر حراست ہیں ۔ پی ڈی پی ذرائع کے مطابق نعیم اختر کو علیل ہونے کے بعد خیبر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مذکورہ ذرائع نے وضاحت کی کہ نعیم اختر کی حالت مستحکم ہے تاہم وہ ڈاکٹروں کی نگہداشت میں ہیں۔  

منجمد ڈل جھیل پر چلنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے:ضلع کمشنر سرینگر

سرینگر//حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جمے ہوئے آبی ذخائر ،خصوصاً ڈل جھیل پر چلنے سے پرہیز کریں بصورت دیگر یہ خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ضلع کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہداقبال چودھری نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو اس طرح کا خطرہ مول لینے سے باز رکھا جاسکے۔ چودھری نے ایک ٹویٹ میں کہا”منجمدڈل جھیل پر چلنا خطرناک ہے، بمہربانی ایسا نہ کریں۔ایس ڈی آر ایف ٹیموں کو آپکی حفاظت کیلئے تعینات کیا گیا ہے“۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردی کا25سالہ ریکارڈ اُس وقت ٹوٹ گیا جب گذشتہ رات کے دوران سرینگر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔اس صورتحال کے نتیجے میں ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر منجمد ہوئے ہیں۔ وادی کے سبھی اضلاع سے بھی شدید سردی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں جمے ہوئے برف پر چلنا پھرنا بھی مشکل ہورہا ہے

وادی کشمیر میں سردیوں کا25سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سرینگر//وادی کشمیر میں گذشتہ رات رواں موسم کی سرد ترین رات رہی جبکہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔حکام نے جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ25برس میں یہ اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ جنوری1995 میں سرینگرمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا تھا اور یہ ریکارڈ گذشتہ رات کے دوران ٹوٹ گیا۔ اطلاعات کے مطابق وادی بھر میں رات کے دوران شدید سردی کی وجہ سے نل اور پانی کے ذخائر منجمد ہوگئے ہیں یہاں تک کہ ڈل جھیل کا بڑا حصہ بھی جم گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی11.1ڈگری سیلشیس،قاضی گنڈ میں منفی10.0ڈگری۔ککر ناگ میں منفی10.3ڈگری،کپوارہ میںمنفی6.7ڈگری،گلمرگ میں منفی7.0ڈگری،لیہہ میں منفی14.0ڈگری جبکہ دراس میں منفی28.3ڈگری سیلشیس درج ہوا۔ وادی کشمیر میں سخت

وادی شدید سردی سے ٹھٹھرنے لگی،درجہ حرارت منفی 7.8

   ٹھنڈ کا8 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، جھیل ڈل سمیت دیگر آبی زخائر منجمد، پانی کے نل بھی جم گئے   سرینگر// شہر میں گذشتہ شب سردی کا 8 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب شہر سرینگر میںکم سے کم درجہ حرارت منفی 7.8ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ، اس سے قبل ایسی ٹھنڈ 8برس قبل پائی گئی تھی جب سال2012میں جنوری کے مہینے میں کم سے کم درجہ حرات منفی 7.8ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ وادی ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس کے نتیجے میں شہر ویہات میں لوگ ٹھٹھر رہے ہیںاور صبح اور شام لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے ۔ سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وادی بھر میں متواتر خشک موسم رہنے سے رات کا کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے چلا گیا ہے اور ٹھنڈ کے نتیجے میں نل لگاتارجم گئے ہیں جبکہ جھیل ڈل سمیت دیگر آبی زخائر بھی منجمد ہورہے ہیں۔گ

ایک لاکھ46ہزار ویکسین پہنچ گئے

 سرینگر // پورے بھارت کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں 16جنوری سے شروع ہونے والی کورونا مخالف1لاکھ 46ہزار500 ویکسین جموں اور کشمیر پہنچ گئے ہیں۔ان ویکسینوں کو ایک خصوصی یارے میں پہلے جموں اور اسکے بعد سرینگر لایا گیا۔فی الحال ویکسین کو برزلہ میں قائم ڈویژنل ڈرگ سٹور میں کو رکھا گیا ہے۔سٹیٹ ایمونائزیشن آفیسر ڈاکٹر قاضی ہارون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’پہلے مرحلے کیلئے 79ہزار ویکسین سرینگر پہنچ گئے ہیں جہاں سے یہ مختلف ٹیکہ کاری مراکز کیلئے روانہ کئے جائیں گے‘‘۔ڈاکٹر ہارون نے کہا کہ دور افتادہ اور سرحدی علاقوںمثلا ًگریز، کرنا ، ٹنگڈار اور دیگر علاقوں تک ویکسین پہنچانے کیلئے  خصوصی ہیلی کاپٹروں کا انتظام کیا گیا ہے اورپہلے مرحلے سے قبل تمام علاقوں میں ویکسین پہنچ جائیں گے‘‘۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سمیر متو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ ایک لاکھ 4

جعلی کال سنٹروں کا بہت بڑا نیٹ ورک بے نقاب

سرینگر // سائبر پولیس کشمیر نے جعلی کال سنٹرس چلانے والے ایک منظم گروہ کو بے نقاب کر کے23 افراد کو گرفتار کیا۔گرفتار شدہ افراد نے ای کامرس کمپنیوں کے ایگزیکٹو کے طور پرفراڈ کرکے لوگوں کو جعل سازی کا نشانہ بنایا۔سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر زون سرینگر کو قابل اعتماد ذرائع کے ذریعہ اطلاع ملی تھی کہ وادی کشمیر میں کچھ جعلی کال سنٹر چل رہے ہیں اور فوری  طور پرمعاملے کی تفتیش کی گئی ۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ کچھ افراد خود کو کثیر ملکی کمپنیوں کے جعلی ایگزیکٹو کے طور پر کام کرتے ہوئے کئی معصوم لوگوں کو ان کے سافٹ ویئر کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے تکنیکی معاونت اور ان کے حل کرنے  کے دوران ان سے خطیر رقومات اینٹھ لیتے ہیں۔ جعلی سنٹر چلانے والے افراد کی کمپیوٹر اسکرین پر نقلی فون کالز کرکے ساتھ میں ای میل اور پاپ آپس بھیج کر اور اس کے عوض ان سے رقم وصول کرتے تھے،وہ ان متاثرہ افرا

مسافر بردارانڈیگو طیارہ ائر پورٹ پر برف کیساتھ ٹکرایا

 سرینگر// سرینگربین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کی دوپہر اس وقت کھلبلی مچ گئی جب 233مسافروں سے بھرا انڈیگو طیارہ سرینگر سے نئی دہلی کیلئے اڑان بھرنے سے قبل رن وے پر برف سے ٹکرایا۔لیکن سبھی مسافر صحیح سلامت باہر نکالے گئے۔ائر پورٹ حکامنے بعد میں مسافروں کو دوسرے طیارے میں منتقل کردیا اور اپنی منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔یہ واقعہ بعد دوپہر قریب 12بجکر 30منٹ پر پیش آیا۔ ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا ڈائریکٹر شرد کمار نے بتایا کہ انڈیگو طیارہ 6E2559 نئی دہلی کیلئے پرواز بھرنے ہی والا تھا اور وہ ٹیک آف کی جگہ پر موڑ کاٹنے کے دوران رن وے کے کناروں پر موجود جمی برف کیساتھ ٹکرایا۔  انہوں نے کہا کہ طیارہ کا برف میں دھنس جانے کے بعد دائیں جانب انجن میںکسی خرابی کے احتمال کے خدشے کے پیش نظر طیارے کو پرواز بھرنے سے روک دیا اور سبھی مسافروں کو نیچے اتار کر دوسرے طیارے میں نئی دہلی بھیج دیا گی

رعناواری میں فورسز پر گرینیڈ حملہ

 سرینگر+کپوارہ//سرینگر کے رعناواری علاقے میں بدھ کو مشتبہ جنگجوئوں نے فورسز پر گرینیڈ پھینکا۔ گرینیڈ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے متعدد راہگیروں کی مار پیٹ کی۔ رعناواری سرینگر علاقے میں بعد دوپہر اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب نامعلو م مسلح افراد نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا ۔ مشتبہ جنگجوئوں نے چھٹی پادشاہی گرودوارے کے نزدیک 21بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ روڑ ڈیوٹی پر مامور پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ پھینکاجو نشانہ چوک کر سڑک کے بیچوں و بیچ زور دار رھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔تاہم گرینیڈ حملے میںکوئی زخمی یا ہلاک نہیںہوا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرینیڈ حملے کے بعد پورے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا گیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض مواد بر آمد ہوا ۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ واقعہ کے بعد فورسز نے کئی راہگیرو

تازہ ترین