کورونا وائرس سے دس لاکھ سے زائد ہلاکتیں انتہائی تکلیف دہ: گوٹریس

اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کورونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں 10 سے زائد ہلاکتوں کو ایک’انتہائی تکلیف دہ سنگ میل‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار قلب و ذہن کو سن کردینے والاہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک دنیا بھر میں 10 لاکھ 555 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ 3کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار 720 افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔  گوٹریس نے اپنے ایک بیان میں کہا”ہماری دنیا انتہائی تکلیف دہ سنگ میل پر پہنچ چکی ہے۔ کوڈ۔19 وبانے 10 لاکھ افراد کو ہلاک کیا۔ یہ قلب و ذہن کو سن کردینے والا ہے۔ ہمیں کبھی بھی کسی شخص کی زندگی سے محروم نہیں ہونا چاہئے۔ وہ والدین ، شریک حیات ، بہن بھائی ، دوست اور ساتھی کارکن تھے۔ اس

دنیابھر میں کوروناسے3کروڑ35لاکھ متاثر | ہلاکتوں کی تعداد10لاکھ کے پار

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ اس وبا کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے اب تک دنیا بھر میں33,311,251 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1,002,452 ہوچکی ہے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے امریکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے مقام پر ہے اور اس ملک میں اب تک جان لیوا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 71.14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 2.04 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ہندوستان میں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹو

وٹامن ڈی کی کمی جان لیوا ہو سکتی ہے

واشنگٹن//وٹامن ڈی کی کمی سے کووڈ 19 کی شدت سنگین یا جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ۔ یہ بات امریکہ میں ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 40 سال سے زائد عمر کے ایسے مریض جن میں وٹامن ڈی کی سطح زیادہ ہوتی ہے ان میں کووڈ 19 سے موت کا خطرہ اس وٹامن کی کمی کے شکار افراد کے مقابلے میں 51.5 فیصد کم ہوتا ہے ۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے پلوس ون میں شائع ہوئے ۔بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن ڈی کی جسم میں صحت مند سطح ہو تو کووڈ 19 کے مریضوں میں مختلف پیچیدگیوں بشمول سائٹوکائین اسٹروم (خون میں مدافعتی پروٹینز کا بہت زیادہ اخراج ہونا) کو کم کیا جاسکتا ہے ۔وٹامن ڈی سورج کی روشنی میں گھومنے سے جلد میں قدرتی طور پر بنتا ہے مگر مخصوص غذاؤں اور سپلیمنٹس کے ذریعے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔تحقیق کے نتائج گزشتہ چند ماہ کے دوران سامنے آنے والی تحقیقی رپورٹس کو

زائرین کعبہ اور حجر اسود کے قریب نہیں جائیں گے

مکہ//حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائرین کو طواف اور عمرے کے دوران کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ 'طواف، کعبہ کے گرد نصب باڑ کے باہر ہوگا۔'’کورونا وائرس کی روک تھام اور زائرین کی حفاظت کے لیے حجر اسود کا بوسہ لینا یا کعبے کو چھونا منع ہے۔'’تمام زائرین کو سماجی فاصلے کے علاوہ طواف کے دوران زمین پر نشانات پر چلنے کی پابندی کروائی جائے گی۔'’طواف اور سعی کے دوران سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندی کروانے کے لیے انتظامیہ نے اہلکار تعینات کیے ہیں۔'’تمام زائرین کے جسم کا درجہ حرارت لیا جائے گا، طبی ٹیم ہر وقت موجود رہے گی اور زائرین کی نگرانی پر مامور ہوگی۔''طواف اور سعی کو منظم کرنے کے علاوہ زائرین کی طرف سے وقت کی پابندی کے لیے ٹیم موجود رہے گی۔'دوسری طرف حرمین کی انتظام

تناؤ کم کرنے کی کوشش کریں گے : ٹرمپ

واشنگٹن//ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نگورنو قاراباخ خطے میں آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تناؤ کو کم کرنے کیلئے امریکہ کی جانب سے تمام کوششیں کی جائیں گی اور اس پر غور کیا جارہا ہے ۔ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا‘‘تنازع پر ہماری نظر ہے۔ اس خطے کے بہت سارے ممالک کیساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ ہم اس پر غور کریں گے کہ ہم اس تشدد کو روکنے کیلئے کیا کر سکتے ہیں۔ ’’امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آرمینیا اور آذربائیجان سے فوری طور پر نگورنو قاراباخ خطہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس تنازع اور حالات میں کسی تیسرے فریق کی شمولیت سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور حالات اس سے بھی بدتر ہوسکتے ہیں ۔   

دنیا میں کورونا وائرس سے 3.33 کروڑ افراد متاثر ،10لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ اس وبا کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے اب تک دنیا بھر میں33,311,251 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1,002,452 ہوچکی ہے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے بعد سے امریکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے مقام پر ہے اور اس ملک میں اب تک جان لیوا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 71.14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 2.04 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔  

میکسیکومیں بار کے اندر اندھا دھند فائرنگ ، 11 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی// میکسیکو کے صوبہ گیاناجواتو میں ایک بارمیں اندھادھند فائرنگ کے ایک واقعہ میں چار خواتین سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق کچھ حملہ آور صوبہ ذرال ڈیل پروگریسونامی شہر کے ایک بار میں اچانک پہنچے اور انہوں نے صارفین اور اس کے ملازمین پراندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے میں سات مرد اور چار خواتین ہلاک ہوگئے۔  

دنیا بھر میں 3کروڑ29لاکھ متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے ہلاک شدگان کی تعداد دنیا بھر میں 9.89 لاکھ جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 3.25 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 9.89 لاکھ افراد کو ہلاک اور 3.25 کروڑ سے زائد لوگوں کو متاثر کیا ہے ۔ابھی تک امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 70.33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک تقریبا 2.04 لاکھ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 85،362 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 93،420 افرادجان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں ، جس سے ایکٹیو

پہلی ویکسین کوروناکو کنٹرول نہیں کر سکے گی: سائنسدان

لندن//سائنسدانوں نے برطانوی وزیروں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین صرف علامات کو کم کر سکتی ہے تاہم اس بات کا امکان نہیں ہے کہ یہ ویکسین لوگوں کو بیماری سے بچا سکتی ہے۔عرب نیوز کے مطابق دی ٹائمز اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت کے سائنٹفک مشیر اس کی باقاعدہ منظوری کی امید کر رہے ہیں تاہم کورونا وائرس کی پہلی ویکسین صرف جزوی طور پر ہی موثر ہوگی۔ویکسین سے متعلق عوام کی آگاہی کے لیے سائنسدان مختلف طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔انگلینڈ کے چیف میڈیکل افسر کرس وٹی نے اس سے قبل کہا تھا ’اس صورتحال میں سائنس ہی بچاؤ کے لیے سامنے آئے گی لیکن اس بات کا امکان کم ہے کہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین ہر کسی کو بچائے گی۔‘تاہم ابتدائی ویکسین شدید بیماری کے خطرے کو کم کرسکتی ہے اور حساس گروپس میں اموات کو بھی کم کرسکتی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹی ٹیوٹ کے وی

۔90 برس میں مسجد الحرام میں توسیع اور سہولتیں

 ابوظہی//مملکت سعودی عرب کے قیام کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی توسیع و تزئین کرکے حج و عمرہ زیارت پر آے والوں کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا- 90 برس سے مقدس مساجد کی خدمت سعودی حکومت کا امتیازی نشان ہے۔ العربیہ نیٹ کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نے سعودی عرب کے 90 ویں قومی دن کے موقع پر رپورٹ میں مسجد الحرام میں توسیع اور سہولتوں کا احاطہ کیا ہے۔مسجد الحرام کے توسیعی حصوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 2500 غیر متحرک اور 3 ہزار متحرک کیمرے ہیں۔ 285  کیمرے رات کی تاریکی میں بھی کام کرتے ہیں- مسجد الحرام میں نمازیوں کی گنتی کرنے، حرم شریف کے اندر اور باہر اڑدھام کو کنٹرول کرنے کے لیے 950 کیمرے نصب یہ ’کراؤڈڈ مینجمنٹ سسٹم‘ کا حصہ ہیں۔ مسجد الحرام میں ’ایکسس کنٹرول سسٹم‘ بھی لگایا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی رومز، ا

’اویغور مسلمانوں سے سلوک ناقابل قبول، حراستی مراکز بند کئے جائیں‘

پیرس//فرانس نے کہا ہے کہ وہ ایغور مسلمانوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے حوالے سے چین پر دباؤ ڈالتا رہے گا اور زور دیا کہ چینی صوبے سنکیانگ میں قائم حراستی مراکز کو بند کیا جائے۔عرب نیوز کے مطابق یہ بات فرانس کی وزارت خارجہ نے کہی ہے۔ چین کو مسلمان اقلیت پر کیے جانے والے مبینہ ظلم و ستم کی وجہ تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فرانس کی وزارت خارجہ کی ترجمان اینجیز وان در مہل نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم نے چین سے سنکیانگ میں حراستی مراکز بند کرنے اور وہاں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مائیکل بیچیلیت کے زیر نگرانی بین الاقوامی آزاد مبصرین کا مشن بھیجنے کا کہا ہے۔‘ترجمان نے کہا کہ فرانس نے اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس بارے میں کئی مرتبہ اس ’ناقابل قبول‘ صورتحال کی مذمت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’فرانس چینی حکام کے ساتھ دو طرفہ روابط

پیرس میں حملہ ’ملزم نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی‘

پیرس//فرانس میں طنزیہ کارٹون چھاپنے والے میگزین چارلی ایبڈو کے پرانے دفتر کے باہر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ملزم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔‘ پولیس نے مرکزی ملزم سمیت سات افراد کو گرفتار کیا تھا۔اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ گیرالڈ ڈرمینن نے کہا ہے کہ ’یہ واضح طور پر اسلامی دہشت گردی کا عمل ہے۔‘انہوں نے ٹی وی چینل فرانس ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہمارے ملک پر نیا خونی حملہ ہے۔ ‘فرانسیسی انسداد دہشت گردی کے پراسیکیوشن کے دفتر نے کہا ہے کہ اس نے ’دہشت گردی سے منسلک قاتلانہ حملے‘ اور ’دہشت گردی کی سازش‘ کے الزام کے تحت تفتیش شروع کر دی ہے۔پیرس میں حملے کے بعد فرانس کے وزیراعظم کا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا75 واں اجلاس ،کشمیر پر بھارت اور پاکستان میں تناتنی | بھارت کو کب تک اقوام متحدہ کے فیصلے کے عمل سے دور رکھا جائیگا: مودی

اقوام  متحدہ//وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی ہیئت میں تبدیلی کو وقت کی ضرورت قرار دیتے  ہوئے سنیچر کو  سوال کیا  کہ  عالمی  تنظیم  کے فیصلے  کے عمل  سے ہندوستان کو کب تک الگ رکھا  جائے گا۔ مودی نے اقوام متحدہ اجلاس سے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  سے  خطاب کرتے ہوئے کہا ، ’’اقوام متحدہ میں تبدیلی ، نظام میں تبدیلی، ہیئت میں تبدیلی آج کے دور کا تقاضہ ہے۔  ہندوستان  میں اقوام متحدہ  کی  جو عزت  ہے، وہ بہت کم ممالک میں ہے۔ یہ بھی  حقیقت ہے کہ  ہندوستان کے لوگ اقوام متحدہ میں اصلاحاتی عمل  کے  پورا  ہونے کا  طویل  عرصے  سے انتظار کررہے ہیں۔  آخر کب تک ہندوستان کو اقوام متحدہ کی فیصلے کے عمل سے دور رکھا جائے گا۔‘‘انہوں نے کہاکہ

امریکہ روسی ویکسین کے بجائے کورونا سے لڑے :روس

 واشنگٹن//روس نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ روسی ویکسین کے خلاف مہم چلانے کے بجائے اپنے ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی روک تھام کی سمت میں کام کرے ۔امریکہ میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جمعرات کو ٹویٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ معلومات دی گئی ۔بیان کے مطابق روس نے کہا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے کے لئے خواہشمند ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کے لئے صدرولادیمیر پوتن نے ایک ورچوئل کانفرنس کی تجویز پیش کی ہے ۔ امریکہ کو مسٹر پوتن کی اس تجویز کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے ، بلکہ اسے کورونا کے خلاف لڑائی کو مضبوط کر کے اپنے شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لئے کام کرنا چاہئے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے ٹویٹر پر کہا تھا ‘‘ مسٹر پوتن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کی روسی ویکسین اسپوتنک 5 مکمل طور پر قابل اعتماد ، محفوظ

نیپال میں تودہ گرنے سے ایک خاندان کے نوافراد سمیت10 کی موت

کاٹھمانڈو//نیپال کے ضلع سیانگجا میں جمعرات صبح ہوئی لینڈ سلائڈنگ سے ایک ہی خاندان کے نوافراد سمیت 10 لوگوں کی موت ہوگئی۔ضلع پولیس دفتر کے مطابق تودہ گرنے سے والنگ میونسپلٹی ایریا کے ایک ہی خاندان کے نوافراد کی موت ہوگئی۔تودہ گرنے کے ایک دیگرواقعہ میں ضلع پالپا کے رمبھا گرامین میونسپلٹی کے تین گھروں کے چھ لوگ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ضلع پولیس دفتر کے ترجمان راجیندر ادھیکاری نے بتایا کہ حادثہ میں مرنے والوں میں سات ماہ کا ایک بچہ، تین خواتین، دومرد، ایک لڑکی اور دو نوجوان شامل تھے۔ابھی تک والدین اور بچے کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لینڈ سلائڈنگ کی زدمیں آئی ایک 16 سالہ لڑکی کو زندہ بچالیا گیا ہے اور اسے علاج کے لیے والنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔مسٹر ادھیکاری نے بتایا کہ بدھ کی شب تقریباً دوبجے کالنگڈکی گرامین میونسپلٹی کے گوتم ڈانڈا میں ہوئے ایک دیگر لینڈ سلائڈنگ میں ایک 16 سا

نائجیریا میں پٹرول ٹینکر میں دھماکہ،28افراد کی موت

ابوجہ//نائیجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ جانے کے واقعے میں9 بچوں سمیت 28 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ دھماکے اور آتشزدگی کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ابتدائی خبروں کے مطابق یہ سانحہ نائیجیریا کی راجدھانی کوگی اسٹیٹ کے لوکجا شہر میں گزرا جہاں بتایا جاتا ہے کہ ایک گاڑی سے ٹکرانے کے بعد پٹرول ٹینکر میں زوردار دھماکہ ہوا تھا۔مقامی میڈیا کے یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا اور پٹرول ٹینکر میں آگ لگنے سے کم از کم 30 لوگ جھلس گئے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ وہاں کھڑی دس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ایک عینی شاہد کے مطابق پٹرول ٹینکر لے جارہا ڈرائیور گاڑی پرکنٹرول کھو بیٹھا اور ٹینکر ایک گاڑی سے ٹکراگیا جس کے بعد اس میں زوردار دھماکہ ہوگیا۔روڈ سیفٹی ایجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وسطی نائیجیریا کی ریاست میں گیس ٹینکر پھٹا جس کے بعد آگ لگ گئی۔فیڈرل روڈ سیفٹی کارپوریشن کے

الیکشن میں ہارا تو اقتدارآسانی سے منتقل نہیں ہوگا: ٹرمپ

واشنگٹن//امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگرانتخابات میں ناکام ہوا تو اقتدار پْرامن طریقے سے منتقل نہیں ہوگا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ انہیں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر شدید اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ طریقہ استعمال ہوا تو  ہم دیکھیں گے کہ ہمیں کرنا ہے۔ اس صورت اگر 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں شکست ہوئی تو آسانی سے اقتدار منتقل نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کورونا وائرس کے باعث پانچ امریکی ریاستوں کی جانب سے ڈاک کے ذریعے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے پر مسلسل عدم اعتماد کا اظہار کرتے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طریقے میں انتخابات میں بڑے پیمانے پر جعل سازی ممکن ہے۔اس سے قبل ٹرمپ نے جولائی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں ’میل ان‘ ووٹنگ پر شدید ت

عرب اسرائیل تعلقات پر امریکہ کی پیشگوئی

واشنگٹن//اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر کیلی کرافٹ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد اب جلد ہی ایک اورعرب ملک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے والا ہے ۔اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر کیلی کرافٹ نے ‘‘العربیہ’’ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ‘‘ہمارا منصوبہ ہے کہ مزید ملک آئیں۔ ان کے ناموں کا اعلان ہم جلد ہی کرنے والے ہیں۔ ایک عرب ملک آج، کل میں ہی اسرائیل سے امن معاہدے پر دستخط کرنے والا ہے ۔’’امریکی سفارت کار نے کہا ، "اگلے دو دن کے اندر ، ایک اور ملک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کرے گا۔" ہم جانتے ہیں کہ دوسرے بہت سے ممالک بھی اس پر عمل کریں گے ۔ "۔ کرافٹ کے مطابق امریکا پرامید ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرے گا۔ ‘‘ظاہر ہے کہ ہم اس امن معاہدے پر دس

دنیا میں کورونا وائرس سے 9.75 لاکھ اموات ، 3.17 کروڑ متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا سے اب تک تقریبا 9.75 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جب کہ تقریبا 3.17 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں31779835 افراد متاثر اور975104 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد6933548 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 201844افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔  

کورونا مخالف ویکسین کی کوئی ضمانت نہیں:عالمی صحت تنظیم

جنیوا//عالمگیر وبا کووڈ۔19(کورونا وائرس) سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسین کو لے کر لگائی جا رہی اُمیدوں کو اُس وقت جھٹکا لگا جب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ،ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ عالمی صحت تنظیم کے پاس اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ کورونا وائرس وباء کیلئے تیار کئے جا رہے ٹیکوں میں سے کوئی کام کرے گا یا نہیں۔دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ 17 لاکھ 131 ہزار لوگ کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 9 لاکھ75 ہزار لوگوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں ،جبکہ 2کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ پوری دنیا میں 74 لاکھ سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔ عالمی صحت تنظیم سربراہ نے کہا ہے کہ اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ تیاری کے مرحلے سے گزرنے کے دوران بھی کوئی ٹیکہ کام کرے گا۔ حالانکہ، انہوں نے کہا کہ جتنا زیادہ سے زیادہ والنٹئیرس پر ویکسین کی ٹیسٹنگ ہو گی، ایک بہتر او