تازہ ترین

سری لنکن شہری کا درد ناک قتل | پاکستان میں 800افراد کے خلاف کیس درج

اسلام آباد //پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کی جانب سے تشدد کے بعد قتل کیے جانے والے سری لنکن شہری پریا نتھا دیاودھنہ کی اہلیہ نے پاکستان کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان سے منصفانہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔جمعے کو صوبہ پنجاب میں سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں بطور مینیجر کام کرنے والے پریا نتھا کو ایک مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں تشدد کر کے ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت800 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اب تک 13 اہم مشتبہ افراد میں سے 118 کو گرفتار کیا گیا ہے ۔   

مالی:بس پر مسلح افراد کے حملے میں 31افراد ہلاک

بماکو//مالی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔  مالی میں دیہاتیوں کو لے کر بازار جانے والی ایک مسافر بس پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ ملزمان نے پہلے ٹائر پر فائرنگ کرکے بس روکی اور پھر مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔مسلح افراد کی فائرنگ میں 31 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ بس ہفتے میں 2 دن مسافروں کو لیکر مرکزی بازار جاتی ہے جہاں سے دیہاتی پورے ہفتے کی خریداری کرتے تھے۔  

تازہ ترین