برطانیہ میں فائزر/ بائیوٹیک کوکورونا ویکسین کے عارضی استعمال کی منظوری

لندن// برطانیہ نے بدھ کو فائزر اوربائیو ٹیک نامی دوا ساز کمپنیوں کی کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی عبوری منظوری دے دی اور اس کے ساتھ ہی وہ اس طرح کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ فارمااسٹیکل کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فائزر اور بائیوٹیک کو آنے والے دنوں اور ہفتوں میں پوری دنیا میں اس سلسلے میں باقاعدہ فیصلوں کی امید ہے اور وہ ممکنہ باقاعدہ منظوری اوراس کے بعد ویکسین کی خوراک دینے کے لئے تیار ہے۔  

دنیامیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار سے متجاوز

جنیوا// دنیا بھر میں مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کوروناوائرس ’کووڈ19‘ سے مرنے والوں کی تعداد 14لاکھ 85 ہزار سے اور اور 6 کروڑ 41 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر کورونا وائرس سے سب سے زیادہمتاثر امریکہ ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ڈھائی ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ہیں اور پونے دو لاکھ مریض سامنے آئے۔ اٹلی میں تقریباً آٹھ سو، برطانیہ میں600 اور فرانس میں 450 سو سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔  

دنیا بھر میں کورونا سے14لاکھ66ہزار فوت، 6 کروڑ32لاکھ افراد متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ۔ 19‘ سے اب تک دنیا بھر میں لگ بھگ 6.32 کروڑ افراد متاثر جبکہ 14.66 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس نے اب تک 63189103 افراد کو متاثر کیا ہے اور اس سے 1466762 افراد کو ہلاک چکے ہیں۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ میں اب تک 13.5 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 267987 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31118 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 94.62 لاکھ تک پہنچ گئی۔ وہیں صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد 88.89 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 137621 ہوگئی ہے وہیں مزید 482 مریضوں کی ہلاکت ہوئ

سعودی عرب نے اسرائیلی ایئرلانز کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی

ریاض// سعودی عرب نے اسرائیلی ایئر لائنز کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کے لیے اپنی فضائی حدود کو عبور کرنے کی اجازت دے دی۔ریاض کی جانب سے مذکورہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب سعودی عرب کے حکام اور وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر کے مابین بات چیت ہوئی۔ جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے مندوبین ایوی برکوویٹز اور برائن ہک نے مذکورہ معاملہ سعودی عرب میں مذاکرات کے دوران اٹھایا۔تل ابیب انتظامیہ نے واشنگٹن سے کہا کہ وہ سعودی عرب کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے پر راضی کرے جس کے بعد جیرڈ کشنر نے اس ضمن میں اقدام کیا۔منگل کی صبح اسرائیل کی متحدہ عرب امارات کے لیے پہلی تجارتی پرواز کی منصوبہ بندی سے کچھ گھنٹے قبل معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔اسرائیلی صدر بینجمن نیتن یاہو نے پیشرفت کا خیرمقدم کیا اور اسے ایک ’زبردست پیشرفت‘ اور 'امن کے حقیقی فوائد‘ قرار دی

ریموٹ کنٹرول ہتھیار سے فخری زادہ کو قتل کیا گیا: ایران

تہران//(یو این آئی) ایران کے مطابق اس کے اعلی نیوکلیائی سائنس داں محسن فخری زادہ کے قتل کے لئے اسرائیل اور ایک جلاوطن اپوزیشن گروپ ذمہ دار ہے اور اس کے لئے ریموٹ کنٹرول ہتھیار کا استعمال کیا گیا۔بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نیوکلیائی سائنس داں فخری زادہ کی تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے سربراہ علی شمخانی نے کہا کہ حملہ آوروں نے الیکٹرانک آلات کا استعمال کیا اور وہ جائے واقعہ پر موجود نہیں تھے۔ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ شمخانی نے کہا ’’ان کی سکیورٹی کے سلسلے میں سبھی ضروری طریقے اختیار کئے گئے تھے لیکن دشمنوں نے بالکل نیا طریقہ استعمال کیا۔ اس قتل کو پیشہ ور اور ماہر طریقے سے انجام دیا گیا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے دشمن اس میں کامیاب رہے۔ یہ بہت ہی مشکل مشن تھا کیونکہ اس میں الیکٹرانک آلات کا استعمال کیا گیا ہے۔ جائے واقعہ پر کوئی بھی م وجود نہیں تھا‘&lsq

آسٹریلیا کا چین سے ـ’جعلی تصویر‘ پوسٹ کرنے پر معافی کا مطالبہ

کنیبرا//آسٹریلیا نے چینی حکومت کے ترجمان کی جانب سے آسٹریلوی فوج سے متعلق جعلی اور متنازع تصویر پوسٹ کرنے پر اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے چینی حکومت کے ترجمان ڑاو لیجیان کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جس میں ایک مسکراتے ہوئے آسٹریلوی فوجی کو ایک خون آلود چاقو افغان بچے کے گلے پر رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔آسٹریلوی وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ چینی حکومت اپنے عمل پر معافی مانگے اور ٹوئٹر سے ٹویٹ کو ہٹا دے۔خیال رہے کہ چینی حکومت کے ترجمان نے تصویر کو فیڈ کے اوپری حصے میں پِن کیا تھی۔ اسکاٹ موریسن نے کہا کہ ’یہ سراسر اشتعال انگیزی ہے اور اس عمل کے حق میں کوئی جواز نہیں بنایا جاسکتا‘۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کو اس حرکت پر شرمندہ ہونا چاہیے اوریہ عمل دنیا میں ان کی

ایک تہائی بچوں میں کورونا علامات نہیں ہوتیں: تحقیق

ٹورنٹو //بچوں پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایک تہائی بچوں میں وائرس کی کوئی علامات موجود نہیں ہوتی ہے اور جن بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوتی ہے ، وہ اصل میں متاثرہ بچوں کی شرح سے بہت کم ہے۔ کینڈا میں یونیورسٹی آف البریٹ میں شعبہ میڈیسن اور دندان کے ماہر اور تحقیق کے شریک مصنف ڈٓکٹر فنلے میک السٹر نے لکھا ’’عام لوگوں کیلئے مسئلہ یہ ہے کہ بچوں کی وجہ سے کورونا وائرس کافی پھیلاتا ہوگا لیکن لوگوں کو اس کا اندازہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا ’’البرٹا صوبے میں ہم نے جب 1200کیسوں کا روزانہ محاسبہ کیا  تو پتا چلا ہے کہ ان متاثرین میں بیشتر لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہے اور ان بیماری کو پھیلا رہے ہیں۔ 2463بچوں میں سے 1987کی رپورٹیں مثبت آئیں  جبکہ 476افراد کی رپورٹیں منفی قرار دی گئی۔ انہوں نے

تازہ ترین