تازہ ترین

کورونا کیخلاف ٹیسٹنگ ایک اہم ہتھیار

واشنگٹن// کورنا وائرس سے بچاؤکی ویکسین کے میسر ہونے کے باوجود موذی مرض کے خلاف جنگ میں ٹیسٹنگ کی اہمیت برقرار رہے گی۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اب ٹیسٹنگ دنیا بھر میں عام ہو چکی ہے اور یہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایک اہم ہتھیار کی مانند ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادہینم گیبراسس نے کہا ہے کہ ٹیسٹنگ کی اہمیت اسلئے برقرار رہے گی کیوں کہ شروع میں کورونا سے بچاؤکیلئے صحت عامہ کے ملازمین، معمر اور غیر محفوظ لوگوں کو ویکسین دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بائوجود بھی وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات بہت زیادہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ بجائے خود بھی وائرس سے بچاؤ کیلئے سب کچھ نہیں بلکہ یہ اس مرض کے خلاف لڑنے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے ممالک کو ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ اس سے متاثرہ افراد کو الگ رکھنے کی سہولت، کلینکس میں اس کے متعلق

پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے 14.59لاکھ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی // عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 14.59 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اب تک 6.27 کروڑ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے پوری دنیا کے 191 ممالک میں 62739306  افراد کو متاثر کیا ہے اور 1459317 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں کورونا سے 1.34 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 266873 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38772 نئے معاملے سامنے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 94.31 لاکھ ہوگئی ہے ۔ صحتیاب لوگوں کی تعداد 88.47 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 443 نئے مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 137139 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 4.46 لاکھ فعال معاملے ہیں۔برازیل میں کور

ایرانی پارلیمنٹ میں جوہری سرگرمیاں بڑھانے کے بل کو منظوری

تہران// ایران کی پارلیمنٹ نے ملک کے جوہری پروگرام کو مزید تیز کرنے کے بل کو منظوی دے دی ، جس میں ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی حکمت عملی کا بھی خاکہ پیش کیا گیا ہے ۔یہ اعلان ایران کی پارلیمانی کمیٹی کے ترجمان ابوالفضل آموئی نے کیا ہے ۔ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی نے اتوار کے روز اس بل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس کے تین دفعات کو منظوری دے دی۔ اس بل کی پارلیمنٹ میں 232 ممبران نے حمایت کی جبکہ صرف 14 نے اس کی مخالفت کی۔ایران کے اعلی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد اس بل کو ملک کی جوہری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بہت اہم سمجھا جارہا ہے ۔ خیال رہے جمعہ کے روز ایران کے دماوند کاؤنٹی کے شہر ابسرد میں سینئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو مسلح عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیاتھا۔مذکورہ بل کے مطابق ایران اپنی یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت میں 2

پاکستان میں بھیانک سڑک حادثات | 24 شہری جانیں گنوابیٹھے،17شدیدزخمی

اسلام آباد//یواین آئی// پاکستان کے ضلع سکھر کے پنو عاقل اور پنجاب کے  نارنگی منڈی میںالگ الگ سڑک حادثوں میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک اور17زخمی ہوگئے ۔ اسلام آباد سے ملنے والی خبروں کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایک اینٹوں سے بھرا ہوا کھلا ٹرک جس میں 12 سے زائد افراد  سوار تھے، وہ سانگھی کے علاقے کے ایک ترک الٹنے سے11افرادہلاک ہوگئے۔ٹرک الٹنے سے اس میں سوار مسافر سڑک پر گر پڑے اور اینٹیں ان پر آگریں جس کے باعث 11 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، ان میں 4 خواتین اور 7 بچے شامل تھے ۔ حادثہ میں ٹرک ڈرائیور اور اس کا مکینک زخمی ہوا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ٹرک میں سوار مسافر شادی میں شرکت کے لئے صادق آباد سے کراچی جارہے تھے ۔ان میں سے کچھ کا کہنا تھا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور نے گنے لیجانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو اووٹیک کرنے کی کوشش کی اور گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور

افغانستان : پرتشدد جھڑپوں میں 30 طالبان ہلاک

کابل// افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں 6 طالبان کمانڈروں سمیت 30 عسکریت پسند ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ۔افغان فوج کے مشرقی کمانڈ 201 سیلاب کارپس نے اتوار کو جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔افغان فوج کے مطابق ہفتے کے روز عسکریت پسندوں نے صوبہ لغمان کے ضلع دولت شاہ میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کیاتھا۔ جواب میں سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کے علاوہ طالبان کے انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں چھ مقامی طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ستمبر سے ہی افغان رہنماؤں اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان امن بات چیت کے باوجود ملک میں تشدد جاری ہے ۔