امریکہ متحدہ عرب امارات کو اسلحہ فروخت کرنے پر تیار

واشنگٹن// امریکہ کی نئی بائیڈن انتظامیہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) کو اسلحہ کی فروخت پر تیار ہوگئی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو اسلحہ کی مجوزہ فروخت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ یو اے ای کو اسلحہ فروخت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز کا اسلحہ فروخت کررہا ہے جس میں جدید ترین فائٹرجہاز ایف 35، مسلح ڈرون اوردیگر سامان شامل ہے۔  

کشتی ڈوبنے سے یمن کے 42 مہاجروں کی موت

صنعا// مشرقی افریقی ملک جبوتی کے ساحلی علاقے میں ایک کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار کم از کم 42 مہاجروں کی موت ہوگئی۔ بین الاقوامی مہاجر تنظیم (آئی او ایم) نے ایک ریلیز جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ آئی او ایم کی ریلیز کے مطابق پیر کی صبح اسمگلروں کی ایک کشتی جبوتی کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی۔ کشتی میں 60 مہاجر سوار تھے اور وہ تشدد زدہ یمن سے کوچ کرکے جبوتی کی جانب جارہے تھے۔ کشتی ڈوبنے سے اس میں سوار کم از کم 42 لوگوں کی موت ہوگئی۔ کشتی کےڈوبنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مارچ کے مہینے میں ہی اب تک 2343 سے زیادہ مہاجر یمن سے جبوتی آچکے ہیں۔ جبکہ فروری ماہ میں یہ تعداد تقریباً 1900 تھی۔ واضح رہے کہ یمن اور جبوتی کے درمیان عام طور پر مہاجر ایک مقام سے دوسرے مقام کی جانب جانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔  

کورونا کی شدت جاری | دنیامیں اموات تعداد29 لاکھ 59 سے متجاوز

واشنگٹن //دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 72 لاکھ 78 ہزار 679 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 59 ہزار 324 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 877 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 903 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 کروڑ 4 لاکھ 72 ہزار 478 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 76 ہزار 298 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار 143 ہو چکی ہے۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 71 ہزار 89 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ ب

بائیڈن کا رمضان کے موقع پر پیغام | کورونا کے خلاف امریکی مسلمانوں کی کوششوں کی تعریف

واشنگٹن//امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ماہِ رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امریکی مسلمانوں کی کرونا وائرس کے خلاف کوششوں کو سراہا ہے۔خاتونِ اول ڈاکٹر جل بائیڈن اور اپنی طرف سے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ مسلمان اس مہینے کا آغاز ایک نئی امید کے ساتھ کریں گے۔لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کرونا کی عالمی وبا کے دوران ماہ صیام یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ عالمی وبا کے دوران یہ سال کتنا مشکل رہا ہے۔ ان کے بقول وبا کے دوران دوست اور رشتہ دار اجتماعات کی صورت میں اکٹھے ہو کر اس مہینے کو نہیں منا سکیں گے اور سحر اور افطار دونوں وقت لوگ اپنے پیاروں کی موجودگی کے بغیر ہی اس ماہ کی روایات کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران امریکی مسلمانوں نے ویکسین کی دریافت میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔  

شاہ سلمان کا عالم اسلام سے اختلافات کے خاتمے اور اتحاد پر زور

ریاض//خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ اختلافات اور فرقہ پرستی کو ختم کر کے حکمت اور دانش مندی کا مظاہرہ کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ رمضان المبارک کے موقعے پر عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلم امہ کے درمیان اتحاد پر زور دیا۔ عالم اسلام کے نام شاہ سلمان کا پیغام قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے پڑھ کر سنایا۔ اس بیان میں شاہ سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے غیرمعمولی اور کامیاب کوششیں کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام شہریوں اور غیرملکی باشندوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے اور ویکسین کے حصول میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔ماجد القصبی نے کہا کہ ہمیں حرمین شریفین میں عبادت کے لیے ا?نے والے اللہ کے مہم

دنیا کی طویل ترین پرواز میں صرف11 مسافر اور13 رکنی عملہ تعینات

نیویارک //کورونا وائرس کا عالمی بحران ہے یا کچھ اور کہ سنگاپور سے نیویارک کی دنیا کی طویل ترین کمرشل پرواز میں صرف 11 مسافر سوار ہیں جبکہ ان کی خدمت پر 13 رکنی عملہ تعینات ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سنگاپور سے امریکا کے نیویارک ایئر پورٹ کے لیے رات ایک بج کر 26 منٹ پر روانہ ہونے والی سنگاپور ایئر لائن کی کمرشل پرواز صرف 11 مسافر سوار ہیں۔ دنیا کی سب سے طویل تجارتی پرواز ایس کیو 24 رات ایک بج کر 26 منٹ پر سنگاپور سے روانہ ہوئی، پرواز 17 گھنٹے 31 منٹ کا مسلسل طویل ترین سفر طے کر کے اگلی صبح نیویارک پہنچے گی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس پرواز کے لیے دو سال قبل اپریل 2018ء  میں پہلی اڑان بھرنے والی سے نئی ایئربس اے 350 زیر استعمال ہے جس میں مسافروں کی تین کیٹگریز ہیں اور اس ایئر بس میں 350 مسافروں کی گنجائش ہے لیکن عالمی بحران کی وجہ سے اس پرواز میں محض 11 مسافر سفر کر رہے ہیں جبکہ ا

دنیا میں 29 لاکھ 59 ہزار کوروناہلاکتیں ،13 کروڑ72 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

واشنگٹن،ریو ڈی جنیریو، نئی دہلی//جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں۔اس موذی وبا سے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ لگاتار جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 72 لاکھ 78 ہزار 679 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 29 لاکھ 59 ہزار 324 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 877 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک لاکھ 3 ہزار 903 کی حالت تشویش ناک جبکہ 11 کروڑ 4 لاکھ 72 ہزار 478 کورونا مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ اب بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 76

افغانستان میں خونریز جھڑپیں، 65 افراد ہلاک

کابل// افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خونریز جھڑپوں اور حملوں میں کم از کم 65 افراد ہلاک ہوگئے۔ پیر کو یہ اطلاع ایک آزاد جنگ نگرانی گروپ نے دی۔ ’دی ریڈکشن وائلنس ‘ نے ٹوئٹر پر کہا”ہماری ٹیم کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 افراد کی ہلاکت کے شواہد ملے ہیں“۔  

دنیا میں ابھی تک 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد کی کورونا وائرس سے موت

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس وباتھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اب تک دنیا میں 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 135869704 ہوگئی ہے جبکہ اب تک وائرس سے متاثر 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 5 لاکھ 62 ہزار 64 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا متاثرین والے تین ممالک میں شامل برازیل دوسرے مقام پر ہے۔ یہاں 13482023 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہاں اس وائرس کی وجہ سے تین لاکھ 53

انڈونیشیا میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ، 8 کی موت

جکارتہ// انڈونیشیا کے جاوا صوبے میں آئے 6.1 شدت کے زلزلے میں کم از کم 8 لوگوں کی موت واقع ہوگئی اور 39 دیگر زخمی ہوگئے۔ قومی آفات منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان رادتیہ جاتی نے بتایا کہ اتوار کو آئے اس تیز زلزلے سے لوماجنگ، ملنگ، بلیٹر، جیمب، ٹینگ لیک اور بلیٹر سمیت کئی اضلاع میں 1189 گھروں کو نقصان پہنچا۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.1 درج کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینکڑوں عوامی عمارتیں جیسے ہیلتھ سینٹر، تعلیمی اداروں، عبادت کے مقامات اور دفاتر کو بھی نقصان پہنچاہے۔ صوبائی انتظامیہ نے راحت کیمپ قائم کئے ہیں اور متاثرین کو چاول، فاسٹ فوڈ اور نوڈلس کے ساتھ ساتھ کمبل اور ترپال بھی تقسیم کی جارہی ہیں۔  

دنیا میں13کروڑ 51لاکھ لوگ کورونا سے متاثر

واشنگٹن / /( یواین آئی ) دنیا میں کورونا وائرس ( کووڈ -19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دنیا میں اس وبا سے 13.51 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب  سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر13.51 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ابھی تک کورونا سے 29.26 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل ہولنکا ہوتا جا رہا ہے، یہاں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 61 ہزار 74 مریض 780 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا  کیسز والے تین ممالک  میں شامل  برازیل  دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں 1,34,45,006 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں  اور ت

انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں میں 1300 عمارتیں منہدم اور 8 افراد ہلاک

جکارتہ//انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.1 شدت کے زلزلے میں ایک ہزار تین سو عمارتیں منہدم اور 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1 تھی اور زلزلے کا مرکز جنوبی ساحل میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔سب سے زیادہ نقصان سیاحتی مقام بالی میں ہوا جہاں ہزار سے زائد گھر اور دیگر عمارتیں گر گئیں۔ عمارتوں کے ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ اب بھی درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں جزیرے  سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں 50 سے زائد

بچوں میں ذہنی صحت کے مسائل بڑھ گئے | 78 فیصد اساتذہ کا ایک سروے میں انکشاف

لندن //پانچ میں سے چار ٹیچرز (78فیصد) کا کہنا ہے کہ بچوں میں ذہنی صحت کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ ایک سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے ایک سال میں تقریباً پانچ میں سے چار اساتذہ نے طلبہ میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ دیکھا ہے۔ نیشنل ایجوکیشن یونین (این ای یو) کے سروے کے مطابق پانچ میں تین سے زائد (62 فیصد) ٹیچرزکا خیال ہے کہ حکومت نے تعلیمی اقدامات میں نوجوانوں کی اچھی ذہنی صحت کو کم ترجیح دی ہے۔ برطانیہ کی سب سے بڑی تدریسی یونین وزراء سے یہ تسلیم کرنے کے لئے مطالبہ کررہی ہے کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود ان کی تعلیم کی طرح ’’اتنی ہی اہم‘‘ ہے۔ اس سروے میں، جس میں بنیادی طور پر ٹیچرز، اسکول قائدین اور کچھ معاون عملہ شامل تھے، بتایا گیا ہے کہ تین میں سے دو کا خیال ہے کہ تعلیم کو ترجیح دینے کے لئے دبائو طلبہ کی ذہنی صحت میں رکاوٹ ہے۔ نصف سے زائد (56 فیصد) نے کہا کہ بیر

امیر ترین برطانوی کاقتل، شبے میں مشکوک شخص گرفتار

راچڈیل//برطانیہ کے ایک امیر ترین شخص کو قتل کرنے کے شبہ میں شمالی ڈور سیٹ میں پولیس نے رینج رور پر سوار مشکوک شخص کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا، شمالی ڈور سیٹ میں امیر ترین 83سالہ برطانوی شہری سر رچرڈ سٹن کو اس کے 2ملین پائونڈز کے ملکیتی گھر میں بیدردی سے قتل کر دیا گیا ،وقوعہ کے تین گھنٹے بعد مغربی لندن کے شہرچیسوک میں تیز رفتاری سے رینج رور گاڑی چلانے والے 34سالہ مشکوک شخص کو گھیرا ڈال کر حراست میں لیا گیا،ڈرائیور کا پولیس کی چار گاڑیوں نے تعاقب کیا، ملزم کے بارے میں ابتدائی معلومات کے مطابق وہ ایک بے روزگار شخص ہے ، ملزم کے قبضہ سے چاقو، پاسپورٹ ، جوتے اور جینز وغیرہ برآمد کی گئی ہیں، ایک عینی شاہد کے مطابق اس شخص کو چھری کے زخم آئے ہیں، اس نے ایک گھنٹہ سے زیادہ عرصہ تک طبی امداد حاصل کی۔  

دنیا میں ایک دن میں نو لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس ( کووڈ -19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں 9 لاکھ 13 ہزار 599 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 134710324 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک وائرس سے 29.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شہزادہ فلپ 99 برس کی عمرمیں چل بسے

 لندن//ملکہ برطانیہ کے شوہر اور شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بکنگھم پیلس نے جمعے کو ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پرنس فلپ کا حال ہی میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا تھا۔ پرنس فلپ کو طویل عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔2011 میں دل کے عارضے کی وجہ سے سٹنٹ ڈالا گیا تھا۔ پرنس فلپ کو دل کا عارضہ لاحق تھا اور انہیں کنگ ایڈورڈ ہسپتال لندن میں 16 فروری کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہیں یکم مارچ کو لندن ہی کے سینٹ بارتھولومیوز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انفیکشن کا علاج کیا جاتا رہا، ساتھ ہی انہیں لاحق دل کے عارضے کے حوالے سے بھی مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔پرنس فلپ نے ملکہ الزبتھ کے ساتھ تقریباً سات دہائیوں پر محیط ازدواجی زندگی گزاری جن میں سے 69 سال حکمرانی کے تھے جو برطانیہ کی تاریخ میں طویل ترین حکمرانی کا عرصہ ہے۔پرنس فلپ نے الزبتھ کے ساتھ 1947 میں ویسٹ منسٹر ایبے میں ش

جو بائیڈن کا اسلحہ تشدد کے خلاف کارروائی کا اعلان

واشنگٹن //امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں گن وائلنس کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے گن وائلنس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یہ ایک بیماری اور عالمی پریشانی ہے۔صدر جو بائیڈ ن نے کہا کہ ہمیں جنگی ہتھیاروں اور زیادہ گنجائش والے میگزین پر پابندی لگنے کی ضرورت ہے۔ کسی شہری کو جنگی ہتھیار اور زیادہ گنجائش والے میگزین رکھنے کی ضرورت نہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ہتھیاروں سے متعلق گفتگو کرنا بہت مشکل ہے لیکن گن وائلنس روکنے کے لیے بہت کچھ کرنیکی ضرورت ہے۔جو بائیڈن نے کہا کہ محکمہ انصاف گھوسٹ گنز اورکٹس کی منتقلی روکنے کا قانون تجویز کرے گا۔   

بلااجازت عمرہ ادا کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

ریاض// سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں بلااجازت عمرہ کیلئے جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں اجازت کے بغیر عمرہ کی ادائیگی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جو بھی شخص اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرنے جائے گا اسے 10 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ جب کہ مسجدالحرام میں اجازت نامے کے بغیرداخل ہونیکی کوشش کرنے پر1ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔وزارت داخلہ نے مسجدالحرام آنے والے نمازیوں اور عمرہ زائرین کو پابند کیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر وہ مسجد الحرام کا رخ نہ کریں۔وزارت نے کہا کہ نماز اور عمرہ کیلیے آنے والے مقیم شہری اور غیرملکی اجازت نامہ لازمی حاصل کریں۔مسجدالحرام جانے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرکے اجازت نامے چیک کیے جائیں گے اور ایس او پیز کے تحت انہیں داخلے کی اجازت ملے گی

پاکستان میں اجتماعی قبر سے 16 لاشیں برآمد

اسلام آباد // پاکستان میں خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں اجتماعی قبر سے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے 2011 میں اغوا کیے گئے 16 کان کنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔شانگلہ کول مائنر ورکرز ایوسی ایشن کے ترجمان سرفراز خان نے کہا کہ اجتماعی قبر سے کان کنوں کی لاشوں کی اطلاع ملنے کے بعد وہ مقامی سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے اور ریسکیو ورکرز اجتماعی قبر کی کھدائی کی ہدایت کی۔خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 32 کان کنوں کو نامعلوم شرپسندوں نے 2011 میں درہ آدم خیل کی ایک کان سے اغوا کر لیا تھا۔ان 32 میں سے 16 کان کن کسی طرح جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔  

امریکہ، ایران پر پابندیاں اٹھانے کیلئے تیار

 واشنگٹن //امریکانے ایران پرعائد پابندیاں اٹھانے اور جوہری معاہدے میں واپسی کاعندیہ دیدیا۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جوہری معاہدے سے باہر آنے کے بعد اب جوبائیڈن انتظامیہ نے اس تاریخی ڈیل میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔ایران نیوکلیئرڈیل میں واپسی سے متعلق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نڈپرائس نے بیان میں کہا ہے کہ ایران ایٹمی ڈیل پرواپسی کیلیے ضروری اقدامات پرتیارہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران پرعائدایسی پابندیاں بھی اٹھانے کوتیارہیں جوڈیل سے موافق نہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ ممکنہ نکات اور معاہدے کے باب سے متعلق کچھ آگاہ کریں تاہم باراک اوباما انتظامیہ کی جانب سے معاہدے میں شامل’پابندیاں اٹھانے’ کی شرائط پر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں امریکا اور ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے پر بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور کام

تازہ ترین