تازہ ترین

جموں وکشمیر کے معاملے پر پالیسی واضح ہے

سرینگر//جموں کشمیر کے معاملے پر چین کی پالیسی واضح اور صاف ہے کی بات کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انسداد شدت پسندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبہ کی حفاظت کرے گا، پاکستان امن اور اس خطے کے استحکام کیلئے کوشاں ہے، بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہتا ہے۔چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لی جیان ڑاؤ نے کہا کہ شدت پسندوں کی کمر توڑنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ ہے، سی پیک کو ناکام بنانے کی کو

نگروٹہ جھڑپ میں 4 جنگجوئوں کی ہلاکت

 سرینگر//نگروٹہ جموں میں مسلح تصادم آرائی میں چار جیش محمد جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے پاکستان کے ناظم الامورکو وزارت خارجہ کے دفترطلب کیا اور انہیںایک احتجاجی مراسلہ دیا ۔ جس میں کہا گیا کہ وہ ان عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کاروائی کریں جو ہندوستان میں شدت پسندی کی سر گرمیوںمیںملوث ہیں۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دو دن پہلے نگروٹہ جموں میں مسلح جھڑپ کے دوران چار جیش محمد کے جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے اس معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے بھارت میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان کو ایک مراسلہ دیا ۔ جس میں کہا گیا کہ وہ ان عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کاروائی کریں جو ہندوستان میں شدت پسندی کی سر گرمیوںمیںملوث ہیں۔ بھارت نے پاکستان کو کہا کہ وہ عسکری تنظیموں کے خلاف لگام لگائے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ و برباد کرے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل وزیر