تازہ ترین

طالبان امن معاہدے کا بائیڈن انتظامیہ جائزہ لے گی

واشنگٹن//امریکہ کے قومی سلامتی کے صلاح کار جیک س±لیوان نے افغانستان میں اپنے ہم منصب حمد اللہ محب سے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کا جائزہ لے گی۔ امریکی صدر دفتر ہیڈ کوارٹر وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری بیان میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔  س±لیوان اور محب کے درمیان بات چیت کے بعد وائٹ ہاوس نے کہا،’ س±لیوان نے واضح کر دیا ہے کہ اگلے ماہ فروری میں امریکہ-طالبان معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حقیقت کا تجزیہ کیا جائے گا کہ کیا طالبان اپنے وعدوں پر کھرا اترا ہے‘۔  

عالمی ادارہ صحت غریب ملکوں کو ویکسین کی 2 ارب خوراکیں فراہم کرے گا

واشنگٹن //عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سرپرستی میں کام کرنے والے ادارے کوویکس نے کہا ہے کہ اس نے غریب ملکوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرنے کے لیے چھ ارب ڈالر کا فنڈ اکھٹا کر لیا ہے اور ویکسین کی دو ارب خوراکوں کا آرڈر بھی دے دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین کی مزید ایک ارب خوراکیں حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ادارہ یہ ویکسینز غریب اور کم آمدنی کے ممالک میں صحت عامہ کے کارکنوں کو فراہم کرے گا تاکہ وہ عالمی وبا سے محفوظ رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔اگرچہ چین، امریکہ، اسرائیل اور دوسرے ملکوں کو ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم ڈبلیو ایچ او کو خدشہ ہے کہ ویکسین کے اسٹاکس کی تعداد میں جس رفتار سے کمی ہو رہی ہے، اس کے پیش نظر ہو سکتا ہے کہ کم یا درمیانی آمدنی رکھنے والے 92 ملکوں کے ہیلتھ ورکرز کے لیے کوویکس پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں ویکسین دستیاب نہ ہو

ماسک پہننا لازم قرار

  واشنگٹن //صدر بائیڈن نے کرونا وائرس کے انسداد کے لیے 198 صفحات پر مشتمل منصوبہ جاری کیا ہے۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کرونا بحران سے نمٹنے کے لیے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں جس کے تحت مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔ وائٹ ہائوس میں جمعرات کو صحافیوں کے سامنے صدر بائیڈن نے کرونا وائرس کے انسداد کے لیے 198 صفحات پر مشتمل منصوبے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر نائب صدر کاملا ہیرس اور کرونا وائرس پر صدر بائیڈن کے مشیر ڈاکٹر انتھونی فاوچی بھی موجود تھے۔صدر بائیڈن کے منصوبے کے تحت بیرونِ ملک سے امریکہ سفر کرنے والے ہر مسافر کو ثابت کرنا ہو گا کہ اس کا کرونا ٹیسٹ منفی ہے۔ اسی طرح اندرونِ ملک چلنے والی پروازوں، بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرنے والے افراد پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس سے قبل صدر بائیڈن نے صدارت کے پہلے روز 17 صدارتی حکم نامے جاری کیے تھے۔  

اقوامِ متحدہ میں مقدس مقامات کے تحفظ کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان برداشت کو فروغ دے کر فرقہ وارانہ نفرت کے خاتمے اور مقدس مقامات کے تحفظ کی ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے۔جمعرات کو ’مقامات مقدسہ کے تحفظ کے لیے امن و برداشت کے کلچر کا فروغ‘ کے عنوان سے قرارداد سعودی عرب نے جنرل اسمبلی کے پچاسویں اجلاس میں پیش کی تھی۔سعودی عرب کی اس قرارداد پر اس کے ساتھ مراکش، مصر، عراق، کویت، بحرین، عمان، متحدہ عرب امارات یمن، سوڈان اور پاکستان بھی شامل تھے۔یہ قرارداد اقوام متحدہ کی ان بنیادوں کے مطابق ہے جن میں عالمی انسانی حقوق، خاص طور پر مذہب و اظہار اور ہر قسم کی نسلی و مذہبی منافرت کے خاتمے کا کہا گیا ہے۔قرارداد میں رکن ملکوں سے کہا گہا ہے کہ وہ نفرت انگیز تقاریر، تشدد پر ابھارنے، مذہب و عقیدے کی بنیاد پر مخصوص شکل پیش کرنے اور عدم برداشت و مقامات مقدسہ کو نقصان پہنچانے کو روکن

کورونا سے نمٹنے میں ناکامی پر منگولیا کے وزیر اعظم مستعفیٰ

منگولیا کے وزیر اعظم خورلس اوکھنا نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت مخالف احتجاج کے بعد وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق منگولیا کے پارلیمنٹ کے سامنے سیکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق منگولیا میں کورونا سے متاثرہ خاتون اور اس کے نومولود کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے معاملے پر لوگوں نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مطالبے کو قبول کرنا چاہیے اور پارلیمنٹ کو استعفیٰ منظور کرنا چاہیے۔یہ واقعہ منگولیا کی معاشی صورتحال اور ملازمت کے مواقع کے فقدان سے بڑھتے ہوئے عوامی عدم اطمینان کی عکاسی کرتا ہے۔

دنیا میں ابھی تک 9.74 کروڑ افراد کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن/ ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا کے مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کے وباء رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، جہاں اب تک 9.74 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ 20 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم ، اس وائرس سے نجات پانے والوں کے لئے کئی ممالک میں کورونا ویکسینیشن عمل شروع کیا گیا ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، نو کروڑ 74 لاکھ 76 ہزار 740 افراد اور 20 لاکھ 88 ہزار 799 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2.46 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ 4.10 لاکھ سے زائد مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا انفیکشن سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 83 ہزار 708 اور

بائیڈن نے روس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا کام خفیہ محکمے کو سونپا

واشنگٹن//امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے خفیہ محکمے کو روس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا کام سونپا ہے۔ وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جین ساک نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا ”چونکہ ہم امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے روس کے ساتھ کام کرتے ہیں، اس لئے ہم اس کے لاپرواہ اور غیر مناسب کاموں کا پتہ لگانے کا بھی کام کرتے ہیں۔ صدر نے 2020 کے انتخابات میں روسی مداخلت اور اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کے خلاف کیمیکل اسلحہ کا استعمال جیسے کام خفیہ محکمہ کو سونپے ہیں“۔  

بائیڈن نے مسلم ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں

واشنگٹن//جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کے حلف لینے کے ساتھ ہی ٹرمپ دور کا اختتام اور ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ اس نئے دور کا آغازصدر بائیڈن نے حلف لینے کے فورا بعد15 صدارتی حکم ناموں پر دستحظ کئے ہیں۔ ان میں متنازع سفری پابندیوں کا خاتمہ، پیرس ماحولیاتی معاہدے کی بحالی، عالمی طبی تنظیم میں واپسی اور تمام وفاقی املاک میں لازمی ماسک پہننے کے بل پر دستخط کیے گئے ہیں۔واضح رہے جو بائیڈن نے تبدیلی کا واضح پیغام دیتے ہوئے ان ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جن کاتعلق سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں سے تھا۔واضح رہے جو بائیڈن نے جو کیا ہے اس کا وہ پہلے ہی اشارہ دے چکے تھے۔یاد رہے کہ ہر آنے والا امریکی صدر اسی طرح شروع کے دنوں میں بہت سارے حکم نامے جاری کرتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایسا ہی کیا تھا لیکن ان کے کئی حکم ناموں کو بعد میں عدالت میں چیلنج کر دیا گیا تھا۔ ایسا لگتا ہ

چین میں کورونا کے 144اورروس میں 21887نئے معاملات کی تصدیق

بیجنگ// چین میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے144لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔چین کے نشینل ہیلتھ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ہیئی لونگ جیانگ صوبے مٰں سب سے زیادہ68نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ پڑوسی صوبے جیلن میں33اور ہوبئی میں20معاملے درج کئے گئے ہیں۔ چین میں اب تک کورونا انفیکشن کے88701معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ4635لوگوں کی موت چکی ہے ۔اس دوران روس میں گذشتہ24گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووِڈ19’ کے21887نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر36.55لاکھ تک پہنچ گئی۔  

بغداد میں دو خود کش بم دھماکے28 افراد ہلاک،70سے زائد زخمی

بغداد کے وسط میں واقع کمرشل علاقے میں دو خود کش بم دھماکوں میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔عراقی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ خودکش جیکٹ پہنے ہوئے بمبار نے خود کو بغداد کے قلب میں واقع تیارن اسکوائر میں دھماکے سے اڑا لیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ حملے میں اب تک 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت بھی نازک ہے۔سول ڈیفنس چیف میجر جنرل خادم سلمان نے بھی 28 افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اس حملے کے پیچھے داعش ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں کم از کم 73 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے اہم مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے اور مزید حملوں کے خطرے کے پیش نظر اہم راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی

امریکہ کی عالمی ادارہ صحت میں واپسی

واشنگٹن// امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔بدھ کے روز جو بائیڈن نے ملک کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں بعد انہوں نے سابقہ معاہدوں کو واپس لینے کا اعلان کیا ، جن کا فیصلہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال کے اوائل میں کیا تھا۔اس سے قبل جولائی میں جو بائیڈن نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو وہ پہلے ہی دن ڈبلیو ایچ او میں شامل ہوں گے اور میں عالمی سطح پر قیادت بحال کروں گا۔میڈیا کے مطابق صدر نے رواں ہفتہ کے آخر میں امریکی وفد کی ڈبلیو ایچ او کی سالانہ میٹنگوں کی رہنمائی کے لئے ملک کے متعدی بیماریوں کے اعلیٰ ماہر انتھونی فوسی کو منتخب کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ اوران کی انتظامیہ نے ڈبلیو ایچ او سے لگاتار دوریاں بنائیں ۔ ماہرین اور ڈیموکریٹس کی طرف سے اس پر تنقید کی گئی تھی کہ ٹرمپ ان

پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدہ میں امریکہ دوبارہ شامل ہوگا

واشنگٹن//امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدہ اور عالمی صحت تنظیم میں امریکہ کے دوبارہ شامل ہونے کے ایگزیکٹو احکام پر دستخط کردیئے۔  بائیڈن نے گذشتہ روز کہا ”میں نے جو عہد بستگیاں ظاہر کی ہیں، اس کے مطابق ہم پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدے میں شامل ہونے جارہے ہیں“۔ واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کو پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدے اور ڈبلیو ایچ او سے الگ کرلیا تھا۔  بائیڈن نے امریکہ۔ میکسکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کو ملتوی کرنے کے ایگزیکٹو احکام پر بھی دستخط کردیئے ہیں۔  

دنیا میں کورونا کا قہر | 9.61کروڑ افراد متاثر ،20.56 لاکھ اموات

واشنگٹن / // پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اس وبا سے نجات کیلئے کئی ممالک میں کورونا کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ اس دوران پوری دنیا میں اس انفیکشن سے بیس لاکھ 56 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے اور 9.61 کروڑ افراد انفکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سنٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے 191 ممالک میں 20 لاکھ 56 ہزار 241 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں اورنو کروڑ 61 لاکھ 42 ہزار 794 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور پانچ کروڑ 30 لاکھ 97 ہزار 341 افراد اس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثروں کی تعداد 2.42 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ چار لاکھ سے زائد مریض ہلاک چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35.74 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ 65632 افراد

بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں مائیک پینس کی شرکت کا فیصلہ

واشنگٹن// امریکی نائب صدر مائیک پینس نومنتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ۔وائٹ ہاؤس نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے ذریعہ منگل کو جاری کردہ پینس کے بارے میں کہا گیاہے کہ ’’نائب صدر مائک پینس اور ان کی اہلیہ 59 ویں تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ‘‘۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے اپنے عہدے کا حلف لیں گے ۔     بائیڈن انتظامیہ کا شمالی کوریا کے بارے میں جائزہ لینے کا فیصلہ واشنگٹن //امریکہ کے نامزد وزیر خارجہ انٹون بلنکن نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ شمالی کوریا کے حوالے سے ملکی رویے اور پالیسی کا جائزہ لے گی۔ بلنکن نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی سے کہا’’مجھے لگتا ہے کہ ہمیں شمالی کوریا کے بارے میں امریکی نقطہ نظر کا جائزہ لینا ہے ۔ ہم اس پورے

امریکہ نے چین پر یغوروں کیخلاف نسل کشی کا الزام لگایا

واشنگٹن// سبکدوش ہونے والے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ یغوروں اور وہاں کی اصل مسلم کمیونٹی کو دبا کر نسل کشی کررہی ہے ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن کے مستقبل کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی مائک پومپیو کے بیان سے اتفاق کیا ہے ۔حقوق انسانی گروپوں نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ’’ری ایجوکیشن کیمپ ‘‘کے طور پر گزشتہ کچھ برسوں سے یغوروں کو حراست میں لے رکھا ہے ‘‘۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین زبردستی یغوروں کو مزدوروں کرنے پر مجبور کر رہا ہے ۔ چین کے ساتھ تناؤ امریکی صدر ٹرمپ کے دور حکومت کی خصوصیت رہا ہے ۔ کورونا وبا کے دور میں دونوں ممالک کے مابین تصادم نے تجارتی پالیسیوں کو متاثر کیا ہے ۔(یواین آئی)  

ٹرمپ نے سابق مشیر بینن کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا

واشنگٹن// امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق مشیر اسٹیو بینن کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔خبروں کے مطابق  ٹرمپ نے بہت غور و خوض کے بعد دفتر میں اپنے حتمی کام کاج میں مینن کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔بینن کو میکسیکو کے ساتھ امریکہ کی سرحد کے پار ایک دیوار بنانے کے لئے ایک غیر منافع بخش تنظیم سے فنڈ جٹانے کے بعد دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کی سازش کرنے کے قصوروار قرار دیا گیا ہے ۔حال ہی میں وہ ضمانت پر باہر ہے اور ان کے خلاف مئی2021میں مقدمہ چلایا جائے گا۔  

بائیڈن انتظامیہ کا یمن کے حوثیوں کی ملیشیا پر نظرثانی کا فیصلہ

واشنگٹن//امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ نے یمن کی حوثیوں کی ملیشیا کے حوالہ سے نظرثانی تجاویز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اطلاع امریکہ کے نئے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کانگریس کے پینل کو منگل کے روزدی۔  انہوں نے کہا”مجھے یقین ہے کہ ہم فوری طور پر جائزہ لینے کا قرارداد پیش کریں گے کہ جو ہم کر رہے ہیں وہ ان نازک حالات میں بھی انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ تو نہیں بن رہی ہے۔“  

جوبائیڈن انتظامیہ سے مشرق وسطیٰ کی پالیسیاں تبدیل کرنے کی امید: سربراہ عرب لیگ

قاہرہ//22رکنی تنطیم پر مشتمل عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اس اُمید کااظہار کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں تبدیلی لائے گی اور فلسطینیوں کی آزادی کے حصول کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی جماعتوں کے تعاون سے ایک سیاسی عمل کا آغاز کرے گی۔ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق احمد ابوالغیط نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ کئی دہائیوں سے جاری اسرائیل اور فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کو 'مرکزی ثالث (امریکا) نے دبا دیا ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'اس سے اسرائیلی حکومت کو آباد کاری کی سرگرمیاں تیز کرنے اور مقبوضہ اراضی پر قبضہ کرنے جیسے خطرناک اور تباہ کن اقدام اٹھانے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے'۔انہوںنے اسرائیل-فلسطین تنازع کے وسیع تر پہلوؤں اور مشرق وسطیٰ کے تنازع پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ 'چند علا

ارجنٹینا میں زلزلے کے جھٹکے

بیونس آیرس//ارجنٹینا کے سین جوآن صوبے میں منگل کے روز زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت کا اندازہ 6.4 لگایا گیا ہے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے مغربی-وسطی صوبے سین جوآن میں پوکِٹو سے 27 کلومیٹر دور آج صبح زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے میں ابھی تک کسی طرح سے کوئی جان مال کے نقصان کی رپورٹ نہیں ہے۔  

دنیا میں کورونا وباء سے 20.39 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//یواین آئی// دنیا میں مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ابھی تک اس وائرس سے 20 لاکھ 39 ہزارسے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ساڑھے نو کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں ابھی تک 20 لاکھ 39 ہزار 239 افراد کی موت ہو چکی ہے اور نو کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار 563 افراد متاثر ہوئے ہیں اور پانچ کروڑ 25 لاکھ 97 ہزار 341 اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.40 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 3.98 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 81 ہزار 837 ہوگئی ہے ۔ صحتیاب ہونے