دنیا میں کورونا وائرس سے 11.94 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھرمیں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘کا قہر جاری ہے اور اس جان لیوا وبا سے اب تک 11.94 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 4.59 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک کورونا وائرس نے 45,932,219 افراد کو متاثر اور 1,194,089 افراد ہلاک کیا ہے۔ دنیا بھر میں اب تک جان لیوا وبا سے 33,259,067مریض شفایاب بھی ہوئے۔  

ترکی میں زلزلہ سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 20 ، زخمیوں کی تعداد 786

انقرہ// ترکی کے شہر ازمیر میں جمعہ کے روز آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 20 اور زخمیوں کی تعداد 786 ہوگئی ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے یہ اطلاع استنبول میں ٹیلی ویڑن خطاب میں دی۔  اردگان نے کہا کہ زلزلہ کے سبب تباہ شدہ 17 عمارتوں کے ملبہ سے لوگوں کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترکی کے مغربی علاقے میں واقع ازمیر شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے اور اس سے متعدد عمارتوں اور دیگر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ترکی کی ہنگامی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے ازمیر شہر میں محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.6 بتائی جارہی ہے۔ امریکی محکمہ ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ ترکی اور یونان اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز بحر ایجیئر میں بتایا جارہا ہے۔ ماہرین کا

وائرس کو ناکارہ بنانے والا ماسک

واشنگٹن/ / امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں سائنسدانوں نے کورونا وائرس کو ناکارہ بنانے کیلئے ایک نیا ماسک تیار کیا ہے۔ ماسک میں وائرس مخالف مواد کی ایک سطح پر ایسے کیمیائی ادویات کا استعمال کیا گیا ہے جو وائرس کو ناکارہ بناتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ماسک تیار کرنے میں وائرس مخالف کیمیات کا استعمال کیا گیا ہے جس سے باہر جانے والی سانس اورسانس لینے سے پیدا ہونے والے پانی کے قطرے صاف ہونگے۔  لیبارٹری میں سانس لینے، سانس چھوڑنے، کھانسی اور چھینک پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بغیر مواد تیار سے کئے گئے زیادہ تر ماسک نے تحقیق کو صحیح ثابت کیا ہے۔ جمعرات کو ایک جریدے میں مشتہر ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 19فیصد، مواد سے بنائے گئے ماسک میں سانس چھوڑنے سے نکلنے والے پانی کے قطروں کو 82فیصد تک صاف کرتا ہے۔ ماسک بنانے کیلئے ایسا مواد استعمال کرنے سے سانس لی

کیا بغیر علامات کے بھی کورونا وائرس کی تشخیص ممکن؟

 لندن//ماہرین صحت اس وقت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اسباب کے متعلق تحقیق کر رہے ہیں۔جس میں ایک شخص سے دوسرے کو منتقل ہونے کی کیفیت اور پھیلاؤ کو جانچنے کی وجوہات پر تحقیق جاری ہے اور اس تحقیق کے بعد کورونا پر موثر انداز میں قابو پانا ممکن ہوگا۔برطانیہ میں ڈیلی میل اخبار نے آئرلینڈ میں ہونے والی ریسرچ شائع کی ہے جس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 50 فیصد لوگوں کو ایسے اشخاص سے کورونا ہوا تھا جن میں ظاہری علامات کوئی نہیں تھیں۔اس ریسرچ میں 17 کیسوں کو بطور ثبوت پیش کیا گیا ہے جنہیں کورونا وائرس ایسے اشخاص سے ہوا جن میں  بظاہر کوئی علامات نہیں پائی جاتی تھیں۔تحقیق کے مطابق  کورونا سے متاثر ہونے والے 80.33  فیصد مریض ایسے تھے جنہیں ایسے لوگوں سے کورونا ہوا تھا جو خود نہیں جانتے تھے کہ وہ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، ان پر بظاہر کوئی علامات بھی نہیں تھیں جیسے

سینیگال: کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 140 مہاجرین ہلاک

لندن//مہاجرین سے متعلق عالمی ادارے 'انٹرنیشنل آفیسر فار مائیگریشن' (آئی او ایم) نے جمعرات 29 اکتوبر کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے سینیگال کے ساحل سمندر پر 200 مہاجرین پر مشتمل جس جہاز کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا اس میں 140 سے بھی زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے مطابق اس برس سمندری جہاز کا اب تک یہ سب سے بھیانک واقعہ ہے۔آئی او ایم نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرنے کے ساتھ ہی ٹویٹ بھی کیا ہے، جس میں اس واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا گیا ہے۔  ''گزشتہ ہفتے وسطی بحیرہ روم میں چار جہازوں کے حادثے پیش آئے اور پھر اس کے بعد یہ بڑا سانحہ پیش آیا جس پر ہمیں شدید افسوس اور غم ہے۔''وسطی بحیرہ روم میں یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا جس کے بعد سینیگال کے حکام نے بتایا تھا کہ اس واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے لیکن 60 کو بچا لیا گیا ہے۔ تاہم

’گستاخانہ خاکوں‘ کی اشاعت تشدد اور نفرت پھیلانے کا باعث ہے: اقوام متحدہ

واشنگٹن//اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے دی یونائیٹڈ نیشنس الائنس آف سولائیزیشن (یو این اے او سی) نے فرانسیسی میگزین کی جانب سے پیغمبرؐ کے ’گستاخانہ خاکوں‘ کی اشاعت پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔اقوام متحدہ کی مذکورہ تہذیبوں کے اتحاد کے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’گستاخانہ خاکوں‘ کی اشاعت کے بعد تشدد اور انتہاپسندی کے بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے۔ذیلی ادارے کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ توہین آمیز مواد کی وجہ سے ہی تشدد میں اضافہ ہوا، جس کا نشانہ معصوم شہری بنے۔بیان میں واضح کیا گیا کہ مذاہب، عقیدوں یا تہذیبوں کی تذلیل کیے جانے سے ہی تشدد، انتہاپسندی اور نفرت میں اضافہ ہوتا ہے اور ایسے متنازع اقدامات سے دور رہ کر تہذیبوں اور مذاہب کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی پیدا کی جانی چاہیے۔ادارے کے سربراہ میگوئل اینجل موراتینوس نے اپنے بیان میں بتایا

افغان امن مذاکرات میں سست روی، زلمے خلیل زاد دوبارہ سرگرم

واشنگٹن//امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں فریقین کے مابین مذاکرات کی کوششیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔زلمے خلیل زاد کی جانب سے مذاکرات کے عمل کو تیز کرنے کی کوششیں ایسے وقت میں دوبارہ شروع ہوئی ہیں جب مذاکرات میں فریقین کے درمیان اختلافات کی وجہ سے پیش رفت نہیں ہو رہی۔خلیل زاد اس ہفتے واپس قطر کے شہر دوحہ روانہ ہوئے ہیں جہاں افغان حکومت اور طالبان کی مذاکراتی ٹیم 12 ستمبر سے مذاکرات میں مصروف ہے۔دوسری جانب گزشتہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان میں تشدد کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جس پر اقوامِ متحدہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔طالبان کے ترجمان محمد نعیم وردک نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اْن کے سیاسی رہنماؤں نے زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر بھی موجود تھے۔ترجمان کے مطاب

تازہ ترین