تازہ ترین

تخفیف اسلحہ کانفرنس جنیوا میں شروع

بیجنگ // چین کی صدارت میں تخفیف اسلحہ کانفرنس 2022 کا پہلا اجلاس  جنیوا میں شروع ہوگیا۔چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت دنیا ایک صدی کی ان دیکھی  گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ، بین الاقوامی تعلقات اور عالمی تزویراتی سلامتی کی صورتحال پیچیدہ ہے ، روایتی سیکورٹی خطرات اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ہتھیاروں کا کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاو ایک دوسرے سیوابستہ ہیں اور یہ پورا نظام ایک اہم موڑ پر ہے۔ دنیا میں تخفیف اسلحہ کے حوالے سے واحد کثیرالجہتی مذاکراتی ادارے کے طور پر، کانفرنس نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں اہم تاریخی شراکت کی ہے۔ چین کانفرنس کے تمام ممبران سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ روایتی مسائل اور ابھرتے ہوئے چیلنجز پر باہمی احترام اور اتفاق

روس،یوکرین کشیدگی

ویانا//یواین آئی// روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خام تیل 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔دورانِ ٹریڈنگ برینٹ خام تیل قیمت 90 ڈالر 17 سینٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 87 ڈالر 67 سیںنٹس میں فروخت ہورہا ہے ۔ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت سوا 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔ فرانس نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کم کروانے کی کوششیں شروع کردیں۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے وفد کی پیرس میں ملاقات ہوئی۔روسی وفد کی نمائندگی نائب وزیراعظم دیمتری کوزک نے کی جبکہ یوکرین وفد کی نمائندگی یوکرینی صدر کے مشیر نے کی۔اس ملاقات میں فرانس اور جرمنی کے نمائندے بھی شریک تھے ۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے روس کا سفارتی طریقہ کار میں شامل ہونا امید افزا ہے ۔

یوکرینی گارڈ کی فائرنگ،5 کی موت، 5 زخمی

کیف//یو این آئی//یوکرین کے نیشنل گارڈ کے ایک سپاہی نے یوکرین کے شہر نیپرو میں ایک فیکٹری علاقے میں اے کے کلاشنکوف رائفل سے گولی باری کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔وزارت داخلہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ یہ واقعہ یوزماش سدرن مشین بلڈنگ پلانٹ میں بین الاقوامی وقت کے مطابق 01.40 بجے پیش آیا۔یوکرین کے نیشنل گارڈ کے ایک سروس مین کنسکرپٹ ریابچوک آرٹیم یوری وچ نے بغیر کسی وجہ کے کلاشنکوف رائفل سے ڈیوٹی پر موجود نیشنل گارڈ کے سپاہی کو گولی مار دی اور ہتھیار لے کر فرار ہو گیا۔ اس کے بعد اس نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔وزارت کے مطابق چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک فوجی کو گولی لگنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔  

یوکرائنی سرحد پر روس کی فوجی مشقیں

ماسکو //روس نے یوکرائن کی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کی وڈیو جاری کرکے عزائم ظاہر کردیے۔ وڈیو میں روسی فوجی ٹینکوں اور جدید میزائل لانچروں سمیت مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ ادھر امریکا نے اپنے ہزاروں فوجیوں کو مختصر نوٹس پر تعینات کرنے کے لیے الرٹ جاری کردیا۔ نیٹو نے بھی مشرقی یورپ میں اپنی موجودگی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔روس نے کہا ہے کہ امریکہ موجودہ تنازع کو مزید ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے ، روس نے یوکرین معاملے پر امریکی کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ موجودہ تنازع کو مزید ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے‘امریکہ معلومات کے ذریعے اور عملاً کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے ‘معاملے میں کوئی بھی چیز تبدیل نہیں ہو رہی‘امریکہ نے یوکرائن بحران میں کسی غیر متوقع صورتحال کے مقابل نیٹو جوابی عمل فورسز فعال ہونے کی صورت میں تعاون کیلئے 8 ہزار 500 فوجی تیار رکھے ہوئے ہیں&lsq

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون،متعدد فلسطینی گرفتار

 بیت المقدس//اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے میں جنین، الخلیل ، قلقیلیہ اور دیگر شہروں میں چھاپا مارکارروائیوں کے دوران فلسطینی مزدوروں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2021ء  میں 1300 بچوں اور 184 خواتین سمیت 8 ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن میںتاریخی مقامات کو گرا کر نئی تعمیرات کے لیے 32لاکھ ڈالر مختص کردیے۔ مبصرین کے مطابق یہ منصوبہ فلسطینی ورثے اور تاریخی مقامات کی یہودی آباد کاری کی سازش ہے۔ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہری عائلہ واثلہ کے مکان کو مسمار کردیا گیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی سخت سیکورٹی فراہم کی گئی۔  

چین میں برفانی طوفان کے پیش نظر بلیو الرٹ جاری

بیجنگ//یو این آئی// چین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ علاقوں میں شدید برف باری کے امکان کے پیش نظر بلیو الرٹ جاری کیا ہے ۔چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے کہا کہ جمعرات کی صبح تک گانسو، شانسی، ہینان اور ہوبی کے کچھ حصوں میں تین سے چھ سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے ۔حکام نے خبردار کیا کہ بعض علاقوں میں آٹھ سینٹی میٹر سے زیادہ برف پڑ سکتی ہے ۔موسمیاتی مرکز نے لوگوں کو اپنے گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دیا ہے اور مقامی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ سڑکوں، ریلوے ، بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔چین میں موسم کی وارننگ کے چار درجے کا نظام ہے جس میں سرخ(ریڈ)رنگ سب سے زیادہ شدید ہے ، اس کے بعد نارنجی (اورینج)، پیلا (ییلو) اور نیلا( بلیو) انتباہات کی شدت کو واضح کرتا ہے ۔ادھر ترکی اور یونان میں شدید برفباری کے نتیجے میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔  

میکسیکو میں دو ہفتوں کے دوران 3 صحافی قتل

میکسیکو// شمالی امریکی ملک میکسیکو میں دو ہفتوں کے دوران 3 صحافی قتل کردیے گئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق دو روز قبل خاتون صحافی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ کرپشن اور سیاست پر رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی پر ماضی میں بھی حملے ہوئے تھے ۔ادھر کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے میکسیکو کے حکام سے اپیل کی کہ وہ صحافیوں پر حملے کی شفاف تحقیقات کروائے ۔خیال رہے کہ میکسکو کا شمار صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک میں ہوتا ہے۔میڈیا کے حقوق کی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز باقاعدگی سے میکسکو کو افغانستان اور یمن کے ساتھ نیوز میڈیا کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شامل کرتی رہی ہے۔لارڈیس میلڈوناڈو نے متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ کام کیا، وہ بہا کیلفورنیا کے 2019 سے 2021 تک گورنر رہنے والے جیمی بونیلا کے 'پرائمر سیستیما دی نوٹیسیاز' (پی ایس این) سے بھی منسلک رہیں۔میک

یوکرین کے معاملے پر جاری کشیدگی، ساڑھے 8 ہزارامریکی فوجی ہائی الرٹ

لندن //یوکرین کے معاملہ پرجاری کشیدگی کے باعث 8 ہزار500 امریکی فوجیوں کوہائی الرٹ کردیا گیا ،نیٹوکی جانب سے درخواست ملنے پر امریکی فوجیوں کو ریپڈ ری ایکشن فورس کے حصے کے طورپرتعینات کیا جائے گا، امریکی فوجیوں کو روس کی سرگرمیاں دیکھتے ہوئے علاقے میں تعینات کیا جاسکتا ہے، امریکی فوجیوں کو براہ راست یوکرین میں تعینات نہیں کیا جائے گا۔ امریکی سیکرٹری دفاع لائٹ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی ہدایت پرفوج کوہائی الرٹ پر رکھا ہے، صورت حال کشیدہ ہوئی تو8500 امریکی اہلکار یورپ بھیجیں گے۔ سیکریڑی دفاع کے مطابق امریکی فوجیوں کومشرقی یورپ میں تعیناتی کے لیے الرٹ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روس کی یوکرائن اوربیلاروس کی سرحد پرنقل وحرکت تشویش کاباعث ہے تاہم ابھی فوجیوں کویورپ بھیجنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ترجمان پینٹاگون کے مطابق نیٹواتحادیوں کی مشاورت سے فوج کو یور

استنبول میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج

استنبول //ترکی کے دارالحکومت استنبول میں شدید برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے اور شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول کے گورنر علی ایرلی کایا نے ٹریفک جام میں شہریوں سے کہا کہ وہ اپنی گاڑیاں جہاں بلاک ہوں وہاں کھڑی کریں اور چابیاں متعلقہ حکام کے حوالے کریں۔ مسلسل برف باری کے نتیجے میں استنبول ایئرپورٹ کیرن ویز پر برف کی موٹی تہہ بھی بن گئی۔ شدید برفباری میں پھنسے شہریوں کی رہائش کے لیے شہر کی تمام مساجد کے دروازے بھی کھول دیے گئے ہیں۔ مسلسل برف باری کے باعث استنبول ایئرپورٹ کیرنوائس ایئرپورٹ پر بھی موٹی برف جمع ہوگئی اور برفباری کے باعث ایئرپورٹ کے گودام کی چھت گر گئی۔ استنبول ایئرپورٹ پر تمام پروازیں بدھ کی صبح 4 بجے تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سردیوں کی پہلی برفباری نے استنبول کی قدیم مساجد کے چوکوں میں ایک پرجوش ماحول بنا دیا، جہاں بچوں

برکینافاسو میں فوج اقتدارپرقابض

لندن //افریقی ملک برکینا فاسو میں فوج نے صدر روچ مارک کرسچن کابور کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پرقبضہ کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اقتدارسنبھالنے کے بعد فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برکینا فاسوکی حکومت اورپارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا ہے اورملک کی تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مناسب وقت پرآئینی نظام کی طرف واپس جایا جائے گا۔ فوج کی زیرحراست تمام افراد محفوظ مقام پرہیں۔بیان میں صدر روچ مارک کرسچن کابورکے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ادھرآسٹریلیا کی حکومت نے منگل کو قبائلی پرچم کا کاپی رائٹ خرید لیا۔شناخت کی اس علامت کو آزاد کرنے کے لیے حکومت نے اس کا کاپی رائٹ 2 کروڑ قیمت سے زیادہ میں خریدا۔یہ جھنڈا مقامی مصور ہیرالڈ تھامس نے 1971 میں احتجاج کی علامت کے طور پر بنایا تھا۔ کئی قبائلیوں نے شکایت کی تھی کہ اس جھنڈے کی تصویر پر کاپی رائٹس ظاہر کرتی

بائیڈن کی یوروپی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

واشنگٹن// امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے خلاف روس کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر ایک میٹنگ کی اور ناٹو کے مشرقی حصے میں سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ ورچوول میٹنگ میں یوروپی کمیشن، یورپی کونسل، ناٹو، فرانس، جرمنی، اٹلی، پولینڈ اور برطانیہ کے رہنماؤں نے اس مٹنگ میں شرکت کی۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں رہنماؤں نے یوکرین کے خلاف روسی حملے کو روکنے کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں روس پر سخت سے سخت اقتصادی پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ناٹو کے مشرق کی جانب سیکورٹی کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے ۔وائٹ ہاؤس نے کہا‘‘رہنماؤں نے موجودہ کشیدگی کے سفارتی حل کے لیے اپنی مشترکہ خواہش پر زور دیا اور روس کے ساتھ متعدد فارمیٹس میں حالیہ مصروفیات کا جائزہ لیا’’۔  

شام: داعش اور امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیان خونریزجھڑپیں،200سے زائد ہلاک

  دمشق// شورش زدہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں داعش اور امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیاں خونریز جھڑپیں جاری ہیں ان جھڑپوں میں پانچ روز میں دو سو سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔   شام میں داعش اور باغیوں کے درمیان 5 روز سے جاری لڑائی میں200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 45 ہزار افراد علاقے سے نکل مکانی کرچکے ہیں۔   داعش کے سلیپر سیلز نے شہر حسکہ میں امریکی حمایت یافتہ باغیوں کی قید سے اپنے کارندے چھڑانے کے لئے حملہ کیا تھا، جس کے بعد کالعدم دولت اسلامیہ اور ایس ڈی ایف کے باغیوں کے درمیان شدید لڑائی کا آغاز ہوا۔   کرد ملیشیا ایس ڈی ایف نے کہا ہے کہ داعش کے 300 سے زائد کارندوں نے ہتھیارڈال دیئے ہیں جبکہ چند جنگجو مضافاتی عمارتوں میں چھپے ہوئے ہیں، علاقے کو صاف کرانے کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، شام

شام میں کڑکتی سردی،لوگ میزائل کو ہی بطور ہیٹر استعمال کرنے پر مجبور

دمشق //شام میں مسلسل خانہ جنگی کے باعث سردیوں کے موسم میں لوگوں نے گرمائش حاصل کرنے کے لیے میزائل کو ہی ہیٹر بنا لیا۔ شام کے صوبے ادلب کے شہر جسر  ال شْغر میں اسعد العبید نامی شخص نے اپنے گھر میں میزائل کو ری سائیکل کرکے اسے ہیٹر میں بدل دیا ہے۔شامی شہری اسعد العبید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں مسلسل جنگ کے باعث یہاں کے لوگ ہیٹرخریدنے کی سکت نہیں رکھتے اسی لیے بچے اور خواتین سمیت دیگر افراد علاقے میں گرے ہوئے میزائل اور راکٹ ڈھونڈتے رہتے ہیں کہ آیا کوئی ایسا ہو جو پھٹا نہ ہو۔اسعد نے بتایا کہ انہیں بھی یہ میزائل گھر کے پاس سے ملا جسے انہوں نے قریبی لوہار سے ہیٹر میں تبدیل کروا لیا۔رپورٹ کے مطابق مقامی لوہار 28 سے 32 سینٹی میٹر فاصلہ رکھ کر راکٹ اور میزائلوں کو احتیاط سے خالی کرکے انہیں ہیٹر کے طور پر استعمال کے قابل بناتے ہیں۔ میزائل کے بارود کو وہاں کے کان کن سرنگ کی تعمیر ی

جنگ کے بادل منڈلانے لگے | امریکہ نے مہلک ہتھیاروں کی پہلی کھیپ یوکرائن پہنچادی

کیف//امریکا نے روس کے خلا ف مہلک ہتھیاروں کی 90 ٹن وزنی کھیپ یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں پہنچادی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رو س اورامریکا کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد یوکرائنی تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ یوکرائن کی سرحد پر نیٹو کی فوجی تنصیبات پر کام بھی جاری ہے ،جب کہ روس نے بھی سرحد کے قریب اپنی فوج کی صف بندی کرنا شروع کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرائن کو دی جانے والی یہ پہلی کھیپ ہے ، جو مہلک ہتھیاروں پر مشتمل ہے۔ دوسری جانب جرمنی نے روس سے جنگ کے تناظر میں یوکرائن کو ہتھیار دینے سے انکار کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جرمنی نے ایسٹونیا کو بھی جرمنی میں بنائے گئے ہتھیار یوکرائن کو فروخت کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ایسٹونیا اور لیٹویا نے ممکنہ روسی حملے کی صورت میں یوکرائن کی مدد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ امریکی اخبار

طیارے کے پہیے میں چھپ کرہالینڈ پہنچنے والا شخص گرفتار

لندن// ہوائی جہاز کے پہیے میں چھپ کرہالینڈ پہنچنے والے شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ سے ایمسٹرڈیم پہنچنے والے کارگو طیارے کے اگلے پہیے میں چھپ کرسفرکرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 11 گھنٹے کی  پرواز کے دوران بلندی پر سردی کی شدت اور ا?کسیجن کی کمی کے باوجود  نامعلوم شخص کا زندہ ایمسٹرڈیم  پہنچنا غیر معمولی بات ہے۔ گرفتار شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ گرفتارشخص سے تفتیش کے بعد اس کی عمر،قومیت اور دیگرتفصیل جاری کی جائے گی۔  

برکینا فاسو کے صدر کو باغی فوج نے ’اغوا‘ کرلیا

لندن //افریقی ملک برکینا فاسو میں باغی فوجیوں نے حکومت کے حامی فوجیوں سے جھڑپ کے بعد صدر روچ مارک کرسچن کابور کو اغوا کرکے ایک فوجی کیمپ میں قید کردیا۔  افریقی ملک برکینا فاسو میں کئی بیرکوں میں فوجی اہلکاروں نے بغاوت کردی جس کے بعد صدر کی رہائش گاہ کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں صدارتی بیڑے کی کئی بکتر بند گاڑیوں کو گولیوں سے چھلنی ان کی رہائش گاہ کے قریب دیکھا جا سکتا ہے جن میں ایک گاڑی خون میں لت پت ہے۔حکومتی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ باغی فوجیوں نے صدارتی رہائش گاہ پر حملہ کرکے کئی گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد صدر روچ مارک کرسچن کابور کو اپنے ہمراہ ایک فوجی کیمپ میں لے گئے۔دو سیکیورٹی اہلکاروں نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ صدر، پارلیمنٹ کے سربراہ، اور وزرا محفوظ ہیں البتہ باغی فوجیوں میں سے 2 اہلکاروں نے فون پر ایسوسی ایٹڈ

یو اے ای نے حوثی باغیوں کے دو میزائلوں کو تباہ کیا

قاہرہ// متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فضائی دفاعی نظام نے انصار اللہ (حوثی)باغیوں کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کردیا ہے۔   امارات نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم ) نے وزارت دفاع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی ہے۔ ڈبلیو اے ایم نے پیر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میزائلوں کے باقیات ابو ظہبی میں گرے،حالانکہ کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔   اس سے پہلے جنوری میں ہی باغیوں نے ڈرون کے ذریعہ کئی بار ایک نئے ہوائی اڈے کے تعمیراتی مقام اور ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی کے ڈیپو کے پاس ایندھن ٹینکروں سمیت امارات کے دارالحکومت کو نشانہ بنایا،جس میں تین لوگ مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔   حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے اور کہا ہے کہ یہ یمن حوثی تحریک کے خلاف مہم میں امارات کی شراکت کا ردعمل ہے۔  

ملک میں ایک بارپھر کورونا وائرس کے 3لاکھ 33ہزار سے زائد نئے کیسز | 525 مریضوں نے جانیں گنوائیں

نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) ملک میں کورونا وبا کے درمیان راحت کی خبر  یہ ہے  کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مزید  525 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ملک میں  یومیہ کیسز کی شرح اب بڑھ کر 17.78 فیصد ہو گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں کل سے اب تک 4 ہزار 171 کم کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 59 ہزار 168 افراد  جان وبا سے  شفایاب  ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اس سے  ہلاکت خیز وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3.65 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔دریں اثنا ہفتہ کو 71 لاکھ 10 ہزار 445 افراد کو کووڈ19 کی خوراکیں دی گئیں جس کے بعد اب تک ویکسین کی 1,61,92,84,270 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔اتوار کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے

پی ایل اے نے لاپتہ ہندوستانی نوجوان کے اپنے پاس ہونے کی تصدیق کی

نئی دہلی//(یو این آئی) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اروناچل پردیش سے لاپتہ نوجوان کو ڈھونڈ لیا ہے اور مناسب کارروائی کی جا رہی ہے۔آسام کے تیج پور میں واقع وزارت دفاع کے تعلقات عامہ کے افسر (پی آر او) لیفٹیننٹ کرنل ہرش وردھن پانڈے نے اتوار کو یواین  آئی کو یہ اطلاع دی۔لیفٹیننٹ کرنل پانڈے نے بتایاکہ ’’نوجوان چینی سرحد میں داخل ہوئے کیونکہ علاقے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کی کوئی سرکاری دیوار یا حد بندی نہیں ہے، صرف جنگل ہے۔ اس وجہ سے پی ایل اے نے اسے حراست میں لے لیا  اور کاغذی کارروائی طے شدہ پروٹوکول کے مطابق کی جا رہی ہے۔لاپتہ نوجوان میرام ٹارون کی واپسی سے قبل ہونے والی رسمی کارروائیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب چین کی طرف سے کوئی ہندوستانی طرف آتا ہے تو ہندوستانی فوج بھی یہی طریقہ اختیار

یمن میں عرب اتحاد کا فضائی حملہ، ہلاک شدگان کی تعداد 82ہوگئی

اقوام متحدہ// (یو این آئی) یمن کے صعدہ میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 80 سے زیادہ ہو گئی ہے۔’میڈیسن سینس فرنٹیئر‘ نامی امدادی گروپ نے اتوار کو وزارت صحت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’ یمن کی صعدہ سٹی ریمانڈ جیل پر سعودی قیادت والے اتحاد کے فضائی حملے میں کل صبح سویرے کم از کم 82 افراد ہلاک اور 266 افراد زخمی ہوئے۔" امدادی گروپ نے کہا کہ امدادی اور بچاؤ کام جاری رہنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ایم ایس ایف نے کہا کہ اگرچہ اتحاد نے دعویٰ کیا کہ جیل پر حملے کی خبریں ’’بے بنیاد‘‘ ہیں۔ اس کے باوجود امدادی گروپ کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ جیل تباہ ہو گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو سعودی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں متعدد حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہو ئے تھے۔ ایم ایس ایف نے ابتدائی طور پر بتایا تھ