تازہ ترین

دنیا بھرمیں3لاکھ93ہزارہلاکتیں ،67لاکھ سے زائد متاثر

جنیوا// ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 67 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرین ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 57 ہزار493 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 55 ہزار 458 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 32 لاکھ 52 ہزار 378 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 10 ہزار 173 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 24 ہزار 51 ہو چکی ہے ۔امریکہ کے

شگاگو میں مظاہرین پر فائرنگ،2افراد ہلاک،60گرفتار

واشنگٹن//پولس کی تحویل میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی موت کے بعد نسل پرستی کے خلاف بدامنی کے درمیان، شکاگو کے نواحی علاقہ سیرا ٹاؤن میں ایک مظاہرے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور کم سے کم 60 افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔ڈبلیو جی این - ٹی وی نے مقامی ترجمان رے ہنانیا کے حوالے سے بتایا کہ شکاگو کے نشیبی علاقوں میں بند کے بعد باہری مظاہرین شہر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کی۔ ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس معاملے میں تقریبا 60 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔سیرا ٹاؤن کے 100 پولس افسران شہر میں گشت کر رہے ہیں اور ریاستی پولس کے تقریبا 120 افسران ان کی مدد کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ فلاڈلفیا کے منیپولس میں پولس کی تحویل میں 46 سالہ سیاہ فام امریکی شخص کی ہلاکت کے بعد 25 مئی کو پورے امریکہ میں پولس کی بربریت اور نسل پرستی کے خلاف بڑے پیمانے

نائیجیریا: متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے پار

ابوجہ//نائجریا میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثرین کے 307 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 10162 تک پہنچ چکی ہے ۔امراض کے کنٹرول مرکز کے مطابق، 14 ریاستوں اور وفاقی راجدھانی خطہ سے 307 نئے معاملوں کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔ مغربی افریقی ملک 27 فروری سے اس بیماری کی زد میں آیا ہے اور تب سے 287 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ، جبکہ علاج کے ذریعہ 3007 مریضوں کو اس مرض سے شفا ملی ہے ۔صحت کے وزیر مملکت آلوروننمبے ممورا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نائجریا میں کل 112 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے کہ اور کووڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے آئزولیشن مراکز میں 5324 بستروں کا انتظام ہے اور علاج کے مراکز میں مزید توسیع کرنے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ملک کووڈ-19 کے اگلے مرحلے میں داخل ہون

برازیل کی ڈبلیوایچ او سے تعلق توڑنے کی دھمکی

براسیلیا//برازیل کے صدر جائربولسونارو نے اپنے امریکی ہم منصب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمعہ کو اپنے ملک کو عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)سے الگ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔مسٹر بولسوناروں نے ڈبلیو ایچ او پر امتیازی سلوک اور سیاست کرنے کر الزام لگاتے ہوئے کہا،‘‘امریکہ نے ڈبلیو ایچ او سے کنارہ کرلیا اور ہم بھی اس پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔اب آنے والے وقت میں ڈبلیو ایچ او یا تو بغیر کسی نظریاتی بغض کے کام کرے یا ہم اس سے الگ ہو جائیں گے ۔’’مسٹر بولسونارو نے واضح کیا کہ یہ محض کوئی اتفاق نہیں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ڈبلیو ایچ او کو مالی مدد روکنے کے فیصلے کے کچھ ہی دن بعد ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ 19 کے علاج کے لئے ہائیڈروکلوروکوین کا ٹیسٹ روکنے کے فیصلے کو بدل دیا۔برازیل میں کوویڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 34,021 ہوگئی ہے جوکہ پوری دنیا میں تیسرے مقام پر ہے ۔ملک کی وزارت صحت

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 67لاکھ سے زائد متاثرین:ڈبلیو ایچ او

جنیوا// ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 67 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وبا نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وبائ کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 57 ہزار493 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 55 ہزار 458 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 32 لاکھ 52 ہزار 378 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ تاحال کورونا و

دنیا میں3.91لاکھ ہلاکتیں ، 66.22لاکھ متاثر

جنیوا// عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر میں 66.22 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور 3.91لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 66لاکھ22ہزار111افراد کو متاثر کر چکا ہے اور 3لاکھ90ہزار740افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس وائرس سے متاثر2،846،059مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور کورونا وائرس کے معاملے میں برازیل دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے معاملہ میں ، امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 18لاکھ2ہزار528افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1لاکھ08،208افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 614،941افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34ہزار021افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں بھی کووڈ 19ک

مقتول سیاہ ہ فام شخص کی یاد میں نیویارک میںاحتجاجی مارچ

نیو یارک//امریکہ کے شہر نیویارک میں ہزاروں افراد نے پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی یاد میں بروکلین برج سے مین ہیٹن تک مارچ کیا۔ مظاہرے میں شامل افراد جارج فلائیڈ کے لئے انصاف کے مطالبہ کیلئے نعرے لگارہے تھے ۔سب سے اچھی خبر یہ رہی کہ مظاہرہ پرامن رہا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں‘بلیک لائیوزمیٹر’،‘نسل پرستی امریکہ کی وبا’ اور‘پولیس کی بربریت کو ختم کرو، قتل کو روکو’ جیسے نعروں کے ساتھ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرے میں نیو یارک سٹی کے میئربل ڈی بلاسیو نے بھی شرکت کی۔خیال رہے ، سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی 25 مئی کو امریکہ کے شہرمنی پولس میں پولیس کے ہاتھوں ہی موت ہوگئی تھی۔ فلائیڈ پر فرضی بل کی ادائیگی کا الزام تھا۔ ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے امریکہ میں کافی ناراضگی ہے ۔ اس ویڈیو میں ، ایک سفید فام پولیس اہلکار جارج فل

افغانستان میں 16طالبان جنگجو جاں بحق

فرح//افغانستان کے فرح صوبے میں افغانستان فضائیہ کے ہوائی حملے میں طالبان کے 16لڑاکے ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔صوبائی پولیس کے ترجمان محب اللہ محب نے بتایا کہ جمعہ کی صبح صوبے کے فرح شہر کے باہر واقع دیہاک گاؤں میں فضائیہ کے ہوائی حملے سے پہلے طالبان نے جانچ چوکیوں کو اڑانے کی کوشش کی تھی۔طالبان نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔ژنہوا۔  

میکسیکو:ماسک نہ پہننے پر شہری کا قتل

 جیلسکو//میکسیکو کی ریاست جیلسکو میں پولیس نے جیووانی نامی شہری کو کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے فیس ماسک نہ پہننے پر تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔جیووانی نے میڈیکل فیس ماسک نہیں پہن رکھا تھا جس پر پولیس نے اْسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جیووانی کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہری دم توڑ گیا۔  

دنیا میں کورونا سے 66.22 لاکھ افرادمتاثر،3.91 لاکھ ہلاک

جنیوا/ بیجنگ / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر میں 66.22 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور 3.91 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 66,22,111افراد کو متاثر کر چکا ہے اور 3،90،740 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس وائرس سے متاثر2،846،059 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور کورونا وائرس کے معاملے میں برازیل دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے معاملہ میں ، امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے ریکارڈ 9851 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب مجموعی طور پر کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2،26،770 تک جا پہنچی ہے۔ اسی دوران ، 273 افراد کی ہلا

قاتل وباء کا پھیلاؤ

 جنیوا // عالمی وبا کوورنا وائرس (کووڈ 19) دنیا بھر میں اب تک 64.98 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.86 لاکھ سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کوورنا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 6498486 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 385649 اموات ہو چکی ہیں۔ اس وائرس سے متاثرین 2706352 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔کوورنا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا سے ہوئی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں کوورنا وبا سے اب تک 1851520 لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 107175 اموات ہو چکی ہے ۔ برازیل میں اب تک 584016 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 32548 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔روس میں بھی ک

عالمی ادارہ صحت نے ہائی ڈروکسیکلوکوین ٹیسٹ پر روک ہٹالی

جنیوا//عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے سالیڈیریٹی ٹرائل کے تحت کورونا وائرس ‘کوویڈ 19’ کے مریضوں پر ہائی ڈروکسیکلوکوین کے ٹیسٹ پر لگائی گئی روک ہٹا لی ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس گیبرئیسس نے کوویڈ 19 پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں بدھ کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ سالیڈیریٹی ٹرائل میں ہائیڈروکسیکلوکوین (ایچ سی کیو)کے سلسلے میں پیدا فکروں کے درمیان پچھلے ہفتے اس دوا کے استعمال پر عارضی روک لگائی گئی تھی۔ایسا احتیاط کے طورپر کیا گیاتھا۔اس دوران سالیڈیریٹی ٹرائل کی ڈاٹا سیفٹی اور نگرانی کمیٹی نے ٹیسٹ کے اعدادو شمارکا مطالعہ کیا ہے ۔کمیٹی کی سفارش میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے پروٹوکول میں تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ڈبلیو ایچ او سربراہ نے کہا،‘‘کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر سالیڈیریٹی ٹرائل کے ایگزیکیوٹو گروپ نے ایچ سی کیو سمیت سالیڈیریٹی ٹرائل میں ش

ٹرمپ کا سابق جنرل جیمس میٹس پر پلٹ وار

واشنگٹن //امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مینیسوٹا صوبے میں ایک سیاہ فام شہری کی پولیس حراست میں موت کے بعد بڑھکے تشدد میں ان کے کردار اور بد انتظامی کی مذمت کرنے والے سابق وزیر دفاع جنرل جیمس میٹس پر جمعرات کو نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ دنیا کے سب سے زیادہ ‘اوورریٹیڈ جنرل ’ ہیں۔سابق جنرل میٹس نے مسٹر ٹرمپ پر ملک کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ امریکی صدر احتجاجی مظاہرے کو کچلنے کے لئے فوج کا استعمال کررہے ہیں۔اس کے بعد امریکی صدر نے یہ بیان دیا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا ‘‘براک اوباما اور میرے اندر ممکنہ ایک ہی بات یکساں ہے کہ ہم دونوں کو دنیا کے سب سے زیادہ اوورریٹیڈ جنرل جم میٹس کو برخاست کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔جب میں نے ان سے استعفی لیا تو مجھے کافی اچھا لگا تھا۔’’امریکی صدر نے لکھا کہ جیمس میٹس کی ترجیحی طاقت فوج نہیں بلکہ نجی راب

اسپین میں لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز کو پارلیمنٹ کی منظوری

میڈرڈ// عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اسپین میں پارلیمنٹ نے ملک میں نافذ ملک بھر ہائی الرٹ (لاک ڈاؤن) کو چھٹے اور آخری بار بڑھانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔اسپین کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ہسپانوی کانگریس میں لاک ڈاؤن کی مدت کو بڑھانے کی تجویز پر ووٹنگ ہوئی جس میں 177 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ 155 نے اس کی مخالفت کی اور 18 رکن غائب رہے ۔اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کو 21 جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس دوران کئی قسم کی سہولتیں بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسپین کے 17 خود مختار کمیونٹیز کو اس دوران مزید اختیارات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں یہ آخری بار اضافہ کیا جا رہا ہے اور علاقائی حکومتیں کام کرنا شروع کر دیں گی لیکن ملک میں ٹریفک کے قوانین کا تعین کرنے کا اختیار

ڈبلیو ایچ او نے کورونا مریضوں پر ایچ سی کیو ٹیسٹ پر روک ہٹالی

جنیوا/نئی دہلی//عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے سالیڈیریٹی ٹرائل کے تحت کورونا وائرس ’کوویڈ 19‘ کے مریضوں پر ہائی ڈروکسیکلوکوین کے ٹیسٹ پر لگائی گئی روک ہٹا لی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس گیبرئیسس نے کوویڈ 19 پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں بدھ کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ سالیڈیریٹی ٹرائل میں ہائیڈروکسیکلوکوین (ایچ سی کیو)کےسلسلے میں پیدا فکروں کے درمیان پچھلے ہفتے اس دوا کے استعمال پر عارضی روک لگائی گئی تھی۔ایسا احتیاط کے طورپر کیا گیاتھا۔اس دوران سالیڈیریٹی ٹرائل کی ڈاٹا سیفٹی اور نگرانی کمیٹی نے ٹیسٹ کے اعدادو شمارکا مطالعہ کیا ہے۔کمیٹی کی سفارش میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے پروٹوکول میں تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او سربراہ نے کہا،”کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر سالیڈیریٹی ٹرائل کےایگزیکیوٹو گروپ نےایچ سی کیو سمیت سالیڈیریٹی ٹرائل

دنیا میں کوورنا سے 64.98 لاکھ لوگ متاثر، 3.86لاکھ کی موت

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی//عالمی وبا کوورنا وائرس (کووڈ 19) دنیا بھر میں اب تک 64.98 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.86 لاکھ سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کوورنا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 6498486 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 385649 اموات ہو چکی ہیں۔ اس وائرس سے متاثرین 2706352 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کوورنا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہوئی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوورنا انفیکشن کے ریکارڈ 9304 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور اب کل کوورنا متاثرین کی تعداد 216919 ہو گئی ہے۔ وہی اس دوران 260 اف

کورونا کا بڑھتا قہر

جنیوا // عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 63.78 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.80 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کوروناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 63،78،239 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3،80،250 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں اب بھی پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے ۔دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 18لاکھ31ہزار806 لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 1لاکھ06ہزار180 اموات ہو چکی ہے۔ برازیل میں اب تک 5لاکھ55ہزار383 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 31ہزار199 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔روس میں بھی

مسجد نبوی کو کھول دیا گیا

ریاض //حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد نبوی کے کھلنے کے پہلے ہی روز 93 ہزار 774 نمازیوں نے وہاں نماز ادا کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسجد نبوی کے گیارہ  دروازے31مئی کی صبح کی نماز سے ایک گھنٹہ قبل ہی کھول دیے گئے تھے اور تمام نمازیوں کو سخت حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے بعد ہی مسجد میں جانے کی اجازت دی گئی۔مسجد کے کھلنے کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ 40 ہزار سے زائد نمازیوں نے مغرب کی نماز ادا کی اور اس دوران سماجی فاصلے کو اختیار کیا گیا۔خیال رہے کہ مسجد نبوی سمیت سعودی عرب کی دیگر مساجد کو 20 مارچ کو بند کیا گیا تھا، تاہم30 اور 31مئی کے بعد سعودی عرب کی ہزاروں مساجد کو کھول دیا گیا۔  

امریکہ میں سیاہ فام شہری کے قتل کیخلاف مظاہرے جاری

 ہیوسٹن// امریکہ کی مختلف ریاستوں میں کرفیو کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکل کرسیاہ فام شہری کے قتل کیخلاف مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بدھ کو ہزاروں لوگوں نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں موت کے خلاف سڑکوں پر اتر کر پرامن مظاہرہ کیا۔یہ احتجاج ومظاہرہ جارج فلائیڈ کے خاندان کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے پرامن طریقے سے ایک پارک سے ہیوسٹن سٹی ہال کی جانب مارچ کیا۔مظاہرے کے دوران لوگوں نے کچھ لمحے کیلئے خاموشی رکھی اور امن وامان کی اپیل کی۔ جارج فلائیڈ کے خاندان کے لئے مقامی چرچ کے ایک پادری نے دعا بھی کی۔ اس مظاہرہ میں جارج فلائیڈ کے خاندان کے 16 ارکان کے علاوہ کئی سیاستدان اور مقامی آرٹسٹ بھی موجود تھے ۔خیال رہے ، امریکہ کے مینی پولس میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی گزشتہ پیر کو پولیس حراست میں موت ہو گئی تھی۔جارج فلائیڈ پر جعلی

۔52فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا

 واشنگٹن//امریکہ کی آدھی سے زیادہ آبادی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا۔ اس بات کا انکشاف حالیہ سروے میں ہواہے جہاں 52 فیصد امریکیوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست سمجھتے ہیں۔ سروے میں شامل 37 فیصد امریکیوں کے خیال میں ٹرمپ نسل پرست نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ کو حریف سیاسی جماعت ڈیموکریٹ کے سینیٹرز بھی نسل پرست قرار دے چکے ہیں۔ سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کو نسل پرست سمجھنے والوں میں ڈیمو کریٹس، سیاہ فام اور لاطینی امریکیوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ ری پبلکنز میں سے بھی تیرہ فیصد نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا۔ سفید فام امریکیوں کی اس بارے میں منقسم رائے سامنے آئی ہے ۔ دریں اثناء امریکی شہریوں کی اکثریت سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی حامی ہے اور صدر ٹرمپ کے جوابی سخت اقدامات کی طرفدار نہیں۔ یہ بات ایک سروے میں سامنے آئی ہے ۔ امریکہ میں مظاہرے ر