تازہ ترین

دنیا میں کورونا سے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

بیجنگ / جنیوا / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے قہر سے دنیا بھر میں ساڑھے سات لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،وہیں 2.08 کروڑ سے زائد افراد اس سے متاثر ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے مقام پر ہے ۔ ہندوستان اب 48 ہزار سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر 20840381 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 754566 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 5248678 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 167097 افراد ہلاک ہوچکے

افغانستان میں 400طالبان قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع

کابل// افغان حکومت نے ملک کی جیلوں میں قید 400 طالبان قیدیوں کو رہا کرنا شروع کردیا ہے اور اب تک 80 قیدی رہا ہوچکے ہیں۔جمعہ کے روز قومی سلامتی کونسل کے دفتر نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ’’حکومت افغانستان نے کل 400 میں سے 80 طالبان شدت پسندوں کو رہا کردیا۔ لویا جرگہ کے صلاح کاروں نے مستقل اور ملک گیر جنگ بندی کے لئے براہ راست مکالمہ اور کوششوں کو تیز کرنے کے لئے ان شدت پسندوں کی رہائی کی منظوری دی تھی۔  

اسرائیل۔عرب امارات کے درمیان معاہدہ:عالمی سطح پر ملاجلا ردعمل

دبئی //اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے ‘امن معاہدے ’ کا اعلان کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے ۔عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں مذکورہ سیاسی پیش رفت سے متعلق عالمی ردعمل آنا شروع ہوگیا۔واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مابین امن معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات استوار کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔امریکہ کے صدر نے کہا تھا کہ اسرائیلی اورمتحدہ عرب امارات کے وفود آئندہ ہفتوں میں سرمایہ کاری، سیاحت، براہ راست پروازوں، سلامتی اور باہمی سفارتخانوں کے قیام سے متعلق دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گے ۔اس معاہدہ کے تحت اسرائیل فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقوں میں اپنی خودمختاری کے اعلان کو عارضی طور پر معطل کرے گا۔اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے عبرانی زبان

ٹرمپ نسل پرست، جھوٹے اور کئی ٹیکس فراڈ کے مرتکب، سابق اٹارنی کا کتاب میں انکشاف

واشنگٹن/ صدر ٹرمپ کے سابق اٹارنی نے نئی کتاب ڈس لائل لکھ کر امریکی صدر کا بھانڈا پھوڑ دیا، کہتے ہیں امریکی صدر نسل پرست ہیں اور انہوں نے کئی ٹیکس فراڈ کر رکھے ہیں، وہ اپنی بیوی سے بھی جھوٹ بولتے ہیں۔صدر ٹرمپ کو ایک کے بعد ایک مشکل کا سامنا ہے، امریکی صدر کے سابق اٹارنی مائیکل کوہن نے کتاب لکھ کر کئی انکشافات کر دیئے۔ مائیکل کوہن نے لکھا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پسِ پردہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ رابطے میں تھے۔کتاب میں مائیکل کوہن نے لکھا ہے کہ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا سے بھی جھوٹ بولتے ہیں۔ ٹرمپ کے کوئی سچے دوست نہیں ہیں، صدر کے سابق قانونی مشیر نے لکھا کہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے کہنے پر دھاندلی کا انتظام کرایا۔ انہوں نے ٹرمپ کے حکم پر مرضی کی سروے رپورٹ تیارکرائیں۔ مائیکل کوہن کے مطابق من پسند سروے رپورٹس تیار کرانے کیلئے آئی ٹی فرم کو بڑی رقم دی گئی۔مائیکل کوہن کی کتاب ستم

کورونا کا روسی ویکسین| 20 ممالک نے آرڈر دے دیئے

ماسکو//روس کی جانب سے تیار کردہ کووِڈ 19 کی پہلی ویکسین کی دنیا بھر میں مانگ شروع ہوگئی ہے اور ایشیاء ، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ کے 20 ممالک نے روس کو 1 ارب خوارکیں تیار کرنے کا آرڈر دیا ہے۔ لاطینی امریکہ، مشرقی وسطیٰ اور ایشیاء کے کم از کم 20 ممالک نے روس سے کورونا وائرس کی ویکیسن خریدنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔روس کو ابتدائی طور پر 20 ممالک کی جانب سے 1 بلین خوراکیں تیار کرنے کا آرڈر ملا ہے۔  روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے سی ای او نے ویکسین متعارف کروانے کی تقریب میں بتایا کہ انہیں پہلے سے ہی 1 بلین خوراکیں تیار کرنے کا آرڈر مل چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم دوسرے ممالک میں اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر سالانہ 500 ملین سے زائد خوراکیں بنانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ہر وہ چیز جو روس میں تیار ہوتی ہے وہ مقامی افراد کے استعمال کے لئے ہوگی، بیرون ممالک ا

متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کے درمیان 'تاریخی امن معاہدہ'، سفارتی تعلقات قائم

 واشنگٹن //امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مابین امن معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے باہمی تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانا ایک 'بہت بڑی پیشرفت' ہے۔بعدازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے خطے میں مسلمان پڑوسیوں کے مابین مزید سفارتی کامیابیاں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ 'کچھ ایسی پیش رفت متوقع ہیں جس کے بارے میں ابھی بات نہیں کرسکتا'۔ ٹرمپ، اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد النہیان کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ انہیں امید ہے کہ 'یہ تاریخی پیشرفت مشرق وسطیٰ میں امن کو آگے بڑھائے گی'۔امریکا کے صدر نے کہا کہ اسرائیلی اور متحدہ عرب امارات کے و

کورونا کا قہر جاری

بیجنگ / جنیوا //عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے قہر سے دنیا بھر میں 7.48 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، جبکہ 2.05کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہلاکتوں کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے مقام پر ہے ۔ ہندوستان 47 ہزار سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ برطانیہ کو پیچھے چھور کراب چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سنٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 20550481 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 748348 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 5195195 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 166026 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بر

پاکستان کے سوراب میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد// پاکستان کے سوراب علاقے میں بدھ کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ سوراب سے جنوب- مغرب میں 62 کلومیٹرکی دوری پر مقامی وقت کے مطابق رات دس بجکر 40 منٹ پر آیا ۔ سینٹر نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز27.9781 ڈگری شمالی عرض بلد اور 65.9996 ڈگری مشرقی طول بلد میں زمین کی سطح سے 10.96 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔  

دنیا بھر میں 2کروڑ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر: ڈبلیو ایچ او

سرینگر//عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 214985نئے کیسوں کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا کی گرفت میں آئے لوگوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ روزیہ اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں اب تک 20162474افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اس دوران ہلاک شدگان کی تعداد 737417 ہوگئی ہے۔ واضح ر ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا تھا۔ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد متاثرامریکہ ہے جبکہ دوسرے مقام پر برازیل اور تیسرے مقام پر ہندوستان ہے۔  

کورونا دنیا بھر میں 7لاکھ 41ہزار زندگیاں لے گیا

واشنگٹن //کورونا وائرس دنیا بھر میں 7 لاکھ 41 ہزار زندگیاں لے گیا۔ امریکا میں مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔میکسیکو میں اموات 53 ہزار سے زیادہ ہوگئیں جبکہ بھارت میں ایک دن میں 53 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ادھر یونان میں کیسز بڑھنے پر کچھ متاثرہ علاقوں میں رات کا کرفیو لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے اور ایتھنز کا میوزیم دو ہفتوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔دنیا بھر میں 2 کروڑ 3 لاکھ کورونا وائرس کے مریضوں میں سے ایک کروڑ 32 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔ٹیکساس ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے مطابق ٹیکساس میں منگل کو کورونا کے 500620 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور پیر کے بعد سے اس تعداد میں 8913 کیسز کا اضافہ ہوا ہے ۔ ٹیکساس میں اب تک 871

, اسکاٹ لینڈ میں ٹرین حادثہ ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اڈننبرگہ //اسکاٹ لینڈ کی کاؤنٹی ایبرڈین شائر میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثہ ایبرڈین شائر کے علاقے اسٹیون ہیون میں آج صبح پیش آیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ رات ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رونما ہوا۔ایبرڈین شائر میں دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات درپیش ہیں،ٹرین حادثے کے بعد ایبرڈین شائر ایبرڈین رائل انفرمری اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ برطانوی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایبرڈین ٹرین حادثے میں ڈرائیور سمیت2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

فرانس کے ساتھ مل کر تارکینِ وطن کی آمد و رفت روکنا ہو گی:برطانیہ

واشنگٹن //یورپی یونین سے انخلا کے بعد برطانیہ اپنی بحری سرحدوں کی کڑی حفاظت کر رہا ہے۔ ہزاروں تارکینِ وطن یورپی ملک فرانس سے برطانیہ کا رْخ کر رہے ہیں اور اس کے لیے وہ دونوں ملکوں کے درمیاں آبی راستے سے انگلستان کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے منگل کو پیرس میں سمندر میں پھنسے ہوئے تارکینِ وطن کے مسئلے پر بات چیت کی ہے۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ سمندر میں کسی المناک حادثے سے بچنے کے لیے ہمیں اس آبی راستے کو بند کر دینا چاہیے۔اب تک مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے چار ہزار سے زیادہ افراد نے اسی بحری راستے سے فرانس سے برطانیہ آنے کی کوشش کی ہے۔ ان میں وہ 700 افراد بھی شامل ہیں، جنہوں نے پچھلے ہفتے یہ سفر اختیار کیا تھا۔اس سفر میں استعمال کی جانے والی عارضی نا پختہ کشتیوں پر بے تحاشہ افراد سوار تھے اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق تھے۔ ان کشتیوں میں دیگر مسافروں کے

پوپ فرانسس نے پہلی مرتبہ 6خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کردیاؤ

پیرس //کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ 6 خواتین کو ویٹی کن کے مالی معاملات کی نگرانی کے لیے مقرر کردیا۔پوپ فرانسس نے کئی کارڈینلز کے ساتھ ویٹی کن کی معاشی کونسل میں 7 افراد کا تقرر کیا جن میں سے 6 خواتین ہیں جو اب اعلیٰ ترین عہدے پر خدمات سرانجام دیں گی۔یہ تاریخی اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب کورونا وائرس کی عالمی وبا اور تباہ کن کساد بازاری نے ویٹی کن کے طویل المدتی مالی مسائل کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔پوپ فرانسس کو اپنے کئی پیش روؤں کے مقابلے میں زیادہ ترقی پسند سمجھا جاتا ہے۔چند ماہ قبل پوپ فرانسس نے اطالوی خاتون وکیل فرانسیسا ڈی گیووانی کو اسٹیٹ سیکریٹریٹ کے کثیرالجہتی امور میں انڈر سیکریٹری تعینات کیا تھا۔اس سے قبل 2017 میں آرٹ کی مورخ اطالوی خاتون کو دنیا کے فن کے اہم مجموعوں میں سے ایک ویٹی کن میوزیم کا ڈائریکٹر بنایا گیا ت

ٹرمپ کی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہائوس کے قریب فائرنگ

سرینگر //امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے پیر کو میڈیا بریفنگ کے دوران اچانک اس وقت محفوظ مقام پر منتقل کیا جب وائٹ ہائوس کی عمارت کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔صدر ٹرمپ چند منٹ بعد بریفنگ کیلئے واپس آئے اور صحافیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے اور کسی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ صورتِ حال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔بریفنگ روم میں واپس آنے پر صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ اْنہیں اوول آفس لے جایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے آپ حیرت کا شکار ہوئے، اسی طرح مجھے بھی حیرت ہوئی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ سیکرٹ سروس کے مشکور ہیں۔ یہ بہترین لوگ ہیں۔امریکی صدر کے صحافیوں سے استفسار پر نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘کے وائٹ ہاؤس کے نمائندے جان رابرٹس کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ ک

مظاہرین کے سامنے جھکی لبنان کی حکومت، سرکار کا استعفیٰ

بیروت// لبنانی دارالحکومت بیروت میں گذشتہ ہفتے ہونے والے خوفناک دھماکوں کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر حکومت مخا لف مظاہروں کے درمیان پیر کو لبنانی حکومت نے استعفیٰ دے دیا۔بیروت میں دھماکے کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہونے والے احتجاج کے سامنے جھکتے ہوئے وزیر اعظم حسن دیاب نے پیر کو استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ حکومتوں کے اختیار کردہ بدعنوانیوں کیلئے جوابدہ ہونے سے انکار کرتے ہیں۔ دیاب نے کہا ’’ہماری حکومت کی تشکیل کے چند ہفتوں کے بعد کچھ اپوزیشن پارٹیوں نے ملک میں بدعنوانی ، عوامی قرضوں اور اقتصادی زوال کیلئے ہمیں ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی۔‘‘انہوں نے کہا کہ ان کی کابینہ میں شامل ہر وزیر نے ملک کو بچانے کے لئے روڈ میپ میں کردار ادا کرنے کی بھرپور کوششیں کی ہیں۔ دیاب نے کہا’’ہمیں اس ملک ، ملک اور بچوں کے مستقبل کے بارے میں بہت ت

نائیجیریا: نامعلوم مسلح افراد کے حملہ میں 13 افراد ہلاک

ابوجا//نائیجیریا کی شمال وسطی ریاست بینیو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ۔ منگل کو مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ریاستی پولیس کی ترجمان کیترین انینے نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آور پیر کے روز ضلع ایڈیکوی کے مقامی علاقے میں داخل ہوئے اور مقامی لوگوں پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی ، جس سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ۔انہوں نے کہ ’’اس واقعے کے بعد پولیس ٹیم جائے وقوع پر تعینات کر کے لاشیں وہاں سے برآمد کرلی گئی ہیں۔’’انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے  

کابل میں بم دھماکے 1شخص ہلاک ، 4زخمی

کابل //افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کی صبح ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔منگل کے روز کابل پولیس ہیڈ کوارٹر کو بتایا گیا کہ یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے دارالحکومت کے گیارہویں ضلع خیر خانہ کے علاقے میں ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق ، دھماکے میں دو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔  

دنیا میں متاثرین کی تعداد 2 کروڑ سے متجاوز

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی/ /جان لیوا اور خوفناک عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ ۔19) تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں اس مہلک وبا کی زد میں آنے والوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے ، جبکہ اب تک لگ بھگ 7.34 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس نے دنیا بھر میں 20،014،574 افراد کو متاثر کیا ہے اور 734،755 افراد کو موت کی آغوش میں لے لیا ہے۔ امریکہ اب بھی 5،089،416 متاثرین افرادکے ساتھ پہلے مقام پر ہے اوراس ملک میں اب تک 163،462 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک ،057،470 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 101

وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ ، ٹرمپ پریس بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے

واشنگٹن // امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ کے بعد اچانک عالمی وبائی مرض کورونا وائرس سے متعلق پریس بریفنگ چھوڑ دی۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع منگل کو دی۔ تاہم ٹرمپ باہر نکلنے کے بعد واپس آئے ، جس کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وائٹ ہاو¿س کے قریب فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے ، جس کے بارے میں انٹیلی جنس اہلکار انہیں بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا”حالات اب مکمل طور پر قابو میں ہےں۔ میں فوری اور انتہائی موثر انداز میں کام کرنے کے لئے حکام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔“  ٹرمپ نے کہا”وائٹ ہاوس کے قریب حقیقت میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور کسی کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ میں اس شخص کی حالت نہیں جانتا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس شخص کو انٹیلی جنس افسران نے گولی مار دی ہے ، ا ہم دیکھیں گے یہ کیا ہوا ہے“۔  ٹرمپ کورونا وا

کورناکے تیور سخت | مجموعی متاثرین میں تقریباََ 52 فیصد امریکہ ، برازیل اور ہندوستان سے

بیجنگ / جنیوا / / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا کے تین ممالک ، امریکہ ، برازیل اور ہندوستان میں کورونا کے 19780612 کیسز میں سے تقریبا 52 فیصد متاثر پائے گئے ہیں ۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔جان ہاپکنزیونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اور انجینئرنگ ( سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 19780612 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 729768 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 5044769 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 16