تازہ ترین

دنیا میں تقریبا 3.42 کروڑ کورونا متاثرین ، 10.21 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر سے دنیا بھر میں تقریبا 3.42کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10.21 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک تین کروڑ 42 لاکھ پانچ ہزار سات سو 55 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10 لاکھ 21 ہزار سات سو 63 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید متاثرامریکہ میں 2.07 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، یہ وبا خوفناک شکل اختیار چکی ہے اور یہاں اب تک 72.77 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔  

صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اہلیہ کورونا وائرس کی زد میں

واشنگٹن //صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔ ان کی اہلیہ میلانیا بھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر کے ذریعے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی اہلیہ میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔ اس سے قبل گزشتہ روز ہی امریکی صدر کی اہم مشیر ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 31 سالہ امریکی مشیر ہوپ ہکس کو ٹرمپ کے انتہائی قریبی مشیروں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ اکثر دوروں پر امریکی صدر کے ہمراہ ہوتی ہیں۔  

تازہ ترین