تازہ ترین

ملک میں کورونا کے 80 ہزار نئے کیس ، ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 94ہزارسے زیادہ

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 80472 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ تاہم اسی عرصہ کے دوران 86 ہزار سے زیادہ متاثرین جان لیوا کورونا وائر س سے شفایاب ہوئے، جس سے ایکٹیو کیسز سات ہزار سے زیادہ کم ہوگئے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب6225764 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران86428 مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد5187826 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے1179 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد9749 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 15.11 فیصد،اموات کی شرح 1.57 فیصد ، جبکہ شفایاب ہونے والوں کی شرح 83.33 فیصد ہوگئی ہے۔  

کورونا مخالف ویکسین چند ہفتوں میں مل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک کورونا مخالف ویکسین بنانے سے صرف چند ہفتوں کے فاصلے پر ہے اور جلد ہی یہ ویکسین تیار کر لی جائے گی۔ ٹرمپ نے گذشتہ روز صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کے ساتھ پہلی صدارتی بحث کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے گفتگو کے دوران کہا ”اب ہم کورونا ویکسین سے صرف چند ہفتوں کے فاصلے پر ہیں۔“ اس کے جواب میں جو بائیڈن نے کہا ”میں ان پر یقین نہیں کرتا“۔ امریکہ میں جان لیوا کوروناوائرس سے 2.05 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں اس مہلک ترین وبا نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 71 لاکھ سے زائد یادہ افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کور

کورونا سے دنیا بھر میں3کروڑ37لاکھ متاثر،10لاکھ 8ہزار اموات

 واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 3.32 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ اس جان لیوا وبا سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سنٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا نے اب تک دنیا بھر میں 3 کروڑ 73 ہزار 720 افراد کو متاثر کیا ہے ، جبکہ اس وبا سے 10 لاکھ 555 افراد ہلاک ہوچکے ہیںابھی تک کورونا سے متاثر و ہلاکت کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں سر فہرست ہے جہاں اب تک 2.05 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک اس وبا سے 71.47 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ہندوستان میں ملک کی مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84،87

روسی ویکسین کے ٹرائلز کا آغاز

ماسکو//روسی انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف روسی ویکسین کی پہلی کھیپ اسپتنک وی بیلاروس کو کلینکل ٹرائلز کیلئے پہنچادی گئی ہے۔اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بیلا روس میں رضاکاروں پر ویکسی نیشن کے کلینکل ٹرائلز یکم اکتوبر سے شروع ہوں گے۔آر ڈی آئی ایف بیلا روس میں ان کلینکل ٹرائلز کو سو افراد شراکت میں مالی اعانت فراہم کررہی ہے جنہیں روس کی وزارت صحت کے گامالیہ نیشنل ریسر انسٹئی ٹیوٹ آف آمیو لوجی اور مائیکرو بیالوجی کی جانب سے تیار کردہ ایک ویکسین کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کا موقع ملے گا۔اس حوالے سے آر ڈی ائی ایف نے بتایا ہے کہ بیلا روس روسی ساختہ اسپتنک ویکسین کے کلینکل ٹرائلز شروع کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، بیلا روس میں تحقیقی مراکز کے طور پر منتخب ہونے والے آٹھ طبی اداروں میں کلینکل ٹرائلز کیے جائی

ہلاکتوں کی تعداد 10لاکھ ہونا ’انتہائی تکلیف دہ‘:گوٹریس

اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کورونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں 10 سے زائد ہلاکتوں کو ایک‘انتہائی تکلیف دہ سنگ میل’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار قلب و ذہن کو سن کردینے والاہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک دنیا بھر میں 10 لاکھ 555 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ 3کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار 720 افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔مسٹر گوٹریس نے اپنے ایک بیان میں کہا‘‘ہماری دنیا انتہائی تکلیف دہ سنگ میل پر پہنچ چکی ہے ۔ کوڈ ۔19 وبانے 10 لاکھ افراد کو ہلاک کیا۔ یہ قلب و ذہن کو سن کردینے والا ہے ۔ ہمیں کبھی بھی کسی شخص کی زندگی سے محروم نہیں ہونا چاہئے ۔ وہ والدین ، شریک حیات ، بہن بھائی ، دوست اور ساتھی کارکن تھے ۔ ا

امریکہ ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنا چاہتا ہے :رپورٹ

واشنگٹن// امریکا عالمی برادری میں ایران کو مکمل طور پر الگ تھلگ کرنے کے لئے ایران کے پورے مالیاتی نظام پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔خبررساں ایجنسی بلومبرگ نے پیر کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔اس رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ ایران میں 14 بینکوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ، جو ابھی تک امریکی پابندیوں کے تحت کسی نئی مالی پابندیوں سے بچے ہوئے تھے ۔ اگر اس منصوبے کو منظور کرلیا گیا تو کانکنی ، تعمیرات اور دیگر صنعتی یونٹ ان ایرانی بینکوں کے ساتھ کوئی لین دین نہیں کرسکیں گے ۔یہ تجویز جو ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے مکمل طور پر الگ کرتی ہے ، ابھی تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے پیش نہیں کی گئی ہے ۔لگ بھگ 10 دن پہلے امریکہ نے کہا تھا کہ 2015 سے پہلے کی طرح ایران پر بھی اقوام متحدہ کی پابندیوں کا نفاذ ہونے والا ہے اور اس کے علاوہ وہ اس پر دوسری پابندیا