تازہ ترین

بیت المقدس میں پھر کشیدگی | اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 15سالہ لڑکا جاں بحق

 بیت المقدس //غرب اردن میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ فلسطینی ریڈ کریسنٹ نے کہا ہے کہ نابلس کے جنوب میں بیتا کے قریب اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 15 سالہ محمد سعید حمایل کی موت واقع ہوئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چھ مزید افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ پر حملوں اور فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج نے منظم سازش کے تحت مظاہروں میں شریک فلسطینی نوجوانوں اور بچوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہر قدیم کے باب الاسباط سے کئی بچوں کو حراست میں لیا،جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں کشیدگی رہی۔ دوسری جانب یہود ی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی وجہ سے فلسطینی شدید غم و غ

نتین یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ | حتمی معاہدے پر دستخط

 یروشلم //اسرائیل میں نئی حکومت کے بعد بنجامن نیتن یاہو کے 12 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے اور وزیراعظم نے جمعے کے روز آخری اتحادی معاہدے پر دستخط کیے جس میں مدت کا تعین شامل ہے۔انتہائی دائیں بازو سے بائیں بازو کی پارٹیوں پر مشتمل مشترکہ اتحاد سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بڑے سفارتی معاملات جیسے اسرائیل، فلسطین تنازع کو چھیڑنے کے بجائے زیادہ تر معاشی اور معاشرتی امور پر توجہ دے گا۔اسرائیل کے سب سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دینے والے لیڈر نیتن یاہو اتوار کے روز ایسا اتحاد بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے جس میں پہلی بار اسرائیل کی عرب اقلیت سے بھی پارٹی شامل ہے۔  

کابل :دھماکوں میں7 افراد جاں بحق

کابل// افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دو بسوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔کابل پولیس کے ترجمان بصیر مجاہد کا کہنا ہے کہ کا یہ واقعہ اقلیتی کمیونٹی ہزارہ اکثریت والے علاقوں میں ہوا ہے۔  جب کہ اسی ماہ کے آغاز میں اسی نوعیت کے حملوں میں 12 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔ کل مسافر بسوں میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ افغانستان سے غیر ملکیوں کے اخراج کے اعلان کے بعد سے پْر تشد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جب کہ گروپوں کی جانب سے ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے اور گزشتہ ماہ  ہی اسکول میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 80 کے قریب طالبات جاں بحق ہوگئیں تھیں۔ &nb

افغانستان میں امریکی ویزا آپریشن معطل

کابل//یو این آئی// افغانستان میں امریکی سفارتی مشن نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر اتوار سے ویزا آپریشن معطل کردیا ہے ۔امریکی سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہا کہ "فی الحال کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر سفارت خانہ کے مشاورتی سیکشن میں 13 جون سے ویزا کے تمام آپریشن معطل رہیں گے "۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن کا شیڈول طے ہو گیا ہے وہ ویزا آپریشن دوبارہ شروع ہوتے ہی انہیں دوبارہ ترتیب دے سکیں گے ۔سفارتی مشن نے کہا کہ "ہم درخواست دہندگان کو ہونے والی تکلیف محسوس کرسکتے ہیں اور اس پر ہمیں افسوس ہے کیونکہ ہم اپنے ملازمین اور درخواست دہندگان کی صحت کی حفاظت کو سب سے مقدم رکھتے ہیں"۔سفارت خانہ نے کہا کہ امریکی حکومت بہر صورت افغانستان اور عالمی سطح پر کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گی۔  

جی ۔7گروپ غریب ممالک کو ایک ارب ویکسین عطیہ کرے گا

لندن // برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو توقع ہے کہ جی سیون ممالک دنیا کے ترقی پذیر ملکوں کو کورونا ویکسین کی ایک ارب ویکسینز عطیہ کرنے پر رضامند ہو جائیں گے، اور اگلے سال کے آخر تک دنیا بھر کے لوگوں کو ویکسین لگ جائے گی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے فائزر ویکسین کی 50 کروڑ خوراکیں عطیہ کرنے کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد بورس جانسن نے کہا کہ ’برطانیہ ویکسین کی 10 کروڑ اضافی خوراکیں عطیہ کرے گا۔‘بورس جانسن اس سے قبل جی سیون ممالک کی قیادت سے اپیل کر چکے ہیں کہ وعدہ کریں کہ 2022 کے آخر تک پوری دنیا کو ویکسین لگ جائے اور توقع ہے کہ گروپ برطانیہ میں ہونے والی تین روزہ کانفرنس کے دوران ایک ارب خوراکیں عطیہ کرے گا۔دوسری طرف امریکہ اور دیگر جی گروپ ممالک کووڈ 19 وبائی مرض سے لڑنے میں فوری مدد کے طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مدد سے 100 ارب ڈالر تک کی امداد فراہم کرسکتے ہ

امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں ’بگاڑ‘ ممکن نہیں: بورس جانسن

لندن //برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں بگاڑ ممکن نہیں، صدر جو بائیڈن سے ملاقات لاجواب رہی۔انہوں نے کہا کہ جی سیون سمٹ میں ویکسین اور ماحولیاتی تبدیلی ایجنڈا ہیں۔بورس جانسن نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد ناردرن آئرلینڈ کی صورت حال پر جو بائیڈن نے سرزنش نہیں کی۔ملکہ برطانیہ نے صدر بائیڈن کے اعزاز میں اتوار کی سہ پہر ونڈسر محل میں چائے کی دعوت کا اہتمام کیا ہے۔ ملکہ برطانیہ سے ملاقات کرنے والے بائیڈن چوتھے امریکی صدر ہوں گے۔'جی سیون' اجلاس تین روز تک جاری رہے گا جس میں امریکہ سمیت فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور کینیڈا کے رہنما شرکت کریں گے۔آسٹریلیا، بھارت، جنوبی کوریا اور جنوبی افریقہ کو بطور مہمان شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔  

مکہ میں افغان امن کانفرنس،مشترکہ علما کونسل کے قیام کی سفارش

 جدہ //رابطہ عالم اسلامی کے تحت افغانستان میں قیام امن کے لیے پاک افغان علما کانفرنس کی جانب سے جاری اعلامیے میں مشترکہ علما کونسل کے قیام کی سفارش کی گئی ہے۔ مکہ میں کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں اتحاد و یکجہتی کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں سراہا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں سعودی عرب کی طرف سے اتحاد بین المسلمین کی سرپرستی اور حمایت پر سعودی عرب کو سراہا گیا جبکہ پاکستان میں امن عمل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر بلال اکبر نے کانفرنس کے حوالے سے اس امر کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ مکہ میں منعقد ہونے والی ’افغان امن کانفرنس‘ افغانستان میں قیام امن کا زریں موقعہ ہے- ’اس کی بدولت افغانستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہوگی- افغانستان کے ساتھ ماضی کی تلخیوں کا صفحہ پلٹنے اور امن قائم کرنے کا موقعہ مہیا ہوا ہے- وہ سعودی عرب کی

لمبی ترین پلکوں کا عالمی ریکارڈ

بیجنگ//ایک چینی خاتون نے اپنی پلکوں کو 8 انچ لمبا کرکے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔یو جیانسیا نے جون میں لمبی پلکوں کا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا ، اْس وقت ان کی پلکوں کی لمبائی 4.88 انچ تھی۔ یو جیانسیا نے بتایا کہ ڈاکٹرز اس اس عجیب و غریب حالت کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں۔ریکارڈ یافتہ جیانسیا کا کہنا تھا کہ مجھے پہلی بار پلکوں کے بڑھنے کا احساس 2015 میں ہوا۔ وہ آہستہ آہستہ بڑھتی رہیں اور لمبی ہوتی چلی گئیں۔ میں نے طبی پیشہ ور افراد سے ملاقات کی تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ میری پلکیں دوسروں سے لمبی کیوں ہورہی ہیں۔  

دنیا میں ایک دن میں چار لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاو¿ جاری ہے اور گزشتہ ایک دن میں دنیا بھر میں چار لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس جان لیوا وبا سے دنیا بھر میں اب تک 37.69 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار لاکھ 44 ہزار 744 نئے کیسز کی رپورٹ کے باعث دنیا میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 47 لاکھ 71 ہزار 133 ہوگئی ہے، جبکہ اس جان لیواوباکی وجہ سے 37 لاکھ 69 ہزار 494 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑگئی ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 28 ہزار 412 ہو

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 3 فلسطینی جاں بحق

 غزہ// مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کوجاں بحق کردیا جب کہ ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کے باہر سے چند افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش تاہم اس دوران مزاحمت میں 3افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 2 کا تعلق فلسطین ملٹری انٹیلی جنس سے ہے۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے اسرائیلی فورسز کی بربریت اور فلسطینی نوجوانوں کو ہلاکت کے خلاف مغربی کنارے میں احتجاجاً ہڑتال کی جائے گی۔ فلسطینی انتظامیہ نے ان دونوں افسران کی شناخت 23 سالہ ادھم یاسر علوی اور 32 سالہ تیصر عیسی کے نام سے کی ہے۔ تیسرا مقتول جمیل العموری تھا جو اسر

ترکی میں سونے اور چاندی کے بڑےذخائز دریافت

انقرہ //ترکی کے صوبہ آریہ میں 20 ٹن سونے کا ذخیرہ اور 3.5 ٹن چاندی کے دخائز دریافت ہوئے ہیں۔مولاکارا سونے کی کان کی سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر صنعت و ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفیٰ وارنک نے مشرقی ترکی کے صوبہ آریا میں تقریباً 20 ٹن سونے کا ذخیرہ اور 3.5 ٹن چاندی کے دخائز کے دریافت ہونے کی اطلاع دی ہے جن کی مالیت بالترتیب 1.2 ارب ڈالرز اور 28 ملین ڈالرز ہے.تقریب میں توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح ڈنمیز بھی شریک تھے۔توقع کی جارہی ہے کہ ترک کمپنی کوزا آلٹن سونے کی کان کنی میں مجموعی طور پر 160 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ 15 جولائی 2016 کی فوجی بغاوت میں ملوث ہونے پر اس کمپنی کو قبضے میں لیکر ترکی کے سیونگس ڈپازٹ انشورنس فنڈ (ٹی ایم ایس ایف) کی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔  

بائیڈن کو اہلیہ کی ڈانٹ

لندن //امریکی صدر جوبائیڈن کو ایک تقریب کے دوران اہلیہ جل بائیڈن کی ڈانٹ سننا پڑگئی۔امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے جوبائیڈن کے دور صدارت میں ان کے ہمراہ پہلا بیرون ملک دورہ کیا، اس دوران جوبائیڈن سمیت جل بائیڈن نے برطانیہ کے رائل ائیر فورس مائلڈن ہال میں فوجیوں سے خطاب کیا۔خطاب کے دوران جوبائیڈن کو فوجیوں کے ساتھ مشغول دیکھ کر جل بائیڈن انہیں مذاقاً ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ’ جو، توجہ دیں ‘۔اہلیہ کی ڈانٹ سن کر امریکی صدر فوراً سنبھل گئے اور بیگم کا خطاب سننے لگ گئے جب کہ جوبائیڈن کو خطاب پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اہلیہ کو سلیوٹ بھی کرنا پڑا۔

دنیا کی سب سے بڑی گوشت کمپنی پر سائبر حملہ

واشنگٹن// دنیا کی سب سے بڑی گوشت فراہم کرنے والی برازیل کی جے بی ایس کمپنی نے سائبرحملے کے بعد 1.1 ڈالرکروڑ کا تاوان ادا کیا ہے ۔ کمپنی نے بتایا کہ جے بی ایس امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے کریمینل ہیکنگ کے بعد بطور تاوان 1.1 کروڑ ڈالر ادا کیے تھے ۔ ادائیگی کے وقت کمپنی کی فیکٹریوں میں بیشتر ملازمین کام کرتے تھے ۔داخلی آئی ٹی پیشہ وروں اورتیسری پارٹی سائبر سکیورٹی ماہرین ، کمپنی نے حملے سے متعلق کسی غیر متوقع مسائل کو روکنے اور ڈیٹا باہر نہیں جانا یقینی بنانے کے لئے یہ فیصلہ لیا ۔جے بی ایس امریکی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آندرے نوگویرا نے کہا ‘‘ ہماری کمپنی اور میرے لئے ذاتی طور پر ایک بہت مشکل فیصلہ تھا ، لیکن ہم یہ محسوس کیا کہ ہمارے صارفین کو کسی بھی ممکنہ خطرات سے بچنے کے لئے یہ فیصلہ لینا ضرورت ہے ’’۔

دنیا میں اب تک کورونا وائرس سے 37.55 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھرمیں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہرجاری ہے اور اب تک اس سے 37.55 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تقریباََ 17.43 کروڑ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں اس وبا کی وجہ سے 37 لاکھ 55 ہزار 587 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 43 لاکھ 26 ہزار 389 ہو گئی ہے۔ دنیا میں ایک عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 14 ہزار 008 ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 5،98،764 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونامتاثرین کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اورہلاکتوں کے معاملے میں

میانمار میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ، 12 افراد ہلاک

میانمار// میانمار میں جمعرات کی صبح ایک فوجی طیارے کے حادثے کا شکار ہونے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔  مقامی میڈیا کے مطابق 16 افراد کو لے کر جا رہا طیارہ مانڈلے شہر کے نزدیک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔  

بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے

بغداد//عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کے روز ڈرون حملے کئے گئے۔ عراقی نیوز ایجنسی (آئی این اے) نے عراقی سکیورٹی ایجنسیوں کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین ڈرون سے حملے کیے گئے جن میں سے ایک کو مار گرایا گیا ہے۔ اس سے قبل السموریہ ٹی وی چینل نے سکیورٹی ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا کہ بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک واقع وکٹری ملٹری بیس راکٹ حملے کی زد میں آگیا ہے۔ اس سے کچھ عرصے قبل عراقی صوبہ صلاح الدین میں بلاد ہوائی اڈے پر راکٹ داغے گئے تھے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔  

اسرائیلی طیاروں کی شام پر بمباری میں8 افراد ہلاک

؎دمشق//اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں حکومت کے اتحادی جنگجووں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے لبنان سے پرواز بھری اور دمشق کے ایک علاقے پر بمباری کی۔ شامی دفاعی نظام کی بروقت ردعمل کے باعث اسرائیلی طیارے پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔شام کی جانب سے اسرائیلی طیاروں کے حملے میں جانی نقصان سے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حکومتی حمایت یافتہ 8 جنگجو ہلاک ہوگئے۔شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والوں میں شامی فوج کے 3 اہلکار اور حکومتی حمایت یافتہ تنظیم کے 5 جنگجو شامل ہیں۔اسرائیل کی جانب سے اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا تاہم اسرائیلی طیارے

بیک وقت10بچوں کی پیدائش ،جنوبی افریقہ کی خاتون کا عالمی ریکارڈ

 کیپ ٹاون// جنوبی افریقہ میں ایک خاتون نے بیک وقت دس بچے پیدا کرکے مالی کی خاتون کا ریکارڈ توڑ دیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔ جنوبی افریقا کی 37 سالہ گوسیامے تھامارا کو حمل کے دوران نے ہی ڈاکٹر نے بتا دیا تھا کہ ان کے یہاں غیرمعمولی پیدائش ہونے والی ہے تاہم اندازہ نہیں تھا کہ عالمی ریکارڈ بننے جا رہا ہے۔لیڈی ڈاکٹر نے حمل کے دوران الٹرا ساونڈ کرکے خاتون کو بتایا تھا کہ 8 بچے کوکھ میں پل رہے ہیں تاہم زچگی والے دن خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا جن میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔دس بچوں کی پیدائش کے لیے خاتون کو کسی قسم سرجری کی ضرورت نہیں پڑی۔ نارمل ڈلیوری کے بعد زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ گوسیامے پہلے ہی جڑواں بچوں کی ماں ہیں اس طرح اب ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ مالی میں گزشتہ ماہ ایک خاتون نے 9 بچوں کو جنم دیا تھا جب کہ 2012 میں بھارتی

امریکی سینیٹ میں چین کا مقابلہ کرنے کیلئے بل منظور

واشنگٹن// امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بل منظور کرلیا۔امریکی سینیٹ میں یہ بل 32 کے مقابلے میں 68 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 190 ارب ڈالر کی مدد سے ٹیکنالوجی اورصنعتی میدان میں چین کا مقابلہ کیاجائیگا۔بل کے مطابق امریکی پیداوار اور تحقیق بڑھانے کے لیے 50 ارب ڈالر اضافی خرچ کیے جائیں گے۔اس بل کو منظوری کے لیے اب ایوان میں پیش کیا جائے گا اور امریکی حکومت اتحادیوں کی مدد سے بھی چین کا بڑھتا اثرو رسوخ کم کرنیکی کوشش کریگی۔اس بل کے تحت سفارتکاروں اور تائیوان کے فوجیوں کو اجازت ہوگی کہ وہ امریکہ میں سرکاری دوروں کے دوران اپنے ملک کا جھنڈا نمایا رکھ سکتے اور اپنی وردی پہن سکتے ہیں۔علاوہ ازیں یہ بل ان چینی کمپنیوں پر بھی ضروری پابندیاں عائد کرے گا جو امریکہ میں سائبر حملوں اور امریکی کمپنیوں کے کاپی رائٹس کو چوری کرنے میں ملوث ہیں۔اس بل کے تحت 190 ارب ڈالر کی م

سعودی عرب میں عیدالاضحی 20 جولائی کو ہونے کا امکان

 جدہ //سعودی ماہرین فلکیات کا کہناہے کہ سعودیہ میں ذی الحج کا چاند 10 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ حج کا اہم رکن یوم عرفات 19 جولائی کو ہوگا اور سعودی عرب میں عید الاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہونے کا امکان ہے۔