تازہ ترین

دنیابھر میں2کروڑ93لاکھ افراد کورونا سے متاثر،9لاکھ 30ہزار اموات

 واشنگٹن/ ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا میں کورونا وائرس ( کووڈ - 19 ) وبا سے دوکروڑ 88 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 9.22 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس سے دنیا بھر میں 2،88،92،810 افراد متاثر ہو ئے ہیں اور 922،735 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 65،19،249 سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک 1،94،073 ہلاک ہو چکے ہیں۔ہندوستان میں مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 92،071 کیسز سامنے آنے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 48،46،427 ہوگئی ہے ۔ وہیں اس دوران کورونا کے 1136 مریضوں کی ہلاکت سے

ٹرمپ نے انتخابی جلسے کیلئے کورونا احتیاط مسترد کردی

نیواڈا//ملک میں دو لاکھ کے قریب ہلاکتوں کے باجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بند ہال میں بڑا انتخابی جلسہ کر کے کورونا احتیاطوں کو بالائے طاق رکھ دیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں نیواڈا کے ایک بند ہال میں انتخابی جلسہ کیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی حالانکہ ریاست نیواڈا میں کورونا احتیاطوں کے پیش نظر 50 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہے۔صدر ٹرمپ نے 3 ماہ قبل تلسا اوکلاہوما میں بھی ایک بند ہال میں انتخابی جلسہ کیا تھا جس کے بعد شہر میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، اسٹاف ممبرز میں علامتیں ظاہر ہوئی تھیں اور ایک سیکرٹ سروس ایجنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اوکلاہوما کے تجربے کے باوجود صدر ٹرمپ نے احتیاطیں برتنے کے بجائے نیواڈا میں ایک اور جلسہ کردیا

کورونا میں پھر تیزی آنے والی ہے:ڈبلیو ایچ او کی تنبیہ

لندن//عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ یورپ میں اکتوبر اور نومبر میں کورونا وائرس کے باعث اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ  دوا ساز کمپنی والنیوا سے کورونا ویکسین کی 19 کروڑ خوراکیں خریدے گا جن کی مالیت ایک ارب 30 کروڑ یورو بنتی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کورونا کی وجہ سے اموات میں اضافے کے اس خدشے کا اظہار یورپ میں ڈبلیو ایچ او کی برانچ کے سربراہ ہانس کلوج نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’اس میں تیزی آنے والی ہے۔ اکتوبر اور نومبر میں زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔‘ہانس کلوج کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک ایسا موقع ہے کہ یورپی ممالک ایسی بری خبر نہیں سننا چاہتے اور میں یہ بات سمجھتا ہوں۔‘ڈبلیو ایچ او یورپ میں شامل 55 رکن ممالک کے حکام پیر اور منگل کو آن لائن اجلاس کر رہے ہیں جس میں وہ کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے ردعمل ک

شمالی افغانستان میں طالبان کا حملہ ناکام،17دہشت گرد ہلاک

 کابل//افغانستان کے بدخشاں صوبہ کے جارم ضلع میں پیر کی صبح سویرے طالبانیوں نے زوردار حملہ کیا لیکن سلامتی دستوں کی فوری کارروائی کی وجہ سے طالبانیوں کو وہاں سے بھاگنا پڑا اور بعد میں سلامتی دستوں نے وہاں سے 17لاشیں برآمد کیں۔فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا طالبانیوں نے جارم ضلع پر پھر سے قبضہ کرنے کے لئے مختلف ٹھکانوں سے صبح سویرے حملہ کیا لیکن مستعد سلامتی دستوں نے اسے ناکام کردیا اور اس دوران 17طالبانی مار ے گئے اور 12سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس کارروائی میں فوج کی فضائیہ نے مدد کی تھی۔بیان میں سلامتی دستوں کو ہوئے نقصان کی کوئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔یو این آئی