اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کووڈ 19 پر قرارداد منظور

 اقوام متحدہ// اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے جمعہ کے روز کووڈ 19 پر بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی کے لئے ’ہمہ گیر‘ قرارداد منظور کی۔ایک رپورٹ کے مطابق یہ قرار داد  169-2 کے ساتھ منظور کی گئی جو بین الاقوامی تعاون ، کثیرالجہتی اور یکجہتی کی نشاندہی کرتی ہے جس سے میں عالمی سطح پر کووڈ19 جیسے عالمی بحرانوں کا موثر انداز میں جواب دیا جاسکتا ہے۔قرارداد کے ذریعہ عالمی ادارہ صحت کے کلیدی قائدانہ کردار اور اقوام متحدہ کے نظام کے بنیادی کردار کو تسلیم کیا گیا جس میں کووڈ 19 کے بارے میں جامع عالمی ردعمل اور رکن ممالک کی کوششوں کو متحرک اور ہم آہنگ کیا جاسکے۔رکن ممالک اور تمام متعلقہ اداکاروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کووڈ19 کے مقابلے میں اشتراک اور اتحاد کو فروغ دیں اور نسل پرستی ، نفرت انگیز تقریر ، تشدد اور امتیازی سلوک کے خلاف سخت کاروائی کریں۔اس نے ریاستوں سے مطالبہ کی

دوحہ:افغان حکومت اور طالبان میں امن مذاکرات کا آغاز

دوحہ//افغانستان میں دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے مقصد کے تحت پہلی مرتبہ افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔دوحہ میں ہونے والے اس تاریخی امن مذاکرات کی افتتاحی تقریب کا آغاز قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کیا، جس میں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد شریک ہیں۔ یہ مذاکرات اس دیرپا قیام امن کے لیے ضروری ہیں جو امریکا اور نیٹو کی افواج کو تقریباً 19 سال بعد انخلا کا راستہ فراہم کرے گا۔اس مذاکرات میں فریقین ان مشکل معاملات سے نمٹنے کی کوشش کریں گے جس میں مستقل جنگ بندی، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق اور ہزاروں طالبان جنگجو اور ملیشیا کا غیر مسلح ہونا شامل ہے، جس میں سے کچھ حکومت کے ساتھ اتحاد میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ افغانستان کی طرف سے آئینی تب

روہنگیا نسل کشی پر سوچی یورپی اعزاز سے محروم

برسلز//یورپی پارلیمان نے میانمر کی نام نہاد جمہوری رہنما آنگ سان سوچی کو انسانی حقوق اور آزادی فکر کا ’’سخاروف انعام‘‘ جیتنے والوں کی فہرست سے خارج کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپی پارلیمان کے مطابق یہ فیصلہ میانمر میں جمہوریت کے لیے عملی اقدامات میں ناکامی اور روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری جرائم کو روا رکھنے کے رد عمل میں کیا گیا ہے، تاہم ان سے یہ انعام واپس نہیں لیا گیا۔ آنگ سان سوچی کو اس اعزاز سے1990ء  کے دوران برما میں جمہوریت کے لیے پْرامن جدوجہد کے نتیجے میں نوازا گیا تھا۔ یورپی پارلیمان کے فیصلے کے بعد وہ انعام یافتہ افراد کی تقاریب میں حصہ نہیں لیں گی۔ پارلیمان کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ ا?نگ سان سوچی کے کام پر انہیں انعام دیا گیا تھااور ضابطے کے مطابق اسے واپس نہیں لیا جاسکتا ہے، تاہم فہرست سے ان کا اخراج انعام یافتگان کے لیے سب سے بڑی

کورونا کا قہر جاری| دنیا میں9.15 لاکھ اموات، 2.84 کروڑ متاثر

 واشنگٹن// دنیا میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 2.84 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر اور 9.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کوروناوائرس سے 28481413 افراد کو متاثراور 915356 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اب بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور اس ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6443743 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 192979 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔روس میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1048257 تک جا پہنچی ہے اوراب تک 18309 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک پیرو میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستورجاری ہے اور یہ ملک کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا

تازہ ترین