تازہ ترین

امریکہ کا افغانستان سے فوجی انخلا کی رفتار کم کرنے کا عندیہ

 واشنگٹن// امریکا نے افغانستان سے افواج کے انخلا کی رفتار کم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کی رفتار کم کی جاسکتی ہے۔ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے حملے جاری ہیں، تشدد اب بھی زیادہ ہے، افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے۔پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے متعلق ہر فیصلہ مناسب وقت پر ہوگا،افغانستان میں صورتحال بدل رہی ہے۔جان کربی نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کی ستمبر تک مکمل فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن فعال ہے تاہم افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کی رفتار کم کی جاسکتی ہے۔دریں اثناء کابل میںکرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مکمل انتظامات ترکی کے حوالے کرنے سے متعلق امریکی وفد جمعرات کو ترکی پہنچے گا۔ترکی کی وزارت د

نو منتخب ایرانی صدر سعودی عرب سے بہتر تعلقات کے خواہاں

تہران//ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے ملکی خارجہ پالیسی کی نئی سمت کا تعین کردیا۔ ذرائع ابلاغ سے پہلی گفتگو میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ وہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران خطے میں نئے دوست بنائے گا۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔نو منتخب ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا دباوکے ذریعے ایران کو جھکانے میں ناکام ہوگیا ہے۔ امریکا نے گزشتہ معاہدے کی پاسداری نہیں کی، اس لیے کوئی نیا معاہدہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نومنتخب صدر نے واضح کیا کہ امریکا کو 2015ء کے جوہری معاہدے پر واپس آنا ہو گا اور جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کرنا ہوگا، جب کہ یورپ کو امریکی دباو سے متاثر نہیں ہونا چاہیے اور اسے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں ادا کرنی ہوں گی۔ ایرانی قوم بھی آپ سے یہی چاہتی ہے۔ انہوں نے

فلپائنی صدر کاویکسین سے انکار پر لوگوں کو جیل بھیجنے کا انتباہ

منیلا//فلپائن کے صدر روڈریگو دوتر نے کورونا وائرس کی روک تھام کرنے والی ویکسینز سے انکار کرنے والے افراد کو جیل بھیجنے کا انتباہ دیا ہے۔فلپائن میں اس وقت کورونا وائرس کا بحران بدترین ہوچکا ہے جہاں 13 لاکھ سے زیادہ کیسز اور 23 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔فلپائنی صدر نے 21 جون کو ٹی وی میں خطاب کرتے ہوئے کہا 'آپ انتخاب کریں ویکسین یا جیل'۔یہ بات انہوں نے اس وقت کی جب فلپائنی دارالحکومت منیلا میں متعدد مراکز میں ویکسینیشن کی شرح بہت کم تھی۔اس سے قبل فلپائن کے محکمہ صحت نے کہا تھا کہ اگرچہ لوگوں پر کووڈ ویکسین کے استعمال کے لیے زور دیا جائے گا مگر یہ رضاکارانہ عمل ہوگا۔فلپائنی صدر نے خطاب میں کہا 'مجھے غلط مت سمجھیں، اس وقت ہمارے ملک کو بحران کا سامنا ہے، میں فلپائنی عوام کی جانب سے حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر تنگ ہوں'۔11 کروڑ آبادی والے اس ملک میں اب تک صرف 21 لاکھ

طالبان کا مزید 3 اضلاع پر قبضے کا دعویٰ

کابل //افغانستان کے شمالی شہر قندوز کے مضافات میںطالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جبکہ طالبان نے تین اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ملک کے 421 اضلاع میں سے 50 سے زیادہ پر قبضہ کیا ہے۔طالبان کے کئی دعوؤں سے حکومت اتفاق نہیں کرتی اور آزادانہ ذرائع سے اس کی توثیق مشکل ہے۔قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن امرالدین ولی نے بتایا کہ ’طالبان کے جنگجو شہر کے دروازوں پر ہیں اور وہ افغان فورسز کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’طالبان جنگجوؤں نے ہائی وے پر پوزیشنزسنبھال رکھی ہیں جو قندوز کو قریبی صوبوں سے جوڑتی ہے۔‘قندوز پولیس کے ترجمان انعام الدین رحمانی نے افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فورسز نے 24 گھنٹوں میں تقریباً 50  طالبان کو ہلاک کیا ہے۔طالبان افغانستان کے تقریباً ہر صوبے میں م

اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے مابین تصادم میں 20 فلسطینی زخمی: ہلال احمر

غزہ// یروشلم میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 20 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلال احمر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے علاقے الشیخ جراح میں فلسطینیوں پر حملہ کیا اور ایک ہمسایہ عرب کالونی میں واقع ایک گھر میں آگ لگا دی۔  

امریکہ کے شہر کولوراڈو میں فائرنگ کا واقعہ ، تین افراد ہلاک

واشنگٹن // امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر اروڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں بندوق بردار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع دی ہے۔ اروڈا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ٹوئیٹ کیا کہ پیر کو اروڈا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی میڈیا نے ارواڈا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف ایڈ بریڈی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اروڈا لائبریری کے قریب ایک چوراہے پر فائرنگ سے ایک پولیس افسر کی موت ہوگئی اور کنبہ کو مطلع کرنے کے بعد اس کی شناخت ظاہر کردی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بندوق بردار کو پولیس نے گولی مار دی اور ۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک اور شخص کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔  

دنیا میں کورونامعاملوں کی تعداد 17 کروڑ 92 لاکھ سے متجاوز

جنیوا// دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 17 کروڑ 93 لاکھ 19 ہزار 16 ہوگئی، اموات 38 لاکھ83 ہزار 377 تک جاپہنچی ہیں جبکہ اس سے متاثر 16 کروڑ 38 لاکھ 77 ہزار 437 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔عالمی ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے مطابق  کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 15 لاکھ 58 ہزار 159 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 82 ہزار 581 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 38 لاکھ 77 ہزار 437 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 24 گھنٹوں میں 53 ہزار نئے کیس اور1ہزار 422 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبائسے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 724 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 55 ہزار 496 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 122 تک جا پہنچی ہیں جبکہ

چین میں ایک ارب سے زائد افراد کی ٹیکہ کاری

بیجنگ: چین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے بڑی کورونا وائرس ویکسینیشن مہم کے دوران اپنی ایک ارب آبادی کو ویکسین لگادی۔چین کی جانب سے یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے جب عالمی سطح پر ویکسین لگانے والے افراد کی تعداد ڈھائی ارب سے زائد ہوچکی ہے۔وائرس کے خلاف کامیاب لڑائی میں چین کی ویکسینیشن کی مہم ابتدائی طور پر سست روی کا شکار رہی تھی تاہم اس کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔کرونا وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد اب 38 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور بہت سارے ممالک اب بھی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

ایران کا ایٹمی پاور پلانٹ ہنگامی طور پر بند

تہران //ایران کے واحد جوہری بجلی گھر کو اچانک عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ بْوشہر پلانٹ کو سنیچر کو بند کیا گیا اور یہ اگلے تین چار دن بند رہے گا۔ایران میں بجلی کی فراہمی کی ذمہ دار سرکاری کمپنی کے ایک اہلکار غلام علی رخشانی مہر نے ٹی وی ٹاک شو میں بتایا کہ پاور پلانٹ کی بندش سنیچر کو ہوئی۔ تاہم انہوں نے پلانٹ بند کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔یہ پہلا موقع پے کہ ایرن نے سرکاری طور پر جوہری بجلی گھر کی ایمرجنسی میں بندش کے حوالے سے بتایا ہے۔ایران کا یہ ایٹمی بجلی گھر ملک کے جنوب میں ساحلی شہر بوشہر میں واقع ہے۔ یہ ایٹمی بجلی گھر سنہ 2011 میں روس کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔ایران اس بجلی گھر کے ری ایکٹر میں استعمال کیے گئے فیول کے راڈز کو واپس روس بھیجنے کا پابند ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایٹمی بجلی گھر کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہ کی

مسئلہ کشمیر کے حل ہونے کے بعدجوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں: عمران خان

اسلام آباد//یواین آئی// پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک بار مسئلہ کشمیر حل ہوجانے کے بعد جوہری ڈیٹیرینٹ (نیوکلیائی ہتھیاروں)کی ضرورت نہیں ہوگی۔ عمران خان نے ایچ بی او کے صحافی جوناتھن سوان کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اگر مسئلہ کشمیر حل ہوجاتا ہے تو دونوں پڑوسی مہذب لوگوں کی طرح زندگی گزاریں گے اور پھر ہمیں جوہری ڈیٹیرینٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔تاہم انہوں نے انٹلیجنس اطلاعات کو مسترد کردیا کہ ان کے ملک کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا ذخیرہ ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہیں یہ اطلاعات کہاں سے ملی ہیں اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار صرف ایک محرک کی طرح ہیں جو صرف ہماری سلامتی کے لئے ہیں۔ جہاں تک میں جانتا ہوں یہ کوئی بری چیز نہیں ہے ، خاص طور پر جب آپ جانتے ہو کہ آپ کا پڑوسی کون ہے اور کوئی بھی ملک جس کا ہمسایہ جس کا سائز سات گنا بڑ

دنیا میں کورونا وائرس سے ایک دن میں تین لاکھ سے زائد افراد متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// پوری دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور گزشتہ ایک دن میں تین لاکھ چار ہزار 416 افراد اس میں مبتلاہوئے ہیں ، جس سے مجموعی طور پر 17.84 کروڑ سے زیادہ اس سے متاثرہ ہوچکے ہیں اور 38.64 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) ، امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 84 لاکھ 32 ہزار 437 ہوگئی ، جبکہ 38 لاکھ 64 ہزار 694 لوگ اس وبا کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔  

افغانستان :کشیدگی میں اضافہ، آرمی چیف اور2 وزرا تبدیل

کابل //افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر آرمی چیف، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو تبدیل کردیا۔صدارتی محل کی جانب سے ان تبدیلیوں کا اعلان حالیہ ہفتوں میں ملک کے 34 میں سے 28 صوبوں میں طالبان کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کی لڑائی کے دوران زیر قبضہ علاقوں سے محرومی کے بعد کیا گیا ہے۔افغان وزیر دفاع اسد اللہ خالد کو ہٹا کر ان کی جگہ بسم اللہ خان محمدی کو عبوری وزیر مقرر کیا گیا ہے، جو طویل علالت کے بعد حال میں وطن واپس لوٹے ہیں۔اس کے علاوہ اشرف غنی نے حیات اللہ حیات کی جگہ عبدالستار مرزا کوال کو وزیرداخلہ مقرر کر دیا ہے۔نئے وزیر دفاع بسم اللہ خان محمدی سوویت یونین کے خلاف جنگ میں احمد شاہ مسعود کے سینئر کمانڈر تھے، وہ فوج سے متعلق وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وزیر دفاع کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں، اس کے علاوہ سابق صدر حامد کرزئی کی حکومت میں آرمی چیف آف اسٹاف بھی رہ چکے ہیں

ترکی کا جہاز شکن میزائل کا تجربہ

انقرہ//ترک صدر رجب طیب اِردگان نے کہا ہے کہ جہاز شکن میزائل آتماجا کو ترک مسلح افواج نے اپنے ساز و سامان میں شامل کرنے سے قبل ایک بار پھر آخری آزمائش کے طور پر استعمال کیا، جس نے ایک جہاز کو بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔ ترک صدر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں تجرباتی لانچنگ اور ہدف کو نشانہ بنانے کے مناظر بھی شیئر کیے۔  

غلامی کے خاتمے کی یاد | امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کا مارچ اور رقص

 نیویارک //مارچ، موسیقی اور تقاریر کے ساتھ امریکی سیاہ فام شہریوں نے سنیچر کو ’جون ٹینتھ‘ ڈے منایا۔ یہ دن غلامی کے خاتمے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہارس نے جمعرات کو ایک بل پر دستخط کیے تھے جس کے تحت جون ٹینتھ کو ’قومی تعطیل‘ کی منظوری دی گئی۔1862 میں صدر ابراہم لنکن نے غلامی سے ا?زادی کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں سیاہ فام شہریوں کو غلامی سے آزادی کا اعلان ہو جانے کے دو سال بعد 1865 اس کی خبر ہوئی۔اس موقع پر امریکہ میں سیاہ فام شہریوں نے ریلیاں نکالیں اور اس دن کی مناسبت سے تقاریر کیں۔  

پناہ گزینوں کا عالمی دن | گزشتہ دہائی میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد دْگنی

نیویارک //اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کی وبا کے باوجود جنگوں اور تنازعات کے باعث اپنا گھر چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دنیا میں پناہ گزینوں کی تعداد آٹھ کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں جنگوں، تنازعات اور جبر کے باعث بے گھر ہونے اور عارضی کیمپوں میں پناہ لینے والے افراد کی تعداد دگنی ہوئی ہے۔ادارے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سنہ 2020 میں 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔رپورٹ کے مطابق شام، افغانستان، صومالیہ اور یمن میں جاری تنازعات نے شہریوں کو اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جبکہ ایتھوپیا اور موزمبیق میں بھی بحران کے باعث مقامی آبادی بے گھر ہوئی۔سنہ 2011 میں عالمی پناہ گزینوں کی تعداد چار کروڑ تھی اس طرح گزشتہ دس برسوں میں بے گھر

ایران کے صدارتی انتخابات میںابراہیم رئیسی نے میدان مارلیا

تہران//ایران کے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی نے 62 فیصد ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر خامنہ ای کے اہم ساتھی اور قدامت پسند رہنما ابراہیم رئیسی کی الیکشن میں کامیابی کی تصدیق کردی ہے، ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ابتدائی نتائج میں ابراہیم رئیسی کو 62 فیصد حمایت ملی تاہم اب تک سرکاری طور پر نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔صدارتی الیکشن میں حصہ لینے والے رئیسی کے تین مدمقابل امیدواروں محسن رضائی، امیر حسین اور عبدالنصیر ہمتی نے شکست تسلیم کرتے ہوئے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔60 سالہ ابراہیم رئیسی ایران کے اعلیٰ ترین جج ہیں اور وہ امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں، انہیں 2019 میں جوڈیشری کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ایرانی صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے والے حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ الیکشن میں ملک کے نئے صدر کا انتخاب کرلیا گیا ہے،

فلسطینیوں کے ساتھ دھوکہ | زائد المعیاد ویکسین کی فراہمی

یروشلم //فلسطینی اتھارٹی نے 'زائد المعیادقرار دے کر اسرائیل سے کورونا کی ویکسین لینے کے معاہدے کو منسوخ کردیا۔فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں فراہم کی جانے والی ویکسین زائد المعیاد ہونے کے قریب ہیں۔فلسطینیوں نے عہدیداروں پر الزام لگایا تھا کہ وہ اسرائیل سے غیر معیاری ویکسین وصول کر رہے ہیں جو وبا میں مؤثر ثابت نہیں ہوگی۔معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل نے تاریخ بتائے بغیر کہا تھا کہ ویکسین جلد زائد المعیاد ہوجائیں گی۔فلسطینی اتھارٹی کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام نے ہمیں بتایا تھا کہ ویکسین کی ایکسپائری ڈیٹ جولائی یا اگست کی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔ ویکسین موصول ہونے پر ایکسپائری کی میعاد جون کی نکلی۔ لہذا ہم نے ان کو مسترد کردیا ہے۔پی اے کے ترجمان نے بتایا کہ تنظیم نے ویکسین کے معاہدے کو جلد ایکسپائری کی وجہ سے منسوخ کردیا ہے اور ت

چین کے اعلیٰ ایٹمی سائنسدان کی پراسرار موت

بیجنگ// چین کے اعلیٰ ایٹمی سائنسدان کی پراسرار حالات میں عمارت سے گرکر موت ہوگئی۔ ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی کے نائب صدر اور چینی نیوکلیئر سوسائٹی کے نائب صدر جانگ ڑجیان مردہ پائے گئے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق ، یونیورسٹی نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر تفتیش میںبہت زیادہ معلومات نہ ملنے کی وجہ سے قتل ہونے سے انکار کیا ہے۔یونیورسٹی نے بتایا کہ ہاربن نے اطلاع دی ہے کہ پروفیسر جانگ ڑجیان کی 17 جون کو صبح 9.34 بجے ایک عمارت سے گرنے کے بعدموت ہوگئی۔جمعہ کے روز جانگ کی موت کے بارے میں اورکوئی سرکا ری بیان نہیں آیا اور ان کا نام جمعہ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ کی قائدانہ فہرست میں بنا رہا۔ ڑانگ یونیورسٹی میں نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے کالج میں پروفیسر تھے۔ وہ چینی نیوکلیئر سوسائٹی کے نائب صدر بھی رہے۔وہ یونیورسٹی میں کمیونسٹ پارٹی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔ 2

اقوام متحدہ میں میانمار سے متعلق قرارداد منظور

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے میانمار سے متعلق قرارداد کو منظور کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یورپی ملک لیختینستائن نے میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف قرارداد پیش کی، قرارداد کے حق میں 119ووٹ پڑے جب کہ 36 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میانمار کی فوجی حکومت گزشتہ سال کے الیکشن نتائج کو تسلیم کرے۔  

سید ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

تہران// ایران میں جمعہ کو ہوئے صدارتی انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے بعد سید ابراہیم رئیسی نئے صدر منتخب کرلئے گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ان کے خاص حریف نے سنیچر کو اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ رئیسی کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حمایت حاصل تھی۔ وہ سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی کی جگہ لیں گے۔ ایک قدامت پسند لیڈر سمجھے جانے والے رئیسی رائے عامہ میں بھی سب سے آگے تھے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ 13 ویں صدارتی انتخابات میں 90 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے۔ ابتدائی گنتی سے پتہ چلتا ہے کہ 17 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے رئیسی کو ووٹ دیئے۔ رئیسی نے بدعنوانی اور غربت سے لڑنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے بارے میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ بات چیت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ ایران کے خل