تازہ ترین

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید الاضحیٰ ادا

الریاض// سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی میں نمازِ عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ نماز کے بعدحجاج کرام نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی جس کے بعد احرام کھول دیے گئے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث سماجی فاصلوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی گئی۔ سعودی حکام کی جانب سے تنبیہ کی گئی تھی کہ کورونا وائرس کے مد نظر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔  

کوروناوائرس کاقہر| دنیا بھرمیں1کروڑ70لاکھ متاثر، 6.65لاکھ سے زائد ہلاک

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی// عالمی وبا کووڈ ۔19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.70 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے ، جبکہ 6.65 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان چھٹے مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 16957763 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ اب تک 665581 افراد اس وبا سے ہلا ک ہو چکے ہیں۔ عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4424806 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 150683 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل

کووِڈ- 19: 5 سال سے کم عمرکے 67لاکھ بچے لاغر پن کا شکار ہوسکتے ہیں:یونیسیف

نیو یارک/یواین آئی/ بچوں کی بین الاقوامی تنظیم یونیسیف نے متنبہ کیا کہ کووڈ۔9 کی عالمی وباء کی وجہ سے سماجی اور معاشی اثر ات کے نتیجہ میں رواں سال میں پانچ سال سے کم عمر کے مزید 67لاکھ بچے لاغر پن یا عمر کے لحاظ سے دبلے پن کا شکار بن سکتے ہیں۔یہ نتیجہ مشہور عالمی طبی جریدہ دی لانسیٹ Lancetمیں شائع ہونے والے ایک تجزیے میں اخذ کیا گیا ہے ۔تجزیہ کے مطابق ان بچوں میں سے 80 فیصد بچوں کا تعلق براعظم افریقہ کے پسماندہ صحرائی علاقہ اور جنوبی ایشیاء سے ہوگا۔مزید برآں یہ کہ ان میں سے نصف سے زیادہ تعداد میں ایسے بچے اکیلے جنوبی ایشیاء میں ہوں گے ۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہین ریٹا فور نے کہا کہ سات مہینے قبل سب سے پہلے جب کووڈ 19 کے معاملے منظر پر آئے تھے تو یہ حقیقت واضح ہوچکی تھی کہ اس وبائی مرض کے بجا ئے اس سے پیدا ہونے والے اثرات بچوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ خاندانی غربت اور ب

امریکا کا جرمنی سے 12 ہزار فوجی واپس بلانے کا اعلان

نیویار//امریکا نے جرمنی میں تعینات اپنے 11,900 فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔یہ فوجی مشرقِ اوسط اور افریقا میں امریکا کی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔خبررساں ادارے کی مطابق امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے اعلان کیا کہ امریکا، جرمنی میں اپنے 11 ہزار 900 فوجیوں کو کم کرکے انہیں اٹلی اور بلیجیئم منتقل کررہا ہے۔ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں کی منتقلی کا عمل رواں ہفتے میں شروع ہوسکتا ہے۔پینٹاگون اپنے 6 ہزار 400 فوجی اٹلی اور 5 ہزار 600 نیٹو کے دیگر رکن ممالک میں تعینات کرے گا۔مارک ایسپر نے بتایا کہ جرمنی میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے بعد وہاں مجموعی طور پر24 ہزار امریکی فوجی ہوجائیں گیسیکرٹری دفاع نے مزید بتایا کہ اس منتقلی کا ایک اہم مقصد بحیرہ اسود کے قریب نیٹو کے جنوب مشرقی حصے کو تقویت دینا ہے۔

امریکی پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے

نیویار//امریکہ میں پولیس کے اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے۔امریکی پولیس کی جانب سے حراست میں لینے کے لئے پولیس موبائلوں کی بجائے سادہ گاڑیاں استعمال کی جانے لگیں۔نیویارک کے علاقے مین ہٹن سے لڑکی کو مشکوک انداز سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہ پھیل گئی تھی کہ بعض افراد مظاہرے میں شامل 18 برس کی بے گھر لڑکی کو اغوا ء کرکے لے گئے۔اب پولیس نے بیان جاری کرکے وضاحت کی ہے کہ سیکنڈ ایونیو اورپچیس اسٹریٹ پر جس لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اسے پولیس کیمرے توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔   

مضمر صحت شوارما کھانے کا شاخسانہ

اردن//اردن میںمیں ریسٹورنٹ میں شوارما اور دیگر فاسٹ فوڈ کھانے سے 5 سالہ بچہ جان سے گیا جب کہ دیگر 700 سے زائد افراد کو حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی شام ریسٹورنٹ میں شوارما اور چکن روسٹ کھانے والے درجنوں افراد کو بخار ہوا اور زہرخوانی کی شکایت ہوئی۔متاثرہ افراد کو پرنس حسین اسپتال سمیت دیگر مقامی اسپتالوں میں فوری طور پر منتقل کیا گیا جہاں ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسٹورنٹ میں فراہم کردہ کھانہ حفظان صحت کے برخلاف ماحول میں تیار کیا گیا اور مضرصحت گوشت لوگوں کو کھلا دیا گیا۔  

جان لیوا کورونا کا اثر جاری | دنیا میں 6لاکھ56ہزار سے زائد ہلاکتیں

بیجنگ / جینیوا / جان لیوا اورخوفناک عالمی وبا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر رکنے کا نام نہیں رہا ہے اور 6.56 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں ، جبکہ 1.66 کروڑ کی موت ہوچکی ہے ۔کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 66 لاکھ 46 ہزار 983 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 56 ہزار 608 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 57 لاکھ 58 ہزار 320 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 576 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 2 لاکھ 32 ہزار 55 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ اب بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی

افغان حکومت عید الاضحیٰ پر جنگ بندی کیلئے تیار

کابل /افغانستان کی قومی مفاہمتی کونسل نے کہا ہے کہ افغان حکومت عید الاضحیٰ کے دوران جنگ بندی پر تیار ہے اور اس توقع کا اظہار کیا کہ طالبان بھی عید کے دنوں کے دوران لڑائی بند کرنے پر اتفاق کریں گے۔کونسل کے ترجمان، فریدون خازون نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر ڈیڈلاک سفیر زلمے خلیل زاد کے خطے میں موجودگی کے دوران حل کر لیا جائے گا۔ادھر افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان طارق آرین کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران طالبان نے افغانستان میں پْر تشدد کارروائیوں میں 34 فی صد اضافہ کیا ہے۔افغان سیاسی تجزیہ کار خلیل صفی کہتے ہیں کہ قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر طالبان کے مواقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور گروپ اپنی فہرست میں شامل تمام 5000 قیدیوں کی رہائی پر اب تک بضد ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر خلیل زاد قیدیوں کے مسئلے کو حل کرا لیتے ہیں تو بین الافغان مکالمے کا پہلا اجلاس عیدالاضح

افغانستان میں دھماکہ،ایک پولیس اہلکار کی موت،دو زخمی

کابل //افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کو ایک دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس ترجمان فردوس فرامرج نے بتایا کہ بادام باغ علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح سوا سات بجے ایک پولیس وین کے بم کی زد میں آنے سے ایک پولیس اہلکار کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔  

آسٹریلیا: جنگلات میں لگی آگ سے تقریباً3 ارب جانور ہلاک یا دربدر ہوئے

ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سال 20-2019 میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تقریباً 3 ارب کوآلا، کینگروز اور دیگر مقامی جانور ہلاک یا دربد ہوئے۔خلیج ٹائمز میں شائع فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس غیرمعمولی آگ کے نتیجے میں 3 ارب جانور ہلاک ہوئے یا متاثرہ علاقہ چھوڑ گئے اور یہ 'جدید تاریخ میں جنگلی حیات کی بدترین تباہی میں سے ایک ہے۔آسٹریلیا کی مختلف جامعات کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں کہا کہ جنگلی حیات میں 14 کروڑ 30 لاکھ ممالیہ، 2 ارب 46 کروڑ رینگنے والے جانوروں، 18 کروڑ پرندوں اور 5 کروڑ 10 لاکھ مینڈکوں کو متاثر کیا۔منگل کو جاری ہونے والی اس رپورٹ کو یونیورسٹی آف سڈنی، یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز، یونیورسٹی آف نیو کاسل، چارلس اسٹر

کورونا کا قہر | ملک میں اموات کی تعداد 33ہزار کے پار

نئی دہلی// ملک میں کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 654افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33425 ہوگئی ہے ۔وزارت نے کل اپنی ویب سائٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نہیں بتائی ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 227 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 13883 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔تامل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 1193 اضافے سے مجموعی تعداد 54896 ہوگئی اور 77 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی 3571 ۔ اسی مدت کے دوران ، صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر 162249 ہوگئی جبکہ 5723 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کور

بھارت بنگلہ دیش شراکت داری پڑوسیوں کیلئے رول ماڈل :جے شنکر

نئی دہلی// وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش سے بھارت کی شراکت داری، پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کے سلسلے میں رول ماڈل ہے۔ ایس جے شنکر نے ان خیالات کا اظہار بھارت کی طرف سے ‘براڈ گیج ریلوے’ کے 10 انجن بنگلہ دیش کے حوالے کیے جانے کی ایک ورچووئل تقریب میں کیا۔ جس میں وزیر برائے ریلوے پیوش گوئل بھی موجود تھے۔آن لائن تقریب میں بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ اے کے ابوالکلام عبدالمومن اور وزیرِ ریلوے محمد نور الاسلام سبحان نے بھی شرکت کی۔جے شنکر کا کہنا تھا کہ بھارت کا بنگلہ دیش کو دیا جانے والا 10 ارب ڈالرز کا رعایتی قرض، بھارت کے کسی بھی ملک کو دیے جانے والے قرض سے زیادہ ہے۔انہوں نے بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی تعلقات کے بارے میں کہا کہ 2019 تک بھارت بنگلہ دیش سے ایک ارب ڈالرز کی برآمدات کرتا تھا۔ ایک سال میں اس میں 43 فی صد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بنگلہ دیش کی تجارتی برادری کو

دہلی میں لاک ڈاؤن سے فضائی آلودگی میں کمی،نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں 70فیصد کی تخفیف

نئی دہلی// اقوام متحدہ نے کل کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران دارالحکومت دہلی میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں 70 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ ہوا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح زیادہ ہونے سے سانس لینے سے متعلق بہتر ساری پریشانیاں پیدا ہوتی ہیں اور گاڑیاں اس فضائی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔منگل کے روز جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی 'اربن ورلڈ میں کووڈ ۔19' رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی لگانے سے فضائی آلودگی کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوئی لیکن اگر شہروں کو کسی پالیسی کے بغیر دوبارہ کھول دیا گیا تو یہ حصولیابی عارضی ثابت ہوسکتی ہے ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گرین ہاؤس گیس کے اخراج اور آلودگی میں کمی کو برقرار رکھنے کے لئے شہروں کو دوبارہ کھولنے سے پہلے آلودگی میں کمی کی پالیسی پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور کاربن گیس کے اخراج میں کمی کی حوصلہ افزائ

رام مندر بھومی پوجن تقریب:مودی کی شرکت پر اویسی کا اعتراض

نئی دہلی// اے آئی ایم آئی ایم صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی کے 5 اگست کو اجودھیا میں رام مندر بھومی پوجن میں شرکت پراعتراض کرتے ہوئے اسے آئینی طور پر حلف بردار ی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اویسی نے پیر کو وزیراعظم دفتر سے خطاب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ‘‘وزیراعظم کا سرکاری طور سے بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کرنا ان کے آئینی طورسے حلف برداری کی خلاف ورزی ہوگی۔ سیکولرزم آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے ۔’’انہوں نے مزید لکھاکہ ‘‘ہم اس بات کو نہیں بھول سکتے ہیں کہ بابری مسجد 400 برسوں تک اجودھیا میں کھڑی تھی اور 1992 میں اسے بدمعاشی پراتاؤلی ایک بھیڑ نے ڈھادی تھی۔مسٹر مودی پانچ اگست کو اجودھیا میں رام مندر کی بھومی پوجن کے ہونے والے پروگرام میں شرکت کرنا طے ہے ۔ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ بھومی پوجن ک

دنیا کے 188 ممالک کورونا کی زد میں | متاثرین کی تعداد1کروڑ 62لاکھ سے متجاوز، 6لاکھ 48ہزار ہلاکتیں

بیجنگ / جنیوا /  عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ 19) دن بدن تیزی سے پھیل رہا ہے اور دنیا بھر میں کم از کم 188 ممالک کو اپنی گرفت میں لے چکا ہے ۔ اس وائرس سے اب تک 1.62 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 647910 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان چھٹے مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16199931 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 647910 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کو

منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کی مساجد میں جراثیم کش صفائی کا کام مکمل

ریاض //اس سال محدود پیمانے پر حج سے قبل منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کی تمام مسجدوں میں جراثیم کش صفائی اور سینیٹائزیشن کا کام مکمل ہو گیا۔ یہ اطلاع سعودی وزارت اسلامی امور نے دی ہے ۔متعلقہ سعودی وزارت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مسجد نمرہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مسجد کے اندر ایئرکنڈیشننگ کے نئے سسٹم نے کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔ عازمین حج کیلئے خصوصی رفع حاجت گاہیں تیار کرائی گئی ہیں۔ ان کے لئے گزر گاہوں کا بھی خصوصی نظم کیا گیا ہے ۔مزدلفہ میں مسجد المشعر الحرام کو بھی تمام سہو لتوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے ۔مسجد نمرہ میں جو قالین بچھائے گئے ہیں وہ ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے کا احاطہ کرتے ہیں۔ سی سی کیمرے اور فریضہ حج ادا کرنے والوں کیلئے مسجد کے احاطے میں رہنما اسکرین بھی نصب ہیں۔سعودی عرب میں حالیہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اس سال کورون

روسی نیوی نیوکلیائی اسلحے سے لیس ہوگی :پیوٹن

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روسی نیوی ہائیپر سونک نیوکلیئر اسٹرائیک اور زیر سمندر نیوکلیئر ڈرون سے لیس ہوگی جو آزمائش کے آخری مراحل میں ہے۔خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی بحری بیڑوں، نیوکلیئر آبدوزوں اور نیول ایوی ایشن کی سالانہ نمائش کیموقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ نیوی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہورہاہے اور رواں برس مزید 40 جہاز شامل ہوں گے۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ روسی نیوی کو نیا ہائپر سونک اسلحہ کب ملے گا لیکن جلد فراہم کرنے کا عندیہ دیا۔روسی صدر نے کہا کہ ہائپر سونک اسٹرائیک سسٹم اور زیرسمندر ڈرونز سمیت جدید ڈیجیٹیل ٹیکنالوجی کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے، اس سے فلیٹ کو منفرد اہمیت ملے گی اور صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ایک اور بیان میں روس کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ پوزیڈون ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی پہلی آبدوز بیلگوروڈ

امریکہ سے روس کے 300 افراد وطن لوٹے

واشنگٹن // عالمی وبا کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے دوران امریکہ میں پھنسے تقریباً 300 روسی شہریوں کو واپس بھیجا گیا ہے ۔ امریکہ میں روس کے سفیر اینٹوو نے یہ اطلاع دی۔ اینٹوو نے کہ’’ہم نے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے 16 ویں پرواز کو جاتے ہوئے دیکھا ہے جو نیویارک کے جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ایئرپورٹ ہوائی اڈے سے ماسکو کے لیے روانہ ہوئی ہے ۔ آج 17 بچوں سمیت 298 افراد اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ ان کا سفر پُرسکون ہو اور بہ حفاظت اپنی زمین پر اتریں‘۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ اتوار کو سات بچوں سمیت 367 روس کے شہریوں نے نیویارک سے ایک طیارے سے وطن واپسی کے لیے پرواز کیا تھا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے درمیان روس نے 27 مارچ سے ہوائی سفر ملتوی کر دیا تھی لیکن اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے فلائٹس کا آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ اس وبا کے درمیان اسپیشل فلائٹس

کورونا کا زور برقرار | دنیا میں ایک کروڑ60لاکھ سے زائد لوگ متاثر

بیجنگ / جنیوا / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے پھیلاؤ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1.60 کروڑ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور643821 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 کے متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے تعداد اموات کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے لحاظ ہندوستان چھٹے نمبر پر ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 15996140 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 643821 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں اب تک کورونا سے 4177847 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 146460 افراد لقمہ اجل بن چک

دنیا کے مسلمانوں تک اسلام کا پیغام پہنچانے کیلئے نئی پہل | امسال خطبہ حج اْردو سمیت10 عالمی زبانوں میں نشر ہوگا: الشیخ عبدالرحمٰن

سرینگر//سعودی حکومت نے اس مرتبہ خطبہ حج کا اُردو سمیت دس زبانوں میں ترجمہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الحرمین الشریفین کے امورکی ذمے دار پریذیڈینسی کے سربراہ الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود مسلمانوں تک پہنچانے کیلئے خطبہ حج دس عالمی زبانوں میں نشر ہوگا۔الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بتایا ہے کہ امسال اردو، انگریزی، فارسی، بنگلہ، ترکی، فرانسیسی، چینی، روسی، ہاؤسا اور مالے زبان میں خطبہ حج نشرہوگا۔ گذشتہ سال خطبہ حج کا ترجمہ پانچ زبانوں میں نشر ہوا تھا۔سعودی عرب نے جون میں اس سال کورونا وائرس کی وَبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔ سعودی حکام کے مطابق اس مرتبہ صرف 10 ہزار عازمین کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ان کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے۔ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فی صد