تازہ ترین

کورونا کا قہر جاری:دنیا میں 2کروڑ 13لاکھ متاثر ،7لاکھ 64ہزار ہلاک

  واشنگٹن //کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 82 ہزار 332 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 63 ہزار 999 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 64 لاکھ 52 ہزار 162 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 520 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 41 لاکھ 66 ہزار 171 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 71 ہزار 535 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے

ایران پر عالمی اسلحہ کی پابندی کی توسیع

اقوام متحدہ// اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے ایران کے خلاف عالمی اسلحہ کی پابندی کی توسیع کی امریکی تجویز کو سنیچر کو مسترد کردیا۔اس دوران صرف ڈومنک رپبلک نے ایران کے خلاف امریکہ کی اس تجویز کی حمایت کی۔ یو این ایس سی کے 15 اراکین میں سے 11 نے معاملے سے خود کو الگ رکھا جن میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ بھی شامل ہے ۔دوسری طرف روس اور چین نے ایران کے خلاف تیرہ برسوں کی پابندی کی توسیع کرنے کی تجویز کی پرزور مخالفت کی۔سال 2015 میں ایران اور چھ دیگر طاقت ور ممالک کے درمیان ہوئے نیوکلیائی معاہدے کے تحت یہ پابندی 18 اکتوبر کو ختم ہونے والی ہے ۔یو این ایس سی میں تجویز کے مسترد کئے جانے کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ ’’بین الاقوامی امن کے لئے سلامتی کے لئے فیصلہ کن طور سے کام کرنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی ناقابل معافی ہے ‘‘۔(یواین آئی

امریکہ ہندوستان کو عالمی طاقت مانتا ہے :امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن// امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیونے سنیچر کو ہندوستان کی عوام کو 74 ویں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور امریکہ ہندوستان کوایک عالمی طاقت اور اپنا اچھا دوست مانتاہے ۔پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جیسا کہ میں اس سال پہلے بھی کہا تھا کہ امریکہ اور ہندوستان ایک دوسرے کو تکثیری جمہوریت، عالمی طاقت اور اچھے دوست کے طور پردیکھتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے 73 برس پہلے آزادی حاصل کرنے سے لے کر اب تک دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ جمہوری وراثت اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔

اسرائیل امارات معاہدہ: امریکی ہتھیاروں کی خریداری کی راہ ہموار :ماہرین

دوبئی //ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آنے سے خلیجی عرب ملک میں امریکی ہتھیاروں کی مزید فروخت کی راہ ہموار ہوگی۔دو روز قبل متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ’امن معاہدہ‘ہوا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے۔معاہدے کے مطابق اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں کے یکطرفہ الحاق کے اپنے منصوے کو مؤخر کردے گا۔اس معاہدے کے بارے میں امریکی صدر نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی اور متحدہ عرب امارات کے وفود آئندہ ہفتوں میں سرمایہ کاری، سیاحت، براہ راست پروازوں، سلامتی اور باہمی سفارتخانوں کے قیام سے متعلق دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گے۔اس معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن کے بعد اس نوعیت کا معاہدہ کرنے والا تیسرا عرب ملک بن گیا ہے، اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت میں خصوصی رسائی ح