تازہ ترین

دنیا میں کورونا سے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

بیجنگ / جنیوا / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے قہر سے دنیا بھر میں ساڑھے سات لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،وہیں 2.08 کروڑ سے زائد افراد اس سے متاثر ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے مقام پر ہے ۔ ہندوستان اب 48 ہزار سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر 20840381 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 754566 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 5248678 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 167097 افراد ہلاک ہوچکے

افغانستان میں 400طالبان قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع

کابل// افغان حکومت نے ملک کی جیلوں میں قید 400 طالبان قیدیوں کو رہا کرنا شروع کردیا ہے اور اب تک 80 قیدی رہا ہوچکے ہیں۔جمعہ کے روز قومی سلامتی کونسل کے دفتر نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ’’حکومت افغانستان نے کل 400 میں سے 80 طالبان شدت پسندوں کو رہا کردیا۔ لویا جرگہ کے صلاح کاروں نے مستقل اور ملک گیر جنگ بندی کے لئے براہ راست مکالمہ اور کوششوں کو تیز کرنے کے لئے ان شدت پسندوں کی رہائی کی منظوری دی تھی۔  

اسرائیل۔عرب امارات کے درمیان معاہدہ:عالمی سطح پر ملاجلا ردعمل

دبئی //اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے ‘امن معاہدے ’ کا اعلان کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے ۔عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں مذکورہ سیاسی پیش رفت سے متعلق عالمی ردعمل آنا شروع ہوگیا۔واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مابین امن معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات استوار کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔امریکہ کے صدر نے کہا تھا کہ اسرائیلی اورمتحدہ عرب امارات کے وفود آئندہ ہفتوں میں سرمایہ کاری، سیاحت، براہ راست پروازوں، سلامتی اور باہمی سفارتخانوں کے قیام سے متعلق دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گے ۔اس معاہدہ کے تحت اسرائیل فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقوں میں اپنی خودمختاری کے اعلان کو عارضی طور پر معطل کرے گا۔اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے عبرانی زبان

ٹرمپ نسل پرست، جھوٹے اور کئی ٹیکس فراڈ کے مرتکب، سابق اٹارنی کا کتاب میں انکشاف

واشنگٹن/ صدر ٹرمپ کے سابق اٹارنی نے نئی کتاب ڈس لائل لکھ کر امریکی صدر کا بھانڈا پھوڑ دیا، کہتے ہیں امریکی صدر نسل پرست ہیں اور انہوں نے کئی ٹیکس فراڈ کر رکھے ہیں، وہ اپنی بیوی سے بھی جھوٹ بولتے ہیں۔صدر ٹرمپ کو ایک کے بعد ایک مشکل کا سامنا ہے، امریکی صدر کے سابق اٹارنی مائیکل کوہن نے کتاب لکھ کر کئی انکشافات کر دیئے۔ مائیکل کوہن نے لکھا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پسِ پردہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ رابطے میں تھے۔کتاب میں مائیکل کوہن نے لکھا ہے کہ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا سے بھی جھوٹ بولتے ہیں۔ ٹرمپ کے کوئی سچے دوست نہیں ہیں، صدر کے سابق قانونی مشیر نے لکھا کہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے کہنے پر دھاندلی کا انتظام کرایا۔ انہوں نے ٹرمپ کے حکم پر مرضی کی سروے رپورٹ تیارکرائیں۔ مائیکل کوہن کے مطابق من پسند سروے رپورٹس تیار کرانے کیلئے آئی ٹی فرم کو بڑی رقم دی گئی۔مائیکل کوہن کی کتاب ستم

تازہ ترین