تازہ ترین

کورونا سے دنیا میں1کرو ڑ 93لاکھ افراد متاثر | ہلاکتوںکی تعدد 7لاکھ 20ہزار تک جا پہنچی ،امریکہ سرفہرست

بیجنگ / جنیوا / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 1.93 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور تقریباََ 7.20 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے 19306868افراد متاثر ہوئے ہیں اور 719830افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4941635 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 161328 ا

امریکہ انتخابات تک فوج واپس بلائے گا:طالبان

بیروت// طالبان کو یقین ہے کہ امریکہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل افغانستان سے اپنی فوجیں واپس طلب کرلے گا۔قطر میں واقع طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پہل کا خیرمقدم کریں گے ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ امریکہ نومبر تک افغانستان سے اپنے تقریبا 4000 فوجیوں کو نکال لے گا۔ شاہین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ہاں وہ کر سکتے ہیں، اگر وہ انتخابات تک فوجیوں کو واپس بلا تے ہیں تو میرا خیال ہے کہ یہ ان کے لئے اچھا ہے ، کیونکہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہوسکتا‘‘۔ ہم افغانستان کی تعمیر نو اور ملک کی بازآبادکاری کے تناظر میں ان کی شراکت کا خیرمقدم کریں گے ۔ ہم ان کے سویلین رول کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن اسے جلد سے جلد اپنے فوجی کردار کو ختم کرنا چاہئے

افغانستان جھڑپ میں 1فوجی افسر اور 5جنگجو ہلاک

کابل// افغانستان کے مغربی صوبہ بادغیس میں سکیورٹی فورس اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک فوجی افسرجان بحق ہوگئے اور پانچ جنگجوبھی مارے گئے ۔افغانستان کی وزارت دفاع نے ہفتہ کے روز اطلاع دی کہ طالبان جنگجوؤں نے صوبہ بادغیس کے ضلع بالا مرغاب میں افغان دفاعی سلامتی دستے (اے ڈی ایس ایف) کے اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد اے آر ایس ایف نے جوابی کارروائی کی جس میں 5شدت جنگجو ہلاک اور 12دیگر زخمی ہوئے ۔اس جھڑپ میں مغربی صوبہ کے آرمی آپریشن چیف کیپٹن ولید ظریف سمنگانی بھی جاں بحق گئے ۔طالبان نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔  

بیروت بندرگاہ دھماکہ | مزید3سینئر افسران گرفتار

بیروت// لبنان میں بیروت بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے سلسلے میں مزید تین سینئرافسران کو گرفتار کیا گیا ہے ۔لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لبنانی اٹارنی جنرل جج غسان الخوری نے ہفتے کے روز ان افسران کو گرفتار کیا۔ گرفتار اہلکاروں میں محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل بدری دہر ، سابق کسٹم ڈائرکٹر شفیق مرحی اور بیروت پورٹ کے ڈائرکٹر جنرل حسن کوریتیم شامل ہیں۔ ان افسران کو منگل کے روز بیروت کے جہاز پر دو بڑے دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ منگل کی شام 6 بجکر 10 منٹ پر بیروت بندرگاہ پر دو خوفناک بم دھماکوں میں تقریبا دو سو افراد ہلاک اور چار ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے ۔  

تازہ ترین