تازہ ترین

امریکہ میں طیارہ حادثہ، چھ افراد ہلاک

واشنگٹن // امریکہ کے الاسکا میں پیش آئے ایک طیارہ حادثے میں چھ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ الاسکا پبلک میڈیا نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈی ہیوی لینڈ بیور طیارہ جمعرات کے روز تقریبا 19:20 بجے کوسٹ گارڈ کو ایمرجنسی سگنل بھیجنے کے بعد کیچیکن قصبے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔  نیوز چینل کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیم کے دو تیراک موقع پر پہنچے، لیکن کوئی زندہ نہیں پایا گیا۔ ابھی تک اس حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔  

افغان بحران پرسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج

نیویارک //افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا ہنگامی اجلاس آج یعنی جمعہ (6 اگست) کو طلب کر لیا گیا۔ یہ اجلاس بڑے شہروں میں طالبان کے حملوں اور وزیر دفاع بسمہ اللہ محمدی کی رہائش گاہ پر حملے کے حوالے سے افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کی بھارتی ہم منصف ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے۔افغان وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سے گفتگو کے دوران مبینہ طور پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔بھارت، جو فی الحال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے، اگست کے لیے طاقتور ادارے کی صدارت کر رہا ہے۔اجلاس کے دوران افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن کی سربراہ ڈیبرہ لیونس سلامتی کونسل کے اراکین کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔دوسری طرف افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے درمیان

مکہ مکرمہ میں عراق کے سنی اور شیعہ علما کی کانفرنس

مکہ مکرمہ//عراق کی مذہبی شخصیات کا ایک وفد سعودی عرب پہنچا۔ اس وفد نے ’’عراقی مذہبی مرجع شخصیات کے فورم‘‘ میں شرکت کی۔ یہ فورم مکہ مکرمہ میں رابط العالم الاسلامی کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ اس کانفرنس کے ذریعے شرکا کو اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاقِ رائے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ساتھ ہی عراق میں سنی اور شیعہ آبادی کے درمیان تعلق بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران فرقہ واریت اور شدت پسندی کے عنوان سے خطاب کیے گئے۔ خیال رہے کہ 2003ء  میں امریکی حملے کے بعد سے عراق ایک بار پھر فرقہ ورانہ لڑائی کا میدان بنا ہوا ہے، جہاں علاقائی طاقتیں اپنے اپنے مفادات کے لیے خانہ جنگی کو بھڑکانے کی کوششیں کرتی رہی ہیں۔ تیل سے مالامال عراق اس وقت نقض امن اور معاشی بدحالی میں نچلی ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

انڈونیشیا میں زلزلہ کے جھٹکے

جکارتہ//یو این آئی//انڈونیشیا کے وسطی صوبے مشرقی نوسا ٹینگارا میں جمعرات کو زلزلہ کے درمیانی جھٹکے محسوس کئے گئے ۔محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.6 تھی۔ زلزلہ کا مرکز جو مقامی وقت کے مطابق رات 12:06 بجے آیا ، فلورنس تیمور ضلع سے 62 کلومیٹر شمال مغرب میں اور سطح سمندر سے 540 کلومیٹرگہرائی میں لارنٹکاکے سب ڈسٹرکٹ میں واقع تھا۔ایجنسی نے کہا کہ زلزلہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ فی الحال جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔  

برطانیہ کی ٹریول لسٹ میں تبدیلیاں

لندن// کورونا وائرس کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے ٹریول لسٹ میں تبدیلیاں کردیں ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریول لسٹ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا تاہم پاکستان بدستور اس فہرست میں موجود ہے۔ برطانیہ نے ہندوستان کو ریڈلسٹ سے باہرکرتے ہوئے ہندوستانی مسافروں کے لئے کووڈ-19 سفری پابندیوں میں آٹھ اگست سے رعایت دینے کاجمعرات کواعلان کیا۔برطانیہ ہائی کمیشن نے ایک بیان میں اس کی اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے انگلینڈ آنے والے مسافر گھریا آرام گاہ پر ہی دس روزکے کوارنٹائن میں رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ رضاکارانہ ٹیسٹ کے تحت کوارنٹائن کے پانچویں روز کووڈ کی جانچ کرواسکتے ہیں اوررپورٹ منفی آںے پر وہ قرنطینہ سے آزاد ہوجائیں گے ۔حکومت برطانیہ کے اس فیصلہ سے ہندوستان اب ریڈسے امبر لسٹ میں آجائے گا۔ اس فہرست میں آںے والے دیگرممالک میں بحرین، قطر، متحدہ عرب ا