تازہ ترین

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد1.80کروڑ سے زائد

 جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی/جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے قہر سے اب تک دنیا میں 1.80 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے 6.88 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے ، جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی میں سائنس اور انجینئرنگ سنٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 18،017،556 ہوگئی ہے ، جبکہ اس جان لیوا وباسے 688،351 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کورونا وائرس سے امریکہ میں اب تک 4،667

کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھیانک آگ

لاس اینجلس/(ژنہوا)امریکہ میں جنوبی کیلیفورنیا کے جنگلات میں تیزی سے پھیل رہی خوفناک آگ کو بجھانے کے لئے 1300 فائر فائٹرز مصروف ہیں-کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے ذریعہ جاری کردہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ، آگ جمعہ کو شروع ہوئی تھی اور اب تک 20،516 ایکڑ رقبے میں پھیل چکی ہے ۔ فائر بریگیڈ کے 1360 اہلکار آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ مصروف عمل ہیں لیکن اب تک وہ آگ پر قابو نہیں پاسکے ہیں۔ آگ کو بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پانی ڈالنے والے ہوائی جہاز اور ٹرک بھی آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔محکمہ فائر فائر نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ ابھی تک کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم ایک خاندان کا گھر اور دو علیحدہ عمارتیں آگ لگنے کی وجہ سے جل کر خاک ہوگئی ہیں- آ گ لگنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔  

امریکہ میں صدارتی انتخابات 3 نومبر کو ہی ہوں گے

واشنگٹن/امریکہ میں آئندہ صدارتی انتخاب طے شدہ نطام الاوقات کے مطابق اسی سال تین نومبر کو ہو گا۔ اس کی تصدیق نہ صرف وائٹ ہاؤس نے کی ہے بلکہ موجودہ صدر ڈونیلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں نے بھی صدارتی انتخاب میں کسی قسم کی تاخیر کے کسی بھی اندیشے کو مسترد کیا ہے ۔اس طرح کی وضاحتوں کو سیاسی حلقوں میں انتخابات کے التوا کی کسی بھی تجویز کے اثرات کو کمزور کرنے کی کوشش ہے ۔ ویسے امریکی آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کا اختیار کلی طور پر کانگریس کو حاصل ہے ۔قبل ازیں صدر ڈونیلڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتے جمعرات کو ایک ٹوئٹ میں ڈاک سے ڈالے جانے والے ووٹوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا کی وبا کے باعث انتخابات ملتوی کرنے پر غور کرنا چاہیے ۔صدر کے اس تجویز نما بیان کو کانگریس میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن دونوں جماعتوں کے قائدین نے فوراً ہی مسترد کر دیا تھا۔ہر چندکہ کانگریس کے رہنم

طالبان کے مزید 317 قیدی رہا، تعداد 4917 ہو گئی

کابل/افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ عید کے دو دنوں میں طالبان قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد مجموعی طور پر 4917 قیدی رہا کر دیے گئے ہیں۔ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عید کے دو روز کے دوران طالبان کے مزید 317 قیدی رہا کیے گئے۔طالبان قیدیوں کی رہائی پروان اور دیگر صوبوں کی جیلوں سے عمل میں آئی ہے۔نیشنل سیکیورٹی کونسل کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام 5100 قیدی رہا نہیں ہو جاتے۔خیال رہے کہ افغان حکومت پہلے ہی 4600 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکی تھی جب کہ مزید 500 کے قریب قیدیوں کی رہائی پر طالبان اور افغان حکومت میں تنازع برقرار تھا۔رواں برس فروری کے آخر میں امریکہ اور طالبان میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ

حج 2020کے کامیاب اور پُرامن انعقاد کے لئے سعودی حکام کو مبارکباد

ریاض//سعودی عرب میں متعین ہندوستانی سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید نے حج 2020 کے کامیابی اور مکمل امن و امان اور سلامتی کے ساتھ انعقاد پر مسرت اور طمانیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حج 2020 کا انعقاد و اہتمام حکومت سعودی عرب کے لئے ایک بڑا چیلنج تھا۔ وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز، پرنس محمد بن سلمان، وزیر داخلی سلامتی امور پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز، گورنر مکہ خالد الفیصل اور وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن طاہر بنتن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر اوصاف سعید نے کہا کہ حاجیوں کے تحفظ کے لئے سعودی حکام نے غیر معمولی اقدامات اور انتظامات کئے تھے ۔ عالمی وباء کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اگرچہ کہ حج 2020 میں عازمین حجاج کی تعداد محدود تھی’ تاہم اس محدود تعداد کے ساتھ بھی حج کے انتظامات کوئی معمولی کارنامہ نہیں۔ ہر سال دنیا بھر سے 2ملین سے عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعود

تازہ ترین