تازہ ترین

دنیا میں جان لیوا کووڈ 19سے 46.91 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

 واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی // (یو این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور اس جان لیوا وبا سے اب تک دنیا میں 46.91 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس ہلاکت خیز وبا سے متاثر ہونے والے لوگوں کی کی تعداد 22.85 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ اب تک دنیا میں 5.90 ارب افراد کو کورونا کی  ویکسین دی جا چکی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 22 کروڑ 85 لاکھ 40 ہزار 37 جبکہ 46 لاکھ 91 ہزار 543 لوگ اس  وبا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں کورونا وائرس کی زد میں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 4.20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اوراب

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ طالبان قیادت سے ملنے کابل پہنچے

 کابل// (یو این آئی) عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹریڈوس ادھانوم گھیبریسس  پیر کو افغانستان کی راجدھانی کابل پہنچے اور ان کی وزیراعظم ملا حسن اخوند، ان کے نائب وزیراعظم ملا برادر اور سرکاری افسران سمیت طالبان قیادت کے ساتھ میٹنگ ہونے کی امید ہے۔ٹولو نیوز کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے کابل میں افسران کے ساتھ افغان صحت کے شعبے میں عالمی بینک کی مدد میں کمی اور اسے پھر سے شروع کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت ہونے کی امید ہے۔ٹولو نیوز نے اطلاعات و  ثقافت کی وزارت کے ثقافتی کمیشن کے رکن احمد اللہ واثق کے حوالے سے کہا کہ ڈاکٹر گھیبریسس  وزیراعظم ملا حسن اخوند، نائب وزیراعظم ملا برادر اور نگران کابینہ کے قائم مقام وزیر خارجہ سے بھی سے ملاقات کریں گے۔

برطانیہ اور فرانس کے وزرائے دفاع کے درمیان میٹنگ منسوخ

 لندن // (یو این آئی) برطانوی وزیر دفاع بین والیس اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی کے درمیان ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔یہ اقدام امریکہ ، آسٹریلیا اور برطانیہ نے فرانس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 66 بلین ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدے کے اعلان کے بعد کیا ہے۔ برطانوی اخبار’دی گارجین‘ نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ فرانکو برٹش کونسل کے شریک چیئرمین پیٹر ریکٹس نے اتوار کو اخبار کو بتایا کہ اجلاس کو آگے کی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس کے ہی ساتھ دونوں رہنماؤں کے درمیان لندن میں ہونے والی دوطرفہ ملاقات بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایک بے مثال اقدام میں فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے گذشتہ ہفتے کینبرا اور واشنگٹن کے اپنے فرانسیسی سفیروں کو واپس بلا لیا۔ انہوں نے یہ قدم آسٹریلیا کے  ذریعہ  فرانس کے بجائے برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ 66 بلین امریکی ڈالر کا دفاعی معا

فرار ہونے والے آخری 2 فلسطینی بھی گرفتار

غزہ //اسرائیل کی فوج نے انتہائی محفوظ جیل توڑ کر فرار ہونے والے آخری دو فلسطینی قیدیوں کو بھی دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ اتوار کو اسرائیلی فوج نے بتایا کہ چھ ستمبر کو جلبوع جیل توڑ کر فرار ہونے والے تمام قیدیوں کو اب دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔چھ فلسطینی قیدیوں رواں ماہ کے آغاز پر اسرائیل کی محفوظ ترین ہائی سکیورٹی جیل سے چمچ کے ذریعے کھودی جانے والی سرنگ سے فرار ہو گئے تھے۔جیل توڑنے کے اس واقعے کو غیر معممولی قرار دیا گیا تھا جس پر فلسطین میں جشن منایا گیا جبکہ اسرائیل حکام کو سکیورٹی میں غفلت پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔اسرائیل نے فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لینے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا جس میں زمینی چیک پوسٹیں، نگرانی کرنے والے ڈرون اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فوج بھیجی گئی۔اسرائیلی فوج کے آپریشن میں چار مفرور قیدیوں کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

شمالی کوریا کے ایٹمی پلانٹ میں توسیع

سیٹلا//امریکی ماہرین نے شمالی کوریا کے ایٹمی پلانٹ میں توسیع کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا اپنے مرکزی جوہری پلانٹ میں یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت مبینہ طور پر بڑھا رہا ہے۔ ماکسار سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونگ بیون نامی پلانٹ میں یورینیم افزودہ کرنے والے حصے میں تعمیراتی کام جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تنصیب میں 25فیصد تک کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ادھرکیلی فورنیا کے جنگلات میں آتش زدگی کے باعث دنیا کے سب سے بڑے درخت کو آگ کی لپیٹ میں آنے کے خطرے کا سامنا ہے۔ امدادی ٹیموں نے سیکوئیا نیشنل پارک میں دیو ہیکل درختوں کی جڑوں کو فائر پروف مواد سے ڈھانپ دیا ہے۔  

جلال آباد : دھماکے میں 3طالبان اہلکار جاں بحق

کابل// افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے دھماکوں میں 3 طالبان اہلکار جاں بحق اور 20 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔فغانستان کے صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم اْس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے گشت پر مامور طالبان رینجرز کی گاڑی گزر رہی تھی۔دھماکے میں 3 طالبان اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ 20 افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان : نماز جنازہ کے دوران گولی باری

 اسلام آباد//یو این آئی//پاکستان کی ریاست خیبر پختونخوا کے ضلع لوور ڈیر میں نماز جنازہ کے دوران گولی باری میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ 15 دیگر زخمی ہو گئے ۔ دنیا نیوز براڈکاسٹر نے جمعرات کی دیر رات اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عوام کے دو گروہ کے درمیان زمین کے تنازعہ کی بابت نماز جنازہ کے دوران گولی باری ہوئی۔ گولی باری میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کروایا گیا جن میں 10 کی حالت سنگین ہے ۔   

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی کا امکان

تہران // ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام پر ویانا مذاکرات 3 ہفتوں کے بعد دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے مذاکرات وہیں سے شروع ہوں گے، جہاں پر ختم ہوئے تھے۔ جن امور پر اتفاق رائے ہوچکا ہے ان پر مزید بات نہیں کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سابق ایرانی صدر حسن روحانی کی سبکدوشی سے قبل ویانا میں جاری مذاکرات کا چھٹا دور 20 جون کو ہوا تھا۔ اس کے بعد مذاکرات کا عمل معطل ہے۔ روس ایران کو مذاکرات کی طرف لانے کے لیے ہرممکن کوشش کررہا ہے۔ ادھر ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے ایرانی نمایندے کاظم غریب آبادی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ایک اجلاس میں کہا کہ امریکا نے جوہری معاہدے سے دستبرداری، زیادہ سے زیادہ دباوکی پالیسی اور پابندیوں کی صورت میں سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کی ہے۔

ہند بحرالکاہل خطے میں چین کا بڑھتا اثر

واشنگٹن// امریکااور برطانیہ نے آسٹریلیا کو جوہری مواد سے چلنے والی آبدوزوں کا دستہ بنانے میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اورآسٹریلیا نے ہند بحرالکاہل کے پانیوں میں چین کے بڑھتے اثر رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے نیا سیکورٹی اتحاد بنا لیا ہے ۔ہند بحرالکاہل میں چین کے خلاف سہ فریقی اتحاد ’اوکس‘ کے اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیر اعظم نے اس بات کا اعلان کیا۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس قابل ہونا چاہیے کہ خطے کے موجودہ اسٹرٹیجک ماحول اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹ سکیں۔ تینوں ممالک کے اتحاد کو’اے یو کے یو ایس‘ (اوکس) کا نام دیا گیا ہے۔  

امداد دینے پر ممنون ہیں:طالبان

کابل،// اندرونی معاملات میں دخل اندازی قبول نہیں،امداد دینے پر ممنون ہیں، طالبان۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے افغانستان پر غیرملکی دبا ئوکو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا ہمارے سامنے شرائط نہ رکھے ہم اپنی مرضی کی حکومت بنائیں گے، پاکستان، قطر، ازبکستان ،ترکی اور چین کا تعاون کرنے اور امداد دی ان ممالک کے ممنون ہیں، جن عالمی اداروں نے افغانستان میں اپنے منصوبے نامکمل چھوڑے وہ منصوبوں کومکمل کریں، بھرپورتعاون کریں گے، سرمایہ کار افغانستان آئیں مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے۔کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان عبوری خارجہ نے کہا کہ ہمیں قطر، پاکستان اور ازبکستان سے امدادی ملی ہے، ہم ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چند ممالک نے امداد کو اپنے مطالبات سے مشروط کردیا ہے۔ ہم تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن کسی ملک کے دبائو میں نہیں آئیں گے

بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بیچ شمالی، جنوبی کوریا کے میزائل تجربے

سیول //سیئول اور پیانگ یانگ نے فوجی اثاثوں کی نمائش کے لیے چند گھنٹوں کے فرق سے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر نے کہا ہے کہ اس نے آج سہ پہر کو پانی کے اندر سے لانچ کرنے والا پہلا بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔اس میں کہا گیا کہ 3 ہزار ٹن کی آبدوز سے داغے جانے والے اور مقامی سطح پر بنائے گئے میزائل نے مقررہ ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے طے شدہ فاصلہ مکمل کیا۔بیان میں کہا گیا کہ اس ہتھیار سے جنوبی کوریا کو ممکنہ بیرونی خطرات سے نمٹنے، اپنی دفاعی پوزیشن بڑھانے اور جزیرہ نما ریاست کوریا میں امن کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔اس سے قبل پیر کو شمالی کوریا نے کہا تھا کہ اس نے 6 ماہ میں اپنے پہلے ہتھیاروں کے تجربے میں ایک نیا تیار کردہ کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے ہتھیاروں کی تعمیر کے منصوبوں کے ساتھ آگے

۔1400 فلسطینی قیدیوں کابھوک ہڑتال کا اعلان

 غزہ//اسرائیلی جیلوں میں قید تقریباً  1400 فلسطینی قیدیوں نے  بھوک ہڑتاک کا اعلان کردیا۔ فلسطینی حکام  نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تقریباً 1400 فلسطینیوں نے گزشتہ ہفتے  جیل توڑنے کے واقع کے  بعد  جیل میں موجودہ حالات کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق 6 ستمبر کو اسرائیل کی ہائی سکیورٹی جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق  قیدیوں کے سیکڑوں ساتھیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور تلاشی کے دوران ذاتی اشیاء کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔قیدیوں سے متعلق فلسطینی اتھارٹی کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جیلوں میں صورتحال بہت خراب ہے، اسی لیے قیدیوں نے  بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 4000 سے زائد فلسطینیوں میں سے 1380 قید

اقوام متحدہ کی ڈونرز کانفرنس میں افغانستان کیلئےایک ارب ڈالر جمع

جنیوا//اقوام متحدہ کی زیر صدارت افغان شہریوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مالی امداد کے لیے عالمی ڈونر کانفرنس میں شریک ممالک نے 1 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ کی زیر صدارت جنیوا میںافغانستان کے لیے عالمی ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کو دسمبر تک تقریبا 606 ملین ڈالر کی ضرورت ہوگی جو جنگ زدہ ملک میں طبی امداد، صاف پانی کی فراہمی اور صحت و صفائی میں استعمال ہوگی۔اس بارے میں انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ افغانستان کے عوام سے یکجہتی کے لیے منعقد کی گئی یہ کانفرنس میری توقعات کے مطابق ہوئی ہے اور ڈونر ممالک نے 1 ارب ڈالر سے زائد کی امداد دینے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک امداد دینے کے خواہش مند ہیں لیکن انہیں اس بارے میں تحفظات ہیں کہ طالبان کے دور اقتدار میں ان کے فنڈز کو کس طرح خرچ کیا

چین کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

کابل// طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے چین کے ایلچی وانگ یو نے ملاقات کی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ عبوری حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر اللہ متقی سے افغانستان کے لیے چین کے خصوصی ایلچی وانگ یو نے اہم ملاقات کی۔ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں چین کے ایلچی برائے افغانستان وانگ یو نے نئی حکومت کے قیام پر مبارک باد دی۔  

دنیامیںکورونا سے اموات ساڑھے 46لاکھ سے متجاوز

جنیوا// دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے،  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 61 لاکھ 11 ہزار 764 تک جاپہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 46 لاکھ 52 ہزار 801 ہو گئیں۔عالمی ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 87 لاکھ 1 ہزار 864 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 545 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 27 لاکھ 57 ہزار 99 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 6 لاکھ 80 ہزار 274 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 21 لاکھ 40 ہزار 103 ہو چکی ہے۔بھارت میں وائرس سے 4 لاکھ 43 ہزار 247 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کر

روسی صدر کا خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ

ماسکو//اندرون حلقے کے افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن نے خوک کو قرنطین کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کریملن نے صدر پوتن کے خود کو آئسولیشن کرنے کے فیصلے کے بارے میں اعلان کردیا ہے۔کریملن نے کہا کہ پوٹن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ صحت مند ہے۔ تاہم اندرون حلقے کے افراد میں مثبت ٹیسٹ کی شرح کے باعث صدر نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا۔  

۔9/11 حملوں کی تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری

واشنگٹن//امریکی صدر جو بائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈر پرفیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے نائن الیون حملوں کی جانچ سے متعلق پہلے دستاویز جاری کئے اور ہائی جیکروں کے لئے سعودی حکومت کی مشتبہ مدد کو بھی عام کیا ہے  ایف بی آئی نے کہا ‘‘11 ستمبر ، 2001 کے دہشت گردانہ حملوں سے متعلق بعض دستاویزات کے ڈی کلاسی فکیشن جائزے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے 3 ستمبر 2021 کو دستخط کیے تھے اور ان دستاویزات کو ان کے ایگزیکٹو آرڈر کے جواب میں عام کیا جا رہا ہے ’’۔ ایف بی آئی الیکٹرانک مواصلاتی دستاویزات ہفتہ ، 4 اپریل ، 2016 کو جاری کیے گئے ۔ یہ دستاویزات مختلف لوگوں کے ساتھ رابطے کو ظاہر کرتے ہیں کہ نائن الیون طیاروں کو ہائی جیک کرنے والے دو افراد کا امریکہ میں سعودی اتحادیوں سے رابطہ ہوا تھا ، لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ سعودی حکومت اس سازش میں ملوث تھی۔ امریکہ میں

کابل میںبرقع پوش طالبات کا طالبان کے حق میں مظاہرہ

کابل //افغان دارالحکومت کابل میں برقع پوش طالبات نے طالبان کی پالیسیوں کے حق میں ریلی نکالی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز کابل یونیورسٹی میں تقریباً 300 خواتین نے یہ مارچ شروع کیا جو بعد ازاں سڑکوں پر بھی جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ طالبات اگر تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں سر تا پاو?ں برقع پہننا چاہیے۔ اس موقع پر ان خواتین نے مختلف پلے کارڈز اور طالبان کے سفید جھنڈے بھی تھامے ہوئے تھے۔ اس مظاہرے میں شریک ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسی بے پردہ خواتین کے خلاف ہیں، جو کابل کی سڑکوں پر احتجاج میں خود کو افغان خواتین کی نمائندہ قرار دیتی ہیں۔ادھر طالبان حکومت کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر نے کہا کہ افغانستان میں خواتین پوسٹ گریجویٹ لیول سمیت جامعات میں تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں لیکن کلاس روم میں صنفی تقسیم اور اسلامی لباس لازمی شرائط ہوں گی۔ طالبان حکومت کے وزیر تعلیم عبدالبا

پاکستان میں شدید بارش | 14 افرادکی موت

اسلام آباد//یو این آئی// پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں اتوار کو موسلا دھار بارش کے باعث 14 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ شدید بارشوں کی وجہ سے زمین دھنسنے سے چار پانچ مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ ریجن کے اسسٹنٹ کمشنر اظہر ظہور کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں تورغر کی تحصیل جودبا کے دور دراز علاقے جھٹکا میں ہوئیں، جہاں آسمانی بجلی گرنے کے باعث تین مکانات کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے کے باعث مکانات منہدم ہونے سے 13 افراد ان کے ملبے تلے دب گئے۔    

افغان حکومت کا 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان

کابل //نئی افغان حکومت 11 ستمبر کو نائن الیون کے 20 سال مکمل ہونے والے روز حلف اٹھائے گی۔طالبان کی جانب سے دو روز قبل عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ملا محمد حسن اخوند کو افغانستان کا وزیراعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی کو نائب وزرائے اعظم مقرر کیا گیا تھا۔اب اطلاعات ہیں کہ نئی افغان کابینہ امریکا میں ورلڈ ٹریڈ ٹاور پر ہونے والے حملے کے 20 سال مکمل ہونے والے روز یعنی 11 ستمبر کو حلف اٹھائے گی۔امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے طالبان کی عبوری حکومت پر خدشات کا اظہار کیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے نئی افغان حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو امریکی اداروں کو مطلوب ہیں، طالبان کو نئی حکومت کے بعض ناموں کے لیے دنیا سے قانونی حیثیت حاصل کرنی پڑیگی۔سعودی وزیر خارجہ

تازہ ترین