تازہ ترین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ،250 سے زائد فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس// فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے250 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں250 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،  مظاہرین نابلس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے جس پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ بھی کی۔فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں7 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ۔  

آگ پر قابو پانے کیلئے آذربائیجان کی ٹیم ترکی پہنچ گئی

انقرہ //جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے آذربائیجان کی ٹیم ترکی پہنچ گئی۔ 100 افراد پر مشتمل آذربائیجان کی امدادی ٹیم ایجئین ریجن پہنچی ہے۔آذربائیجان کی ٹیم کے لیڈر نے کہا کہ آذربائیجان مشکل حالات میں ہمیشہ ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔دوسری جانب ترک وزیر زراعت و جنگلات نے بتایا کہ کم از کم  74 مقامات پر لگی آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔ادھرترک حکام نے ملک کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے پس پردہ تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیک وقت کئی مقامات پر لگنے والی آگ میں آتش گیر مادہ استعمال ہونے کا احتمال ہے اور اسے اتفاق نہیں قرار دیا جاسکتا۔ ترکی میں بحیرہ روم کے ساتھ ساحلی علاقوں اور جنوبی خطے میں بدھ کو لگنے والی آگ سے 4افراد ہلاک اور122 زخمی ہوچکے ہیں۔  

بنگلہ دیش: سیلاب سے20افراد ہلاک

 ڈھاکہ //جنوبی مشرقی بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دیہاتوں میں مقیم 3 لاکھ سے زائد افراد پھنس گئے جبکہ 6 روہنگیا مہاجرین سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔بنگلہ دیش اور میانمار کے سرحدی علاقے میں میانمار لگ بھگ 10 لاکھ روہنگیا مہاجرین کیمپوں میں مقیم ہیں اور یہ خطہ پیر سے ہونے والی موسلادھار بارشوں سے شدید متاثر ہوا ہے۔ کاکس بازار میں سیلاب کے باعث تقریباً 3 لاکھ 6 ہزار افراد پھنسے ہوئے ہیں جبکہ 70 گاؤں ڈوب چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 36 ہزار افراد کو اسکولوں اور سائیکلون شیلٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔مضافاتی جھیلوانجا یونین کے کونسلر ٹیپو سلطان کا کہنا تھا کہ 'متعدد گھروں میں پانی بھر چکا ہے اور گزشتہ تین روز سے ہزاروں افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ تمام سڑکیں بلاک ہیں'۔رواں ہفتے کے آغاز میں طوفان کے باعث بنگلہ دیش نے کاکس ب

تازہ ترین