تازہ ترین

ایک اورعالمگیر وباء کی دستک

سری نگر//کورونا وائرس سے نبردآزما دنیا کے لئے چین سے ایک اور بری خبر آئی ہے۔ سال 2009 میں تباہی مچانے والے سوائن فلو (خنزیری وائرس)کے وائرس کا ایک نیاقسم ملا ہے۔ یہ وائرس نہ صرف H1N1 کے مقابلے بے حد طاقتور ہے، بلکہ جلدی سے کسی بھی ماحول میں پھیلنے کا اہل ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ وائرس کورونا سے بھی بڑی وبا پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔امریکہ کے سائنس جرنل PNAS میں شائع ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوائن فلو کے ایک نئے وائرس کا پتہ لگا ہے، جس کا نام G4 رکھا گیا ہے۔ یہ انسانوں کے لئے بے حد خطرناک ہے اور کافی آسانی سے وبا میں تبدیل ہوجانے کا اہل ہے۔ چینی یونیورسٹی اور چین کے سینٹر فارڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن سینٹر نے بھی اس وائرس کے پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2011 سے 2018 تک سائنسدانوں نے خنزیر کی ناک سے ملے 30 ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی ہے۔ اس دوران سائنسد

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز برائے یورپ چھ ماہ کیلئے معطل

اسلام آباد//یوروپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے ) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ چھ ماہ کیلئے معطل کردیا ہے ۔ اس کا اطلاق بدھ سے کیا گیا ہے۔ای اے ایس اے نے پی آئی اے کو بتایا کہ اسے اب بھی اس بات کا یقین نہیں ہے کہ آیا باقی تمام پاکستانی پائلٹ مناسب طریقے سے اہل ہیں۔ انہوں نے ایئر لائن کا اپنا اعتماد کھو دیا ہے ۔ یہ اطلاع جیو نیوز نے دی ہے ۔قبل ازیں ویتنام کی سول ایوی ایشن کے حکام نے مبینہ جعلی لائنسس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد متعلقہ وزارت کی ہدایت پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے کم از کم 20 پائلٹس کو معطل کردیا تھا۔پی آئی اے کے ایک ترجمان کے مطابق پی آئی اے یوروپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی سے مستقل رابطے میں ہے اور اس کے خدشات دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی کے اس فیصلے کے نتیج

مجھے چین پر غصہ آتا ہے :ٹرمپ

واشنگٹن//امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا، اس وائرس نے امریکہ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ جب کوروناوائرس سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے ۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ کورونا کی وبا نے امریکہ کو شدید نقصان پہنچایا، جب کورونا سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے ۔ لوگ اسے دیکھ سکتے ہیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ صحت کے حکام نے کورونا وائرس وبا کی بگڑتی صورتحال پر خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ کوروناوائرس کے کیسز بڑھنے پر امریکی ریاست ٹیکساس اور فلوریڈا نے دوبارہ پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 788 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 82 ہزار 11 ہو چکی ہے ۔    

کورونا سے متعلق سوشل میڈیا پرغلط معلومات نہ پھیلائیں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ// اقوام متحدہ نے ایک عالمی مہم چلائی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور غلط معلومات نہ پھیلائیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ترجمان نے کہا’’اقوام متحدہ نے آج ‘پاز’ کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کووڈ۔ 19 سے متعلق گمراہ کن اورغلط معلومات نہ پھیلائیں‘‘۔یہ مہم یوم سوشل میڈیا کے موقع پر شروع کی گئی ہے ، جس کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ کووڈ 19 سے متعلق کسی بھی معلومات کوسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے پہلے اس کی صداقت کی جانچ کرنا ضروری ہے ۔

سینی ٹائزر پینے سے 3افراد کی موت

واشنگٹن//امریکی ریاست نیو میکسیکو میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہینڈ سینی ٹائزر پینے والے 3 افراد ہلاک اور ایک کی ہمیشہ کے لیے بینائی چلی گئی جبکہ 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔نیو میکسیکو کے محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہینڈ سینی ٹائزر پینے سے ہلاک ہونے والوں میں میتھانول کی وجہ سے ایک کی بینائی بھی چلی گئی ہے جب کہ 3 کی حالت تشویشناک ہے جو زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سینی ٹائزر کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور اسے ہرگز نہ پیئیں۔قبل ازیں امریکی ادارہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے میکسیکو کی ایک کمپنی کی ہینڈ سینی ٹائزرز کی 9 مصنوعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمپنی کو تمام پروڈکٹس مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت دی ہے ۔  

دنیا بھر میں کورونا سے زائد از5لاکھ ہلاکتیں

جنیو / نئی دہلی / بیجنگ /یو این آئی/عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ میں اضافہ مسلسل جاری ہے اور دنیا بھر میں اس جان لیوا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 4لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد ایک کروڑ، 4لاکھ، 29ہزار 999ہوگئی ہے۔ جبکہ 5 لاکھ،9 ہزار،628 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے د