تازہ ترین

بیت المقدس میں پھر کشیدگی | اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 15سالہ لڑکا جاں بحق

 بیت المقدس //غرب اردن میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ فلسطینی ریڈ کریسنٹ نے کہا ہے کہ نابلس کے جنوب میں بیتا کے قریب اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 15 سالہ محمد سعید حمایل کی موت واقع ہوئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چھ مزید افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ پر حملوں اور فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج نے منظم سازش کے تحت مظاہروں میں شریک فلسطینی نوجوانوں اور بچوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہر قدیم کے باب الاسباط سے کئی بچوں کو حراست میں لیا،جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں کشیدگی رہی۔ دوسری جانب یہود ی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی وجہ سے فلسطینی شدید غم و غ

نتین یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ | حتمی معاہدے پر دستخط

 یروشلم //اسرائیل میں نئی حکومت کے بعد بنجامن نیتن یاہو کے 12 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے اور وزیراعظم نے جمعے کے روز آخری اتحادی معاہدے پر دستخط کیے جس میں مدت کا تعین شامل ہے۔انتہائی دائیں بازو سے بائیں بازو کی پارٹیوں پر مشتمل مشترکہ اتحاد سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بڑے سفارتی معاملات جیسے اسرائیل، فلسطین تنازع کو چھیڑنے کے بجائے زیادہ تر معاشی اور معاشرتی امور پر توجہ دے گا۔اسرائیل کے سب سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دینے والے لیڈر نیتن یاہو اتوار کے روز ایسا اتحاد بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے جس میں پہلی بار اسرائیل کی عرب اقلیت سے بھی پارٹی شامل ہے۔  

کابل :دھماکوں میں7 افراد جاں بحق

کابل// افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دو بسوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔کابل پولیس کے ترجمان بصیر مجاہد کا کہنا ہے کہ کا یہ واقعہ اقلیتی کمیونٹی ہزارہ اکثریت والے علاقوں میں ہوا ہے۔  جب کہ اسی ماہ کے آغاز میں اسی نوعیت کے حملوں میں 12 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔ کل مسافر بسوں میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ افغانستان سے غیر ملکیوں کے اخراج کے اعلان کے بعد سے پْر تشد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جب کہ گروپوں کی جانب سے ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے اور گزشتہ ماہ  ہی اسکول میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 80 کے قریب طالبات جاں بحق ہوگئیں تھیں۔ &nb

افغانستان میں امریکی ویزا آپریشن معطل

کابل//یو این آئی// افغانستان میں امریکی سفارتی مشن نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر اتوار سے ویزا آپریشن معطل کردیا ہے ۔امریکی سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہا کہ "فی الحال کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر سفارت خانہ کے مشاورتی سیکشن میں 13 جون سے ویزا کے تمام آپریشن معطل رہیں گے "۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن کا شیڈول طے ہو گیا ہے وہ ویزا آپریشن دوبارہ شروع ہوتے ہی انہیں دوبارہ ترتیب دے سکیں گے ۔سفارتی مشن نے کہا کہ "ہم درخواست دہندگان کو ہونے والی تکلیف محسوس کرسکتے ہیں اور اس پر ہمیں افسوس ہے کیونکہ ہم اپنے ملازمین اور درخواست دہندگان کی صحت کی حفاظت کو سب سے مقدم رکھتے ہیں"۔سفارت خانہ نے کہا کہ امریکی حکومت بہر صورت افغانستان اور عالمی سطح پر کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گی۔  

تازہ ترین