دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 67لاکھ سے زائد متاثرین:ڈبلیو ایچ او

جنیوا// ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 67 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وبا نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وبائ کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 57 ہزار493 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 55 ہزار 458 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 32 لاکھ 52 ہزار 378 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ تاحال کورونا و

دنیا میں3.91لاکھ ہلاکتیں ، 66.22لاکھ متاثر

جنیوا// عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر میں 66.22 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور 3.91لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 66لاکھ22ہزار111افراد کو متاثر کر چکا ہے اور 3لاکھ90ہزار740افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس وائرس سے متاثر2،846،059مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور کورونا وائرس کے معاملے میں برازیل دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے معاملہ میں ، امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 18لاکھ2ہزار528افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1لاکھ08،208افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 614،941افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34ہزار021افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں بھی کووڈ 19ک

مقتول سیاہ ہ فام شخص کی یاد میں نیویارک میںاحتجاجی مارچ

نیو یارک//امریکہ کے شہر نیویارک میں ہزاروں افراد نے پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی یاد میں بروکلین برج سے مین ہیٹن تک مارچ کیا۔ مظاہرے میں شامل افراد جارج فلائیڈ کے لئے انصاف کے مطالبہ کیلئے نعرے لگارہے تھے ۔سب سے اچھی خبر یہ رہی کہ مظاہرہ پرامن رہا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں‘بلیک لائیوزمیٹر’،‘نسل پرستی امریکہ کی وبا’ اور‘پولیس کی بربریت کو ختم کرو، قتل کو روکو’ جیسے نعروں کے ساتھ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرے میں نیو یارک سٹی کے میئربل ڈی بلاسیو نے بھی شرکت کی۔خیال رہے ، سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی 25 مئی کو امریکہ کے شہرمنی پولس میں پولیس کے ہاتھوں ہی موت ہوگئی تھی۔ فلائیڈ پر فرضی بل کی ادائیگی کا الزام تھا۔ ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے امریکہ میں کافی ناراضگی ہے ۔ اس ویڈیو میں ، ایک سفید فام پولیس اہلکار جارج فل

افغانستان میں 16طالبان جنگجو جاں بحق

فرح//افغانستان کے فرح صوبے میں افغانستان فضائیہ کے ہوائی حملے میں طالبان کے 16لڑاکے ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔صوبائی پولیس کے ترجمان محب اللہ محب نے بتایا کہ جمعہ کی صبح صوبے کے فرح شہر کے باہر واقع دیہاک گاؤں میں فضائیہ کے ہوائی حملے سے پہلے طالبان نے جانچ چوکیوں کو اڑانے کی کوشش کی تھی۔طالبان نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔ژنہوا۔  

میکسیکو:ماسک نہ پہننے پر شہری کا قتل

 جیلسکو//میکسیکو کی ریاست جیلسکو میں پولیس نے جیووانی نامی شہری کو کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے فیس ماسک نہ پہننے پر تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔جیووانی نے میڈیکل فیس ماسک نہیں پہن رکھا تھا جس پر پولیس نے اْسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جیووانی کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہری دم توڑ گیا۔  

تازہ ترین