دنیا میں کوروناوائرس سے 63.78 لاکھ افراد متاثر، 3.80 لاکھ ہلاک

جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی// عالمی وبا کوروناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 63.78 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.80 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کوروناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 63،78،239 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3،80،250 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں اب بھی پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 8909 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب تک کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 2،07،615 ہو گئی ہے۔ وہیں اس دوران 217 افراد کے ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5،815

کورونا وائرس کا قہر جاری،دنیا میں3.75لاکھ ہلاکتیں ، 62.66لاکھ تاثر

بیجنگ // عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 62.66 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.75 لاکھ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 62لاکھ66ہزار192 افراد متاثر ہوئے ہیں اور3لاکھ75ہزار559 اموات ہو چکی ہے ۔کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی موت کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے ۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1811370 لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 1لاکھ5165 اموات ہو چکی ہے ۔ برازیل میں اب تک 5لاکھ26447 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 29ہزار937 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔روس میں بھی کووڈ -19 کے کیسز بڑھتے ہی جارہے ہیں اور یہاں اس کے انفیکشن سے اب تک

عراق : فضائی حملے میں4ہلاک

بغداد//عراق کے صوبہ نینوا اور دییالہ میں پیر کو ایک فضائی حملے اور ایک بم دھماکے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ دو حملہ آور بھی مارے گئے ۔عراق کے جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک حملہ میں دوعراقی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک سڑک کے کنارے کھڑی ان کی گاڑی میں بم دھماکہ ہوا۔ اس دوران نینوا کے دارالحکومت سے 100 کلومیٹر دور مخمور شہر کے باہر پہاڑی علاقوں میں پولیس کی تفتیشی مہم جاری تھی۔صوبائی پولیس کے السعدی نے بتایاکہ عراق کے مشرقی صوبے دییالہ میں عراقی گن شپ نے بکوباہ کے دارالحکومت میںآئی ایس کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔انھوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ صوبے میں ایک سیکورٹی فورس نے عراقی دارالحکومت بغداد سے تقریبا 65 کلومیٹر شمال مشرق میں بکوباہ کے قریب ایک بم بنانے والی جگہ پر آپریشن شروع کیا۔   

افغانستان : دھماکے میں 7شہری جاں بحق

کابل//افغانستان میں قندوز صوبے کے خان آباد ضلع میں سڑک کے کنارے ہوئے بم دھماکے میں سات شہریوں کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔خان آباد ضلع سربراہ حیات اللہ امیری نے منگل کو بتایا کہ دھماکہ پیر کی شام طالبان کے قبضے والے علاقے میں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی زد میں آئے لوگ بدخشاں صوبے کے رہنے والے ہیں۔مسٹر امیری نے بتایا کہ مارے گئے لوگوں کی لاش ان کے گھروالوں کو سونپ دی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔دو زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔طالبان نے اب تک واقعہ کے سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔  

امریکہ میں پرتشدداحتجاج اور اور فسادات میں شدت | مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس استعمال

واشنگٹن// امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج و مظاہرہ کو روکنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوج بھیجنے کے اصرار کے بعد احتجا ج و مظاہرہ اور فسادات میں مزید شدت آگئی۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس استعمال کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کو چرچ جانے کے لیے راستہ صاف کیا۔رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے فوج بھیجنے کے بیان کے بعد احتجاج میں شدت آگئی اور وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ساتویں روز بھی فسادات پھوٹ پڑے ۔مظاہرین نے لاس اینجلس میں ایک شاپنگ مال کو نذر آتش کیا اور نیویارک سٹی میں اسٹورز میں لوٹ مار کی۔امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘‘کشیدگی کے خاتمہ تک میئرز اور گورنر قانون کی سخت عمل داری قائم کریں’’۔ان کا کہنا تھا کہ‘‘اگر کوئی شہر یا ریاست ش

تازہ ترین