تازہ ترین

چین کے تعلق سے عنقریب بڑا اعلان: ٹرمپ

واشنگٹن//امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس ہفتے کے آخر تک چین کے تعلق سے کوئی بڑا اعلان کرنے کا وعدہ کیا ہے۔  ٹرمپ نے منگل کو صحافیوں سے بات چیت میں کہا ”ہم کچھ کرنے جا رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے یہ آپ لوگوں کو پسند آئے گا لیکن اس کا اعلان میں آج نہیں کروں گا“۔ انہوں نے چین اور ہانگ کانگ کے درمیان جاری تنازع کے سلسلے میں چین پر پابندی لگائے جانے کے سوال پر کہا ”اس کا اعلان، آپ اس ہفتے کے آخر تک سنیں گے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت بڑا فیصلہ ہونے والا ہے“۔    

دنیا میں کوروناسے مرنے والوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز

 نئی دہلی// دنیا بھر میں عالمی وبا کوروناوائرس (?ووڈ 19) سے مرنے والے لوگوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 55.88 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے دنیا بھر میں اب تک 350453 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 5588400 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ?ووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ پوری دنیا میں پہلے مقام پر ہے، جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ وہیں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں بھی کوروناوائرس کا قہر کم نہیں ہوا ہے لیکن کچھ راحت کی بات یہ ہے کہ یہاں مسلسل دو دن سے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کورونا کیلئے ہائیڈروکیسکلوروکوئن کے تجربے پر پابندی

جنیوا / نئی دہلی // عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس 'کووڈ19'کے مریضوں پر ہائیڈروکسیکلوروکوئن (ایچ سی کیو) ادویہ کے تجربہ پرعارضی طور پر پابندی لگادی ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریسس نے پیر کو بتایا کہ تنظیم کے زیرانتظام 17 ممالک کے چار سو اسپتالوں میں کووڈ 19 کے مریضوں پر شروع کئے گئے ‘سالیڈریٹی ٹرائل’کے ایگزیکٹیو گروپ کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ ممتاز ہیلتھ میگزین ‘لینسیٹ’ میں گزشتہ جمعہ کو شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سالیڈریٹی ٹرائل کے تحت جن مریضوں کو یہ دوا انفرادی طور پر یا مائیکرولائیڈ اینٹی بایوٹک کے ساتھ دی گئی تھی ان میں موت کی شرح زیادہ پائی گئی ہے ۔ رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ایگزیکٹیو گروپ نے اس دوا کے اثرات کا مزید وسیع مطالعہ کرنے اور اس وقت تک اس کا استعمال روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹیڈروس نے بتایا

تازہ ترین