تازہ ترین

کورونا وائرس;دنیا میں 3لاکھ 32ہزارہلاکتیں،51لاکھ متاثر

 جنیوا//عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میںکے متاثرین کی تعداد51 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اب تک 3.32 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں پہلے نمبر پر امریکہ، دوسرے پر روس اور تیسرے پر برازیل ہے ۔امریکہ میں کورونا وائرس سے 15 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 90 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر چکی ہے۔برازیل میں بھی کورونا وائرس نے بھیانک شکل اختیار کر لیا ہے ۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 'کووڈ 19' کی زد میں آنے سے 1188 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20ہزار047 ہو گئی ہے ۔ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 2،52،246 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 36،124 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس و

کورونا کی دوسری لہر میں ملک بند نہیں ہو گا: ٹرمپ

واشنگٹن// امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ -19) کی دوسری لہر میں ملک بند نہیں ہو گا۔ریاست مشی گن میں فورڈ پروڈکشن پلانٹ کے دورے کے دوران صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں مسٹر ٹرمپ نے کہا‘‘لوگ کہہ رہے ہیں بہت کم امکان ہے ۔ یہ معیاری ہے اور ہم مصیبت سے باہر آ رہے ہیں۔ ہم ملک کو بند نہیں کر رہے ہیں ہم مصیبت سے باہر آرہے ہیں’’۔انہوں نے کہا‘‘ایک مستقل لاک ڈاؤن صحت مند ریاست یا صحت مند ملک کی حکمت عملی نہیں ہے ۔ملک کو بند کرنے کا ہمارا کوئی مطلب نہیں ہے ’’۔ صدر نے کہا‘‘کبھی نہ ختم ہونے والالاک ڈاؤن ایک عوامی صحت کی آفت کو دعو ت دے گا’’۔ اپنے لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لئے ہمارے پاس ایک کاروباری معیشت ہونی چاہئے ’’۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی تمام 50 ریاستوں نے اپنی معیشتوں کو رفتار دینے کے م

رینہارٹ عالمی بینک کی نائب صدر مقرر

واشنگٹن// ہارورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر کارمین رینہارٹ عالمی بینک کی نئی نائب صدر اور چیف ماہر معاشیات مقرر کی گئی ہیں۔عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے اس کا اعلان کیا۔ محترمہ رینہارٹ 15 جون سے اپنا عہدہ سبھالیں گی۔مسٹر میلپاس نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ‘‘میں عالمی بینک گروپ میں محترمہ رینہارٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کافی خوش ہوں۔ ہم ترقی کو فروغ دینے اور اپنے رکن ممالک کے قرض اور اقتصادی بحران کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوششیں کر رہے۔  

تازہ ترین