۔22کشمیری 3ماہ سے ایران میں درماندہ

سرینگر //ایران کے شہر قم میں درماندہ 22کشمیری زائرین کے اہل خانہ پریشان ہیں اور حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان کی گھرواپسی انسانی بنیادوں پر عمل میں لائی جائے ۔3ماہ قبل زیارت کیلئے ایران گئے 22زائرین کی گھر واپسی میں جموں وکشمیر حکام مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ ان افراد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایران میں ان کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے کیونکہ انہیں نہ صرف وہاں ادویات مل رہی ہیں اور نہ ہی انہیں باہر نکلنے کی اجازت دی جا رہی ہے کیونکہ ان کا ویزہ بھی ختم ہو چکا ہے ۔کشمیر عظمیٰ آفس کے باہر ایران گئے زائرین کے اہل خانہ نے دھرنا دیا ۔ان افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر ایران میں پھنسے زائرین کی گھر واپسی کے مطالبہ کے حق میں نعرے درج تھے ۔ انہوں نے کہا سرینگر اور بڈگام سے تعلق رکھنے والے 22کشمیری زائرین کا ایک قافلہ مارچ میں ایران 24روزہ زیارت پر گیا تھا جو کورونا ل

دنیا میں 3لاکھ 23ہزارہلاکتیں ، 49لاکھ متاثر

 جنیوا// عالمی وباکورونا وائرس کے قہر سے اب تک 3.23 لاکھ سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور تقریبا 49 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔مریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ 15 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 90 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر چکی ہے . ۔روس میں بھی کووڈ -19 کے کیسز لگاتار تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں برازیل کا تیسرا مقام ہے ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں. یہاں اب تک اس وبا سے 250،138 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 35،422 لوگوں کی اس وباسے موت ہو چکی ہے ۔یوروپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 32،169 افراد ہلاک ہوئے اور 226،699 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں.

افریقی ممالک کو عالمی امداد کی ضرورت:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گٹریس نے بدھ کے روز عالمی برادری سے کورونا وائرس ‘کووِڈ-19) وبا کے سبب خاص طور پر غیر محفوظ افریقی ممالک کی امداد کرنے کی اپیل کی۔ مسٹر گٹریس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیوخطاب میں کہا،‘ ہم افریقہ کے صحت نظام کو مضبوط کرنے ، اشیائے خوردنی کی فراہمی قائم رکھنے ، مالی بحران سے بچنے ، تعلیم کی امداد کرنے ، نوکریوں کا تحفظ کرنے ، گھروں، تجارتوں کو قائم رکھنے ، کھوئی آمدنی اور ایکسپورٹ (برآمد) سے آمدنی کے نقصان کے دوران بر اعظم کو قائم رکھنے کے لیے عالمی پہل کی اپیل کر ہے ہیں۔  

تازہ ترین