کورنا وائرس کا قہر | دنیا بھرمیں متاثرین کی تعداد 47لاکھ کے پار

نیویارک//یواین آئی// دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا پھیللا ؤ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک 47 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3.15 لاکھ سے زیادہ افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں,10,683 47افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3,15,023 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے  یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 89 ہزار سے تجاوز کرکے 89550 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 14 لاکھ کا ہندسہ پار کرکے 14،86،375 ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ روس، برطانیہ، اسپین، اٹلی اور برازیل ایسے ممالک ہیں جہاں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے ۔  

ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا2روزہ اجلاس شروع

اقوام متحدہ //عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 18 مئی کو ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے پہلے ورچوئل اجلاس کا آغاز کردیا ہے تاہم امریکا اور چین کے مابین کشیدگی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درکار ٹھوس اقدام کو متاثر کرسکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سالانہ اجلاس ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے دورانیے کو 3 ہفتے سے کم کرکے صرف 2 روز تک محدود کیا گیا ہے جس میں صرف کورونا وائرس پر توجہ مرکوز کرنے کا امکان ہے۔اجلاس میں دنیا بھر کی ریاستوں کے سربراہان،وزرائے صحت اور دیگر معزز شخصیات کی جانب سے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈ ہانوم گریبیسس نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ یہ اجلاس 1948 میں ادارے کے قیام سے لے کر اب تک سب سے اہم ہے۔تاہم کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق عالمی اقدامات پر اتفاق رائے کو چین اور امریکا کے تیزی سے بگڑتے ہوئے تعلقات سے خطرہ ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں دنیا بھر میں کور

افغانستان میں خودکش دھماکہ | انٹلی جنس کے 7اہلکار ہلاک

کابل//یواین آئی)افغانستان کے شہر غزنی میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں7اہلکار ہلاک اور 40زخمی ہوگئے ۔افغان حکام کے مطابق خودکش دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد این ڈی ایس کے ملازمین ہیں۔دھماکے کے بعد افغان فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں فورسز کے فضائی حملے میں 35طالبان جاں بحق ہو ئے تھے ۔  

افغانستان میں 17 طالبان مارے گئے

کابل//افغانستان کے قندھار، پکتیا اور فراہ صوبوں میں سلامتی دستوں کے ساتھ جھڑپوں اور بارودی سرنگ دھماکوں میں 17 طالبان جنگجو مارے گئے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل آرمی کے 203 ویں تھنڈر کور نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ مشرقی پکتیا صوبے کے جانی خیل ضلع میں فوج کے جوانوں کے ساتھ ہوئی جنگ میں پاکستانی سمیت 6 طالبانی جنگجو مارے گئے اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ تقریباً دو گھنٹوں تک چلی اس لڑائی میں فوج کے دو جوان بھی زخمی ہو گئے۔   

حدمتارکہ پر تنائو | پاکستان میں بھارت کی سفارت کاردفترخارجہ طلب

اسلام آباد//پاکستان نے حدمتارکہ پر بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج درج کیا۔پاکستانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی بلاجوازاور بلااشتعال گولہ باری سے کھوریتاسیکٹر میں ایک37برس کا شہری شدیدزخمی ہوگیا۔وزارت خارجہ نے الزام لگایا کہ بھارت حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرمسلسل شہری آبادی کوگولہ باری کا شکار بنارہا ہے.۔وزارت خارجہ نے کہا کہ روان سال بھارت نے1081مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔اُس نے مزید کہا کہ بھارت کو بتایاگیا کہ وہ 2003کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے اور اس واقعہ اور دیگر کی تحقیقات کریں،تاکہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرامن برقرار رکھا جائے۔  

تازہ ترین