تازہ ترین

کامیاب حج کے انعقادکے بعد سعودی عرب کا عمرہ بحال کرنے پر غور

ریاض //کامیاب حج کے انعقاد کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے عمرے پر عائد پابندی ہٹانے سے متعلق غور کرنا شروع کردیا۔کورونا کی وبا کے باعث رواں برس فروری میں سعودی عرب کی حکومت نے بیرون ممالک سے عمرے کے لیے آنے والے افراد کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی تھی۔بعد ازاں حکومت نے مارچ کے آغاز میں تمام بیرونی و اندرونی زائرین پر عمرے کی پابندی کا اعلان کیا تھا۔سعودی عرب کی حکومت نے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام مساجد اور دیگر مقدس مقامات کو بھی بند کردیا تھا اور وہاں پر مساجد تقریبا ڈھائی ماہ تک مکمل بند رہی تھیں۔سعودی عرب میں ماہ رمضان المبارک میں کچھ نرمیاں کرکے مساجد کو محدود نمازیوں کے لیے کھول دیا تھا، تاہم عید الفطر کے بعد ایک بار پھر مساجد کو بند کردیا گیا تھا لیکن بعد ازاں تمام مساجد کو کھولا گیا تھا۔کورونا کے کیسز میں کمی کے باوجود سعودی حکومت نے حفاظتی اقدامات کے

دنیا میں کورونا سے 6.97 لاکھ ہلاکتیں

جنیوا //خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا پھیلاؤ دنیا بھرمیں جاری ہے اور اس مہلک وائرس سے اب تک دنیا میں تقریبا 1.84 کروڑ سے زائدافراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس کے انفیکشن کی وجہ سے تقریبا 6.97 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کی موذی وبا نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ 44 ہزار 642 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 97 ہزار 189 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 60 لاکھ 71 ہزار 914 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرزمیں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 675 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 16 لاکھ 75 ہزار 539 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ابھی تک امریکہ کورونا وائرس س

کلبھوشن معاملے کی سماعت کیلئے3 عدالتی معاونین مقرر

اسلام آباد//پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے موت کی سزا کا سامنا کررہے ہندوستانی فوج کے سبکدوش افسر کلبھوشن جادھو معاملے میں تین وکیلوں کو عدالتی معاونین کے طور پر مقرر کرتے ہوئے پاکستان کے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو ہدایت دی کہ وہ بچاؤ کے لئے ہوئی تقرری کے سلسلے میں ہندوستانی حکومت اور جادھو سے جواب طلب کرے ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بنچ نے پیر کو جادھو معاملے میں غیر ضروری بیان بازی سے بچنے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ‘‘جادھو معاملے میں بیان جاری کرنے سے پہلے ہر کسی کو منصفانہ سماعت کو ذہن میں رکھنا چاہیے ’’۔بنچ نے کہا کہ ‘‘بین الاقوامی ثالثی کے فیصلے کو متاثر کن طریقے سے نافذ کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عابد حسن منٹو، سینئر وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان اور سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی

پومپیو کا طالبان سے امن عمل پر تبادلہ خیال

نیویارک //امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔ طالبان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل اور قیدیوں کی رہائی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ پیر کی شام ہونے والی اس ویڈیو کانفرنس میں ملا برادر نے امریکی وزیرِ خارجہ پر واضح کیا کہ بین الافغان مذاکرات کاآغاز طالبان قیدیوں کی مکمل رہائی سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان طالبان کے باقی قیدیوں کی رہائی کی اہمیت پر بھی بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان ککے درمیان فروری میں ہوئے معاہدے کے مطابق، افغانستان حکومت 5000 طالبان قیدیوں کو آزاد کرے گی۔اس نے پہلے ہی 4600 طالبان قیدیوں کو آزاد کردیا ہے ۔حکومت نے 31 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ وہ عید کے موقع پرخیر سگالی کا اظہار

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد1.80کروڑ سے زائد

 جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی/جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے قہر سے اب تک دنیا میں 1.80 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے 6.88 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے ، جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی میں سائنس اور انجینئرنگ سنٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 18،017،556 ہوگئی ہے ، جبکہ اس جان لیوا وباسے 688،351 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کورونا وائرس سے امریکہ میں اب تک 4،667

کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھیانک آگ

لاس اینجلس/(ژنہوا)امریکہ میں جنوبی کیلیفورنیا کے جنگلات میں تیزی سے پھیل رہی خوفناک آگ کو بجھانے کے لئے 1300 فائر فائٹرز مصروف ہیں-کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے ذریعہ جاری کردہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ، آگ جمعہ کو شروع ہوئی تھی اور اب تک 20،516 ایکڑ رقبے میں پھیل چکی ہے ۔ فائر بریگیڈ کے 1360 اہلکار آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ مصروف عمل ہیں لیکن اب تک وہ آگ پر قابو نہیں پاسکے ہیں۔ آگ کو بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پانی ڈالنے والے ہوائی جہاز اور ٹرک بھی آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔محکمہ فائر فائر نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ ابھی تک کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم ایک خاندان کا گھر اور دو علیحدہ عمارتیں آگ لگنے کی وجہ سے جل کر خاک ہوگئی ہیں- آ گ لگنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔  

امریکہ میں صدارتی انتخابات 3 نومبر کو ہی ہوں گے

واشنگٹن/امریکہ میں آئندہ صدارتی انتخاب طے شدہ نطام الاوقات کے مطابق اسی سال تین نومبر کو ہو گا۔ اس کی تصدیق نہ صرف وائٹ ہاؤس نے کی ہے بلکہ موجودہ صدر ڈونیلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں نے بھی صدارتی انتخاب میں کسی قسم کی تاخیر کے کسی بھی اندیشے کو مسترد کیا ہے ۔اس طرح کی وضاحتوں کو سیاسی حلقوں میں انتخابات کے التوا کی کسی بھی تجویز کے اثرات کو کمزور کرنے کی کوشش ہے ۔ ویسے امریکی آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کا اختیار کلی طور پر کانگریس کو حاصل ہے ۔قبل ازیں صدر ڈونیلڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتے جمعرات کو ایک ٹوئٹ میں ڈاک سے ڈالے جانے والے ووٹوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا کی وبا کے باعث انتخابات ملتوی کرنے پر غور کرنا چاہیے ۔صدر کے اس تجویز نما بیان کو کانگریس میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن دونوں جماعتوں کے قائدین نے فوراً ہی مسترد کر دیا تھا۔ہر چندکہ کانگریس کے رہنم

طالبان کے مزید 317 قیدی رہا، تعداد 4917 ہو گئی

کابل/افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ عید کے دو دنوں میں طالبان قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد مجموعی طور پر 4917 قیدی رہا کر دیے گئے ہیں۔ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عید کے دو روز کے دوران طالبان کے مزید 317 قیدی رہا کیے گئے۔طالبان قیدیوں کی رہائی پروان اور دیگر صوبوں کی جیلوں سے عمل میں آئی ہے۔نیشنل سیکیورٹی کونسل کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام 5100 قیدی رہا نہیں ہو جاتے۔خیال رہے کہ افغان حکومت پہلے ہی 4600 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکی تھی جب کہ مزید 500 کے قریب قیدیوں کی رہائی پر طالبان اور افغان حکومت میں تنازع برقرار تھا۔رواں برس فروری کے آخر میں امریکہ اور طالبان میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ

حج 2020کے کامیاب اور پُرامن انعقاد کے لئے سعودی حکام کو مبارکباد

ریاض//سعودی عرب میں متعین ہندوستانی سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید نے حج 2020 کے کامیابی اور مکمل امن و امان اور سلامتی کے ساتھ انعقاد پر مسرت اور طمانیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حج 2020 کا انعقاد و اہتمام حکومت سعودی عرب کے لئے ایک بڑا چیلنج تھا۔ وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز، پرنس محمد بن سلمان، وزیر داخلی سلامتی امور پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز، گورنر مکہ خالد الفیصل اور وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن طاہر بنتن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر اوصاف سعید نے کہا کہ حاجیوں کے تحفظ کے لئے سعودی حکام نے غیر معمولی اقدامات اور انتظامات کئے تھے ۔ عالمی وباء کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اگرچہ کہ حج 2020 میں عازمین حجاج کی تعداد محدود تھی’ تاہم اس محدود تعداد کے ساتھ بھی حج کے انتظامات کوئی معمولی کارنامہ نہیں۔ ہر سال دنیا بھر سے 2ملین سے عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعود

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید الاضحیٰ ادا

الریاض// سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی میں نمازِ عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ نماز کے بعدحجاج کرام نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی جس کے بعد احرام کھول دیے گئے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث سماجی فاصلوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی گئی۔ سعودی حکام کی جانب سے تنبیہ کی گئی تھی کہ کورونا وائرس کے مد نظر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔  

کوروناوائرس کاقہر| دنیا بھرمیں1کروڑ70لاکھ متاثر، 6.65لاکھ سے زائد ہلاک

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی// عالمی وبا کووڈ ۔19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.70 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے ، جبکہ 6.65 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان چھٹے مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 16957763 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ اب تک 665581 افراد اس وبا سے ہلا ک ہو چکے ہیں۔ عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4424806 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 150683 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل

کووِڈ- 19: 5 سال سے کم عمرکے 67لاکھ بچے لاغر پن کا شکار ہوسکتے ہیں:یونیسیف

نیو یارک/یواین آئی/ بچوں کی بین الاقوامی تنظیم یونیسیف نے متنبہ کیا کہ کووڈ۔9 کی عالمی وباء کی وجہ سے سماجی اور معاشی اثر ات کے نتیجہ میں رواں سال میں پانچ سال سے کم عمر کے مزید 67لاکھ بچے لاغر پن یا عمر کے لحاظ سے دبلے پن کا شکار بن سکتے ہیں۔یہ نتیجہ مشہور عالمی طبی جریدہ دی لانسیٹ Lancetمیں شائع ہونے والے ایک تجزیے میں اخذ کیا گیا ہے ۔تجزیہ کے مطابق ان بچوں میں سے 80 فیصد بچوں کا تعلق براعظم افریقہ کے پسماندہ صحرائی علاقہ اور جنوبی ایشیاء سے ہوگا۔مزید برآں یہ کہ ان میں سے نصف سے زیادہ تعداد میں ایسے بچے اکیلے جنوبی ایشیاء میں ہوں گے ۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہین ریٹا فور نے کہا کہ سات مہینے قبل سب سے پہلے جب کووڈ 19 کے معاملے منظر پر آئے تھے تو یہ حقیقت واضح ہوچکی تھی کہ اس وبائی مرض کے بجا ئے اس سے پیدا ہونے والے اثرات بچوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ خاندانی غربت اور ب

امریکا کا جرمنی سے 12 ہزار فوجی واپس بلانے کا اعلان

نیویار//امریکا نے جرمنی میں تعینات اپنے 11,900 فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔یہ فوجی مشرقِ اوسط اور افریقا میں امریکا کی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔خبررساں ادارے کی مطابق امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے اعلان کیا کہ امریکا، جرمنی میں اپنے 11 ہزار 900 فوجیوں کو کم کرکے انہیں اٹلی اور بلیجیئم منتقل کررہا ہے۔ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں کی منتقلی کا عمل رواں ہفتے میں شروع ہوسکتا ہے۔پینٹاگون اپنے 6 ہزار 400 فوجی اٹلی اور 5 ہزار 600 نیٹو کے دیگر رکن ممالک میں تعینات کرے گا۔مارک ایسپر نے بتایا کہ جرمنی میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے بعد وہاں مجموعی طور پر24 ہزار امریکی فوجی ہوجائیں گیسیکرٹری دفاع نے مزید بتایا کہ اس منتقلی کا ایک اہم مقصد بحیرہ اسود کے قریب نیٹو کے جنوب مشرقی حصے کو تقویت دینا ہے۔

امریکی پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے

نیویار//امریکہ میں پولیس کے اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے۔امریکی پولیس کی جانب سے حراست میں لینے کے لئے پولیس موبائلوں کی بجائے سادہ گاڑیاں استعمال کی جانے لگیں۔نیویارک کے علاقے مین ہٹن سے لڑکی کو مشکوک انداز سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہ پھیل گئی تھی کہ بعض افراد مظاہرے میں شامل 18 برس کی بے گھر لڑکی کو اغوا ء کرکے لے گئے۔اب پولیس نے بیان جاری کرکے وضاحت کی ہے کہ سیکنڈ ایونیو اورپچیس اسٹریٹ پر جس لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اسے پولیس کیمرے توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔   

مضمر صحت شوارما کھانے کا شاخسانہ

اردن//اردن میںمیں ریسٹورنٹ میں شوارما اور دیگر فاسٹ فوڈ کھانے سے 5 سالہ بچہ جان سے گیا جب کہ دیگر 700 سے زائد افراد کو حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی شام ریسٹورنٹ میں شوارما اور چکن روسٹ کھانے والے درجنوں افراد کو بخار ہوا اور زہرخوانی کی شکایت ہوئی۔متاثرہ افراد کو پرنس حسین اسپتال سمیت دیگر مقامی اسپتالوں میں فوری طور پر منتقل کیا گیا جہاں ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسٹورنٹ میں فراہم کردہ کھانہ حفظان صحت کے برخلاف ماحول میں تیار کیا گیا اور مضرصحت گوشت لوگوں کو کھلا دیا گیا۔  

جان لیوا کورونا کا اثر جاری | دنیا میں 6لاکھ56ہزار سے زائد ہلاکتیں

بیجنگ / جینیوا / جان لیوا اورخوفناک عالمی وبا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر رکنے کا نام نہیں رہا ہے اور 6.56 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں ، جبکہ 1.66 کروڑ کی موت ہوچکی ہے ۔کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 66 لاکھ 46 ہزار 983 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 56 ہزار 608 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 57 لاکھ 58 ہزار 320 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 576 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 2 لاکھ 32 ہزار 55 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ اب بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی

افغان حکومت عید الاضحیٰ پر جنگ بندی کیلئے تیار

کابل /افغانستان کی قومی مفاہمتی کونسل نے کہا ہے کہ افغان حکومت عید الاضحیٰ کے دوران جنگ بندی پر تیار ہے اور اس توقع کا اظہار کیا کہ طالبان بھی عید کے دنوں کے دوران لڑائی بند کرنے پر اتفاق کریں گے۔کونسل کے ترجمان، فریدون خازون نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر ڈیڈلاک سفیر زلمے خلیل زاد کے خطے میں موجودگی کے دوران حل کر لیا جائے گا۔ادھر افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان طارق آرین کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران طالبان نے افغانستان میں پْر تشدد کارروائیوں میں 34 فی صد اضافہ کیا ہے۔افغان سیاسی تجزیہ کار خلیل صفی کہتے ہیں کہ قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر طالبان کے مواقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور گروپ اپنی فہرست میں شامل تمام 5000 قیدیوں کی رہائی پر اب تک بضد ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر خلیل زاد قیدیوں کے مسئلے کو حل کرا لیتے ہیں تو بین الافغان مکالمے کا پہلا اجلاس عیدالاضح

افغانستان میں دھماکہ،ایک پولیس اہلکار کی موت،دو زخمی

کابل //افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کو ایک دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس ترجمان فردوس فرامرج نے بتایا کہ بادام باغ علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح سوا سات بجے ایک پولیس وین کے بم کی زد میں آنے سے ایک پولیس اہلکار کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔  

آسٹریلیا: جنگلات میں لگی آگ سے تقریباً3 ارب جانور ہلاک یا دربدر ہوئے

ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سال 20-2019 میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تقریباً 3 ارب کوآلا، کینگروز اور دیگر مقامی جانور ہلاک یا دربد ہوئے۔خلیج ٹائمز میں شائع فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس غیرمعمولی آگ کے نتیجے میں 3 ارب جانور ہلاک ہوئے یا متاثرہ علاقہ چھوڑ گئے اور یہ 'جدید تاریخ میں جنگلی حیات کی بدترین تباہی میں سے ایک ہے۔آسٹریلیا کی مختلف جامعات کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں کہا کہ جنگلی حیات میں 14 کروڑ 30 لاکھ ممالیہ، 2 ارب 46 کروڑ رینگنے والے جانوروں، 18 کروڑ پرندوں اور 5 کروڑ 10 لاکھ مینڈکوں کو متاثر کیا۔منگل کو جاری ہونے والی اس رپورٹ کو یونیورسٹی آف سڈنی، یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز، یونیورسٹی آف نیو کاسل، چارلس اسٹر

کورونا کا قہر | ملک میں اموات کی تعداد 33ہزار کے پار

نئی دہلی// ملک میں کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 654افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33425 ہوگئی ہے ۔وزارت نے کل اپنی ویب سائٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نہیں بتائی ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 227 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 13883 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔تامل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 1193 اضافے سے مجموعی تعداد 54896 ہوگئی اور 77 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی 3571 ۔ اسی مدت کے دوران ، صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر 162249 ہوگئی جبکہ 5723 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کور