تازہ ترین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ،250 سے زائد فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس// فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے250 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں250 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،  مظاہرین نابلس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے جس پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ بھی کی۔فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں7 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ۔  

آگ پر قابو پانے کیلئے آذربائیجان کی ٹیم ترکی پہنچ گئی

انقرہ //جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے آذربائیجان کی ٹیم ترکی پہنچ گئی۔ 100 افراد پر مشتمل آذربائیجان کی امدادی ٹیم ایجئین ریجن پہنچی ہے۔آذربائیجان کی ٹیم کے لیڈر نے کہا کہ آذربائیجان مشکل حالات میں ہمیشہ ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔دوسری جانب ترک وزیر زراعت و جنگلات نے بتایا کہ کم از کم  74 مقامات پر لگی آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔ادھرترک حکام نے ملک کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے پس پردہ تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیک وقت کئی مقامات پر لگنے والی آگ میں آتش گیر مادہ استعمال ہونے کا احتمال ہے اور اسے اتفاق نہیں قرار دیا جاسکتا۔ ترکی میں بحیرہ روم کے ساتھ ساحلی علاقوں اور جنوبی خطے میں بدھ کو لگنے والی آگ سے 4افراد ہلاک اور122 زخمی ہوچکے ہیں۔  

بنگلہ دیش: سیلاب سے20افراد ہلاک

 ڈھاکہ //جنوبی مشرقی بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دیہاتوں میں مقیم 3 لاکھ سے زائد افراد پھنس گئے جبکہ 6 روہنگیا مہاجرین سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔بنگلہ دیش اور میانمار کے سرحدی علاقے میں میانمار لگ بھگ 10 لاکھ روہنگیا مہاجرین کیمپوں میں مقیم ہیں اور یہ خطہ پیر سے ہونے والی موسلادھار بارشوں سے شدید متاثر ہوا ہے۔ کاکس بازار میں سیلاب کے باعث تقریباً 3 لاکھ 6 ہزار افراد پھنسے ہوئے ہیں جبکہ 70 گاؤں ڈوب چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 36 ہزار افراد کو اسکولوں اور سائیکلون شیلٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔مضافاتی جھیلوانجا یونین کے کونسلر ٹیپو سلطان کا کہنا تھا کہ 'متعدد گھروں میں پانی بھر چکا ہے اور گزشتہ تین روز سے ہزاروں افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ تمام سڑکیں بلاک ہیں'۔رواں ہفتے کے آغاز میں طوفان کے باعث بنگلہ دیش نے کاکس ب

ترکی :6صوبوں میںموسمی آتشزدگی کے 53 واقعات

 انقرہ //ترکی کے جنوبی ساحلی خطے کے6صوبوں میں53 مقامات پر لگی آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ترکی میں اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ گرمی کی شدت سے پہاڑیوں اور اُن سے منسلک میدانی علاقوں میں پیڑ پودوں اور گھاس پھوس کو آگ لگ جاتی ہے جو بعد ازاں تیز ہوائوں سے بستیوں کی طرف پھیل جاتی ہے۔ترکی کے ڈیزاسٹر اور ہنگامی اداروں کا کہنا تھا کہ ایک 82 سالہ شخص سمیت 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امداد پہنچانے کی کوشش میں ایک 25 سالہ شخص بھی ہلاک ہوگیا۔آگ انطالیہ کے مشرق میں 75 کلومیٹر کے فاصلے پر کم آبادی والے علاقے میں ایک ریزورٹ سے پھیلی جو روسی اور مشرقی یورپی سیاحوں میں مقبول تھا۔جس کے بعد یہ ہوٹلز اور ریزورٹس سے گھرے ساحلی مقام پر پھیل گئی، سوشل میڈیا اور ترک ٹیلی ویڑن پر سامنے آ

بنگلہ دیش میں سیلاب : رہنگیا کیمپوں میں ہزاروں افراد بے گھر

ڈھاکا // بنگلادیش کے جنوبی حصوں میں شدید بارش کے باعث پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کی بستیاں بہ گئیں، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بنگلادیش کے کاکسس بازار کے علاقے میں 30سینٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ کیمپ میں 8لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید کئی روز تک برسات کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اقوام متحدہ کی ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے مطابق مون سون بارش کے حالیہ سلسلے میں ڈھائی ہزار کیمپ متاثر ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیوں کے دوران صرف 5ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش کے باعث مہاجرین کے کیمپوں میں پانی بھر گیا ہے۔ سیلاب ، تودے گرنے اور مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر بنگلادیش کے متاثرہ مہاجرین کی

افغانستان سے امریکی وفا دارواشنگٹن منتقل

کابل //افغانستان میں امریکیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے والے افغان ترجمانوں اور دیگر معاون شہریوں کو وہاں سے نکالنے والی پہلی پرواز امریکہ کے واشنگٹن ڈولس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر چکی ہے۔ جمعہ کی صبح سویرے واشنگٹن ڈولس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک ہوائی جہاز 221 افغانوں کو لے کر لینڈ کرچکا ہے جس میں 57 بچے اور 15 نومولد بھی شامل ہیں۔امریکی حکام اور شہریوں کے ساتھ کام کرنے والے افغانی مترجمین اور دیگر افراد کی امریکہ منتقلی کا مقصد ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے کیونکہ ان افراد سے متعلق خدشہ ہے کہ طالبان امریکی حکام کے ساتھ کام کرنے پر ان کیخلاف انتقامی کارروائی کرسکتے ہیں۔امریکا آنے والے ترجمان اور دیگر افغانیوں کے ہمراہ اْن کے اہلخانہ بھی ہیں جنہیں کچھ عرصہ تک ورجینیا کے فورٹ لی میں رہائش دی جائے گی۔دریں اثنامریکہ کویت اور دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے کہ آیا وہ امریکہ کے ات

افغانستان میں سیلاب سے 60 افراد ہلاک،150لاپتہ

کابل //افغانستان میں سیلاب کی وجہ سے 60 افراد ہلاک جبکہ 150 لاپتا ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو حکام نے کہا ہے کہ صوبہ نورستان کے ضلع کامدیش میں موسلادھار بارشوں کے بعد لاپتا افراد کو ڈھونڈنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یہ ضلع کابل کے شمال مشرق میں 200 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔نورستان کے صوبائی کونسل کے سربراہ سعید اللہ نورستانی کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ رات سیلاب کی وجہ سے 60  افراد ہلاک ہوئے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’150 افراد تاحال لاپتا ہیں اور 80 کے قریب مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔‘تاہم دوسری جانب نورستان کے گورنر کے ترجمان سعید مومند نے ہلاکتوں کی تعداد قدرے زیادہ بتائی ہے۔طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہر سال افغانستان میں متعدد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ بارشوں کے دوران زیادہ تر دیہی علاقوں میں بنے مکانات گرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔گذشتہ سال صوبہ پروان میں سیلاب کی وجہ

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں شروع | مکہ میں 2 لاکھ اور مدینہ میں 70 ہزار کمرے مختص

جدہ //سعودی عرب میں  مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہوٹلوں نے یکم محرم سے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ حج و عمرہ و زیارت کی قومی کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں دو لاکھ  60 ہزار سے زیادہ ہوٹلوں کے کمرے عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔  ہوٹلوں کے کمرے بین الاقوامی معیار کے ہیں۔ھانی العمیری نے کہا کہ مدینہ منورہ میں ہوٹلوں کے ستر ہزار سے زیادہ کمرے مسجد نبوی کے زائرین کی رہائش کے لیے مختص ہیں۔  انہوں نے کہا کہ تمام ہوٹل اور ٹاورز چوبیس گھنٹے سینیٹائزنگ اور صفائی ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے۔ کورونا ایس او پیز کرائیں گے۔ العمیری نے کہا کہ عمرہ زائرین کی رہائش کے  لیے جو ضوابط مقرر کیے گئے ہیں ان میں سے یہ بھی ہے کہ ہوٹلوں اور ٹاورز میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔ایک شرط یہ بھی ہے کہ

اٹلی :بارشوںسے بڑے پیمانے پر تباہی

روم// اٹلی میں شدید بارش اور تودے گرنے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔  اٹلی کے شمال مغربی علاقوں میں ہونے والی شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ مسلسل بارش کے نتیجے میں مشہور جھیل کومو میں طغیانی آنے کے بعد سیکڑوں شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں گھر وں کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔کئی علاقوں میں شہری گھروں میں پھنس گئے ہیں اور انہیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالا جارہا ہے۔  

ویکسین لگوائیں 100 ڈالر پائیں | نیویارک میں میئر کا اعلان

نیویارک //امریکا کے شہر نیویارک میں ویکسین لگوانے والوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔نیو یارک کے میئر نے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے بدلے 100 ڈالر دینے کااعلان کیا ہے۔میئر نیو یارک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے عوام کا کورونا ویکسین لگوانے کی طرف رجحان بڑھے گا اور عالمی وبا کا پھیلاؤ کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔دوسری جانب امریکی ریاست نیویارک میں لیبر ڈے تک تمام سرکاری ملازمین کے لیے ویکسین لگوانے یا کووڈ ٹیسٹ کروانے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔گورنر نیو یارک اینڈریو کومو کے مطابق ریاست کے تمام اسپتالوں میں مریضوں پر ویکسین لگوانے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔  

کورونا کا قہر | دنیا میں اموات کی تعداد41.76لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن//یو این آئی// کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر افراد کی تعداد پوری دنیا میں 19.52 کروڑ ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے 41.76 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 52 لاکھ 65 ہزار 112 ہوگئی ہے جبکہ 41 لاکھ 76 ہزار 605 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.46 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.11 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور ہلاک ہونے والے افراد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43،654 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 14 لا

آذربائیجان ۔ آرمینیا سرحدی تنازعہ،جھڑپوں میں3آرمینیائی فوجی ہلاک

یریوین//آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحد پر شدید جھڑپوں میں آرمینیا کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔دونوں ممالک کی وزارت دفاع نے جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے ایک دوسرے کو محاذ آرائی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔گذشتہ چند ہفتوں سے آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد پر حالات کشیدہ ہیں جبکہ کئی مرتبہ فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔آرمینیا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ’بدھ کے روز آذربائیجان کے سرحدی علاقے کیلبجار کے قریب شدید لڑائی کے نتیجے میں آرمینیا کے تین فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔‘آرمینیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آذربائیجان کی فوج آرمینیا کے خودمختار علاقے پر غیر قانونی طور پر موجود ہے اور آذربائیجان جان بوجھ کر صورت حال کو مزید کشیدہ کر رہا ہے۔‘دوسری جانب آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’آرمینیا کی سکیورٹی فورسز ن

طالبان وفد کی چینی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

بیجنگ //چین نے افغان طالبان سے امید ظاہر کی ہے کہ ’وہ افغان جنگ کے خاتمے اور ملک کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘ ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں چین کے دو روزہ دورے پر آئے نو رکنی وفد نے وزیر خارجہ وانگ ڑی سے شمالی شہر تیانجن میں ملاقات کی۔طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ ’چینی حکام کے ساتھ ملاقات میں امن عمل اور سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔‘چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے کہا کہ ’ توقع ہے کہ افغانستان میں پرامن مفاہمت اور تعمیر نو کے عمل میں طالبان اہم کردار ادا کریں گے۔‘چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’انہیں امید ہے کہ طالبان مشرقی ترکستان اسلامی تحریک کے خلاف کارروائی کریں گے کیونکہ یہ چین کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔‘چین کا اس گروپ کے بارے میں کہنا ہے کہ ’یہ چین کے سنکیانگ میں

طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں:اشرف غنی

کابل //افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ ہم طالبان سیبراہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں افغان حکومت سیاسی تصفییپریقین رکھتی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے مشترکہ رابطہ اورمانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم طالبان سیبراہ راست بات چیت کیلئے تیار ہیں 5ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی جنگ خانہ جنگی نہیں بلکہ نیٹ ورکس کی جنگ ہیبین الاقوامی برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ افغا ن عوام حکومت مخالف عنصر نہیں چاہتے۔  

بائیڈن کا عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان

 واشنگٹن//امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ رواں سال کے آخر تک عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کر دے گا لیکن بغداد کے ساتھ انسداد دہشت گردی پر تعاون جاری رہے گا۔وائٹ ہاؤس میں عراقی وزیراعظم مصطفیٰ ال کاظمی کے ساتھ بات چیت میں بائیڈن نے کہا کہ عراق میں امریکی کردار عراقی فورسز کی تربیت کرنا ہوگا تاکہ داعش سے نمٹا جا سکے جس نے گذشتہ ہفتے بغداد کی ایک مارکیٹ میں خودکش دھماکہ کر کے 30 افراد کو ہلاک کیا۔بائیڈن اور ال کاظمی کی ملاقات اوول ہاؤس میں ہوئی اور یہ ان کی امریکہ اور عراق کے درمیان سٹریٹیجک مذاکرات کے لیے ہونے والی پہلی ملاقات تھی۔بائیڈن نے کہا کہ ’ہمارا عراق میں کردار تربیت جاری رکھنا، تعاون اور مدد کرنا اور داعش سے نمٹنا ہوگا۔‘امریکہ اور عراق نے اپریل میں رضامندی ظاہر کی تھی کہ امریکی فوج کا کردار تربیت اور مشاورت کے مشن تک رہے گا اور فوج لڑائی میں حصہ نہیں ل

لیبیا: کشتی پلٹنے سے 57 افراد جاں بحق

طرابلس//یو این آئی// لیبیا میں خمس سال کے قریب سمندر میں کشتی پلٹنے کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد ڈوب گئے ۔بین الاقوامی مہاجرین تنظیم کے ترجمان صفا مشہلی نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز لیبیا کے ساحل خمس کے قریب کشتی پلٹنے کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد سمندر میں ڈوب گئے ۔ مہلوکین میں 20 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ لیبیا کے کوسٹ گارڈ اور ماہی گیروں نے 18 افراد کو بچالیا ہے ۔حادثے میں زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ انجن کی خرابی کے سبب کشتی رک گئی تھی اور خراب موسم کے سبب یہ سمندر میں ڈوب گئی۔اس سے قبل بدھ کے روز بھی کشتی سے گر کر کم از کم 20 افراد سمندر میں ڈوب گئے تھے ۔    

انڈونیشیا میںزلزلہ

جکاتہ //انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز 97 کلومیٹر دور جبکہ 10.7 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ ،سڑکوں پر دراڑیں بھی پڑ گئیں جبکہ حکام نے طاقتور ا?فٹر شاکس ا?نے کا خطرہ ظاہر کررکھا ہے۔اب تک کسی بھی جانی تقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔  

کورونا کی ڈیلٹا قسم | امریکہ کاسفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

واشنگٹن //وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم ڈیلٹا ویریئنٹ کے حوالے سے تحفظات اور کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے امریکہ اس وقت کوئی سفری پابندیاں نہیں اٹھائے گا۔ یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس میں ینیئر حکام کی میٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے جس کا مطلب ہے کہ طویل عرصے سے عائد کی گئیں سفری پابندیاں جنہوں نے دنیا کی آبادی کی بڑی تعداد کو امریکہ میں داخلے سے روک رکھا ہے، مختصر مدت میں ختم نہیں کی جائیں گی۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ ’ڈیلٹا ویرئینٹ کی تازہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم اس وقت موجودہ سفری پابندیاں برقرار رکھیں گے، یہاں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے خاص طور پر ان افراد میں جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہے اور ایسا نظر آ رہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں یہ تعداد بڑھے گی۔‘امریکہ کی حالیہ پابندیاں ان غیرملکیوں کو ملک میں داخلے سے روکتی ہیں ج

’امریکہ طالبان کیخلاف فضائی حملے جاری رکھے گا‘

کابل// افغانستان میں میں طالبان کی پیش قدمی کے پیش نظر امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ مک کنزی نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لئے افغان فورسز کی مدد کی خاطر فضائی حملے جاری رکھے گا۔ جنرل کینتھ میک کنزی نے کابل میں پریس کانفرنس میں کہا ” امریکہ نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بڑھا دیئے ہیں“۔ ان کا کہنا تھا” اگر طالبان کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ افغان فورسز کی مدد میں اضافے کو جاری رکھے گا“۔ دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کی وجہ سے افغان آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی نے اپنا دورہ ہندوستان ملتوی کردیا ہے۔ ہندوستان میں واقع افغان سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوجی سربراہ ملک میں شدید لڑائی کی وجہ سے اپنا دہلی دورہ ملتوی کررہے ہیں۔

تیونِس کے صدر نے وزیر اعظم و پارلیمنٹ کومعطل کردیا

تیونس سٹی // تیونس میں پْرتشدد مظاہروں کے بعد تیونسی صدر نے وزیر اعظم کو معزول اور پارلیمنٹ کو معطل کردیا ہے۔ کوویڈ19 معاملات میں بڑے پیمانے پر حکومت کی طرف سے انتظامات نے ملک کے معاشی اور معاشرتی انتشار اور بدامنی میں اضافہ کیا ہے جس پر عوام نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب صدر کی جانب سے وزیر اعظم کو معزول اور پارلیمنٹ کو معطل کرنے پر عوام سڑکوں پر جشن منانے کیلئے نکل آئے ہیں۔2019 میں منتخب ہونے والے صدر قیص سعید نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں۔عوام کی اکثریت صدارتی فیصلے کی حامی ہے جبکہ دوسری جانب ارکانِ پارلیمنٹ اسے جمہوریت پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔اتوار کو ہزاروں افراد نے وزیر اعظم ہیچیم میچیچی اور ان کی اعتدال پسند اسلامی حکمران جماعت اینہڈا کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ، ‘‘نکل جاؤ!’’۔صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ اس

تازہ ترین