تازہ ترین

میکسیکو میں میٹرو ٹرین پل سمیت سڑک پر گر گئی | 23 افراد ہلاک،70زخمی

لندن //میکسیکو کے دارالحکومت میں میٹرو لائن کا پْل ٹوٹنے کے باعث ٹرین زمین پر گرنے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور70 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی کے مطابق پْل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کا کچھ حصہ زمین پر آگرا جبکہ باقی تاروں کے ساتھ لٹک گیا۔میکسیکو سٹی کے میئر کلاؤڈیا شین باؤم نے صحافیوں کو بتایا کہ 'حادثے میں 23 افراد ہلاک ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ اولیووز اسٹیشن پر مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے پیش آیا۔یہ میکسیکو سٹی کی میٹرو کو 1969 میں افتتاح کے بعد پیش آنے والے خوفناک حادثات میں سے ایک ہے، جس میں لگ بھگ 70 افراد زخمی بھی ہوئے۔حادثے کے بعد ٹرین میں سوار افراد کے عزیز و اقارب جائے وقوع پر جمع ہوگئے اور اپنے پیاروں کی خیریت معلوم ہونے کا انتظار کرتے رہے۔درجنوں ایمرجنسی ورکرز نے تباہ شدہ بوگیوں سے متاثرین کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں ملبہ غیر مستحکم ہ

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کا ازدواجی سفرکے خاتمے کا اعلان

لندن //کئی سال تک دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے اور 2021 میں فوربز کی فہرست میں دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص قرار پانے والے بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس نے 27سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا۔بل اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس کی جوڑی کا شمار دنیا کی وفادار اور رومانوی ترین جوڑیوں میں ہوتا رہا اور دونوں نے مجموعی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ 34 برس گزارے۔بل اور ملنڈا گیٹس کے تین بچے ہیں، جن میں سے سب سے بڑی بیٹی جینیفر کیتھرائن گیٹس کی عمر 25ال ہے جب کہ ان کے دو بیٹے بھی ہیں اور ان کی عمریں بھی20ال سے زائد ہیں۔تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک جوڑے کی صورت میں تعلقات میں رہنے اور 27 سال تک ازدواجی زندگی گزارنے کے دوران کبھی بھی بل اور ملنڈا گیٹس کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں۔  

میانمار: پارسل بم دھماکے میں سابق قانون ساز سمیت | 5 افراد ہلاک

ینگون //میانمار میں پارسل بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سابق قانون ساز اور شہری نافرمانی کی تحریک میں شمولیت اختیار کرنے والے 3 پولیس افسران سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاؤں کے ایک مکان پر کم از کم ایک پارسل بم پھٹنے سے تین دھماکے ہوئے تھے جس میں آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی) پارٹی کے ایک مقامی قانون ساز کے علاوہ 3 پولیس افسران اور ایک رہائشی ہلاک ہوگیا۔